Tag: LOC

  • بھارت کی چارواہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب

    بھارت کی چارواہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب

    لاہور: امریکی صدرکی آمدسے قبل بھارتی فورسزنےسیالکوٹ کے چارواہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی، پاکستانی افواج کی جانب سے بھرپورجواب پربھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    سیالکوٹ میں چارواہ سیکٹرپربھارتی فورسزکی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، فائرنگ کاسلسلہ رات دوبجے سے چاربجے تک جاری رہا۔

    پاکستان کی چناب فورسزنے بھارتی جارحیت کا بھرپورقوت سے جواب دیاجس پر بھارتی توپوں کے پاس خاموشی کے سواکوئی چارہ نہ رہا۔
    بھارتی سیکیورٹی فورسزوقتافوقتا لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتی ہیں، رواں ماہ بھارت 7 مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور جنوری کے پہلے ہفتے میں ہونے والے دو حملوں میں ایک تیرہ سالہ لڑکی سمیت 5 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

    بھارت کی جانب سے حالیہ حملہ ایک ایسے موقع پرکیا گیا ہے جب امریکی صدر باراک اوبامہ امریکہ سے بھارت کے یوم ِجمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان کی تمام تر توجہ آپریشن ضرب عضب پر مرکوز ہے، دفتر خارجہ

    پاکستان کی تمام تر توجہ آپریشن ضرب عضب پر مرکوز ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر معصوم شہریوں کو قتل کررہا ہے، پاکستان کی تمام تر توجہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر مرکوز ہے۔

    دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوئی بھی کشتی لاپتہ نہیں،بھارت کے پاس کشتی واقعے کے ٹھوس ثبوت نہیں، اس سلسلے میں خود بھارت میں بھی سوال اٹھ رہے ہیں، نہ ہی بھارت نے پاکستان اس بارے میں مروجہ سفارتی طریقے سے آگاہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، پاکستان کی تمام تر توجہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر مرکوز ہے،اس صورتحال میں ہم سرحدوں پر کسی بھی قسم کی کشیدگی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اس لئے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینا بے بنیاد ہے۔

    تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر معصوم شہریوں کو قتل کررہا ہے، اس صورت حال میں ہمیں دہشتگردی کے خلاف اپنے اقدامات پر بھارتی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

  • پنجاب رینجرزکا بھارت منہ توڑجواب،5بھارتی فوجی ہلاک

    پنجاب رینجرزکا بھارت منہ توڑجواب،5بھارتی فوجی ہلاک

    شکرگڑھ : ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چناب رینجرز نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جس میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس بھارتی فوج نےچھٹی مرتبہ جارحیت کامظاہرہ کیا اور بھاری ہتھیاروں سے سویلین آبادی کونشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے ظفروال اور شکرگڑھ کے علاقوں پرمارٹرگولے داغے گئے اور فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی فوج نےظفروال سیکٹرمیں شہری آبادی پرگولہ باری کی، بھارتی فائرنگ سے رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جن کےنام اللہ یاراوراحسان بتائے جاتے ہیں، سکھ مال اور ننگل میں زخمی ہونے والا شخص خورشید احمد اور امجد علی کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والے درجنوں دیہات کو خالی کرالیا گیا۔

  • ایل او سی فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    ایل او سی فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے ایک بار پھر شدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پانڈوسیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےفوجی جوان شہیدہواتھا۔ جس پر بھارت سے باضابطہ احتجاج کیا گیا ہے، پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اور بھارت بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ بند کرے۔

     وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جمعرات کو بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف بیان دیا گیا تھا، جس کے کچھ دیر بعد بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی، پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹرگولے برسانے سے ایک شہری بھی زخمی ہوا تھا۔

  • سیالکوٹ:چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی گولہ باری

    سیالکوٹ:چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی گولہ باری

    سیالکورٹ: بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی جاری ہے، آج بھی بھارت کی جانب سے سیالکورٹ کے چار واہ سیکٹر میں ورکنگ بانڈری پر ایک مرتبہ پھر بالا اشتعال گولہ باری کی گئی ہے۔

    بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سےچارواہ سیکٹر میں پاکستانی وارث پوسٹ کی جانب چار مار گوٹر گولے داغے گئے۔ بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے، جس سے قریبی آبادیوں میں شدید خوف و ہرا س پھیل گیا تاہم کسی بھی جانی ومالی نقسان کی اطلاع نہیں۔

    اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے عورتوں ، بچوں اور بزرگوں سمیت بارہ بے گناہ شہری شہید اور ساٹھ سے زائد شہری زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے ہمیشہ پاکستانی آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس سے درجنوں مکانات تباہ ہو ئے۔

