Tag: LOC

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،پاک فوج کا بھرپورجواب

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،پاک فوج کا بھرپورجواب

    سیالکوٹ :لائن آف کنٹرول پرکوٹلی سیکٹرکےقریب بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ چار روزسےجاری ہے۔ بھارتی فوج نے آج لائن آف کنٹرول پرکوٹلی سیکٹر کےقریب بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی۔

    پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔ دوروز قبل بھارتی فوج نے باغ کے قریب بیدوری سیکٹر میں فائرنگ کی تھی۔

    پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر طور پر جواب دیا اوربھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

  • لائن آف کنٹرول پر مٹی کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے 3جوان شہید

    لائن آف کنٹرول پر مٹی کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے 3جوان شہید

    باغ: لائن آف کنٹرول پر مٹی کو تودہ گرنے سے پاک فوج کے ایک افسرسمیت تین جوان شہید اور تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کےترجمان کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شدید بارشوں کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول سے ملحقہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقے باغ کے کیلر سیکٹر پر مٹی کا تودہ گر گیا ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار دب گئے۔

    حادثے میں ایک افسر سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے جبکہ تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کوٹلی آزادکشمیر، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 1 پاکستانی شہری شہید

    کوٹلی آزادکشمیر، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 1 پاکستانی شہری شہید

    کوٹلی : بھارتی فوج نے پاکستانی جوان کے لہو سے امن کی آشا کے دیپ جلائے دہشت گردی کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جاری۔

    لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی فائرنگ اور جارحیت، بھارتی فوج نے ایک اور پاکستان کا لہو سے امن کی آشا کا دیپ جلالیا، کوٹلی آزاد کشمیر میں تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک معصوم شہری شہید،ہوگیا، عسکری ذرایع کے مطابق شہید ہونے والے شہری کا نام کالا خان ہے، عسکری ذرایع کا کہنا ہے بھارتی فوج نے کالا خان کو لائن آف کنٹرول پر بکریاں چراتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا، شہری کالا خان کی لاش پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    راولہ کوٹ پر لائن آف کنٹرول سے اغوا کیے گئے ایک اور پاکستانی کی میت بھارتی فوج نے پاکستانی حکام اورورثا کے حوالے کردی، ڈپٹی کمشنر راولا کوٹ کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستانی شہری کو لائن آف کنٹرول پر درہ شیخان کے قریب سے اغوا کیا تھا۔

  • بھارتی فورسز کی پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی فورسز کی پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ

    لاہور: بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھرپاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کرڈالی۔

    پاکستان میں عید کے موقع پر بھی بھارتی افواج کی بندوقیں اور توپیں بارود اگلتی رہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کر ڈالی۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فورسز نےگلتری سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی۔ تاہم پاک فوج کی مؤثرجوابی کارروائی سےبھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    حالیہ کاروائی میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ، لیکن اس سے پہلے بھی بھارت کئی بار عالمی سرحد کی خلاف ورزی کرچکا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکیں ہیں۔

  • پاک بھارت وزرائے خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کریں گے

    پاک بھارت وزرائے خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: پاکستان اوربھارت کے سیکریٹری خارجہ ملاقات کا وقت آہی گیا، دونوں وزرأ پچیس اگست کو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے ۔

    پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری داخلہ کی آج فون پربات چیت ہو گئی ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں عہدیداراگست کی پچیس تاریخ کو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

    ذارئع کے مطابق یہ ملاقات مئی میں وزیرا عظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا نتیجہ ہے، جس کے بعد سے دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی اور پاکستان بھارتی ماہی گیروں کی کشتیاں واپس کرنے پر آمادہ ہوا۔

    پچیس اگست کو ہونےو الی ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطہ میں استحکام کے موضوع پر بات چیت ہو گی، اس ملاقات کا اشارہ چند دن قبل وزیرا عظم کے خارجہ امور کے خصوصی معاون طارق فاطمی نے بھی دیا تھا۔