Tag: Local Body Elections

  • بلدیاتی انتخابات : وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    بلدیاتی انتخابات : وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعظم کے پی ٹی آئی کے جلسے کے پلان کی منظوری دے دی گئی۔

    پی ٹی آئی پنجاب اور کےپی میں بڑے پیمانے پر پاور شو کرے گی ، اس حوالے سے وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردی۔

    وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سی ای سی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ بڑے شہروں میں مئیرز کے لیے ناموں کی تجاویز پر بھی غورکیا گیا۔

    اجلاس مین وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔

    تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کیساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

  • پنجاب میں  آئندہ بلدیاتی  انتخابات: اتحادیوں میں بڑا بریک تھرو

    پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات: اتحادیوں میں بڑا بریک تھرو

    لاہور: پنجاب کے بلدیاتی نظام کے بارے اتحادیوں میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ کمیٹی میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے مسودہ قانون کے سفارشات پر اتفاق کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے مسودہ قانون کے معاملے پر اتحادیوں میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ کمیٹی میں سفارشات پر اتفاق کرلیا گیا۔

    تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق کی قیادت کاایک اور مذاکراتی راؤنڈ ہوا، جس میں تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر ،شفقت محمود،غلام سرور نےشرکت کی جبکہ ق لیگ کی جانب سے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس اعلیٰ ،طارق بشیرچیمہ شریک ہوئے

    وزیر بلدیات پنجاب محمود الرشید ،وزیر صنعت اسلم اقبال نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی قیادت نے بلدیاتی انتخابات کیلئےمسودہ قانون پرمشاورت کی ، گزشتہ اجلاس میں دونوں اتحادیوں نے مسودہ قانون کےسفارشات مرتب کی تھیں۔

    سفارشات وزیراعظم کوبھیجی گئیں اور گائیڈ لائنز کے بعد دوبارہ اتحادی نے تجاویزپرغور کیا، سفارشات کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں 11میٹرو پولٹین ہوں گی اور 70فیصد سیٹیں متناسب نمائندگی کے طور پر کی جائیں گی جبکہ ہر جماعت اپنی فہرست دے گی۔

    وزیر اعظم نے مشترکہ اتحادی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادی کمیٹی کی سفارشات کی حتمی جائزہ لیکرمنظوری دیں گے۔

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن آئندہ سال تک ملتوی

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن آئندہ سال تک ملتوی

    اسلام آباد : خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی الیکشن آئندہ سال تک ملتوی کردیئے، جس پر الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی تجویز پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن آئندہ سال تک ملتوی کردیئے گئے ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افعانستان کی موجودہ صورتحال، کورونا روکاوٹ ہیں ، صوبے کے ضم اضلاع میں حلقہ بندیاں ابھی تک نہیں ہو سکیں۔

    حکومتی ذرائع نے کہا کےپی حکومت آئندہ سال تک بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی تجویز پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔

    یاد رہے جون میں خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سفارشات مرتب کی تھیں ، جس میں کہا گیا تھا کہ ستمبر کے اختتام سے اکتوبر کے وسط تک بلدیاتی الیکشن ساز گار رہے گا، ضم شدہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن علیحدہ کرائیں جائیں۔

    سفارشات کے مطابق بقیہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن میں کرائے جائیں۔

  • کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، کس بنیاد پر کرائے جائینگے؟ اعلان ہوگیا

    کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، کس بنیاد پر کرائے جائینگے؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے، فیصلے کے بعد سیاسی جماعتوں کےسربراہان کو آگاہ کردیا گیا کہ وہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں، پارٹی سربراہ خود یا مقررہ نمائندے کو ٹکٹ جاری کرسکتا ہے، ٹکٹ جاری کرنے والے نمائندے کے کوائف پارٹی سربراہ اپنے دستخط کے ساتھ فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ امیدواران سے متعلق معلومات چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو سات اگست تک ارسال کریں، تیرہ اگست کو متعلقہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کو پارٹی نشانات الاٹ کریں گے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری

    الیکشن کمیشن پہلے ہی بیالیس کنٹونمنٹ بورڈ کی جنرل نشستوں پر بارہ ستمبر کو انتخابات کرانے کا اعلان کرچکا ہے جبکہ نتائج کا اعلان سترہ ستمبر کو کیا جائے گا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار چھبیس جولائی سے انتیس جولائی تک کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال اکتیس جولائی سے تین اگست تک کی جائےگی۔

    الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق چار سےسات اگست تک اپیلیں دائرکی جائےگی، دس اگست تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی، امیدوار بارہ اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

  • سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات  کیلئے درخواست جمع

    سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی ، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق120 روز  میں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے لیکن ایک سال گزر نے کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی نے فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی ، درخواست گزاروں میں خرم شیر زمان سمیت 6اراکین اسمبلی شامل ہیں۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی سیٹ اپ اگست2020میں ختم ہوا تھا، قانون کےمطابق120روزمیں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے  لیکن ایک سال گزر نے کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائےگئے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانےکی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی گئی، سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے اور بلدیاتی انتخابات تک غیر جانبدار کارپوریشن ایڈمنسٹریٹرتعیناتی کا حکم دیاجائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی صوبائی حکومت کوسیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنےسے روکا جائے اور آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی اداروں اختیارات دیے جائیں۔

  • کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

    کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

    اسلام آباد: کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بیالیس کنٹونمنٹ بورڈ کی جنرل نشستوں پر بارہ ستمبر کو انتخابات ہونگے جبکہ نتائج کا اعلان سترہ ستمبر کو کیا جائے گا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار چھبیس جولائی سے انتیس جولائی تک کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال اکتیس جولائی سے تین اگست تک کی جائےگی۔

    الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق چار سےسات اگست تک اپیلیں دائرکی جائےگی، دس اگست تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی، امیدوار بارہ اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں جبکہ تیرہ اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیےجائیں گے۔

  • بلدیاتی انتخابات، پنجاب نے تاریخ دے دی

    بلدیاتی انتخابات، پنجاب نے تاریخ دے دی

    اسلام آباد: ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری جواب جمع کرا دیا، جو 5 صفحات پر مشتمل تھا۔

    تحریری جواب میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دی گئی ہے، جواب میں پنجاب حکومت نے کہا کہ صوبہ رواں سال اگست میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ 21 جنوری کو پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو ستمبر کی تاریخ دی تھی۔

    جواب میں بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے جواز میں زیر سماعت مقدمے کا حوالہ دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کا ایک مقدمہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں ہے، اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت اپنا جواب پہلے ہی جمع کرا چکی ہے۔

    پنجاب حکومت نے کہا کہ معزز عدالت مذکورہ کیس کا ریکارڈ طلب کر سکتی ہے، بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق کیس کی اب تک 4 سماعتیں ہو چکی ہیں، مناسب ہو تو سپریم کورٹ یہ کیس بھی اسی بنچ کو بھیج دے۔

    الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات پر اجلاس، صوبوں نے اپنا اپنا عذر پیش کر دیا

    واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم بنچ کل بلدیاتی الیکشن کیس کی سماعت کرے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بلایا جانے والا الیکشن کمیشن کا 2 روزہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبوں کی جانب سے جلد بلدیاتی انتخابات منعقد نہ کر سکنے کے مختلف عذر پیش کیے گئے، جس کی وجہ سے اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کی حکومت ستمبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار نہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے بھی کرونا کو وجہ قرار دیاگیا، جب کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا آئندہ 3 ماہ تک امکان نظر نہیں آ رہا۔

    سندھ بلدیاتی انتخابات میں مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار پر ڈٹ گیا ہے، اور یہ مسئلہ حل ہونے تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتا، سندھ حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تب تک صوبے میں حلقہ بندیاں بھی نہیں کرائی جا سکتیں۔

    یاد رہے کہ 28 جنوری کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخیں مقرر کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر الیکشن نہیں کرا سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔

  • کورونا کا پھیلاؤ ، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

    کورونا کا پھیلاؤ ، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

    لاہور : کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان ہے ، انتخابات کی تاریخ کا معاملہ این سی اوسی کوبھجوانے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی قانون کااجلاس ہوا، جس میں انتخابات کی تاریخ کامعاملہ این سی اوسی کوبھجوانےکی تجویزمنظور کرلی گئی۔

    محکمہ آبپاشی میں ترمیم شدہ تقرری،تبادلہ پالیسی2020کا مسودہ ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق بزنس رولز 2011 میں ترامیم کی تجویزمنظور کرلی ۔

    قائداعظم سولرپاورکمپنی کےبورڈآف ڈائریکٹرز کے ناموں کی تجویز ، پنجاب ریگولیشن آف پلاسٹک شاپنگ بیگزایکٹ 2020 میں ترمیم کی تجویز بھی منظور کی گئی۔

    اجلاس میں آئی ڈی اےایم کےبورڈ میں ایم پی ایزکی تقرری کی تجویز سے اتفاق ہوا جبکہ مستقل بنیادوں پرتقرریوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

    وقف املاک پراپرٹی،ڈس ایبلڈپرسنزایکٹ1975 کی منسوخی کی تجویز اور پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی ایکٹ 2020کا مسودہ غور کیلئے ملتوی کردی گئی۔

  • پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

    پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

    لاہور: پاکستان میں کرونا وبا کی دوسری لہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے، اسی بنا پر پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کئی اہم تجاویز کی منظوری دی گئی

    اجلاس کے شرکا نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق بزنس رولز دو ہزار گیارہ میں ترامیم کی تجویز منظور کرلی۔اجلاس میں صوبے میں کرونا صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد امکان ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے جائیں گے، اجلاس میں شریک شرکا نے بلدیاتی الیکشن پر حتمی فیصلے سے قبل انتخابات کی تاریخ کا معاملہ این سی او سی کو بھجوانےکی تجویز منظورکی۔

    یہ بھی پڑھیں :  ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

    وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں محکمہ آبپاشی میں ترمیم شدہ تقرری اور تبادلہ پالیسی دوہزار بیس کا مسودہ منظور کیا گیا، اس کے علاوہ قائد اعظم سولرپاور کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کےناموں کی تجویز بھی منظور کی گئی۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب ریگولیشن آف پلاسٹک شاپنگ بیگز ایکٹ دوہزار بیس میں ترمیم کی تجویز منظور کی گئیں، ساتھ ہی آئی ڈی اے ایم کے بورڈ میں ایم پی ایز کی تقرری کی تجویز سے اتفاق کیا۔

  • جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے کارکنوں کیساتھ ہوں گے، بلاول بھٹو

    جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے کارکنوں کیساتھ ہوں گے، بلاول بھٹو

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکومت سے مزاحمت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے کارکنوں کے ساتھ ہوں گے۔

    بلاول ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی تنظٰیمی اور حکومتی امور میں کرپشن کو برداشت نہیں کرے گی۔

     انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے تمام عوامی ایشو ز پر حکومت کے خلاف مزاحمت کرینگے ۔

    اسلام آباد میں نرسوں پر پولیس تشدد اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت جمہوریت اور ادارے بچائے مگر عوام کو بھی جینے کا حق دے۔ عوامی حقوق کے تحفظ میں ہم نکلے تو پھر انارکی کا شکوہ حکومت ہم سے نہ کرے۔