Tag: Local Bodies Election

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات: سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات: سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد: صوبہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے 28 اگست کو ہی انتخابات کرنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے کے سندھ بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہوں گے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ایم کیو ایم پہلے مناسب فورم سے رجوع کرے، حقائق کا تعین ہونے پر ہی قانونی نکات عدالتوں میں اٹھائے جا سکتے ہیں، کوئی بھی آئینی عدالت حقائق کے درست تعین کے بغیر فیصلہ نہیں کر سکتی۔

    عدالت نے کہا کہ جو نکات ہائی کورٹ میں نہیں اٹھائے گئے انہیں اپیل میں براہ راست نہیں سنا جا سکتا، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے انتخابات شیڈول کے تحت ہونے کی استدعا کی۔

    جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پہلے ہی ڈھائی سال تاخیر کا شکار ہیں، عدالت سے درخواست ہے کہ انتخابات ملتوی نہ کیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ مردم شماری اور ووٹر لسٹس پر اعتراضات ہیں، مردم شماری کے خلاف صوبائی حکومت بھی مجاز فورم پر اعتراض کر چکی ہے۔

    چیف جسٹس کی جانب سے کہا گیا کہ مناسب ہوگا کہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں۔

    سپریم کورٹ فیصلے پر عملدر آمد کی تحریک انصاف کی درخواست بھی نمٹا دی گئی، عدالت نے کہا کہ تحریک انصاف اختیارات منتقلی کے یکم فروری کے فیصلے پر عملدر آمد کے لیے درخواست دائر کر سکتی ہے۔

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں کریں گے۔

  • بلوچستان بلدیاتی انتخابات: نامزد امیدواروں کی فہرستیں آج جاری ہوں گی

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات: نامزد امیدواروں کی فہرستیں آج جاری ہوں گی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرستیں آج جاری کی جائیں گی، 29 مئی کو کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرستیں آج جاری کی جائیں گی، 23 سے 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    26 سے 28 اپریل تک ریٹرننگ افسر (آر او) کے فیصلوں کے خلاف اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے، 29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

    7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، 9 مئی تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے، 10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

    29 مئی کو کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

  • سندھ میں بلدیاتی الیکشن، ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی

    سندھ میں بلدیاتی الیکشن، ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی

    سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے سلسلے میں 14 اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 26 جون کو 14 اضلاع میں الیکشن ہونگے۔

    اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے جن 14 اضلاع میں الیکشن ہونے ہیں وہاں ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ میں تمام صوبائی محکموں، خودمختار کارپوریشنز، اتھارٹیز میں تبادلوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    الیکشن کے پہلے مرحلے کے حوالے سے ہی الیکشن کمیشن، ریٹرننگ، ڈسڑکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہفتہ وارتعطیلات بھی ختم کردی گئی ہیں اور 14 اضلاع میں افسران وعملے کی عمومی چھٹیاں الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت سے مشروط کردی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں 26 جون کو انتخابات ہونگے۔

    جن اضلاع میں پہلے مرحلے میں الیکشن ہونگے ان میں خیرپور، سکھر، گھوٹکی، نوشہروفیروز، سانگھڑ، بے نظیرآباد، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، قمبر اور جیکب آباد اضلاع شامل ہیں۔

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئیں،  کراچی کے ضلع شرقی، کورنگی اور غربی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور پہلے مرحلے میں کراچی کے اضلاع شرقی، کورنگی  اور غربی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، اگلا مرحلہ ان حلقہ بندیوں پر اعتراض جمع کرانے کے حوالے سے ہوگا۔

    حلقہ بندیوں پر اعتراضات حلقہ بندی اتھاری کے پاس 17 فروری سے 4 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

    جاری کردہ فہرست کے مطابق ضلع شرقی کی ابتدائی حلقہ بندیوں میں چنیسرٹاؤن، گلشن،جناح، صفورہ اور سہراب گوٹھ شامل ہیں۔

