Tag: Lodhi

  • سلامتی کونسل کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانا ہوں گی: ملیحہ لودھی

    سلامتی کونسل کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانا ہوں گی: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں کی نسلوں نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مطابق پاکستان کی مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کاردرگی پر ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا اپنی قراردادوں کو نظرانداز کرنا ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر بھارتی بربریت کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درامد نہ ہونے کی بھی واضع علامت و نشانی ہے۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانچ اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدامات سے مقبوضہ وادی کشمیر میں ریاستی جبر و تشدد اور ظلم و بربریت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    نریندر مودی نے کوئی حرکت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے آئے گا، وزیراعظم عمران خان

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو ختم ہونا ہوگا اور اس ضمن میں سلامتی کونسل کو کرفیو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بشمول جبری گرفتاریاں اور مظاہرین پر پیلٹ گنز کے استعمال کو بھی رکوانا ہوگا۔

  • پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا، ملیحہ لودھی

    پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ہم نے یوم دفاع پر قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں یوم دفاع کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا۔

    تقریب میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا، انہوں نے اس بات کا بھی عزم کیا کہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت مبقوضہ وادی میں جارحیت ختم کرے۔

    وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ملیحہ لودھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، بھارت جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے۔