Tag: lockdown

  • لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا تاجر برادری کیلیے بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا تاجر برادری کیلیے بڑا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے  تاجر برادری کیلئے 14 اپریل سےلاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے ، خاص ایس او پیز پر تجارتی اور کاروباری مراکز کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کاروباری، تاجر برادری کیلئے 14 اپریل سےلاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے ،کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کاروبار،تجارتی مراکزکھولنے کیلئےایس او پیز تیار کررہے ہیں۔

    کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ 15 اپریل سے خاص ایس او پیز پرتجارتی،کاروباری مراکزکھولے جائیں گے اور ایس او پیزحتمی شکل کیلئے وزیراعلی سندھ کو بھیجے جائیں گے۔

    یاد رہے تاجروں نے 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا حکومت 15 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کا دورانیہ مزید نہ بڑھائے، اگر حکومت نے ہمیں روکا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

    اس سے قبل صوبائی وزیرسعیدغنی نے کہا تھا کہ سندھ میں چودہ اپریل کےبعدبھی جزوی لاک ڈاؤن برقراررہے گا اور شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ آنیوالےدنوں میں مزید مشکلات اورسختیاں پیش آسکتی ہیں۔

    خیال رہے سندھ میں کوروناکے92کیس ظاہر ہوئے ،اس وقت سندھ میں کورونا کیس کی تعداد1128 ہے اور 349 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، جو متاثرہ افراد کا31 فیصد ہے۔

    سندھ میں  24 گھنٹےمیں ایک موت ہوئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہوگئی ،کورونا کے سبب مرنےوالوں کی شرح 1.8 فیصدہے۔

  • سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں آج مزید سختی کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں آج مزید سختی کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کیلئے علاقائی پولیس متحرک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں آج مزید سختی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شب برأت کے حوالے سے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنےکی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

    اس حوالے سے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی ناکہ بندی کرکے چیکنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کیلئے علاقائی پولیس متحرک ہیں۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر میں گشت بڑھا دیا گیا ہے ، سندھ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہ کر عبادت کریں قبرستانوں کارخ نہ کریں ، جوشہری قبرستان کی طرف آئے گا، اسے جانے نہیں دیا جائے گا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی ، یہ سب شہریوں کی اپنی حفاظت کیلئے کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں پولیس نے شب برات پردفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایکشن کا فیصلہ کیا ہے اور شب برات پرعوام کوگھروں میں روکنے کا پلان تیار کرتے ہوئے کہا کسی کوقبرستان آنےکی اجازت نہیں، اس حوالے سے پولیس نے تمام یونٹس کوآگاہ کردیا ہے۔

    گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ ارکان کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سڑکوں اوردکانوں پررش پراظہاربرہمی کرتے ہوئے قانون نافذکرنےوالےاداروں کولاک ڈاؤن پرعملدرآمدکرانےکی ہدایت کی تھی۔

    حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ابتدائی 7روزوالالاک ڈاؤن چاہیے، بلاضرورت کسی کوکہیں جانےکی اجازت نہ دی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کےاعداوشمارتشویشناک ہیں، عوام سےاپیل کرتاہوں کہ گھروں پررہیں۔

  • لاک ڈاؤن ، کراچی میں گندم،چاول اوردیگرغذائی اجناس کے بحران کا خدشہ

    لاک ڈاؤن ، کراچی میں گندم،چاول اوردیگرغذائی اجناس کے بحران کا خدشہ

    کراچی : شہر قائد میں لاک ڈاون اور کورونا کے سبب غذائی اجناس، دالوں ،چاول اور گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گڈر ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےاحکامات کےباوجود ہائی ویز پر مال بردار گاڑیوں کو زبردستی روکا جا رہا ہے ، جس کے باعث غذائی اجناس۔دالوں ۔چاول اور گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    ٹرانسپورٹرز کے مطابق لاڑکانہ سندھ میں اناج کی مال بردار گاڑیوں کو ناجائز روکا گیا اور ڈی سی لاڑکانہ کے حکم سے اناج اور دالوں سے بھری گاڑیوں کو ناجائز طور پر حراست میں لیا گیا۔

    گڈز ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کے باوجود تمام نیشنل ہائی ویز گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ جاری ہے، گڈز ٹرانسپورٹرز کو کام سے نہ روکا جائے لیکن انتظامیہ اس کے برعکس ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے۔

    گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق غذائی اجناس اور اشیائے خوردو نوش کی ترسیل میں رکاوٹ سے شہروں میں غذائی بحران پیدا ہو جائے گا۔

    ٹرانسپورٹرز نے مزید کہا کہ سندھ پولیس, پنجاب پولیس کا رویہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ انتہائی افسوسناک ہے۔

  • لاک ڈاؤن :وزیراعظم  کل متاثرہ افراد کو کھانے کی فراہمی کیلئے روڈ میپ کا اعلان کریں گے

    لاک ڈاؤن :وزیراعظم کل متاثرہ افراد کو کھانے کی فراہمی کیلئے روڈ میپ کا اعلان کریں گے

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کیلیے وزیراعظم عمران خان کل کھانے کی فراہمی کے لیے روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے بہت لوگ بیروزگارہوئے، وزیراعظم عمران خان کل کھانے کی فراہمی کے لیے روڈ میپ کا اعلان کریں گے، احساس پروگرام میں مزید پانچ لاکھ خاندانوں کا اضافہ ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جن صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں وہاں بھی کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس دے رہے ہیں، گلگت، آزادکشمیراوراسلام آباد کے ڈاکٹروں کوبھی ضروری سامان پہنچادیا۔۔

    اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ راشن غریب افراد کےگھرپہنچانےکیلئےوزیراعظم نےنوجوانوں کاانتخاب کیا ، مخیر حضرات کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، اقدام جذبوں اور وسائل کاحسین امتزاج ہوگا،فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک میں تبدیلی کا ہراول دستہ بنے تو مخیر حضرات نے دل کھول دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کور کمیٹی اجلاس میں ایک ایپ متعارف کرانےکافیصلہ ہوا ، ایپ میں مخیرحضرات اورخیراتی ادارے رجسٹر ہوں گے۔

  • لاک ڈاؤن : وزیراعلیٰ پنجاب کا  دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے بڑا فیصلہ

    لاک ڈاؤن : وزیراعلیٰ پنجاب کا دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے بڑا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن سےمتاثر دیہاڑی داراورمزدور طبقے کیلئےخصوصی پیکیج کا فیصلہ کرتے ہوئے پیکیج کا طریقہ کارفوری طے کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت بند کمرے کی بجائے لان میں اجلاس ہوا،کوروناوائرس سےاحتیاط کےباعث اجلاس لان میں منعقدکیا گیا۔

    اجلاس میں پنجاب فنانشل پیکیج کےلیےسفارشات جائزہ لیاگیا اور لاک ڈاؤن سےمتاثردیہاڑی داراورمزدور طبقے کیلئےخصوصی پیکیج کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہاڑی دار اورمزدورطبقے کیلئے پیکیج کا طریقہ کارفوری طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا دیہاڑی داراورمزدورطبقے کوایزی پیسہ کےذریعے مالی ریلیف دیاجائے گا۔

    اجلاس میں ریلیف پیکیج کیلئےاضلاع کی سطح پرڈپٹی کمشنر کی قیادت میں کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ خصوصی کمیٹیوں میں عوامی نمائندوں اوردیگرمکاتب فکرکونمائندگی دی جائےگی

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے شہید گورنمنٹ ملازمین کوخصوصی پیکیج دیاجائےگا، لاک ڈاؤن اورسیمی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں متاثرین کےلواحقین کوراشن کی فراہمی جاری رہے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، تحریک انصاف کی حکومت نادار طبقے کی ضروریات کاخیال رکھے گی ریلیف پیکیج کے تحت محنت کشوں کو مالی مراعات دی جائیں گی جبکہ بی آئی ایس پی اوربیت المال سےنادار افرادکی امداد کا عمل جاری ہے۔

  • کرونا وائرس: اٹلی میں بدترین پھیلاؤ، پورا ملک لاک ڈاؤن کردیا گیا

    کرونا وائرس: اٹلی میں بدترین پھیلاؤ، پورا ملک لاک ڈاؤن کردیا گیا

    روم: کرونا وائرس کے بدترین پھیلاؤ کے سبب پورے اٹلی کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے اور ملک بھر میں سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

