Tag: lock down

  • سندھ کے بعد پنجاب کے تاجروں کا بھی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

    سندھ کے بعد پنجاب کے تاجروں کا بھی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

    لاہور: سندھ کے بعد پنجاب کے تاجروں نے بھی کرونا وائرس لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے لاک ڈاؤن پر کاروباری تنظیموں کے ساتھ مشاورت کی۔ اس دوران تاجروں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کاروبار شدید متاثر ہے۔

    تاجروں کی جانب سے صبح 9سےشام5بجے تک کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاجر رہنما نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے ملکی معیشت اور چھوٹے تاجروں کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، حکومت تمام کاروبار کھولتے ہوئے بزنس کرنے کا وقت مقرر کرے، حکومت کی جانب سے نئی حکومت عملی کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو تاجروں کے مسائل کے حل کا ٹاسک دے دیا

    بعد ازاں راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ تاجروں سے مذاکرات کے بعد ایک کمیٹی بنادی گئی ہے، کمیٹی آئندہ ایک دو روز میں تجاویز تیار کرکے دے گی، تجاویز کو منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ کروناوائرس کے تناظر میں نافذ العمل لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں کاروبار شدید متاثر ہے۔ جبکہ ملک میں بھی تاجر برداری نے حکومتی فیصلے کو ماننے سے انکار کیا ہے۔

  • کورونا وائرس : برطانوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا عندیہ دے دیا

    کورونا وائرس : برطانوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا عندیہ دے دیا

    لندن : کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا امکان ہے، ذرائع کا کہنبا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت سات مئی تک بڑھائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس چین کے بعد سب سے زیادہ نقصان یورپی ممالک کو پہنچا رہا ہے جبکہ برطانیہ میں بھی حالات انتہائی تشویش ناک ہیں جس پر قابو پانے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے 23مارچ کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم اب اس عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے برطانیہ میں جاری لاک ڈاؤن کی مدت سات مئی تک بڑھائی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ اور موجودہ وقت میں نگراں وزیراعظم ڈومینک راب اس کا اعلان جمعرات کو کریں گے۔

    ڈومینک راب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بیمار ہونے کی وجہ سے نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ بورس جانسن جو پچھلے دنوں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اورحال ہی میں انہیں صحت مند قرار دے کر اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

    جانسن نے ملک میں تیزی سے اس وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے 23 مارچ کوسوشل ڈسٹنسنگ سمیت کئی احتیاطی قدم اٹھائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

    اس وقت برطانیہ میں ضروری سامان کی خریداری، ڈاکٹرز کے اپوائنمنٹ اورایکسرسائز وغیرہ کرنے کے لئے ایک شخص ایک دن میں ایک بار ہی گھر سے باہر نکل سکتا ہے۔

    برطانیہ کے سوشل کیئر محکمہ نے پیر کو بتایا کہ اس وبا سے 717 نئی اموات کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11329ہو گئی ہے۔ وہیں صحت حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں كووڈ -19 کے4342نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین 19 لاکھ 20 ہزار اور ہلاکتیں ایک لاکھ 19ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ بھارت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں تین مئی جبکہ فرانس میں 11 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ صرف ایک مؤثر ویکسین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر روک سکتی ہے۔

  • لاک ڈاؤن، بیوٹی پارلرز بند، خواتین نے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا

    لاک ڈاؤن، بیوٹی پارلرز بند، خواتین نے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا

    لندن: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کے سبب بیوٹی پارلرز بند ہونے سے خواتین پریشان ہوگئی ہیں اور انہیں سجنے سنورنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر خواتین کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ بال کو دلکش اسٹائل سے بنانے کے لیے بیوٹی پارلرز کا رخ تو کرنہیں سکتی لیکن ان کی جانب سے بال سنوارنے کے لیے انوکھا حل نکال لیا گیا ہے۔

    TikTok users have nailed the curly look without needing to use curling wands

     

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین رات کو سوتے وقت بالوں کو ’کرل‘ کرنے کے لیے موزے کا استعمال کررہی ہیں، ان موزے بالوں میں لپیٹ کر رات کو سوجاتی ہیں صبح اٹھ کر انہیں کھول دیا جاتا ہے اور بال خود بخود کرل ہوجاتے ہیں۔

