Tag: lock down

  • لاک ڈاؤن، بھارتی پولیس نے درندگی کی انتہا کردی

    لاک ڈاؤن، بھارتی پولیس نے درندگی کی انتہا کردی

    نئی دہلی: بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے ڈیلیوری بوائز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے شہریوں سے بدسلوکی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    بھارتی پولیس اُن شعبوں کے رضاکاروں اور ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جنہیں کروناوائرس کے پیش نظر نافذ العمل لاک ڈاؤن سے مستثیٰ قرار دیا گیا ہے۔ درندہ صفت پولیس نے اشیاء اور ادویات ڈیلیور کرنے والے بوائز کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ مذکورہ لاک ڈاؤن میں ان ملازمین کو خصوصی استثنیٰ حاصل ہے۔

    بھارت میں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ضروری اشیاء کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز، کلینک اور اسپتال سمیت دیگر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے والے تمام شعبے کھلے رہیں گے اور ان کے ملازمین پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

    بھارت میں21 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

    حکومتی احکامات کے باوجود بھارتی پولیس مذکورہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ناروا سلوک سے پیش آرہی ہے۔ شہر ممبئی اور دہلی میں دو ڈیلیوری بوائز پر پولیس اہلکاوں نے حملہ کیا۔ دریں اثنا مختلف شہروں سے بھی اسی طرح کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

    اس بھیانک صورت حال پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • آزاد کشمیر میں آج رات 12 بجے سے 3 ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

    آزاد کشمیر میں آج رات 12 بجے سے 3 ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کرونا وائرس کے پیش نظر آج رات 12 بجے سے آزاد کشمیر میں 3 ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں 3 ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، عوام غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

    راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ مکمل معطل رہے گی، ناگزیر حالات میں سفر کے لیے خصوصی پاسز ہوں گے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کا سامان لانے کے لیے ایک فرد کو باہر جانے کی اجازت ہوگی، صحافی حضرات کو خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فوج طلب

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے، سندھ میں 352، پنجاب میں 225، بلوچستان میں 180 کرونا کے مریض ہیں۔

    اسی طرح گلگت بلتستان میں 71، خیبرپختونخوا 31، اسلام آباد 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کرونا مریض ہے، ملک میں کل دوپہر سے اب تک 27 نئے کرونا وائرس کے مریض رپورٹ کیے گئے۔

    کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات 6 ہوگئی ہیں جبکہ 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے تمام جوانوں اور طبی وسائل کو مختصر نوٹس پر تیار رہنے کا ٹاسک دیا تھا۔

  • کورونا وائرس : بھارت میں 31مارچ تک لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا وائرس : بھارت میں 31مارچ تک لاک ڈاؤن نافذ

    نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، میٹرو سروسز، مسافر ٹرینیں اور غیرضروری مسافر گاڑیاں کو 31مارچ تک بند رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے پوری دہلی میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ نئی دہلی لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی سپلائی اور ضروری دکانیں کھلی رہیں گی، اس کے علاوہ تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی 31 مارچ تک بند رہیں گی۔

    نئی دہلی میں بس اور میٹرو سروسزکے ساتھ مسافر ٹرینوں اور غیرضروری مسافر گاڑیوں کو روڈ پر لانے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ ضروری خدمات کیلئے دہلی میں صرف 25فیصد ڈی ٹی سی کی بسیں چلتی رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ نجی دفاتر بند رہیں گے، تمام مستقل و کنٹریکٹ ملازمین گھروں پر رہیں گے لیکن اُنہیں آن ڈیوٹی تصور کیا جائے گا اور کمپنیاں گھر پر موجود ملازمین کو لاک ڈاؤن کے دوران تنخواہ ادا کریں گی۔

    کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بھارت کے جن 75 اضلاع میں کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اُنہیں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلے تمام بھارتی ریاستوں اور کابینہ سیکریٹریز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں لیے گئے۔

  • سندھ میں 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان، وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کردیں

    سندھ میں 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان، وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کردیں

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا جو 15دن جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا، لوگوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے اس حوالے ان کا کہنا ہے کہ اس دوران لوگوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات ہیں کہ بغیر کسی مضبوط وجہ کے کسی کو بھی سڑک پر نہیں آنے دیا جائے گا، اگر کوئی شخص بیمار ہے تو اسے اسپتال لے جایا جاسکے گا تاہم اسپتال جانے کیلئےگاڑی میں تین لوگوں سے زائد کی اجازت نہیں، ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی ہدایات میں مزید کہا ہے کہ تمام سروسز، فون، یوٹیلیٹی، ٹی وی کیبل، فون، موبائل سروسز بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی،۔

    س کے علاوہ حیسکو، سیپکو، واسا، کے ڈبلیو ایس بی، ایس ایس جی سی اور دیگر اداروں کو اپنی سروسز زبردست طریقے سے دینی ہے، اے ٹی ایمز کھلے رہیں گے، بینک اپنا جو کام جاری رکھیں گے اور اپنا ضروری اسٹاف مہیا کریں گے

