Tag: london film festival

  • پاکستان نژاد ثمینہ کو بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ

    پاکستان نژاد ثمینہ کو بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ

    لندن فلم فیسٹیول میں یوکرین اور شام پرمبنی فلموں کواعزازات سےنوازا گیا،جس میں پاکستان نژاد برطانوی اداکارہ ثمینہ کو برطانیہ کی بہترین نئی اداکارہ کاایوارڈدیاگیا۔

    اٹھاون ویں لندن فلم فیسٹیول میں ان فلموں کواعزازسےنوازاگیا،یہ فلمیں بدعنوانی،اجتماعی تشدداورجنگ جیسےمسائل پرمبنی تھیں،بہترین دستاویزی فلم کاایوارڈسلورڈ واٹر-سیریاسیلف پورٹریٹ کودیاگیا،یہ فلم شام کی خانہ جنگی پرمبنی ہےاورشام کےشہرحمص کی کہانی بیان کرتی ہے،جس میں پاکستان نژاد برطانوی اداکارہ ثمینہ جبين احمد کو بہترین برطانوی اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • لندن: فلم فیسٹول کا رنگارنگ اختتام بریڈپٹ کی فلم فیوری کے ساتھ

    لندن: فلم فیسٹول کا رنگارنگ اختتام بریڈپٹ کی فلم فیوری کے ساتھ

    لندن: بریڈ پٹ کی نئی فلم فیوری امریکا اور کینیڈا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد لندن فلم فیسٹول میں پہنچ گئی ہیں۔

    لندن میں جاری رنگارنگ فلم فیسٹول کا اختتام فلم فیوری کے پرئمیر سے ہوا، جہاں لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہالی وڈ کے سپر اسٹار بریڈپٹ نے خوب رنگ جمایا، اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداح بے چین نظر آئے۔

    دوسری جنگ عظیم پر مبنی ایکشن فلم فیوری کی کہانی پانچ امریکی فوجیوں کے گرد گھومتی ہے، جو فیوری نامی ٹینک پر دشمن کا تعاقب کرتا دکھائی دیتے ہیں۔

    فلم میں بریڈپٹ اپنے پاورفل ایکشن کے ساتھ فوجی کے کردار میں نظر آئیں گے، ایکشن سے بھرپور فلم امریکا اور کینیڈا کے باکس آفس پر راج کرنے کے بعد برطانیہ میں چوبیس اکتوبر کو دھوم مچائی گی۔

  • لندن فلم فیسٹیول میں مونسٹر ڈارک کا پہلا شو

    لندن فلم فیسٹیول میں مونسٹر ڈارک کا پہلا شو

    لندن : ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم مونسٹر ڈارک کنٹجنٹ کا افتتاحی شو لندن فلم فیسٹیول میں ہوا۔

    لندن میں جاری فلم فیسٹیول میں فلم مونسٹر ڈارک کنٹجنٹ کا افتتاحی شو ہوا، فیسٹیول میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد نے شو دیکھا، دلچسپ کہانی پر مبنی فلم امریکی فوجیوں کی اس ریسکیو مہم پر مشتمل ہے۔

    جس میں افریقی صحرا میں بڑی تعداد میں ایسے عفریت آجاتے ہیں جو لوگوں کو کھانا شروع کر دیتے ہیں، ایکش ، تھرل سے بھر پور فلم کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