    خواتین کی جانب سے ٹپس دیتے ہوئے کہا گیا کہ بالوں کو جرابوں کے گرد لپیٹیں گے اور پھر دونوں جرابوں کو ایک ساتھ باندھ کر گرہیں باندھ سکتے ہیں یا اگر کوئی گرہ ممکن نہیں ہے تو آپ اپنے بالوں کو بینڈ کے ساتھ محفوظ کرسکتے ہیں۔

    اس کے بعد آپ اپنے سر کے گرد اس عمل کو دہرائیں جب تک کہ آپ کے پاس متعدد ربط جراب موڑ محفوظ ہوجائے۔

    This beauty lover wrapped multiple sections of hair around two socks

    بہترین نتائج کے لیے آپ کو پھر اپنے بالوں میں موزوں کے ساتھ سونے کی بھی ضرورت ہے اور جب آپ انہیں صبح اٹھیں گے تو آپ کے بال کرل ہوجائیں گے۔

    کرل کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ لہروں کو بنانے کے لیے حرارت کا استعمال نہیں کرتے ہیں، لہٰذا آپ کے بالوں کے لیے کرلنگ کی چھڑی یا سیدھے جوڑے کی نسبت بہتر ہے۔

  • بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل: سول ایوی ایشن کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان

    بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل: سول ایوی ایشن کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان

    کراچی: کرونا وائرس کے باعث بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کو روزانہ کروڑوں روپے کا خسارہ ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث سول ایوی ایشن کو انٹرنیشنل فلائٹس کے ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں روزانہ کروڑوں کا خسارہ ہورہا ہے۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر بلنگ کی جانب سے جوائنٹ سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کو ای میل کی گئی ہے جس میں اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یکم تا 15 مارچ کا خسارہ 69 کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار روپے رہا، 16 سے 31 مارچ تک 3 ارب 1 کروڑ 90 لاکھ 40 ہزار روپے خسارہ ہوا۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ یکم سے 11 اپریل تک 2 ارب 76 کروڑ 67 لاکھ روپے خسارہ ہوا۔

    سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں یکم مارچ سے روزانہ 47 کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار روپے نقصان ہو رہا ہے، انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی تک مزید 25 کروڑ 97 لاکھ روپے روزانہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز کو موصول سول ایوی ایشن کے نقصان کی سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ کے پہلے 15 دنوں میں 212 فلائٹس منسوخ ہوئیں جبکہ ایک ماہ کے دوران کل 1681 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

  • مارکیٹوں کو کھولنے کے لئے حکمت عملی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا ہوگی، گورنر سندھ

    مارکیٹوں کو کھولنے کے لئے حکمت عملی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا ہوگی، گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے مجھے نہیں لگتا کہ لاک ڈاؤن ہفتہ10دن میں ختم ہوجائے گا، مارکیٹوں کو کھولنے کے لئے حکمت عملی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احساس پروگرام سے ایک کروڑ 20لاکھ خاندان استفادہ کریں گے، جن میں 34 لاکھ خاندان سندھ سےتعلق رکھتے ہیں، عمران خان نےمشکل گھڑی میں خطیر رقم دیہاڑی دار اور مزدوروں کو دی ، اندرون سندھ سے شکایات ملیں، امداد دینے کے لیے کہیں کہیں500مانگےجارہےہیں۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کوروناسےمتعلق آر ڈیننس میرے پاس اب تک نہیں آیا، جب آئے گا تو مناسب طریقے سے فیصلہ کروں گا، غیر رسمی میرے پاس مسودہ آیا ہے اگر وہ ٹھیک ہے تویہ مناسب نہیں ، صوبائی حکومت وفاق کو حکم نہیں دے سکتی۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ اس مسودےمیں نجی سیکٹرز پر زور ہے، جب مسودہ آئے گا تو اس حساب سے تبصرہ کروں گا ، وفاق اور کے الیکٹرک نے فیصلہ کر لیا ،اوسط بلنگ نہیں ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ پنجاب میں زیادہ ہوئے اس لئے کیس زیادہ ہیں ، بار بار شکایت آرہی ہےوفاق سندھ سےتعاون نہیں کر رہا، میں نے چیئرمین این ڈی ایم اے سےبات کی ہے انہوں نے فہرست بھیجی ، میں وہ فہرست حکومت سندھ کے سامنے رکھوں گا اورپو چھوں گا ، وفاق نےجتنی مدد صوبہ سندھ کی کی کسی اور صوبہ کی نہیں کی۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کو میری کوئی مدد چاہئے تو میں حاضر ہوں ، صوبہ سندھ کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا ، شیری رحمان کی تصحیح کرنا چاہتا ہوں ،50 ہزار کٹس دے چکے ہیں ، صوبہ سندھ پیسے خرچ کرے تو چین سے سامان منگوا سکتا ہے ، کیچڑ اچھالنے کے بجائے معاملات حل کرنے ہوں گے۔

