Tag: lollywood

  • پاک ایران مشترکہ فلمسازی کیلئےتقریب کا انعقاد

    پاک ایران مشترکہ فلمسازی کیلئےتقریب کا انعقاد

    کراچی: پاک ایران مشترکہ فلمسازی کے حوالے سے خانہ فرہنگ ایران میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لالی دوڈ کی نمائندگی ہدایتکارسید نور نے کی۔

    مختلف اقوام کے درمیان ثقافتی روابط کی تاریخ بہت ہی قدیم ہے۔ دانشور، اہل ثقافت، فنکار، محققین اوردنیا کی مختلف اقوام ان روابط میں پل کا کام کرتے ہیں اور اب لالی وڈ بھی ایران فلم انڈسٹری کے ساتھ مل کرکچھ ایسا ہی کرنے جارہی ہے۔

    پاک ایران فلم کے حوالے سے لاہورمیں ہونیوالی تقریب میں ڈی جی خانہ فرہنگ ایران اکبر برخرداری جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری کی طرف سے شومین ہدایتکار سید نور نے شرکت کی اور فلم کے میدان میں ایرانی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنےکافیصلہ کیا

    اس موقع پرجلد پاکستان میں ایران فلم فیسٹول کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا جس کی میزبانی پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کرے گی۔

  • فواد خان کا بے باک مناظر کی عکس بندی سے صاف انکار

    فواد خان کا بے باک مناظر کی عکس بندی سے صاف انکار

    اطلاعات کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی نئی فلم ‘کپورز اینڈ سنز’ میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے صاف صاف انکار کر دیا۔

     تفصیلات کے مطابق عالیہ اور فواد نے فلم میں کچھ جنسی مناظر فلم بند کرنا تھے لیکن فواد خان نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد خان نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ عالیہ کے ساتھ اپنے ایسے مناظر کو اس انداز میں فلمایا جائے کہ کسی کو اعتراض نہ ہو، ایک ذرائع نے ممبئی مرر کو بتایا فواد فلم میں ایسے مناظر کے حوالے سے مطمئن نہیں، حتی کہ فواد کے ان دونوں مشہور رومانوی فیملی ڈراموں میں کوئی ایسے مناظر نہیں۔

    ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق فواد خان کسی بھی ایسے منظر کا حصہ بننے کے لئے تیار نہیں ہیں جو ان کے ہم وطنوں کے لئے دیکھنے کے قابل نہ ہو اور جس کی وجہ سے اشتعال پھیلنے کا اندیشہ ہو۔

    ذرائع کے مطابق، فواد قدامت پسند پاکستانی عوام کی اقدار کو بہت زیادہ مد نظر رکھتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے فلم کے ہدایت کارشکون اور پروڈیوسر کرن سے کہا ہے کہ وہ ایسے مناظر کو سافٹ کرنے پر غور کریں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ فواد کے اگلی بار ممبئی آنے پر سب مل بیٹھ کر ان مناظر پر گفتگو کریں گے تاکہ ان مناظر کی وجہ سے مستقبل میں کسی تنازع سے بچا جا سکے۔

  • فواد خان نے پاکستانی فلم کا بھاری معاوضہ طلب کرلیا

    فواد خان نے پاکستانی فلم کا بھاری معاوضہ طلب کرلیا

    بھارت میں فلم اسٹار کی حیثیت سے اپنی شناخت بنانے والے پاکستانی ٹی وی اداکار فواد خان نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کے لئے ناقابلِ یقین معاوضہ طلب کرلیا۔

    جی ہاں! اداکار فواد خان نے لالی وڈ کی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ دو کروڑ روپے طلب کیا ہے۔

    فواد خان نے پاکستان میں ای پی نامی بینڈ سے بحیثیت مرکزی گلوکار گلیمر کی دنیا میں اپنے سفر کا آغازکیا، بعد ازاں انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری شروع کردی اور جلد ہی پاکستان کی ہردوشیزہ کے دل کی دھڑکن بن گئے

    ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘نے ان کی شہرت کو مزید پرواز دی اور یہ شہرت سرحد پارکرکے بھارت تک پہنچ گئی۔

    اطلاعات کے مطابق فواد خان کی جانب سے اس قدر بھاری معاوضہ طلب کرنے کے بعد فلم کے ڈائریکٹر نے اس کردار کے لئے پاکستانی فلم اسٹار معمر رانا کو 2 لاکھ روپے کے عوض کاسٹ کرلیا ہے۔۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ فواد خان بھارت میں ملنے والی حالیہ کامیابیوں کے سبب اتنا بھاری معاوضہ مانگنے میں حق بجانب ہیں جبکہ لالی وڈ ستاروں کا کہنا ہے کہ فواد خان کو عزت پاکستان نے دی ہے لہذا انہیں تیزی سے ابھرتی ہوئی پاکستانی فلم انڈسٹری کو فائدہ پہنچانا چاہیے۔

