Tag: lodon

  • لارڈ نذیر احمد کا مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کا مطالبہ

    لارڈ نذیر احمد کا مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کا مطالبہ

    لندن: برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احد نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی ساؤتھ یارکشائر کے علاقے روتھرہیم میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ برطانیہ بھی اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کے لیے کردار ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی طرز پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس منعقد کی جائے، تاکہ اہم مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکے۔

    لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ یو این سیکریٹری جنرل کشمیر کی صورت حال پر انکوائری کا مطالبہ کرچکے ہیں، علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے بھی عالمی انکوائری کا مطالبہ کر رکھا ہے۔


    کشمیریوں کو مولانا فضل الرحمن سے نجات دلائی جائے، لارڈ نذیر احمد


    برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن پہلے بھی متعدد بار مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز بلند کر چکے ہیں اور پاکستان کی دہشت گردی میں قربانیوں کو بھی سراہا ہے۔

    قبل ازیں لارڈ نذیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، پاکستانی سیاستدان کو بھی اب اس معاملے پر سنجیدگی سے کام لینا ہوگا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر سوال جمع کروا رکھا ہے، دنیا کو گوشت بر آمد کرنے والے بھارت میں مسلمانوں و مسیحوں کو گوشت کھانے کی آزادی نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عشرت العباد کا دفاع، متحدہ پاکستان اور لندن میدان میں آگئے

    عشرت العباد کا دفاع، متحدہ پاکستان اور لندن میدان میں آگئے

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ صدر اوروزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر ن لیگ والے مرکز نائن زیرو آکر اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے پارٹی سے حمایت مانگتے تھے جبکہ ندیم نصرت نے سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی کے بعد ن لیگ کے سینیٹر  کی تنقید پر ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد کے دفاع میں بول پڑے، ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نمائندگی کرنے والوں کو زمینی حقائق کا علم نہیں اور نہ ہی سندھ میں اُن کی کوئی نمائندگی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے ن لیگ کے سینیٹر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت اپنے وزیر اعظم اور صدر کے انتخاب کے وقت مرکز آئے اور حمایت کے لیے ہم سے مدد مانگی تھی۔

    دوسری جانب ندیم نصرت نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ گورنر پر اگر اعتراض تھا تو پہلے کیوں کیا گیا؟

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے انتہائی نامناسب بیان دیا، ن لیگ کی  اپنی کشتی بھنور میں ہے سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے، نہال ہاشمی کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔


    MQM-London/Pakistan defend Ibad after his removal by arynews

    خیال رہے آج صبح نو منتخب گورنر کی تقریب حلف برداری سے قبل ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی نے عشرت العباد پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ’’گورنر ہاؤس سے آخری دہشت گرد کو بھی نکال دیا اور یہاں سے ملک دشمنوں کا ڈیرہ ختم کر کے محب وطن لیگیوں کا ڈیرہ قائم کرلیا ہے۔‘‘


    ’’ پڑھیں: عشرت العبادکے جانے سے صوبہ دہشت گردی سے پاک ہوگیا، نہال ہاشمی ‘‘


     بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر کی تبدیلی اور صوبائی حکومت سے مشاورت نہ ہونے پر مسلم لیگ ن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکمراں جماعت بادشاہت کی طرح جمہوریت چلا رہی ہے‘‘۔
  • متعدد اراکین اسمبلی کے استعفے موجود ہیں،جلد منظر عام پر لائیں گے، واسع جلیل

    متعدد اراکین اسمبلی کے استعفے موجود ہیں،جلد منظر عام پر لائیں گے، واسع جلیل

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہا کہ وہ لوگ جو ایم کیو ایم قائد کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں، منی لانڈرنگ کیس ختم ہونے سے انہیں شرمندگی کا سامنا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد اراکین اسمبلی کے استعفے آگئے جو وقت آنے پر منظر عام پر لائے جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے لندن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے واسع جلیل نے کہا کہ منی لانڈرنگ کا کیس بے بنیاد تھا اس لیے ختم ہوگیا،یہ کیس برطانیہ کے آئین اور قانون کے مطابق چلا اور الطاف حسین سمیت دیگر رہنما بری ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے نامعلوم لوگوں کو متعارف کرایا، لوگوں کو رکن اسمبلی تک بنادیا، ہمارے خلاف ریاستی آپریشن جاری ہے جس سے وقتی پریشانی ضرور ہے تاہم ہمارے اوپر لگے الزامات ٓہستہ آہستہ ختم ہورہے ہیں۔

