Tag: lockdown-in-sindh

  • سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث تاجر پریشان

    سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث تاجر پریشان

    کراچی : سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث تاجر پریشان ہیں اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جلد کاروبار بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سخت لاک ڈاؤن کے باعث تاجر سخت پریشان ہیں ، اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے سوال پر صدر انجمن تاجران سندھ جاوید ہاشمی نے کہا سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار کے محدود اوقات رکھے گئے ہیں ، محدود اوقات میں رش بڑھے گا کم نہیں ہوگا، یہ بات حکومت کی سمجھ میں نہیں آتی۔

    صدر انجمن تاجران سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صبح 6 بجے دکانیں کھولنے کا کہا ہے، کراچی میں شدید گرمی کے باعث لوگ ویسے ہی گھروں تک محدود ہے ، کاروبار پہلے نہیں ہے، معیشت کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے ، چھوٹے تاجروں کی وجہ سے معیشت چلنے کا بہانہ بنا تھا اور کچھ بہتری دیکھنے میں آرہی تھی لیکن کورونا کے باعث 15 ماہ سے معیشت بیٹھ چکی ہے۔

    جاوید ہاشمی نے کہا دوسری جانب شادہ ہال اور ریسٹورینٹس سے منسلک دہاڑی دار طبقہ بھی پریشان ہے، سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ جلد کاروبار بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ این 249 ، بدین میں الیکشن ہوا ، فلسطین کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئی ، حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کراسکی ، تمام معاملات چھوٹے تاجروں پر لاکر تھوپ دیئے جاتے ہیں، کاروبار نہیں ہورہا ، بجلی کا بل ، ملازمین کو تنخواہ کہا سے دیں۔

    جاوید ہاشمی نے کہا حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ایسے اقدامات سے بے روزگاری بڑھے گی ، چوری اور ڈکیتی میں اضافہ ہوگا ، لوگ خود کشیاں کریں گے۔

  • لاک ڈاؤن کے اثرات ظاہر ہونے لگے، اندرون سندھ اجناس کے بحران کا خدشہ

    لاک ڈاؤن کے اثرات ظاہر ہونے لگے، اندرون سندھ اجناس کے بحران کا خدشہ

    کراچی : سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، منڈیوں کی بندش سے اجناس کے بحران کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ میں مزید سختی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت اندرون سندھ اجناس کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ جمعہ کے روز ہول سیل اجناس مارکیٹ پر بھی کردیا ہے، منڈیوں کے بند ہونے سے صوبے میں اجناس کی سپلائی بھی متاثر ہوگی۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے کل اجناس منڈی بند رکھنے کا حکم دیا ہے، اس سے پہلے کبھی لاک ڈاؤن میں بھی اجناس منڈی کو بند کرنے کا نہیں کہا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ جوڑیا بازار سے ملک بھر کو اجناس اور کوکنگ آئل سپلائی کیا جاتا ہے، جمعہ کی مکمل بندش، ہفتے کو ہاف ڈے اور اتوار کو چھٹی کے باعث شہر میں اجناس کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگی۔

    چیئرمین ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کاروباری اوقات 8 سے کم کرکے 6 بجے کرنے سے پہلے ہی ہول سیل کا کاروبار مشکلات کا شکار ہے، اس اقدام سے پونے تین کروڑ آبادی کے شہر کراچی میں اجناس کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

  • جب تک لاک ڈاؤن ہے، ٹرانسپورٹ نہیں کھولی جائے گی، سندھ حکومت کا اعلان

    جب تک لاک ڈاؤن ہے، ٹرانسپورٹ نہیں کھولی جائے گی، سندھ حکومت کا اعلان

    کراچی : وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ جب تک لاک ڈاؤن ہےٹرانسپورٹ نہیں کھولی جائے گی ، ٹرانسپورٹرز نے ہر حالات میں ہمارا ساتھ دیا ہے، انھیں اکیلانہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کی صدارت میں ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹرز، انٹرا سٹی بس ایسوسی ایشن اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نمائندے شریک ہوئے۔

    وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ نے لاک ڈاون کےدوران ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، گڈز ٹرانسپورٹ کو لاک ڈاون کےدوران بند نہیں کیاگیا، سندھ حکومت ٹرانسپور ٹرز کےساتھ ہے اور مدد کرے گی۔

    گڈز ٹرانسپورٹرز نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں رعایت کا مطالبہ کیا ، نثار جعفری نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کےبینک قرضے ری شیڈول کرانے کےلیے وفاقی حکومت سےبات کرے۔

    اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کےتمام مطالبات کو سندھ کابینہ میں پیش کریں گے، گڈز ٹرانسپورٹ کے آپریشن کو جاری رکھنا چاہتےہیں، گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پی کے تحت چلنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نے کہا ہےکہ وہ بھی ٹرانسپورٹرز کےمسائل پر وفاقی حکومت سےبات کریں گے ، ٹرانسپورٹرز نےمشکل حالات میں ساتھ دیا، سندھ حکومت بھی ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دے گی، پیپلزپارٹی روزگار دیتی ہے اور اس کےلیےکوشاں ہیں۔

    اجلاس کے بعد وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن کے بعد ٹرانسپورٹ ایس اوپیز پر بات چیت ہوئی ، ٹرانسپورٹ کیلئے کچھ ایس او پی تیار کئے ہیں، انٹر سٹی بس کے لئے بھی ایس او پی سےمتعلق تجویزکی ہے۔

    اویس شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ گورنمنٹ نے ہمیشہ ہر طبقےکا خیال کیا ہے، ٹرانسپورٹرز کو بھی اکیلانہیں چھوڑیں گے ، یومیہ کمانےوالوں کے لئے اچھے پیکجز دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    صو بائی وزیر نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے ہر حالات میں ہمارا ساتھ دیا ہے ، ٹرانسپورٹرزنے یقین دلایا لاک ڈاؤن کے بعد ہی ٹرانسپوٹ کھولیں گے، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے سامنے ٹرانسپورٹرزکی تجاویز رکھوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک لاک ڈاؤن ہےٹرانسپورٹ نہیں کھولی جائےگی، سندھ میں اس وقت بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈاؤن جاری رہنے تک پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلےگی، فیکٹریز کیلئے بھی ایس او پیز بنائے تھے،ہر سیکٹر مرحلہ وار کھلے گا۔