    لاک ڈاؤن میں گھریلو کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی، کریانہ شاپس اور میڈیکل اسٹورز کھولنے کی بھی اجازت ہوگی۔

    مزید پڑھیں : صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

    اس کے علاوہ ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص سفر کرسکے گا، لاک ڈاؤن کا اطلاق مساجد اور عبادت گاہوں پر بھی ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم عوام کے لیے کرونا وائرس ٹیسٹ کی سہولیات بڑھانے جارہے ہیں، میں ان ٹیسٹ کی سہولیات پورے صوبے کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز تک پہنچانا چاہتا ہوں، جو ٹیسٹ کیے ہیں، وہ بھی سلیکٹیو کیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے عوام کو اس بیماری سے ہر صورت بچانا ہے، اس اہم فیصلے سے جو مسائل (یعنی روزگاریا دیگر) پیدا ہوں گے میں اُن کے حل کے لیے بھی اقدامات کروں گا

  • صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

    صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میرے پاس صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، حکومت سندھ نے کورونا ایمرجنسی کے نام فنڈ قائم کیا ہے، مخیر حضرات تعاون کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج شام اہم اعلان کریں گے۔

    اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر کی طرح پاکستان میں پھیل چکی ہے، اس وقت60فیصد لوگوں میں لوکل ٹرانسمیشن سے یہ وبا پھیلی ہے، میرے پاس صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں عوام کے لیے ایک اوراہم فیصلہ کررہا ہوں، گورنمنٹ آف سندھ کورونا ایمرجنسی کے نام فنڈ قائم کیا گیا ہے، سندھ حکومت نے فنڈز کو چلانے کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عوام میری بھرپور مدد کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے مخیر حضرات سے گورنمنٹ فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کی۔

    ہم بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں ،میں آج شام ایک اہم اعلان کروں گا جو عوام کے حق میں ہوگا،میں عوام کی زندگی اورصحت کی خاطر ہر وہ فیصلہ کروں گا جو ضروری ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت بلا ضرورت کسی کو سڑک پر آنے نہیں دے گی ،ہمارے فیصلے کے بعد عوام کو محتاط ہو کر گھروں تک محدود ہونا ہوگا ۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا گھروں میں رہیں، عوام کو نہ صرف خود کو اپنے بچوں کو اور دوستوں کو بچانا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم 15 دن کیلئے لاک ڈاﺅن کرنا چاہتے ہیں، ہم مکمل لاک ڈاﺅن کی طرف جا رہے ہیں آج ہی اعلان کروں گا،آئی جی اور ڈی جی رینجرز کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

  • بلاول کا کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ

    بلاول کا کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو لاک ڈاؤن کی طرف جانا چاہئے، ہر گھنٹہ، ہر دن تاخیر سے کرونا وبا سے نمٹنا اور مشکل ہوتا چلا جائے گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے، لاک ڈاؤن پہلے ہی کرلیا جانا چاہئے تھا، بحران سے نمٹنے کے لیے جتنی جلدی ہو فیصلہ کن اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں لاک ڈاؤن کے لیے وفاق کی پوری مدد کی ضرورت ہے، کوئی صوبہ کرونا وائرس کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ٹیسٹ بڑھائیں اور ان کی مدد کریں جنہیں ضرورت ہے، بہتری کی امید کے ساتھ ہمیں بدترین حالات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بدترین صورتحال پیش آئی تو ہمارا صحت کا نظام استطاعت نہیں رکھتا، دوسرے ممالک کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے، مسئلہ یہ نہیں ہے ہم کیا کریں گے مسئلہ یہ ہے ہم کب کریں گے، جب تک حکومت لاک ڈاؤن کے لیے تیار نہیں ہوتی عوام گھروں پر رہیں۔

    مزید پڑھیں: کروناوائرس: شہباز شریف نے ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر بلاول بھٹو نے اپنی سرگرمیاں محدود کرلیں، بلاول ہاؤس کراچی کے اندر کام کرنے والے عملے کی تعداد بھی کم کردی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو تک صرف مخصوص افراد کی رسائی ہوگی، اہم رابطوں کے لیے ٹیلی فون اور ویڈیو لنک استعمال کیا جائے گا، بلاول نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ویڈیو لنک پر بریفنگ لی، وہ کل پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت بھی ویڈیو لنک سے کریں گے۔

