Tag: lollywood

  • اداکارہ میرا کا پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا اعلان

    اداکارہ میرا کا پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا اعلان

    لاہور: اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسکینڈل کوئن اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ آٗئندہ چند روز میں امریکا چلی جاؤں گی پر پاکستان میرا ملک ہے یہاں آتی جاتی رہوں گی، ملک چھوڑنے کی وجہ سوشل میڈیا پر بتاؤں گی۔

    میرا سے جب شادی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا، میرا کا کہنا تھا کہ ان کے پاس امریکا اور کینیڈا کا گرین کارڈ موجود ہے۔

    مزید پڑھیں: تکذیب نکاح کیس: نکاح خواں نے میرا کے نکاح کی تصدیق کردی

    واضح رہے کہ اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے مشہور اداکارہ میرا کو نکاح پر نکاح کے کیس کا بھی سامنا ہے، نکاح پر نکاح کیس میں نکاح خواں نے اپنا بیان قلمبند کروایا تھا، انہوں نے میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح کی تصدیق کی تھی۔

    نکاح خواں کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اداکارہ میرا کا نکاح حقائق پر مبنی ہے، میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح گواہان کی موجودگی میں پڑھایا تھا، عدالت میں جمع کروایا گیا نکاح بھی اصلی ہے۔

    اداکارہ میرا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1995 میں کیا جبکہ بالی ووڈ میں انہوں نے دو فلموں نظر اور کسک میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اداکارہ نور نے چوتھے خاوند سے خلع لے لی

    اداکارہ نور نے چوتھے خاوند سے خلع لے لی

    لاہور: فلمی دنیا کی نامور اداکارہ نو ر بخاری نے اپنے خاوند ولی حامد سے خلع لے لی‘ یہ ان کی چوتھی شادی تھی جو ایک جیسے انجام سے دوچار ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیملی عدالت کے جج فیصل نسیم میر نے اداکارہ نور کے خلع کے دعوے پر فریقین کے مکمل بیانات سننے کے بعد ڈگری جاری کی۔

    اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اس لیے اس کے حق می خلع کی ڈگری جاری کی جائے جبکہ ولی حامد نے بیان دیا کہ وہ نور سے علیحدگی نہیں چایتا اس لیے عدالت دعوا خارج کرے ۔

    عدالت نے دونوں فریقین کے بیانات اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر خاوند ولی حامد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فلمسٹار نور کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی ۔

    فیملی کورٹ کا اداکارہ نورکو شوہر سے صلح کے لیےآخری موقع *

    اداکارہ نور اس سے قبل بھی تین بار طلاق لے چکی ہیں ‘ انھوں نے پہلی شادی ہندو تاجر وکرم سے 2003 میں کی تھی جس سے اسلام قبول نہ کرنے کے الزام میں 2010 میں طلاق لے لی ۔

    بعد ازاں ہدایت کار فاروق مینگل کے ساتھ گھر بسایا مگر وہ بھی زیادہ عرصہ نہ بس سکا ۔ نور نے تیسری شادی تحریک انصاف کے اہم رکن عون چوہدری کے ساتھ کی جن سے ان کی ایک بیٹی فاطمہ بھی ہے مگر یہ رشتہ بھی زیادہ دیر نہ چل سکا اور نور بخاری نے خلع حاصل کر لی ۔

    طلاق لینے کے لیے معروف اداکارہ نے چوتھی شادی 2013 میں ولی حامد سے کی تاہم اس کا انجام بھی افسوسناک رہا اور فیملی عدالت کے ذریعے نور نے ایک بار پھر خلع حاصل کی ۔

    حالیہ طلاق کے بعد اداکارہ نور کم عمری میں سب سے زیادہ شادیاں اور طلاق لینے والی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں ۔ عدالتی فیصلے کے بعد ولی حامد کا کہنا ہے کہ عدالت نے جو فیصلہ دیا ‘وہ قبول ہے اللہ نے اسی میں ہماری بہتری رکھی ہو گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وحید مراد پر فلمائے گئے مشہور گانے

    وحید مراد پر فلمائے گئے مشہور گانے

    دو دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پرا راج کرنے والے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج بتیسویں برسی منائی جارہی ہے۔

    وحید مراد کو دلیپ کمار کے بعد وہ دوسرا اداکار قرار دیا جاتا ہے جن کا انداز گفتگو، ہیراسٹائل اور لباس نوجوانوں میں خاصاَ مقبول ہوا، وہ آج بھی انہیں منفرد رکھے ہوئے ہے۔

    ندیم اور محمد علی جیسے بڑے اداکاروں کے سامنے وحید مراد کا طوطی 1979ء تک بولتا رہا، وحید مراد نے اداکاری کے ساتھ ساتھ مصنف اور پروڈیوسر کی خدمات بھی سرانجام دیں تھیں۔

    چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے بے پناہ مشہور ہونے والے بے شمار فلمی گانوں میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔

    کو کو کورینہ :‌


    اکیلے نہ جانا:


    ہپ ہپ ہررے:


    تمھے کیسے بتادوں تم منزل ہو:


    بھولی ہوئی وہ داستاں:


    بھابھی میری بھابھی:


    مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو:

    تیرے سوا دنیا میں:

    جو درد ملا اپنوں سے ملا:

  • میرا نے شاہ رخ خان کو پاکستان آکر ان کی فلم میں ’کام‘ کی آفرکردی

    میرا نے شاہ رخ خان کو پاکستان آکر ان کی فلم میں ’کام‘ کی آفرکردی

    لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو پاکستان آنے اوران کی آنے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کردی۔

    گلابی انگریزی اور متنازعہ بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ میرا ایک بارپھرخبروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں جب انہیں نے اپنے ٹویٹرپیغام میں شاہ رخ خان کو پاکستان آکران کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کرنے کی دعوت دی۔

    میرا نے اب سے کچھ عرصہ قبل بھی شاہ رخ خان کومخاطب کیا تھا جب انہوں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر بھارت میں میرا کے خلاف لابنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

    میرا نے کہا تھا کہ ماہرہ خان نے بھارت میں ماہرہ نے میرے خلاف مہم چلا کراپنے لئے فلمیں حاصل کی ہیں۔

    اب شاہ رخ خان پاکستان کی متنازع اداکارہ میرا کی جانب سے دی جانے والی آفرکا جواب دیں گے یا اسے قطعی نظرانداز کردیں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم فی الحال شاہ رخ خان اپنے آنے والی فلمیں رئیس، دل والے اورفین میں مصروف ہیں۔

  • ملی جذبے سے سرشارفلم’شاہ‘ کی سینما گھروں میں دھوم

    ملی جذبے سے سرشارفلم’شاہ‘ کی سینما گھروں میں دھوم

    (تصاویر : پیار علی امیر علی)

    کراچی: ملی سربلندی کے جذبے سےسرشار اے آر وائی فلمز اور فٹ پرنٹ کی مشترکہ پیشکش فلم’شاہ‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

    فلم شاہ فٹ پاتھ پررہنے والے ایک بچے کی کہانی ہے جس نے باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام رروش کردیا۔

    باکسرحسین شاہ پاکستان کے ایک گمنام سابق اولمپئین ہیں جو کہ 1988 کےاولمپک میں جنوبی ایشیا سے باکسنگ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے پہلے کھلاڑی تھے۔

    pakistani film shah

    کراچی کے علاقے لیاری کے باکسنگ رنگز اور احاطوں میں شوٹ ہونے والی فلم ’شاہ‘اس محنت کی یاد دلاتی ہے کہ کس طرح وسائل سے محروم بچہ پاکستان کا ایک قومی ہیرو بن کر ابھرا۔

    Shah

    Shah

    Shah

    اے آروائی فلمز نے پاکستان کے 69 ویں جشنِ آزادی پر’ شاہ‘ کا منفرد تحفہ دیا ہے، فلم نے اگست کو اپنے پریمئر میں ہی دھوم مچادی ہے

    Shah

    Shah

    Shah

    Shah

    Shah

    Shah

    Shah

    Shah

    Shah

    Shah

    Shah

    فلم کے مصنف اور ہدایت کار عدنان سرور اپنی فلم میں ’حسین شاہ‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ’’مجھے 1988 میں ہونے والی حسین شاہ کی تاریخی فائٹ یاد ہے، میں اس وقت بہت چھوٹا تھا۔ حسین شاہ کی جیت نے انہیں راتوں رات قومی ہیرو بنادیا حالانکہ قوم بعد میں انہیں بھول گئی لیکن میں نے انہیں یاد رکھا‘‘۔

    Shah

    Shah

    Shah

    Shah

    Shah

    Shah

  • سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    کراچی :  بالی ووڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    اداکار سدھارت ملہوترا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں جیسا کہ انہوں نے پاکستان کے بارے میں اداکار فواد خان سے سُنا ہے۔

    فلم ایک ویلن کے اسٹار سدھارت ملہوترا بہت جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    سدھارت ملہوترا اپنی نئی فلم  ’برادر‘ میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہونگے جبکہ ایک اور فلم ’کپور اینڈ سنز‘میں فواد خان اور عالیہ بھٹ کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

