Tag: Local Government

  • حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے پیسہ لوٹ کر لندن بھیج رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے پیسہ لوٹ کر لندن بھیج رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال یوسف شاہوانی کو پی ایس پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن بھیج رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات اور مسلسل دھڑے بندی کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی تیزی سے پی ایس پی شمولیت جاری ہے، رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی بھی پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔

    پی ایس 90 بلدیہ ٹاؤن سے رکن سندھ اسمبلی منتخب یوسف شاہوانی نے شمولیت کا باضابطہ اعلان پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    پاک سر زمین پارٹی ککے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی کو پاک سرزمین پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

    ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں موجودہ بلدیاتی حکومت بد ترین کارکردگی رواں رکھی ہوئی ہے، بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمات کرنے کے بجائے عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن بھیجنے میں مصروف ہیں۔

    پی ایس پی سربراہ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کی عوام تبدیلی کے لیے پی ایس پی ساتھ ہے، بہت جلد ظلم کا یہ نظام ختم ہونے والا ہے، لوگ ظلم کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں جلد تبدیلی دکھی گی۔

    مصطفی کمال نے بجلی کے بحران پر شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں بجلی کا مصنوعی بحران پیدا ہوا تو وزیر اعظم کو یہاں آنا پڑا، لیکن کراچی میں بجلی کے مسئلے کا حل ایک میٹنگ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی کے لیے ڈسٹری بیوشن کمپنی ایک سے زائد ہونی چاہیئے، عوام کے الیکڑک کے رحم و کرم پر نہیں رہ سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حب میں درجنوں مسائل پیدا ہوچکے ہیں پی ایس پی نے عوام کے ساتھ بحرانوں کے خلاف دھرنا دیا تو خواتین اور بچوں پر شیلنگ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران متحدہ پاکستان کے متعدد اراکین اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، جن میں رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی ، شبیرقائم خانی ، رکن قومی اسمبلی محوب عالم اورایم پی اے سیف الدین خالد، رکن اسمبلی فوزیہ حمید شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلدیاتی اختیارات پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہیں‘ منتقل کیے جائیں: وسیم اختر

    بلدیاتی اختیارات پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہیں‘ منتقل کیے جائیں: وسیم اختر

    کراچی: شہرِ قائد کے منتخب میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہم شہر کی بہتری کے لیے کام کرناچاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں‘پیپلز پارٹی کے منشور میں لوکل گورنمنٹ سر فہرست ہے لہذا اختیارات منتقل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وسیم اختر ضمانت پر رہائی کے بعد پہلے دن کراچی میونسپل کارپوریشن کے دفتر پہنچے تو وہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان پر پھول نچھاور کیے گئے۔

    دفتر میں پہلے دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو ہوا اسے بھول جائیں‘ نئے عزم کے ساتھ کام کا آغاز کریں۔

    انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مخاطب کرکے کہا کہ بلاول صاحب ہم آپ کو ایک منتخب ٹیم دے رہے ہیں، ہم سندھ حکومت کے خیرخواہ ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں لوکل گورنمنٹ سر فہرست ہے لہذا اختیارات منتقل کریں، چیف منسٹر کی ذمہ داری ہے کے وہ اختیارات اور فنڈز دے۔لوکل گورنمنٹ کامیاب ہوگی تو کریڈٹ سندھ حکومت کو ہی ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم خود اکیلے ہیں ، ہمارے پاس کام کرنے کے لیے اختیارات نہیں ہیں۔ وسیم اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس شہر کی بہتری کے لیے کام کرناچاہتے ہیں لیکن وسائل کا نہ ہونا آڑے آرہا ہے‘ اختیارات ہوتے تو پلاننگ بتا رہا ہوتا مسائل نہیں گنوا رہا ہوتا۔

    وسیم اخترکایہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے ٹیکس سے سارے ملک کا پہیہ چلتا ہے لیکن کراچی کو اس کا حق نہیں ملتا، انہوں نے

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بلاول بھی چاہتے ہیں کے سندھ اور کراچی ترقی کرے،2018 میں کیا شہر وں کا یہ چہرہ دکھا کے ووٹ لیا جائے گا۔کراچی میں جگہ جگہ کچرے کا ڈھیر منہ چڑا رہا ہے۔

    انہوں نے کراچی کے سب اہم مسئلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ کراچی میں امن قائم ہو اور مسائل حل ہوں‘ ا س سلسلے میں حکومت اور امن قائم کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

    میڈیا کانفرنس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر کو ڈپٹی میئر ارشد وہرہ اور دیگر افسران کی جانب سے شہری حکومت کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