    اٹلی میں اب تک کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 463 ہوچکی ہے جبکہ 9 ہزار افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہیں۔ اٹلی یورپی ممالک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

    اٹلی کے آرمی چیف بھی اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت بہتر ہے۔

    وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اٹلی میں تمام عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کھیلوں کے مقابلے بشمول فٹبال میچز منسوخ کردیے گئے ہیں اور تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

    حالیہ پابندی کے بعد لمبارڈی سمیت ملک کے شمال اور مشرق میں واقع 14 صوبوں کے رہائشیوں کو سفر کرنے سے قبل خصوصی اجازت نامے کی ضرورت ہوگی، اٹلی کے شہر میلان اور وینس بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی یہ صورتحال 3 اپریل تک رہے گی، اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ فعال رہے گی۔

    اطالوی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی لاکھوں افراد نے سپر اسٹورز پر یلغار کردی تاکہ اشیائے ضروریہ خرید کر ذخیرہ کی جاسکیں۔

    لاک ڈاؤن کے باعث اب 6 کروڑ افراد قرنطنیہ کی صورتحال میں آجائیں گے۔

    اٹلی کی اپنے شہریوں پر عائد کردہ یہ پابندیاں چین کے بعد کسی بھی ملک میں عائد کی جانے والے پابندیوں میں سخت ترین ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورلاک ڈاؤن کو 190 روز گزر گئے، بھارتی فوج کے مظالم جاری

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورلاک ڈاؤن کو 190 روز گزر گئے، بھارتی فوج کے مظالم جاری

    سری نگر : بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کو 190روز سے دنیا کی سب سے بڑی چھاؤنی بنا رکھا ہے، نہتے کشمیری نوجوانوں کی جبری گرفتاریاں اوران پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کو ایک سو چار دن ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے گھرگھر تلاشی لے کر متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، کل مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت پر شٹر ڈاؤن ہوگا، شٹرڈاؤن کی کال حریت رہنماؤں نے دی ہے، شٹرڈاؤن،احتجاج کی کال دینے پرجے کے ایل ایف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    وادی میں کشمیری گھروں میں قید ہیں، اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں اس کے علاوہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ شدید سردی نے کشمیریوں کی زندگی مزید مشکل بنادی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی مظالم کیخلاف ضلع پلواما، شوپیاں، کلگام ، بڈگام سمیت دیگر علاقوں میں کشمیریوں نے احتجا ج کیا۔

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے کشمیریوں سے آزادی مانگنے کے جرم میں روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولتیں چھین لیں۔

    بھارتی ظلم کے آگے سینہ سپر کشمیری نوجوان مسلسل جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ دوسری جانب کشمیریوں پر زندگی مزید تنگ کرنے کیلئے بھارتی حکومت وادی میں ساڑھے پانچ سو روبوٹس تعینات کرے گی۔

    علاوہ ازیں چیئرمین کشمیر کونسل ای ایو علی رضاسید نے برسلز سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہدائے کشمیر افضل گرو اور مقبول بٹ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی، بھارتی حکومت دونوں شہدا کے اجساد کو ورثا کے حوالے کرے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروائے۔

  • کشمیریوں کو نمازجمعہ سے روکنے کیلئے سیکیورٹی مزیدسخت

    کشمیریوں کو نمازجمعہ سے روکنے کیلئے سیکیورٹی مزیدسخت

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، کشمیریوں کونمازجمعہ سے روکنے کےلئے سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی ہے جبکہ ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن170ویں روز بھی برقرار ہے، شدیدسردی میں کشمیری دواؤں، کھانے پینے کی اشیا کے بحران کا شکار ہے جبکہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور معطل ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوا، کشمیری نوجوان کونام نہادسرچ آپریشن میں شہید کیا گیا جبکہ کشمیریوں کونمازجمعہ سے روکنے کےلئے سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین کو ہراساں اورنوجوانوں کوگرفتارکررہے ہیں۔

    کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو  اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    گذشتہ روز برفباری کے باوجود شہید نوجوان کے جنازے میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جنازے کے شرکا نے پاکستان اور عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

    یاد رہےانسانی حقوق کی مقامی تنظیم جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نے سری نگر سے جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا تھا  کہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی غیر قانونی اور بلاجواز قید اور اس دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد سمیت غیر انسانی سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑا۔