    عمران اسماعیل نے 14 اپریل کےبعد لاک ڈاؤن میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا مزید لاک ڈاؤن کےمتحمل نہیں ہوسکتے، لاک ڈاؤن ضرور ہونا چاہیے ،سندھ حکومت کےاقدام کی حمایت کی، سمجھتاہوں14اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 100 فیصد مستحقین تک راشن کی فراہمی ممکن نہیں، احساس اور بی آئی ایس پی پروگرامز وفاق کے ہیں، احساس پروگرام کی رقم سے کٹوتی  بالکل برداشت نہیں کی جائےگی، جس علاقےسےشکایت آئی تووہاں کا ڈی سی معطل کرایاجائے گا۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پورے ملک سےلوگ روزگار کے لئےآتےہیں اور چھوٹےکمروں میں 8سے10لوگ رہتےہیں، مجھے نہیں لگتا کہ لاک ڈاؤن ہفتہ 10دن میں ختم ہوجائےگا۔

    عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ گورنرہاؤس سے40ہزارمیں سے20ہزارراشن تقسیم ہوچکاہے، ہر گھر تک کھانا پہنچانا مشکل ٹاسک ہے، لاک ڈاؤن ضروری تھا مگران حالات میں ایسا آگے چلنا مشکل لگتا ہے، آگے حکمت عملی بنا کر لاک ڈاؤن کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں بےضابطگیوں پر3دن میں 17ایف آئی آرکاٹی ہیں، جہاں بےضابطگی ہوئی توڈی سی کے خلاف ایف آئی آرکٹواکرمعطل کراؤں گا، حکومت کو ضرورت ہوگی تو ایم کیوایم کےوزیربھی لیں گے اورمشیربھی۔

    گورنرسندھ نے کہا کہا کراچی میں چھوٹے چھوٹے گھروں میں لوگ رہتے ہیں ،غذا کی کمی ہوئی تو بھی یہ بیماری لگ سکتی ہے، مارکیٹوں کو کھولنے کے لئے حکمت عملی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا ہوگی۔

  • لاک ڈاؤن میں فٹنس کیسے برقرار رکھی جائے؟

    لاک ڈاؤن میں فٹنس کیسے برقرار رکھی جائے؟

    کراچی: آج کل کے لاک ڈاؤن میں تقریباً ہر شخص اپنا زیادہ تر وقت ٹی وی اور لیپ ٹاپ کے آگے گزار رہا ہے ایسے میں فٹنس کو برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے، فٹنس ایکسپرٹ رمیز احمد نے فٹنس برقرار رکھنے کے کچھ طریقے بتائے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فٹنس ایکسپرٹ رمیز احمد نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں شرکت کی اور ورزشوں اور کھانوں کے حوالے سے بات کی۔

    انہوں نے زیادہ فوکس اس بات پر کیا کہ آج کل کے لاک ڈاؤن میں جب بیرونی سرگرمیاں تقریباً ختم ہوچکی ہیں اور تمام وقت گھر پر گزر رہا ہے ایسے میں اپنے آپ کو فٹ کیسے رکھا جائے۔

    ماہرین کے مطابق آج کل کے دنوں میں ایک شیڈول بنانے اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس شیڈول میں ورزش کا اہم حصہ ہونا چاہیئے۔

