Tag: london fire

  • لندن: ریلوے اسٹیشن پر خوف ناک آتش زدگی

    لندن: ریلوے اسٹیشن پر خوف ناک آتش زدگی

    لندن: برطانوی شہر لندن کے جنوبی علاقے کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے بعد آگ لگ گئی، جس سے ایک شخص زخمی اور متعدد متاثر ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کا ایلیفنٹ اینڈ کیسل ریلوے اسٹیشن زور دار دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا، جس کے بعد اسٹیشن پر آگ لگ گئی، جس پر 10 فائر انجنز اور 70 فائر فائٹرز نے قابو پایا۔

    آگ پیر کی دوپہر کو لگی تھی، آتش زدگی کے بارے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں لگتا، مقامی انتظامیہ نے کہا کہ آتش زدگی سنگین نوعیت کی تھی، تاہم آگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان نے واقعے سے متعلق بتایا کہ اس میں دھوئیں سے ایک پولیس افسر سمیت 2 افراد متاثر ہوئے ہیں، واقعے میں 6 تجارتی یونٹس، 3 کاریں اور ٹیلی فون باکس جل کر تباہ ہو گیا۔

    امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر 5 افراد کو طبی امداد فراہم کی، جن میں سے ایک زخمی کو اسپتال بھی منتقل کیا گیا، جب کہ متاثرین میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹیشن پر بھڑکنے والی آگ کے شعلے کافی بلندی تک دیکھے گئے، اور دھوئیں کے بادل ہر طرف پھیل گئے، انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی تدبیر کے تحت مقامی رہائشیوں کو گھر کی کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی، دوسری طرف اسٹیشن پر آنے والی تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا معلوم نہیں ہوتا تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • گرین فیل ٹاورکی ہولناک آگ، مسلمانوں کی ہمدردی اورمدد کے جذبے نے دل جیت لئے

    گرین فیل ٹاورکی ہولناک آگ، مسلمانوں کی ہمدردی اورمدد کے جذبے نے دل جیت لئے

    لندن: گرین فیل ٹاورمیں آتشزدگی واقعے میں مسلمانوں نے نہ صرف کئی لوگوں کی جان بچائی بلکہ اب تک امدادی کاموں اور متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں۔

    لندن کے گرین فیل ٹاورکی ہولناک آگ جہاں کئی گھروں کو راکھ کر گئی وہیں مسلمانوں کی ہمدردی اورمدد کے جذبے نےدل جیت لئے، مسلمان نوجوان، بوڑھے، بچے سب گرین فیل ٹاورآگ کے متاثرین کے لئے مسلسل چندہ جمع کرنے، کھانے پینے، کپڑوں اور دیگر اشیاء کی فراہمی میں آگے آگے ہیں۔

    مقامی مسجد نے رنگ ونسل اورمذہب کے امتیاز کے بغیر بے گھر ہونے والوں کے لئے دروازے کھول دئیے اور مسجد کو امدادی سینٹر میں تبدیل کردیا۔

    جائے حادثہ پر موجود افراد کا کہنا ہے مسلمان لڑکے گرین فیل ٹاور کے رہائشیوں کی مدد نہ کرتے تو مزید جانی نقصان ہوسکتا تھا۔

    مسلمانوں کے جذبہ ہمدردی کوبرطانوی میڈیا میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ لندن گرینفل ٹاور میں آتشزدگی کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے والے سب سے پہلے افراد مسلمان تھے، انہوں نے اپنے سوئے ہوئے پڑوسیوں کے دروازوں کو کھٹکھٹاتے ہوئے عمارت میں لگی آگ کا بتا کر انہیں چوکنا کیا اور عمارت سے باہر نکلنے میں ان کی مدد کی۔

    آتشزدگی کے بعد مسلمانوں نے اپنے پڑوسیوں کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہ کی۔

    سحری کے لئے بیدارہونے والے مسلمانوں نے آگ کی لپیٹ میں آئی عمارت میں پھنسے لوگوں کو باہرنکالا، متاثرہ افراد کا کہنا تھا مسلمانوں نے نہ صرف جانیں بچائیں بلکہ کھانا اورکپڑے بھی فراہم کیے۔

    گرینفل ٹاور میں آگ رات کو تقریباً دو سے ڈھائی بجے کے درمیان لگی جب اکثر لوگ سو چکے ہوتے ہیں تاہم چونکہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے لہٰذا مسلمان خاندان سحری کی تیاریوں کی وجہ سے جاگ رہے تھے اور انہوں عمارت میں پھنسے لوگوں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔


    مزید پڑھیں : لندن : 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، ہلاکتیں 17 ہوگئیں


    واضح رہے مغربی لندن میں چوبیس منزلہ رہائشی عمارت میں اچانک شعلے بھڑک اٹھے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی ، جس کے نتیجے میں 1اب تک 17 افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    مذکورہ عمارت 130 رہائشی فلیٹس پر مشتمل ہے جس میں ہزاروں افراد رہائش پذیر تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لندن میں 27منزلہ گرینفل ٹاورمیں آتشزدگی

    لندن میں 27منزلہ گرینفل ٹاورمیں آتشزدگی

    لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں گریفنل ٹاور میں بھڑک اٹھنے والی آگ نے27 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لندن میں لٹمر روڈ پر واقع گریفنل ٹاور میں آگ مقامی وقت کے مطابق شب ایک بج کر 16 منٹ پر لگی جسے بجھانے کے لیے 200 فائر فائیٹرز مصروف ہیں۔

    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مختلف قسم کی چوٹیں آئی ہیں جن کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

    لندن کی فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 40 گاڑیوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کےمطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی بالائی منزلوں پر لوگ موجود ہیں جو مدد کے لیے فلیش لائٹس سے اشارے بھی کر رہے ہیں۔

    واضح رہےکہ میئرلندن صادق خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لندن میں گریفنل ٹاور میں لگنے والی آگ کو خطرناک حادثہ قراردے دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لندن: آتش بازی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 5افراد زخمی

    لندن: آتش بازی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 5افراد زخمی

    لندن:آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی, جس سے ایک شخص لاپتہ اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    لندن کے علاقے اسٹیفورڈ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جو کچھ ہی دیر میں شدت اختیار کرگئی، امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

    بڑے پیمانے پرلگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے چالیس سے زائد فائر بریگیڈ گاڑیوں نے حصہ لیا، فیکٹری میں آگ کے باعث دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ حکام کے مطابق ایک شخص لاپتہ ہے۔