Tag: Lodhran

  • ورکرزسمجھ رہے تھے کہ ہم آرام سے جیت جائیں گے، اس لیے محنت نہیں‌ کی: علی ترین

    ورکرزسمجھ رہے تھے کہ ہم آرام سے جیت جائیں گے، اس لیے محنت نہیں‌ کی: علی ترین

    کراچی: لودھراں سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار علی ترین نے کہا ہے کہ ورکرزسمجھ رہے تھے، الیکشن آرام سے جیت جائیں گے، ہم خود اعتمادی کا شکار ہوگئے تھے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ 2015 الیکشن میں ورکرز نے زیادہ محنت کی تھی، اس بار زیادہ محنت نہیں کی، ورکرز سمجھ رہے تھے کہ الیکشن آرام سے جیت جائیں گے، مگر ایسا نہیں ہوا۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں‌ نے کہا کہ عام انتخابات میں یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے، میں بھی پی ٹی آئی کا ورکرہوں، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے کسی بھی ورکرکوٹکٹ ملا، اس کے لئےمہم چلاؤں گا.

    علی ترین کا کہنا تھا کہ 2015 میں ن لیگ سمجھ رہی تھی وہ جیت رہی ہے، توہم جیتے، اس بارہم سمجھ رہےتھےکہ جیت جائیں گےتون لیگ جیت گئی. ہمیں بہت اعتماد تھا، جس کی وجہ سے اپ سیٹ ہوا۔

    ضمنی الیکشن لودھراں، مسلم لیگ (ن) فاتح، علی ترین ہار گئے

    علی ترین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے خلاف بات نہیں کررہا، ہمیں اپنے اداروں کومضبوط کرنا ہے، البتہ امید ہے جہانگیرترین بحال ہوجائیں گے، جہانگیرترین کیس میں مزیدکاغذات دیے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ لودھراں کے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اگرعلی ترین کےعلاوہ کسی اورکوٹکٹ ملتا، توہمیں ایک لاکھ ووٹ کی برتری ہوتی. این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں 15 لاکھ سے بھی کم پیسےخرچ کیے، جلسہ میرے نہیں، پی ٹی آئی کے پیسوں سے ہوا.

    انھوں‌ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہمارے ووٹرز آرام سے نہیں بیٹھیں گے، اڑا دیں گے، اس بار پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل ۔میڈیا پرشیئر کریں

  • جو ہار سے ڈر جاتا ہے، وہ نواز شریف بن جاتا ہے: عمران خان

    جو ہار سے ڈر جاتا ہے، وہ نواز شریف بن جاتا ہے: عمران خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انھیں‌ فخر ہے کہ پاکستان کی عدالت نے انھیں‌ صادق اورامین قراردیا.

    ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چیئرمین نے اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    انھوں‌ نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور حنیف عباسی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھ پر کیس کر کے صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ دلایا دیا.

    انھوں‌ نے لودھراں الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر کہا کہ لیڈر وہ نہیں، جو دنیا میں جا کر کہے کہ مجھے کیوں نکالا.

    عمران خان نے علی ترین سے متعلق کہا کہ انتخاب ہارنے پر ہر طرف رونا دھونا لگا ہوا ہے، حالاں‌ کہ ایک بچہ پہلی بار الیکشن لڑ کر91000ووٹ لے گیا، اتنے ووٹ لے کربھی رونا دھونا لگا رکھا ہے، جو کسی طور مناسب نہیں.

    کامیاب لوگ اورقومیں اپنی ناکامیوں سےسیکھتی ہیں‘ عمران خان

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 21 سال میں نے انھوں نے ہار جیت کا سامنا کیا ہے، جو ہار کو نہیں سنبھال سکتا، وہ جیتنا نہیں سیکھ سکتا، جو ہار سے ڈر جاتا ہے وہ نواز شریف بن جاتاہے.

    واضح رہے کہ عمران خان نے لودھراں میں شکست پر اپنے ورکرز کو ٹویٹر کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ کا میاب لوگ، ادارے اور قومیں اپنی ناکامیوں سے سبق سیکھتی ہیں۔ غلطیوں کا تجزیہ کرنے کے بعد ان پرقابو پا کر ہی مضبوطی آتی ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لودھراں :40ہزار کا جرمانہ صدقہ سمجھ کردے دیں گے،علی ترین

    لودھراں :40ہزار کا جرمانہ صدقہ سمجھ کردے دیں گے،علی ترین

    لودھراں : حلقہ این اے 154 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا کہنا ہے کہ عوام نےماضی میں الیکشن میں کامیابی دی آج بھی دینگے، 40ہزارکاجرمانہ صدقہ سمجھ کردے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہفتےمیں 3دن لودھراں میں گزارتااورعوام کےمسائل سنتاہوں، 40ہزارکاجرمانہ صدقہ سمجھ کردےدیں گے۔

    علی ترین کا کہنا تھا کہ عوام نے ماضی میں الیکشن میں کامیابی دی آج بھی دینگے، مسلم لیگ ن کےامیدوارکوتوکوئی جانتاتک نہیں، لوکل باڈی میٹنگ میں میرا انتخاب کیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ پارٹی کی میٹنگ میں مجھے ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوا تھا اورکسی نے اس فیصلے پراعتراض نہیں کیاتھا، میرا پارٹی میں کبھی کوئی عہدہ نہیں تھا، دیگرجماعتوں کی بھی دوسری نسل سیاست میں موجود ہے۔