    رمیز نے بھی گھر میں رہتے ہوئے کچھ مخصوص ورزشیں کرنے کے طریقے بتائے جو نیچے ویڈیو میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان ورزشوں سے جسم کو فعال اور فٹ رکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ آج کل لوگ قسم قسم کے کھانے پکا اور کھا رہے ہیں جس سے ان کا وزن بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق اپنی غذا گڈ کاربس، پروٹین اور گڈ فیٹس پر مشتمل بنائیں۔

    اس حوالے سے رمیز نے بتایا کہ اچھے کاربس میں سفید ابلے ہوئے چاول، براؤن بریڈ اور خشک میوہ جات شامل ہیں جبکہ پروٹین والی غذائیں مچھلی، چکن اور مٹن ہیں۔

    انہوں نے ورزش کے حوالے سے ایک غلط فہمی یہ بھی دور کی کہ بڑھا ہوا پیٹ صرف ورزش سے کم نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے ڈائٹ بھی ضروری ہے۔

    علاوہ ازیں مسلز بنانے کی ورزش بھی پیٹ کم کرسکتی ہے کیونکہ مسلز کی ورزش سے پہلے پیٹ اندر کی طرف جانا شروع ہوتا ہے اس کے بعد شیپ میں آتا ہے۔ بعد ازاں مختلف پوسچرز سے اس کو مزید بہتر کیا جاتا ہے۔

  • سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق بڑے فیصلے

    سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق بڑے فیصلے

    کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس  میں عوام کو ریلیف دینےکیلئےآرڈیننس لانےکافیصلہ کیا گیا اور آئی جی سندھ اورچیف سیکریٹری کولاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کےسینئراراکین کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن سے متعلق بڑے فیصلے کئے گئے۔

    ہنگامی اجلاس میں سندھ میں عوام کو ریلیف دینےکیلئےآرڈیننس لانےکافیصلہ کیا گیا اور لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنے کیلئے مرتضیٰ وہاب کوآرڈیننس تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ملزمالکان کے خلاف بڑی کارروائی کاحکم دیا، کابینہ اراکین نے کہا ایک بڑے ٹیکسٹائل مل کےمالک کوگرفتارکرلیاگیا، جوفیکٹری کھلے گی سیل بھی ہوگی اور مالک گرفتاربھی ہوگا۔

    اجلاس میں فیسوں کی معافی اور کمی کیلئے سعیدغنی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی اور لپا جولوگ کرایہ نہیں دے سکتے ان کو کس طرح ریلیف دیا جائے۔

    ہنگامی اجلاس آئی جی سندھ اورچیف سیکریٹری کولاک ڈاؤن مزیدسخت کرنے کا حکم دیا۔

    یاد رہے اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر2ٹیکسٹائل مالکان کوگرفتارکرلیا، ایک ٹیکسٹائل مل کی انتظامیہ کےچندافرادکوبھی گرفتارکیا۔

    دونوں فیکٹریوں میں کئی روز سے پابندی کے باوجود کام چل رہا تھا جبکہ ملیر پولیس نے چند روز پہلے بھی فیکٹری منیجرگرفتار کیا تھا۔

  • کورونا وائرس : حکومت کا 14 اپریل تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ

    کورونا وائرس : حکومت کا 14 اپریل تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائے گا، لاک ڈاؤن کے دوران ادویات کی فراہمی بدستور جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے یکم سے14اپریل تک لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کو برقرعار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    نیشنل کمانڈ کوآرڈینشن کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج فیصلہ ہوا ہے کہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کو جاری رکھا جائے گا،14اپریل سے پہلےاین سی سی میٹنگ میں بندشیں رکھنے نہ ہٹانے کافیصلہ ہوگا۔

    صوبوں کی مشاورت سے14اپریل تک موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران ادویات کی فراہمی بدستور جاری رہے گی، سب نے یقین دلایا ہے کہ این سی سی کے فیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔

    انہوں نے بتایا کلہ سروسز اور صنعتیں جو بنیادی ضرورت کی چیزیں بناتی ہیں وہ کھلی رہیں گی کیونکہ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی صنعتوں کو کھلارکھنا بہت ضروری ہے، اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹ پر کوئی بندش نہیں ہوگی، اس حوالے سے ایک آدھ شکایات آرہی ہیں۔

