Tag: lombok

  • انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 347 ہوگئی

    انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 347 ہوگئی

    جکارتہ : انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں آج صبح پھر شدید نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلوں کے نتیجے میں اب تک 347 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 347 ہوگئی ہے جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آج صبح پھر انڈونیشا کے سیاحتی جزیرے لومبوک کے شمال مغربی حصّے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا بڑا زلزلہ ہے، لومبوک میں آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں ہزاروں گھر منہدم جبکہ کئی ہزار افراد گھروں سے محروم ہوگئے ہیں۔

    انڈونیشین میڈیا کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے لومبوک سے متصل سیاحت کے لیے معروف جزیرے بالی میں بھی محسوس کیے گئے جہاں لوگ خوبصورت ساحل سمندر اور ہائیکنگ کے لیے دنیا بھر سے آتے ہیں۔

    یاد ہے کہ روان ماہ 6 اگست کو بھی انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں کم ازکم 91 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر7 اعشیاریہ صفرریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹرزیرزمین تھی۔

    انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک ہفتے قبل ہی 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 17 افراد جاں بحق اور سیکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔


    انڈونیشیا میں6.5اعشاریہ کا زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد100 ہوگئی


    یاد رہے کہ دسمبر2016 میں انڈونیشیا کے صوبے آچے میں آنے والے 5۔6 شدت کے زلزلے میں 100 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اوردنیا بھر کے تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

  • انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 7 شدت کا زلزلہ، 37 افراد ہلاک

    انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 7 شدت کا زلزلہ، 37 افراد ہلاک

    جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے، سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ساحل سمندر سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 37افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ایک ہفتے قبل اسی جزیرے میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    امریکا کے ماہر ارضیات کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کا مرکز شمالی شہر ماترام سے 50 کیلومیٹر دور شمالی لومبک تھا۔

    انڈونیشیا کے ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں درجنوں گھر زمین بوس ہوگئے ہیں اور 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اور دنیا بھر تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں6.5اعشاریہ کا زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد100 ہوگئی


     

  • انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں‌ کی تعداد 14 ہوگئی

    انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں‌ کی تعداد 14 ہوگئی

    جکارتہ : انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ملک انڈونیشیا کے وسطی جزیرے لومبک میں اتوار کی صبح 7 بجے کے قریب خوفناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

    انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ لومبک جزیزہ پوری دنیا سے انڈونیشیا آنے والے سیاحوں کا پسندیدہ سیاحتی مقام ہیں جہاں عموماً بے تحاشا سیاح موجود رہتے ہیں۔

    قبل ازیں امریکی زلزلہ پیما کے مطابق انڈونیشیا میں آنے والے ریکٹر اسکیل پر 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے، امریکا کے ماہر ارضیات کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کا مرکز شمالی شہر ماترام سے 50 کیلومیٹر دور شمالی لومبک تھا۔

    انڈونیشیا کے ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں درجنوں گھر زمین بوس ہوگئے ہیں اور 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا اندازہ کرلیا گیا ہے کہ البتہ تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، تاہم ہم ابھی تک مکمل معلومات جمع نہیں سکے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ’امدادی خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کی پہلی ترجیج متاثرہ افراد کو جائے حادثہ سے نکالنے اور زخمیوں کو ریسکیو کرنا ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے چند افراد کا مقامی طبی مراکز میں علاج جاری ہے۔

    واقعے کے عینی شاہد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’زلزلے بہت طاقتور تھا، جس کے باعث میرے گھر میں سب خوفزدہ ہوگئے اور فوری طور پر گھر سے باہر انکل آئے تھے‘۔

    عینی شاہد کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی میرے تمام پڑوسی اور اہل محلہ بھی گھروں سے باہر آگئے تھے اور بجلی فوری طور بند ہوگئی تھی۔


    انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘ 2 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اور دنیا بھر تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

    یاد رہے 7 ماہ قبل بھی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت گنجان آباد جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں