Tag: local body election

  • الیکشن کمیشن نے ایک اورریٹرننگ افسرمعطل کردیا

    الیکشن کمیشن نے ایک اورریٹرننگ افسرمعطل کردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں عدم تعاون کی بنا پر ایک اورریٹرننگ افسر کو معطل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈٰیرہ اسمعیل خان سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل پوسٹ آفس کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا تھا لیکن متعلقہ علاقے کے امیدواروں اورالیکشن کمیشن کے دیگرعملے شکایت کی بنا پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ ریٹرننگ افسرامیدواروں اور الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ بلدیاتی انتخبات کے انعقاد کےسلسلے میں تعاون نہیں کررہا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے مذکورہ ریٹرننگ افسر جس کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی، اسے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مئی کو طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے دو ریٹرننگ افسران کو عدم تعاون کی بنا پر معطل کرچکا ہے۔

  • حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے، پرویزرشید

    حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے، پرویزرشید

     

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرایا جائے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام تر مشکلات کے ذمہ دار آمرہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کا کام ہے اورحکومت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لئے سازگار فضا بن رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہمیشہ بلدیاتی انتخابات کی حامی رہی ہے۔

  • خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات اپریل میں ہوں گے

    خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات اپریل میں ہوں گے

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ نے اپریل میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کو بلاوجہ مسئلہ قرار دے رہی ہے۔

    پرویز خٹک نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا اور اس کے لئے اپریل کی تاریخ دی ہے۔

    کالاباغ دیم سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ڈیم بنانے سے پشاوراورنوشہرہ شہرڈوب جائے گااور زندہ قومیں اپنی بستیاں نہیں ڈبویا کرتیں۔

    آئی ڈی پیز کے موجوع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت صفائی ستھرائی سے لےکردیگر معاملات میں سالانہ کروڑوں روپے آئی ڈی پیز پرخرچ کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلاوجہ آئی ڈی پیز کے معاملے پر مسائل پیدا کررہی ہے ، وفاق کو چاہئے کہ مسائل پیدا کرنے کے بجائے بحالی میں اپنا کردار ادا کرے

  • صدر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دو آرڈیننس جاری کر دیئے

    صدر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دو آرڈیننس جاری کر دیئے

    اسلام آباد:بلدیاتی انتخابات کیلئے صدرمملکت ممنون حسین نے دو صدارتی آرڈیننس جاری کردیئے،حلقہ بندیوں اورانتخابی فہرستوں کی تیاری کا اختیارالیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیاہے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں بلدیاتی ا نتخابات کے حوالے سے دو ترمیمی آرڈیننس جاری کردیے،صدارتی آرڈیننس دو ہزار چودہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے کے اختیارات حاصل ہوگئے ہیں،الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرے،اس کے علاو ہ حلقہ بندیوں سے متعلق تنازعات کے حل کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کو مل گیا ہے۔

    ترمیمی آرڈیننس دو ہزار چودہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری کا کام بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔

  • عید کے بعد سندھ میں بنیادی حقوق کی تحریک چلائی جائے گی ، فاروق ستار

    عید کے بعد سندھ میں بنیادی حقوق کی تحریک چلائی جائے گی ، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارکا کہنا ہے کہ چودہ اگست کو اسلام آباد میں انقلاب کی تحریک چلے گی تو سندھ میں عوا م کے بنیادی حقوق کی تحریک چلائی جاسکتی ہے۔

    کراچی میں رنچھوڑلائن سیکٹر کی جانب سے الطاف حسین کی ہدایت پر عمائدین شہر کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی و صوبائی اسمبلی،تاجر برداری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ عید کےبعدایم کیو ایم عوام کے بنیادی مسائل اور بلدیاتی مسائل کیلئے احتجاجی تحریک کا راستہ اختیار کرسکتی ہے۔ چودہ اگست کو اسلام آباد میں انقلاب کی تحریک چلے گی تو سندھ میں عوام کے بنیادی حقوق کی تحریک چلے گی۔

    ڈاکٹر فاروق ستارکاکہنا تھا کہ کراچی جیسے بڑے میٹروپولیٹن شہر کا کوئی میئر نہیں۔ سندھ کےحکمران صوبےکودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔کراچی کو اسکا جائز حصہ ملے تو وفاق کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔

    متحدہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو صاف پانی، امن وامان ، صحت سمیت بنیادہ حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے ہونگے تاکہ عوام کی بڑھتی ہوئی احساس محرومی کو ختم کیا جا سکے۔