Tag: LOC

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا بھارتی اشتعال انگیزی پر تحفظات کا اظہار

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا بھارتی اشتعال انگیزی پر تحفظات کا اظہار

    راولپنڈی: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، پاکستان نے 29 مئی کے بعد شہریوں کو نشانہ بنانے کے بھارتی اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہاٹ لائن پر ہونے والے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے میں ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی، ڈی جی ایم اوز نے مئی 2018 کے بعد سیز فائر کی مجموعی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔


    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، سیزفائر معاہدے پرعمل درآمد پر اتفاق


    پاکستانی ڈی جی ایم او نے ایل او سی کیساتھ ہتھیاروں اور فورسز کی نقل وحرکت پر تحفظات کا اظہار کیا، اور ایل او سی پر دراندازی کا بھارتی دعویٰ بھی مسترد کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 29 مئی کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی سے 4 شہری شہید اور 32 زخمی ہوئے، جس پر بھارت سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی میں مدد کا بھارتی دعویٰ بھی مسترد کر دیا اور تفتیش کیلئے بھارت سے دراندازی کے شواہد مانگ لیے ہیں، ایل او سی پر مؤثر اقدامات کے باعث دراندازی دیکھنے میں نہیں آئی۔

  • لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی، خاتون شہید، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی، خاتون شہید، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر واقع مندل سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 33 سالہ خاتون شہید ہوگئیں، پاکستان نے واقعے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے ایک پاکستانی خاتون کو شہید کر دیا، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

    ڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ سے بھارتی خلاف ورزیوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کسی اشتعال کے بغیر ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے فائرنگ کے واقعے پر ایک احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے رواں برس 30 شہری شہید ہوئے ہیں۔

    پاک فوج نے ایل او سی پربھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا


    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے 2018 میں 1400 بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں 121 پاکستانی شہری زخمی ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے نمازِ عید کے بعد پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعائیں کیں، انھوں نے کہا کہ بہ طور سپاہی انھیں ایسے تہوار گھروں سے دور منانے پر فخر ہے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایل او سی پر آمد کے موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی بھی ان کے ہم راہ تھے۔

    ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے آرمی چیف نے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کی نماز کے بعد ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعا کی، انھوں نے کہا کہ وطن اور قوم کی حفاظت کے فرائض کی انجام دہی ہماری ترجیحی ڈیوٹی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کی تعریف کی، انھوں نے پاک فوج کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے دور عید منانے پر انھیں بہ طور سپاہی فخر ہے۔

    پاکستان کے غیّور عوام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، سربراہ پاک بحریہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ : بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری کےمختلف سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ہڑپال اور چارواہ سیکٹروں میں مارٹر اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج اشتعال انگیزی سےبازنہ آئی، ایک بارپھرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ہڑپال،چار واہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب رینجرز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی توپیں خاموش کرادی جبکہ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    یاد رہے کہ  18 مئی کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 3بچے اور خاتون شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں برس بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے، بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلسل لائن آف کنٹرول پر شہری آباد کو نشانہ بنا رہا ہے، جس میں اب تک متعدد افراد شہید اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوٹلی،آزادکشمیر، نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، 13سالہ زین شہید، 3 زخمی

    کوٹلی،آزادکشمیر، نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، 13سالہ زین شہید، 3 زخمی

    کوٹلی آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں 13سالہ زین شہید جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہے، کوٹلی، آزادکشمیر اور نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی، جس کے نتیجے میں 13سالہ زین شہید جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ترکنڈی، ریتلہ، پیر کلنجر، اولی، موہڑہ گھمب، نرگل میں بلااشتعال گولہ باری کی گئی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے نکیال سیکٹرمیں بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو نشانہ بنانے والی بھارتی فوج بزدل ترین فوج ہے، 13 سال کے زین کو بھارتی فوج نےنشانہ بنا کرگولی ماری، بھارتی فوج سرحد پر اسنائپرز کا استعمال کررہی ہے۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ سرحدی دیہات کے بچے بھارتی اسنائپرز کا خصوصی ٹارگٹ ہیں، عالمی برادری بھارتی فوج کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔

    وزیراعظم آزادکشمیر نے 13 سالہ زین کی سرکاری اعزازکے ساتھ تدفین اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔


    مزید پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید


    چند روز قبل بھی بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا تھا ، شہید نوجوان انضمام ایل او سی کے قریب گاؤں تتری نوٹ کا رہائشی تھا اور دریائے پونچھ کے کنارے پر گھاس کاٹ رہا تھا۔

    یاد رہے کہ دفتر خارجہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ نئے سال کے آغاز سے بھارت اب تک 150 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں برس بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے، بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بتایا تھا کہ سال 2017 میں بھارت نے 1137 بار سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 47 شہری جاں بحق جبکہ 159 افراد زخمی ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

    سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

    راولپنڈی : ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرلیا، جے پی سنگھ کو پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیکڑوں مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےبار بارمتنبہ کرنے کے باوجود بھارتی اشتعال انگیزی جاری ہے، بھارت کا یہ جارحانہ رویہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور افراد زخمی ہوئے، بھارت نے 2017 میں 1970 مرتبہ اور2018 میں 335 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔


    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی پربلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید ،3 زخمی


    ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اب تک بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے17شہری شہید اور65 زخمی ہوئے، ترجمان دفترخارجہ نے متنبہ کیا کہ بھارت ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے باز رہے، ترجمان نے پاکستان کے مبصر مشن کو ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری کا جائزہ لینے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • بھارتی فوج کی پربلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید ،3 زخمی

    بھارتی فوج کی پربلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید ،3 زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تھرتی نار گاؤں پر بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہیداور 3 زخمی ہو ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے ، بھارتی فوج کی تھرتی نار گاؤں پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہیداور 3 زخمی ہو ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال ٹرنکیال منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کے منہ خاموش کروا دیئے اور شہریوں کونشانہ بنانے والی بھارتی چوکی کونشانہ بنایا گیا۔


    مزید پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید


    گذشتہ روز بھی بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا تھا، شہید نوجوان انضمام ایل او سی کے قریب گاؤں تتری نوٹ کا رہائشی تھا اور دریائے پونچھ کے کنارے پر گھاس کاٹ رہا تھا۔

    یاد رہے کہ دفتر خارجہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ نئے سال کے آغاز سے بھارت اب تک 150 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں برس بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے، بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بتایا تھا کہ سال 2017 میں بھارت نے 1137 بار سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 47 شہری جاں بحق جبکہ 159 افراد زخمی ہوئے۔


    ْر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کری

  • لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج نے نیزہ پیر نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ نیزہ پیر نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ بھارتی فوج نے شوپیاں میں بھی 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں چینی شہری کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ پاکستان میں تخریب کاری میں بھارتی مداخلت ڈھکی چھپی نہیں۔ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ایک ثبوت ہے۔ پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن پر معلومات طلب کی تھیں۔ جنوری 2017 سے بھارت سے دستاویزات مانگ رہے ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ کلبھوشن کے پاس حسین مبارک کا پاسپورٹ کہاں سے آیا۔ بھارت کلبھوشن سے متعلق آج تک جواب نہیں دے سکا۔ بھارت نے کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کی دستاویزات بھی نہیں دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغان وفد سے آج سہ پہر اور کل ملاقاتیں ہوں گی، پاک افغان ملاقاتوں میں مہاجرین کی واپسی کامعاملہ اٹھایا جائے گا۔ ملاقاتوں میں سرحد پار سے حملوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ پاکستان کے مالدیپ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ امریکا کی جانب سے غیر دفاعی امداد روکنے کے بل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کابل میں امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا بیان مثبت قدم ہے۔ افغانستان میں افغانوں کے زیر انتظام مفاہمت سے امن ممکن ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ 4 لاپتہ پاکستانیوں سے متعلق معلومات موصول نہیں ہوئیں۔ رحمت خان نامی پاکستانی لیبیا کشتی حادثے میں محفوظ رہا۔ پاکستان نے لیبیا میں ایک خصوصی سیل قائم کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریاستوں کو خلائی ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کا حق ہے۔ کسی کی سالمیت اور تزویراتی اہداف کو خطرہ نہیں ہونا چاہیئے۔ ’پاکستان خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ‘ ایک شہری شہید ‘ دو بچے زخمی

    بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ‘ ایک شہری شہید ‘ دو بچے زخمی

    راولپنڈی: یومِ یکجہتی کشمیر پر بھارت نے اپنی فطری شقاوت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ نشر و اشاعت کے مطابق بھارتی فور سز نے لائن آف کنٹرول پر واقع نیزہ پیر اور راولاکوٹ سیکٹر میں گزشتہ شب شہری آباد ی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا جبکہ دو بچوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے شیردل جوانوں نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور فائرنگ کرنے والی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    یاد رہے کہ 28 جنوری 2018 کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحد سے متصل مختلف علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت تین پاکستانی شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل 18 جنوری کو بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور کندن پور، سیالکوٹ اور چپراڑ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جبکہ 5 شہری زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس واقعے میں 3 خواتین بھی زخمی ہوئی تھیں۔

    قبل ازیں 15 جنوری کو بھی بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی سیکٹر پر مارٹر گولے فائر کیے تھے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جوان شہید ہوگئے تھے۔اس روز بھی پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اقوام متحدہ کی دوغلی پالیسیوں نے کشمیریوں کومایوس کیا: سراج الحق

    اقوام متحدہ کی دوغلی پالیسیوں نے کشمیریوں کومایوس کیا: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی دوغلی اور امریکا نواز پالیسیوں کی وجہ سے کشمیریوں کو مایوسی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے لاہور میں بھارتی وزیر دفاع نِرمالا سیتھا رمن کی محدود جنگ کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اگر اس نے ایسی حماقت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر گولہ باری کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ حکمران بھارت کی کھل کر مذمت نہیں کر رہے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کو یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے کر جانا چاہیے، بھارت کی 8 لاکھ فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے، میں پاکستان کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ 5 فروری کو مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضرور نکلیں۔

    نقیب اللہ قتل، سراج الحق کا کراچی میں جرگے کا اعلان

    یاد رہے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جارحیت معمول بن چکی ہے، گذشتہ روز بھی بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو فراد شہید ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