    واسع جلیل نے بتایا کہ الطاف بھائی نے آج ایک ویڈیو لیکچر جاری کیا ہے جلد مزید ویڈیو بھی جاری ہوں گی، ایم کیو ایم ایک آئیڈیالوجی ہے، ایم کیو ایم ایک نظریہ ہے جسے آسانی سے ختم کرنے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کچھ نہیں ہے، لوگ الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں اور ان کے ووٹرز ہیں، وسیم اختر بھی الطاف حسین کے مینڈیٹ کے باعث منتخب ہوئے،سارا مینڈیٹ آج بھی الطاف بھائی کا ہے۔

    میزبان کاشف عباسی کے ایک سوال پر انہوں نے بتایاکہ قائد تحریک کے مطالبے پر ایم کیو ایم کے متعدد رہنمائوں نے استعفیٰ دے دیے ہیں جو کہ ہمارے پاس ہیں،ان میں اراکین قومی اسمبلی اور اراکین سندھ اسمبلی دونوں شامل ہیں تاہم میں ان کا نام لے کر انہیں پریشان کرنا نہیں چاہتا وہ ہمارے ساتھی ہیں۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صولت مرزا اگر پارٹی کی مصیبتوں پر جیل میں رقص کرتے ہیں تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، وہ دنیا سے چلا گیا ان کے نام پر گڑے مردے کیوں اکھاڑے جائیں۔

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے اور مائنس ون کا فارمولا ختم کردیا جائے، نئی رابطہ کمیٹی، تحلیل شدہ تنظیمی ڈھانچے اور مستعفی ہونے والے افراد کی نئی ذمہ داریوں کا جلد اعلان کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی فیس بک اور ٹوئٹر اکائونٹ چل رہے ہیں، بیرسٹر سیف ہوں یا میاں عتیق، یہ سب جلد آپ کو پتا چل جائے گا۔

    واسع جلیل نے کہا کہ مجھے یا دیگر رہنمائوں کو پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، دھمکیاں دینے کی سیاست ختم کی جائے، کوئی پریشان نہ ہو، جلد متحدہ کی قیادت پھر سے منظر عام پر آئے گی، واضح کردوں کہ ایم کیو ایم کا مطلب بانی ایم کیو ایم ہے۔

    میڈیا ہاؤسز پر حملے اور پاکستان مخالف تقریر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ کام صرف الطاف بھائی نے نہیں عمران خان سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی کیا، صرف الطاف بھائی ہی کیوں؟؟ ایک شخص کو گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو ایسی باتیں تو سنیں کو ملیں گی۔

    سوال پوچھا گیا کہ الطاف حسین تو مزے سے لندن میں زندگی گزار رہے ہیں تو ان پر کیا ذہنی دبائو ہے تو واسع جلیل نے کہا کہ ایک کمرے اور ایک گھر میں مقید ہوکر، گھریلو زندگی تباہ کرکے اور صرف ایک پارٹی لائف اختیار کرکے کوئی زندگی گزار کے دکھا دے تو اپنا نام بدل دوں گا، یہ کہنا غلط ہے کہ وہ آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں۔

  • فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کو بدتمیز کردیتا ہے، تحقیق

    فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کو بدتمیز کردیتا ہے، تحقیق

    لندن: ایسکس یونیورسٹی کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ زیادہ استعمال کرنے والی بچے جسمانی حالت سے غیر مطمئن اور والدین سے بدتمیزی کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی یونیورسٹی کے تعاون سے ملک کے 40 ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا جس میں ٹوئیٹر اور فیس بک استعمال کرنے والے 10 سے 15 سال تک کے بچوں کا موازانہ کیا گیا۔جس میں یہ بات سامنے آئی کہ دن میں 3 گھنٹے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے بچوں اپنی ظاہری حیثیت اور جسمانی کیفیت سے خوش تھے جبکہ 82 فیصد استعمال نہ کرنے والے بچے اپنی صحت اور ذہنی کیفیت سے مطمئن نظر آئے۔