    اسدعمر نے بتایا کہ چار اپریل کو ایک پرواز چلے گی، تمام پروازیں ایک ساتھ بحال نہیں کی جائیں گی،4اپریل کو بیرون ملک سے ایک پرواز اسلام آباد میں آئے گی، اسلام آباد آنے والے مسافروں کو شہرکے دیگرعلاقوں میں بھجوانے کا انتظام کیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرواز کے تمام مسافروں کو ایئرپورٹ پرقرنطینہ میں رکھ کرٹیسٹ کیا جائیگا، مسافروں کے ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں جانے دیا جائے گا، کراچی میں بھی کچھ وقت بعد پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ صوبوں کے وفاق سے جتنے مؤثر روابط ہونگے اتنے بہتر طریقے سے ہم مدد کر پائیں گے، ماضی میں بیرون ملک سے آنےوالوں کی وجہ سے کورونا پھیلاہے، اندرون ملک پروازوں پر بندش جاری رہے گی، بندشوں کی وجہ سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں کمی ہوئی ہے جبکہ مزید بندشوں کی ضرورت ابھی محسوس نہیں کی گئی۔

  • لاک ڈاؤن : انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    لاک ڈاؤن : انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی : ناجائز منافع خوروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انڈوں کی فی درجن قیمت میں اضافہ کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیدوار میں کمی نہیں، ترسیلی نظام متاثر ہونے سےانڈوں کی قیمت بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث کچھ ناجائز منافع خوروں نے موقع سے فائدہ اٹھا لیا، سپلائرز نے اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیا ہے۔

    کراچی میں گزشتہ2روز میں انڈوں کی قیمت فی درجن 15روپے کا اضافہ کردیا گیا، اس اضافے کے بعد شہرمیں انڈوں کی فی درجن قیمت 145 روپے ہوگئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈوں کی پیدوار میں کمی نہیں ہوئی، ترسیلی نظام متاثر ہونے سےانڈوں کی قیمت بڑھ گئی، سپلائرز کو شکایت ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے مال بردار ٹرکوں اور سوزوکیوں کو جگہ جگہ بلا ضرورت روکنے سے دکانوں تک ترسیل مشکلات کا شکار ہے۔

    حکومت معاملے کو سنجیدہ لے، دوسری جانب شہریوں نے انڈوں کی قیمتوں کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں انڈوں کی قیمت میں اضافے کا بوجھ شہریوں پر پڑرہا ہے، حکومت مہنگائی پرکنٹرول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔

    واضح رہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کے باعث دودھ کی کھپت کم ہوگئی ہے جس کے وجہ سے ڈیری فارمز مالکان نے ازخود دودھ کی قیمت میں کمی کردی تھی جسے شہریوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

  • لاک ڈاؤن : سندھ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا

    لاک ڈاؤن : سندھ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا

    کراچی : سندھ سمیت کراچی کے شہری آج سے مزید ہوشیار ہوجائیں کیونکہ اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا، کون کتنی بار گھر سے نکلا اور کیوں نکلا، سندھ پولیس کے سامنے ایک کلک پر سارا ڈیٹا سامنے آجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے سٹیزن مانیٹرینگ ایپ کا استعمال شروع کردیا۔ حکومت سندھ نے ایک بار پھرعوام کو تنبیہ کی ہے کہ لاک ڈاون پرعملدرآمد نہ کیا گیا تو کرفیو لگا سکتے ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس مقامی طور پر مزید پچیس افراد میں منتقل ہوگیا ہے، سندھ بھر میں تعداد چارسو پیسنٹھ سے تجاوز کرگئیں۔

    حکومت سندھ نے وبا پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو کرفیو نافذ کرنا ناگزیر ہوجائے گا۔

    دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیس اور رینجرز کے ناکے۔۔ مزید سخت ۔۔۔شہری خبرداررہیں کیوںکہ اب کون کتنے بار گھرسے نکلا اور کیوں نکلا؟ سندھ پولیس نے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے بنائی گئی ایپ کا استعمال شروع کردیا۔

    حکام کے مطابق سٹیزن مانیٹرنگ ایپ کے آن لائن سسٹم کے تحت ڈیٹا تمام آفسران تک پہنچ جاتا ہے اور اس طرح غیر ضروری گھر سے نکلنے والے افراد کی نشاندہی ہوجاتی ہے۔