    ضلع شرقی میں 43 یونین کمیٹیاں ہیں،ہر یوسی میں 4 وارڈ ہیں اور یوسی کی آبادی زیادہ سے زیادہ 77 ہزارسےزائد اور کم سے کم 45 ہزار ہے۔

    ضلع کورنگی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ضلع کورنگی کے4ٹاؤنزہیں جن میں لانڈھی، شاہ فیصل، کورنگی اور ماڈل کالونی ٹاؤن شامل ہیں۔

    ضلع کورنگی میں 37 یونین کمیٹیاں ہیں اور ہریوسی میں4وارڈ ہیں، یوسی کی زیادہ سے زیادہ آبادی 76ہزارسےزائد اور کم سےکم آبادی50 ہزار ہے۔

    کورنگی میں سب سے زیادہ شاہ فیصل کی یوسی میں 76ہزار سے زائد آبادی رکھی گئی ہے جب کہ کم سے کم آبادی ماڈل کالونی ٹاؤن کی ایک یوسی کی50 ہزارہے۔

     ضلع غربی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی جاری فہرست میں ضلع غربی میں مومن آباد ،اورنگی اور منگھو پیر ٹاؤنز کو شامل کیا گیا ہے اور ضلع میں 26 یونین کمیٹیاں ہیں۔

  • خیبرپختونخوا حکومت  کا  دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت کا دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانےکااعلان کردیا اور کہا کارکن بھرپور تیاری کریں، جیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانےکااعلان کردیا ، معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کےانعقادسےمتعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاگیا، دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔

    کامران بنگش نے مزید کہا کارکن بھرپور تیاری کریں، جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل طورپر تیار ہے۔

    گذشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا پلان طلب کرلیا تھا ، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تیاری کریں۔

    دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کے پی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ دوبارہ صوبائی کابینہ کے سامنے رکھا ہے، بلدیاتی الیکشن کا پہلا فیز نومبر میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

    اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ تمام صوبوں کو سن کر بلدیاتی الیکشن پر آرڈر پاس کریں گے، آپ تین دن میں صوبائی کابینہ سے مشاورت کے بعد پلان دے دیں۔

  • آزاد کشمیر میں 30 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے راہ ہموار

    آزاد کشمیر میں 30 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے راہ ہموار

    مظفر آباد: آزاد کشمیر میں 30 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے راہ ہموار ہوگئی، حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کردی، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق 8 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔

    کمیٹی میں فہیم ربانی، دیوان چغتائی، مقبول احمد، ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری قانون، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکریٹری الیکشن کمیشن شامل ہیں۔

    کمیٹی بلدیاتی انتخابات سے متعلق تجاویز تیار کرے گی اور ایک ماہ میں رپورٹ آزاد کشمیر حکومت کو دے گی۔

    آزاد کشمیر کابینہ نے ایک سال کے اندر بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تھا، آزاد کشمیر کے آخری بلدیاتی انتخابات 1991 میں ہوئے تھے۔

  • پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو تاریخ دے دی، جس میں کہا ہے کہ انتخابات رواں سال ستمبر میں کرا دیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کےحوالےسےبڑافیصلہ کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کےانعقادکی الیکشن کمیشن کوتاریخ دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات رواں سال ستمبر تک منعقد کرادیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیرقانون پنجاب نے انتخابات کرانےکےلئے ستمبرکی تاریخ دی ، پہلےمرحلےمیں صوبےمیں ولیج کونسل کےانتخابات کرائے جائیں گے۔

    پنجاب میں ولیج کونسل کی تعداد25ہزارسے کم کرکے8ہزارکرنےکافیصلہ کیا ہے ، راجہ بشارت نے کہا ہے کہ حکومت رواں سال مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کےعمل کویقینی بنائےگی۔

    دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا،جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے ، اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ،کےپی نمائندےنےبلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سےآگاہ کیا، پنجاب نےالیکشن کمیشن کوبلدیاتی انتخابات ستمبر2021میں کرانے کا عندیہ دے دیا ہے اور بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات پرعدالت سےحکم امتناع لے رکھا ہے جبکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کامعاملہ مردم شماری کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔

  • .لاہور: بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی

    .لاہور: بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی

    لاہور: بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اوراعزازیے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوارسال کر دی ہے، سالانہ 15.5 ارب کی رقم جاری کی جائیں گی.

    تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کا سلسلہ مرحلہ وار جاری کیا جا رہا ہے، منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کوارسال کر دی ہے.

    62 ہزار 806 بلدیاتی نمائندوں کو اعزازیہ ملے گا، 15 ارب 48 لاکھ روپے سے زائد کی رقم سالانہ جاری ہوگی.

    میئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ماہانہ 50ہزار روپے دیے جائیں گے، میئرمیونسپل کارپوریشن کوماہانہ40 ہزار روپے دیے جائیں گے، دونوں کارپوریشنز کے ڈپٹی مئیرز کو 30 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے.

    چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کو 40 ہزاراور وائس چیئرمین کو 30 ہزار روپے ملیں گے، چیئرمین میونسل کمیٹی کو30ہزار، وائس چیئرمین کو20ہزارروپےملیں گے، ممبرڈسٹرکٹ کونسل کوفی سیشن 1ہزار، ممبرمیونسپل کمیٹی کو500 روپے ملیں گے، چیئرمین اوروائس چیئرمین یونین کونسل کوفی سیشن 700روپے ملیں گے۔

    یہاں پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ، نواز لیگ بازی لے گئی،آزادامیدوار دوسرے نمبر پر

    یاد رہے دسمبر 2015 میں ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

  • ضلع غربی کے نتائج میں ردوبدل مسترد کرتے ہیں، ایم کیو ایم

    ضلع غربی کے نتائج میں ردوبدل مسترد کرتے ہیں، ایم کیو ایم

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء محمد حسین نے کہا ہے کہ ضلع غربی سے ہمارے امیدوار اظہار احمد اکثریت ووٹ ملنے کے بعد چیئرمین منتخب ہوئے مگر حکومتی عہدیداران نے دباؤ ڈال کر نتائج تبدیل کروائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ کے عارضی مرکز گھانچی ہال پی آئی بی میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کیا، محمد حسین کا کہنا تھا کہ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے  دوران تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے اور ضلع غربی سے ہمارا چیئرمین کامیاب قرار پایا تھا۔

    محمد حسین کا کہنا تھا کہ گنتی اور کامیابی کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اور سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران نے پریزائیڈنگ افسر پر دباؤ ڈال کر نتائج تبدیل کروائے۔

    پڑھیں:   ضلع غربی کا نتیجہ تبدیل، متحدہ کے اظہار احمد ہار گئے

    رہنماء ایم کیو ایم نے مزید بتایا کہ ’’ضلع غربی سے اظہار احمد کو 36 اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 5 جماعتی اتحاد کے ممبران سے 31 ووٹ ملے تھے تاہم ہمارے 24 ووٹ کو محض بیلٹ پیپر پر نشان ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا گیا جو غیر قانونی ہے‘‘۔

    اس موقع پر اُن کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ بھی موجود تھے، ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے نتائج میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔

  • بلدیاتی انتخابات: پنجاب میں آزاد امیدوار اور سندھ میں پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر

    بلدیاتی انتخابات: پنجاب میں آزاد امیدوار اور سندھ میں پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر

    اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات کی ملتوی نشستوں پرالیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں آزاد امیدوار بازی لے گئے سندھ میں پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر رہی۔

    سندھ اور پنجاب کے بیالیس اضلاع کی دو سو چودہ یونین کونسل میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہوا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں آزاد امیدوار آگے جبکہ مسلم لیگ(ن) دوسرے نمبر پر رہی۔ تحریک انصاف اس بار بھی تیسرے نمبر پر ہی رہی۔

    سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مارا اور اپنے ڈسٹرکٹ ممبران، چئیرمین اور جنرل ممبر منتخب کرانے میں کامیاب رہی، متحدہ قومی موومنٹ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے تین نشستیں حاصل کیں۔