    علاوہ ازیں سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ کئی گھنٹوں فیس بک اور ٹوئیٹر استعمال کرنے والے بچوں میں عدم برداشت بڑھ جاتی ہے۔ جس کے باعث وہ اپنے والدین سے بحث و تکرار کرتے ہیں ۔ سروے کے دوران 44 فیصد بچوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین سے ہفتے میں ایک بار الجھتے ہیں جب کے فیس بک استعمال نہ کرنے والے بچے خامی دیکھنے میں نہیں آئی جن کی شرح تقریباً 20 فیصد کے قریب ہے۔

    سروے میں ایک اہم بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے والے 90 فیصد بچوں کی تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند نظر آئی جبکہ سماجی رابطوں سے دور رہنے والے 80 فیصد بچوں نے اعلیٰ تعلیم کی خواہش کا کوئی اظہار نہیں کیا۔

  • ’پاکستان زندہ باد‘ پر قائم ہوں، بابر غوری

    ’پاکستان زندہ باد‘ پر قائم ہوں، بابر غوری

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نےکہا ہے کہ  قائد ایم کیو ایم سےپاکستان زندہ باد کہنے پر  معذرت نہیں کی بلکہ تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معافی مانگی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری نے اے آئی وائی الیونتھ آر کے میزبان و صحافی وسیم بادامی کو قائد ایم کیو ایم سے معذرت کرنے کے حوالے سے ایک میسج بھیجا ہے۔

    جس میں بابر غوری کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ’’قائد ایم کیو ایم سے پاکستان زندہ باد کہنے پر معذرت نہیں کی بلکہ تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معذرت کی تھی، پاکستان زندہ باد کہنے پر آج بھی قائم ہوں‘‘۔

    بابر غوری کا کہنا ہے کہ ’’متحدہ کے نظم و ضبط کے حساب سے ہمیں ٹوئٹ کرنے سے قبل پارٹی قیادت کو آگاہ کرنا پڑتا ہے تاہم اس حوالے سے میں نے پارٹی قیادت کو بغیر اطلاع دئیے ٹوئٹ کیا جس پر مجھے معافی مانگنی پڑ گئی‘‘۔

    بابر غوری نے مزید کہا ہے کہ’’میں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ دل سے کہا ہے اور اُس نعرے پر تاحال قائم بھی ہوں کیو نکہ پاکستان کی وجہ سے ہی میری پہچان ہے‘‘۔

    پڑھیں:  دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، سید اور شیرنی ہوں، ارم عظیم فاروقی

    واضح رہے ایم کیو ایم کی مستعفی رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ’’بابر غوری کی جانب سے پاکستان زندہ باد کہنے کے بعد قائد ایم کیو ایم سے معذرت طلب کی گئی ہے‘‘۔

  • مانچسٹرمیں قطرائیرلاین کےطیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    مانچسٹرمیں قطرائیرلاین کےطیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    مانچسٹر: برطانوی جنگی طیاروں نے قطر ائیرویز کے مسافر طیارے کو حصار میں لے کرمانچسٹر ائیرپورٹ پر لینڈ کرادیا۔

    برطانوی جنگی طیاروں نے مشتبہ بم ڈیوائس کی اطلاع پر قطر ائیر ویز کے مسافر طیارے کیو آر23 کو حصار میں لے کر مانچسٹر ائیر پورٹ پر لینڈ کرا دیا، برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی مسافر طیارے کے پائلٹ کی درخواست پرکی گئی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سے قبل مانچسٹر ائیر پورٹ کے فلائٹ آپریشن کو وقتی طور پرمعطل کردیا گیا۔

    برطانوی پولیس کے مطابق طیارے سے ایک شخص کو حراست میں لے کر ائیرپورٹ کے فلائٹ آپریشن کو پروازوں کیلئے دوبارہ بحال کردیا گیاہے،قطر ائیر ویز کے ترجمان کے مطابق مسافر طیارہ دوحہ سے مانچسٹر کی جانب ہی رواں دواں تھا جس میں دوسو انہتر مسافروں سمیت عملے کے تیرہ افراد موجود تھے۔