    فواد خانکی فلم ’خوبصورت ‘نے بھارت میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل کی ہے اور نا صرف یہ بلکہ وہ فلم فیئر ایوارڈبھی پانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    فواد خان بھارت میں فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکارہیں۔

  • معروف گلوکارہ’مہناز‘کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

    معروف گلوکارہ’مہناز‘کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

    میٹھی آوازاوردلکش اندازکی مالکہ بیگم مہناز پاکستان کی میوزک انڈسٹری کا وہ ستارہ تھیں جہنوں نے اپنی آوازکی بدولت کئی برس تک مداحوں کواپنے سحرمیں جکڑے رکھا۔

    مہناز بیگم نےسترکی دہائی میں فلمی دنیامیں قدم رکھااوردیکھتے ہی دیکھتےافق پردرخشاں ستارہ بن گئیں۔ان کی سریلی آوازجلد ہی فلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئی تھی۔

    مہنازبیگم نے ساڑھے تین سو سے زائد فلموں کے لیے ڈھائی ہزارسے زیادہ نغمات ریکارڈ کروائے۔ حکومت پاکستان نے موسیقی کے شعبے میں مہناز کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

    مہناز بیگم طویل عرصے سے ہائی بلڈ پریشراورپھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھیں اورانیس جنوری دو ہزار تیرہ کو اپنے مداحوں کو الوداع کہہ کراس دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔ مہنازآج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

  • مولا جٹ سلطان راہی‘ کو بچھڑے انیس برس بیت گئے’

    مولا جٹ سلطان راہی‘ کو بچھڑے انیس برس بیت گئے’

    لاہور: لالی وڈ لیجنڈ سلطان راہی کو ہم سے بچھڑے انیس برس بیت گئے، سات سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے کے باعث ان کا نام گینز بک آف ورلڈ رکارڈ میں درج ہے۔

    سن 1938 میں بھارتی ریاست اترپردیس میں آنکھ کھولنے والے محمد سلطان نے فلمی سفر کا آغاز 1959 میں اضافی اداکار کے طورپرکیا، 1960ء کی دہائی تک سلطان راہی کو فلمی دنیا میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ ملی، 1972ء میں سلطان راہی کو فلم ’بشیرا‘ سے کامیابی ملی، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، اسی سال ان کی تین فلموں کی ڈائمنڈ جوبلی بھی منائی گئی۔

    سات سو سے زائد پنجابی اور اردو فلموں میں کام کرنے پر ان کا نام گینز بک آف ورلڈ رکارڈ میں درج ہے۔ سلطان راہی کی چند مشہور فلموں میں مولاجٹ، شیر خان، چن وریام، کالے چور، وحشی گجر، کالیا، اور گاڈ فادر شامل ہیں۔

    1996 میں ان کی آخری فلم سخی بادشاہ ریلیز ہوئی، جس کا گیت ’کی دم دا بھرسہ یاردم آوئے نہ آوئے‘ ان کے زندگی کا آخری گیت بن گیا۔
    سلطان راہی کئی دہائیوں تک لالی وڈ انڈسٹری پر چھائے رہے، انہیں نوجنوری انیس سو چھیانوے کو نامعلوم افراد نے گولی مارکرہمیشہ کےلئے مداحوں سے دور کردیا، ان کے قاتل آج تک پکڑے نہ جاسکے۔

  • کراچی میں ہونے جا رہا ہے ایک بار پهرعالمی فلم فیسٹول کا آغاز

    کراچی میں ہونے جا رہا ہے ایک بار پهرعالمی فلم فیسٹول کا آغاز

    کراچی:شہر قائد میں ہونے جا رہا ہے ایک بار پهرعالمی فلم فیسٹول کا آغاز، جس میں دنیا بھر کے فلم میکرز اپنی کاوش کو شو کیس کرسکتے ہیں۔

    ملکی سینما کو فروغ اور ترقی دینے کے لئے کارا وڈ فلمز کی جانب سے فلم فیسٹول کا آغاز کیا جارہا ہے،فیسٹیول میں چار مختلف کیٹگریز رکهی گئی ہیں جن میں ڈاکیومنٹری،شارٹ،فیچر اور اینیمنٹڈ شامل ہیں.

    فلم فیسٹیول میں اپنی بنائی ہوئی فلم کو شامل کرنے کے خواہش مند امیدوار پندرہ دسمبر سے پندرہ فروری تک اپنی انٹریز کروا سکتے ہیں،کاراوڈ فلمز کی سی ای او بتول خان کا کہنا ہے کہ فلمی میلے کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیچ اجاگر ہوگا اور مقامی سینما کو فروغ ملے گاہ.

    کاراوڈ فلم فیسٹول کی جیوری ممبران میں ٹی وی اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کو شامل کیا گیا ہے،فیسٹیول میں کامیاب ہونے والی فلموں کو مارچ دوسرے ہفتے میں انعامات سے بهی نوازا جائے گا۔

  • وحیدمراد کو مداحوں سے بچھڑے 31برس بیت گئے

    وحیدمراد کو مداحوں سے بچھڑے 31برس بیت گئے

    کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور لیجنڈ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو اپنے مداحوں سے بچھڑے اکتیس برس بیت گئے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کو جدید ہئیر اسٹائل سے معتارف کرانے والے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے اکتیس برس بیت گئے۔

    وحید مراد دو اکتوبر انیس سو اڑتیس کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے. انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا اور ان کو کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا. فلم ہیرا اور پتھر، ارمان، گانا کو کو کو رینا سے زیادہ شہرت ملی۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کا درخشاں ستارہ تئیس نومبر انیس سو تراسی کو کراچی میں اپنے لاکھوں مداحوں کو سوگوار کرگیا۔ وحید مراد نے اداکاری کے ساتھ ساتھ مصنف اور پروڈیوسر کی خدمات بھی سرانجام دیں تھیں۔

  • آج پاکستان کے نامور فلمی ہیرو’وحید مراد‘ کی سال گرہ ہے

    آج پاکستان کے نامور فلمی ہیرو’وحید مراد‘ کی سال گرہ ہے

    کراچی (ویب ڈیسک) – پاکستان فلم انڈسری پر60 اور70 کی دہائی میں راج کرنے والے ناموراداکاروحید مراد 2 اکتوبر 1938ءکوکراچی میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے اپنی تعلیمی مدارج بھی کراچی میں مکمل کئے اور جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

    1960ءمیں انہوں نے اپنا ذاتی فلمسازادارہ ’’فلم آرٹس‘‘ کے نام سے قائم کیا اوراس ادارے کے تحت دو فلمیں ’’انسان بدلتا ہے‘‘ اور ’’جب سے دیکھا ہے تمہیں‘‘ بنائیں۔ ان فلموں کی تکمیل کے دوران انہیں خود بھی اداکاری کا شوق ہوا۔ وہ درپن کی بہ حیثیت فلمساز ایک فلم ساتھی میں موٹر مکینک کا چھوٹا سا کردار بھی ادا کرچکے تھےاوربالاخر1962ءمیں انہیں ہدایت کار ایس ایم یوسف نے اپنی فلم ’’اولاد‘‘ میں بہ حیثیت اداکار متعارف کروایا یہ فلم بے حد کامیاب رہی اس کے بعد انہوں نے فلم ’’دامن‘‘ میں کام کیا اور اپنی دلکش شخصیت کے باعث اس فلم میں بھی بے حد پسند کئے گئے۔

    یہ ان کی ہیرو شپ کا نقطۂ آغاز تھا اب انہوں نے اپنے ادارے فلم آرٹس کے تحت فلم ’’ہیرااور پتھر‘‘ شروع کی جس میں انہوں نے زیبا کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم کے فلمساز پرویز ملک، موسیقار سہیل رعنا اور نغمہ نگار مسرور انور تھے۔ اس فلم کی کامیابی نے وحید مراد کو خواتین کے ایک بڑے حلقے میں چاکلیٹی ہیرو اور لیڈی کلر کے خطابات دلوائے۔

    ’’ہیرااورپتھر‘‘ کی کامیابی کے بعدان چاروں دوستوں نے کئی اورفلمیں بنائیں جن میں فلم ’’ارمان‘‘ نے پاکستان کی پہلی پلاٹینم جوبلی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس فلم میں احمد رشدی کے نغمات بھی بے حد مقبول ہوئے اس کے بعد وحید مراد کی اداکاری اور احمد رشدی کی آواز گویا لازم و ملزوم بن گئی۔ وحید مراد کی دیگر کامیاب فلموں میں جوش، جاگ اٹھا انسان، احسان، دو راہا، انسانیت، دل میرا دھڑکن تیری، انجمن، مستانہ ماہی اور عندلیب کے نام سرفہرست ہیں۔ وحید مراد نے لاتعداد فلموں میں ایوارڈز حاصل کئےاوروہ بلاشبہ پاکستان کی فلمی صنعت کے ایک صاحب اسلوب اداکار کہے جاسکتے ہیں۔

    وحید مراد 23 نومبر 1983ءکو کراچی میں انتقال کرگئے وہ لاہورمیں گلبرگ قبرستان میں آسودہ خاک ہیں