  • سید نورکا ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پرچالان

    سید نورکا ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پرچالان

    لاہور: ٹریفک پولیس اہلکار نے معروف ہدایت کار سید نور کا قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس اہلکار نے معروف فلم ساز اور ہدایت کار کو تیز رفتاری کے سبب کینال روڈ پرڈاکٹرز اسپتال کے پاس روک لیا۔

    تیزرفتاری کے سبب معروف ہدایت کار کا 500 روپے کا چالان کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے ٹریفک وارڈنز اکمل برادران سمیت متعدد مشہور اور نامور شخصیات کے چالان کرچکے ہیں۔

  • فحش مناظر سے دور رہنے والے فواد خان کا کریئر خطرے میں

    فحش مناظر سے دور رہنے والے فواد خان کا کریئر خطرے میں

    اپنی بہترین اداکاری کے باعث خوبرو پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ کسی بھی بالغ کردار کو نبھانے کے مخالف نظر آئیں ہیں لیکن ان کا یہ رویہ ان کے مستقبل کے لئے خطرناک ثابت ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔

    فلم فیئر کے مطابق فلم ’بیٹل آف بیٹورا‘میں ان کی جگہ سدھارتھ ملہوترا کو کاسٹ کیا جارہا ہے ، کیونکہ پاکستان ادکار فواد خان نے فلم میں رومانوی کردار جسے کہ بوسہ دینے والے کردار سے معزرت کرلی تھی ۔

      اس فلم میں ہیروئن کا کردار سونم کپور ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کی پروڈیوسر سونم کپور کی بہن ریا کپور ہیں ۔

    اس قبل بھی پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی نئی فلم ‘کپورز اینڈ سنز’ میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے صاف صاف انکار کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ  فواد خان بالی ووڈ کے وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے فحش سین عکسبند کرانے کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور وہ اس پر عمل پیرا بھی ہیں ۔

  • پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ اداکاروں سے نزدیکیاں

    پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ اداکاروں سے نزدیکیاں

    خوبرو پاکستانی اداکار فواد خان نے چند روز قبل بالی ووڈ لیجنڈ اداکار رشی کپور اور سدھارت ملہوترا کو دعوت دی۔

    پاکستانی اداکار آج کل بالی ووڈ کے مشہور ستاروں کے ساتھ دوستیاں کرنے میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں۔

    چند قبل فواد افضل خان بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ دیکھائی دے رہے تاہم آج وہ بالی ووڈ کے عمر رسیدہ اور لیجنڈ اداکاررشی کپور اور ساتھی اداکار سدھارت ملہوترا کے ساتھ ایک شام گزارتے نطر آئے۔

     

    بالی ووڈ اداکار رشی کپور جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرگرم دیکھائی دیتے ہیں ، رشی کپور نے ایک ٹوئٹ میں تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ان کی آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے کرداروں کے ساتھ نظر آئے۔

    اداکار فواد خان رشی کپور اور سدھارت ملہوترا کے ساتھ ایک گھر کے اندر خوشگوار موڈ میں دیکھائی دیئے، تمام اداکار آنے والی نئی فلم ’کپور اینڈ سنز ‘ کے شوٹنگ کے سلسلے میں ایک ساتھ جمع ہوئے ۔ یاد رہے کہ اداکار فواد خان فلم’ کپور اینڈ سنز‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

  • شعیب اختر’’سکندر‘‘ فلم میں آئٹم سانگ کریں گے

    شعیب اختر’’سکندر‘‘ فلم میں آئٹم سانگ کریں گے

    پاکستان کے متنازعہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر لالی وڈ فلم ’’سکندر‘‘ میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    فلم نگری سے موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق فلم اسٹار معمر رانا کے اصرار پرشعیب اخترفلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔

    معمر رانا جو کہ ایک مشہور فلم اسٹار اور ہدایت کار ہیں انہوں نے شعیب اخترکو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرلیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ شعیب اخترفلم کی ہیروئن کے ہمراہ آئٹم سانگ کرتے نظرآئیں گے۔

    فلم سکندر کی شوٹنگ عید کے بعد لاہور میں شروع ہوگی۔

    یاد رہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد حالیہ دنوں بھارت میں بیٹھ کر پاکستانی کھلاڑیوں پرتنقید کا نشانہ بنانے کے سبب تنازعات کا شکارہیں۔

    شعیب اختر اس سے قبل بھارت میں منعقد ہونے والے انٹرٹینمنٹ شو میں بھارتی اداکارہ ایشا دیول کے ہمراہ اپنی گلوکاری اور رقص کے جوہر زمانے کو دکھا چکے ہیں۔

    shohaib_2