    مزید پڑھیں : این اے 154میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ پی ٹی آئی امیدوار پرجرمانہ


    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں پولنگ کا عمل جاری ہے, ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور مسلم لیگ ن کے پیر سید اقبال شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، ضمنی انتخاب میں 4 لاکھ 31 ہزار ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن کے لیے 338 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پر 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا تھا۔

    امیدوار نے انتخابی مہم کے لیے پارلیمنٹرینز کو بلاکر ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کی، علی ترین پر الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے کے بعد نشت این اے 154 خالی ہوئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جہانگیرترین نےصدیق بلوچ نہیں حکومت کوشکست دی، عمران خان

    جہانگیرترین نےصدیق بلوچ نہیں حکومت کوشکست دی، عمران خان

    لودھراں: عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنانےکےلیےجہاد کررہی ہے،جہانگیرترین نےصدیق بلوچ نہیں حکمرانوں کو شکست دی۔

    کئی ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد خوش خبری ملی تو کپتان جہانگیرخان ترین کومبارک باد دینے لودھراں پہنچ گئے، عمران خان نے کہا جہانگیرترین نے صدیق بلوچ نہیں حکومت کو شکست دی۔

    عوامی جلسےسے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے لودھراں والوں کورشوت دینےکی کوشش کی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔

    کپتان نے کہا کہ حکمران عوام کوخریدتے،دھاندلیاں کرتے اورباریاں لیتے ہیں،نیا پاکستان بنانے کےلیے جہاد کررہے ہیں۔

  • اقتدارمیں آکر کرپٹ لوگوں کونہیں چھوڑوں گا، عمران خان

    اقتدارمیں آکر کرپٹ لوگوں کونہیں چھوڑوں گا، عمران خان

    لودھراں : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آکر کرپٹ لوگوں کونہیں چھوڑوں گا۔ شریف برادران کے ہوتے پاکستان میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لودھراں میں جہانگیر ترین کی انتخابی مہم کےآخری جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کے الیکشن کی وجہ سے نواز شریف نے لودھراں کیلئے ڈھائی ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔

    جہانگیرترین الیکشن نہ لڑتےتوپیکج کااعلان بھی نہیں ہوتا، لودھراں کےعوام کےضمیرکی قیمت ڈھائی ارب نہیں ہے،لیکن یہاں کے عوام بھی بکنے والے نہیں ہیں۔

    عمران خان نے مہنگائی کےخلاف پنجاب اور قومی اسمبلی میں مہم چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں نیچےآرہی ہیں اورحکومت اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچارہی۔

    عمران خان نے کہا کہ انشااللہ پرسوں نتیجہ آئے گا اور ترسوں ہم جشن منائیں گے، جہانگیر ترین کو مبارکباد دیتا ہوں، 2016کو تبدیلی کا سال بنانا ہے ،

  • وزیراعظم کا دورہ لودھران: جہانگیرترین کا الیکشن کمیشن کی خاموشی پراظہارِافسوس

    وزیراعظم کا دورہ لودھران: جہانگیرترین کا الیکشن کمیشن کی خاموشی پراظہارِافسوس

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین نے وزیراعظم کے لودھراں کے دورے پرالیکشن کمیشن کی جانب سے خاموشی پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنا آئینی کردار درست طرح سے ادا نہیں کررہا بصورت دیگر وزیراعظم کے دورہ لودھراں اور وہاں ان کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج پرخاموشی اختیار نہیں کرتا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے آج صبح لودھراں کادورہ کیا تھا اور وہاں ڈھائی بلین روپے مالیت کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا اور کسانوں میں کسان پیکج کی مد میں چیک بھی تقسیم کئے۔

    واضح رہے کہ لودھراں میں این اے 154 پر 23 دسمبر 2015 کو ضمنی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے اور مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف اس حلقے میں ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں۔

    اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق بلوچ 2013 کے عام انتخابات میں منتخب ہوئے تھے تاہم ماہ اگست میں الیکشن ٹربیونل نے ان کے انتخاب کو جعلی تعلیمی دستاویزات کے سبب کالعدم قراردے دیا تھا۔

  • این اے 154: وزیر اعظم کو دورے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی متحرک

    این اے 154: وزیر اعظم کو دورے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی متحرک

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کو لودھراں کے دورے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی نے کوششیں کرنا شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو لودھراں کے دورے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    جہانگیر ترین کے چیف الیکشن کمشنرکولکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف لودھراں کا اچانک دورہ کررہے ہیں، اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم دس ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کااعلان کرینگے۔

    جہانگیر ترین نےخط میں کہاکہ وزیر اعظم کالودھراں کا اچانک دورہ انتخاب سے قبل دھاندلی کے زمرے میں آتاہے، چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیکر وزیراعظم کو فوری طورپردورہ کرنے سے روکیں۔

    پی ٹی آئی رہنماکا کہنا تھا کہ این اے ایک سو چون میں سپریم کورٹ کی جانب سے دوبارہ انتخاب کے حکم کو نو روز گزر گئے ہیں مگرتاحال الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لئے تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

    چیف الیکشن کمشنر اس حوالے سے بھی تحفظات دور کریں۔