  • لاک ڈاؤن کا حامی نہیں، شہری بغیر ضرورت سفرنہ کریں، شیخ رشید

    لاک ڈاؤن کا حامی نہیں، شہری بغیر ضرورت سفرنہ کریں، شیخ رشید

    اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں لاک ڈاؤن کاحامی نہیں ہوں، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے متفق ہوں، 34ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے سالانہ 7کروڑ مسافر ہیں جن میں سے دو لاکھ روزانہ سفر کرتے ہیں،کچھ دنوں سے مسافروں کی تعداد ایک لاکھ65 ہزار روز کی رہ گئی ہے، دو دن میں ہمیں اسکیننگ کاسامان مل جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میں لاک ڈاؤن کا حامی نہیں ہوں، اس حوالے سے وزیراعظم ۔عمران خان سے متفق ہوں، لاک ڈاؤن کا اختیار وزیراعظم کا ہے میرا نہیں، ہمیں افراتفری اور پریشانی سے گریزکرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ34ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،8یکم اپریل کو کریں گے، کل شام12ٹرینیں بند ہونگی،22ٹرینیں24تاریخ کی رات سے بند ہونگی، اگروفاقی حکومت پنشن اپنے ذمے لے لے تو پھرہمیں زیادہ مشکل نہیں ہوگی۔

    جو ٹرینیں 100اور120فیصد پر چل رہی تھیں وہ آدھی گنجائش پر آگئی ہیں،15رمضان تک ٹرینیں معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہوجائے گا۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ چھٹی کے باوجود بھی لوگ ٹرین میں سفر کررہے ہیں، میری گزارش ہے کہ شہری بغیر ضرورت سفرنہ کریں۔ جن کے پاس پیشگی ٹکٹ ہے وہ متبادل ٹرین میں استعمال کرسکتے ہیں، اگرٹکٹ واپس کرنا ہو تو کیا جاسکتاہے،اب تک 8کروڑ روپے کے ٹکٹ واپس کیے ہیں۔

  • کورونا وائرس : کینیڈا میں تمام سرحدیں اور فضائی سروس بند کردی گئیں

    کورونا وائرس : کینیڈا میں تمام سرحدیں اور فضائی سروس بند کردی گئیں

    اوٹاوا : کینیڈین وزیراعظم نے جسٹن ٹروڈو کہا ہےکہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملک کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بندکر دیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور اس کے اثرات کو اپنے عوام سے دور رکھنے کیلئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے حکم جاری کیا ہے کہ 18 مارچ کے بعد کینیڈا کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بند کر دیے جائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے تمام 10 صوبوں میں کورونا وائرس پھیلنے اور313 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

    دارالحکومت اوٹاوا میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اپنے ملک کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت وزارت صحت کے عہدیداروں کے مشورے پر عمل پیرا ہے۔ہر معاملہ پر ہم نے ان سے مشورہ کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے یہ خاص اقدام اٹھائیں، یہ ایک ایسا قدم ہے جسے ہم غیر معمولی حالات میں اٹھاتے ہیں لیکن یہ صحیح اقدام ہے۔

    وزیر اعظم ٹروڈو نے مزید کہا کہ اس حوالے سے آنے والے وقتوں میں ہمیں مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ شہریوں کی حفاطت اور ملکی معیشت کو محفوظ اور یقینی بنایا جاسکے۔

  • کرونا وائرس سے متعلق شہروں میں لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، ظفر مرزا

    کرونا وائرس سے متعلق شہروں میں لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، ظفر مرزا

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے شہروں میں کسی بھی سطح پر لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک53کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ملک بھر کے شہروں میں کسی بھی سطح پر لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے، پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کٹس پہنچائی گئی ہیں۔

    ظفرمرزا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سارک اجلاس کا تعلق کورونا وائرس کے حوالے سے تھا، سارک اجلاس میں عوامی صحت پربات کی گئی ہے۔

    اجلاس میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا لاک ڈاؤن ختم کریں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت ہی خراب ہے، معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھی کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن کا223واں دن، بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن کا223واں دن، بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان شہید کردیا

    سری نگر : بھارتی فوج نے کشمیر یوں پر مظالم کی انتہا کردی، بارہ مولا میں فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید ہوگیا، مقبوضہ وادی کے لاک ڈاؤن کو223روز ہوگئے، نماز جمعہ پر بھی پابندی لگادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 223 واں روز ہے، وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارہ مولا میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید ہوگیا، نوجوان کو ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کے دوران بہیمانہ تشدد کرکے شہید کیا گیا، دو دن میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد3ہوگئی ہے۔

    ، اس کے علاوہ مقبوضہ وادی کے لاک ڈاؤن کو223روزہوگئے، بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کو نمازجمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بلیک آؤٹ بھی جاری ہے۔

    گزشتہ روز ضلع بارہ مولامیں بھارتی فورسزنےکشمیری نوجوان شہیدکردیا تھا، بائیس سالہ کشمیری نوجوان کونام نہادآپریشن کےدوران نشانہ بنایاگیا جبکہ قابض فورسز نے بارہ ہزارسےزیادہ کشمیریوں کوگرفتار کررکھاہے۔

    وادی میں مسلسل کرفیو کے نفاذ سےنظام زندگی مفلوج ہےکشمیری گھروں میں محصورہیں ، کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے رکن برطانوی پارلیمنٹ ہیلری بین نے ڈیبی ابراہمز سے بھارت میں ہونے والے سلوک کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں صورتحال بہت خوفناک ہے، مسئلہ کشمیر بغیر بات چیت کے حل نہیں ہوسکتا۔