  • بارڈرپرکشیدگی کے باوجود آپریشن جاری رہیگا،عاصم باجوہ

    بارڈرپرکشیدگی کے باوجود آپریشن جاری رہیگا،عاصم باجوہ

      پشاور:آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،اور آپریشن کی کارروائیوں کے بعد پشاور میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار آئی ایس پی آر  کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ نے پشاور میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں ںے کہا کہ آپریشن خیبر ون کے نام سے دتہ خیل میں ہونے والی کارروائی میں پورا علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا ہے۔

    کارروائی کے دوران چوالیس دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا  اور فی الحال  اکا خیل میں موسم کی خرابی کے باعث کارروائی روک دی گئی ہے، ڈی جی عاصم باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کریگی اور ہر طرح کی دہشت  گردی اور دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن ضربِ عضب میں اب تک گیارہ سو کے قریب دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک سو نناوے کے قریب دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجود آپریشن ضربِ عضب کو جاری رکھا جائے گا،اور ہماری توجہ دہشت گردوں کے خاتمے پر مرکوز رہے گی۔

    انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے گذارش کی کہ جہاں بھی کوئی مشتبہ شخص یا کوئی چیز دیکھیں تو  فوری طور پر سیکیورٹی فورسز کو ضرور مطلع کریں، عاصم باجوہ نے کہا کہ سر زمیں پاکستان کو کسی قسم کی دہشت گردی کیلئے کسی کو بھی استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

  • بلاول بھٹونےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی ہے،رحمان ملک

    بلاول بھٹونےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی ہے،رحمان ملک

    کراچی:پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹونےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی ہے۔

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہےکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئےبلاول بھٹو لندن گئے،ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی تقریر بھارتی انتہا پسندوں نے روکنے کی کوشش کی ہے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا جب اسکاٹ لینڈ کے لئے ریفرنڈم ہوسکتاہے تو کشمیریوں کے لئے کیوں نہیں ہوسکتا،رحمان ملک نے کہا کہ کیا وجہ ہے ساری دنیا اقوام متحدہ کی طرف دیکھتی ہے،رحمان ملک نے انکشاف کیا کہ ایک پارٹی کے لوگوں نے بلاول کی تقریر روکنےکی کوشش کی۔

  • کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، سرتاج عزیز

    کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، سرتاج عزیز

    کراچی: وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیرپراخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے فورم پرمسئلہ کشمیرکواجاگرکیا ہے،پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے اورعالمی قدروں اور اصولوں کا احترام کرتا ہے،  مشیرخارجہ نے کہا کہ حکومت جموری انداز میں کام کررہی ہے، مسائل کا حل مستحکم جمہوریت سے ہی نکالا جا سکتا ہے۔

  • پاکستان دفتر خارجہ کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

    پاکستان دفتر خارجہ کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

    اسلام آباد: دفترخارجہ نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایل اوسی کی صورتحال پر صبروضبط کا مظاہرہ کررہا ہے اور پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جاری جارحیت اور آج صبح سیالکورٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی دفترخارجہ نے کا کہنا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کونشانہ بنا رہا ہے اور بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔

    دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ایل اوسی پربھارتی جارحیت کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے۔ کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدارمبصرین کومزید فعال کرنے کی ضرورت ہے تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کوصحیح طرح مانیٹرکیا جائے۔

    تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی کونوبیل انعام ملنا پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان، پاکستانیوں کا ہے، شدت پسندوں کا نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ایران سے سرحدی کشیدگی کے خاتمے پربات چیت جاری ہے اورمسئلے کوخوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں کسی گروپ کی حمایت نہیں کرتا۔ افغانستان کے ساتھ معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے لئے تیارہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سارک ممالک کا اجلاس چھبیس اورستائیس نومبرکوکٹھمنڈومیں ہوگا۔ جنوبی ایشیا کے ملکوں کے حکام کی ملاقاتوں کا سلسلہ بائیس نومبرسے شروع ہوگا۔

  • بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ایل او سی کی ایک بارپھر خلاف ورزی

    بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ایل او سی کی ایک بارپھر خلاف ورزی

    سیالکورٹ: بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پاکستانی حدود میں سیالکوٹ کے مقام پر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے بلا اشتعال فائرنگ کردی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی نے بھارتی بندوقیں خاموش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر پاکستانی حدود میں سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شکرگڑھ میں چارواہ سیکٹر کے مقام پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تلسی پور،دھمالہ کے علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے بھرپور جواب دینے پر بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی۔

    بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک درجنوں مکانات کھنڈر بن چکے ہیں جبکہ قریبی آبادیاں نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہیں۔