Tag: London Mayor Sadiq Khan

  • بادشاہ چارلس نے میئر لندن کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

    بادشاہ چارلس نے میئر لندن کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

    برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے مئیر لندن صادق خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میئر لندن صادق خان کو نائٹ کا انتہائی معتبر اعزاز لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق میئر لندن رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے۔

    میئر لندن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جنوبی لندن میں بچپن گزارتے وقت سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن شہر کا میئر بن جاؤں گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کا پہلے سے ہی یہ ایک اعزاز تھا کہ جس شہر سے پیار کرتا ہوں اس کی خدمت کررہا ہوں، نائٹ کا اعزاز ملنے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی جانب سے نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب میئر لندن کے نام سے پہلے سر بھی لکھا جائے گا۔

    اس سے قبل برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت رفح پر حملے ختم کرانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، رفح پر بڑے پیمانے پر حملہ المیہ ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع میں برطانوی حکومت کے نقطہ نظر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

    ایلون مسک پر جرمنی کا بڑا الزام

    میئر لندن کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو شہریوں کی ہلاکتوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے، انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے۔

  • میئر لندن صادق خان بھی بابر اعظم کے مداح نکلے

    میئر لندن صادق خان بھی بابر اعظم کے مداح نکلے

    لندن: میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ بابراعظم میرا فیورٹ پلئیر ہے، وہ میرا رول ماڈل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق میئر لندن نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستانی ٹیم ایک بار پھر لندن کھیلنے آئی ہے، پاکستانی ٹیم جیتے یا انگلینڈ دونوں صورتوں میں یہ ہماری فتح ہے۔

    صادق خان نے کہا کہ بابر اعظم بہترین فارم میں ہے، کل اچھا مقابلہ ہوگا، نہ صرف پاکستان میں بسنے والے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کی نظریں بھی ٹیم پر ہیں۔ ٹیم کی بولنگ دیکھ کر مجھے وقار اور وسیم یاد آتے ہیں۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کامورال زبردست ہے، قوم سے درخواست ہے ٹیم کو ایک مہینہ دیں، ٹیم جیت کر آئیگی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ذہن میں بس ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ جیت جائیگی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم ایک میچ ہارجائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے، ورلڈکپ کے بعد جومرضی کر لیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈکپ تک قوم کو ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرے میں دہشت گردی کا خطرہ

    محسن نقوی نے کہا کہ 4 ہفتے تک ٹیم فائنل میں ہوگی، اس وقت تک کھلاڑیوں کاساتھ دیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا، میچ جیتنے کیلئے 200 اسکور ہونے چاہئیں۔

  • میئر لندن صادق خان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

    میئر لندن صادق خان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے نو منتخب میئر صادق خان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد صادق خان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ برطانوی حکومت عوامی سطح پر جنگ بندی کا مطالبہ کرے اور اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے سے روکے۔

    سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ حکومت رفح پر حملے ختم کرانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، رفح پر بڑے پیمانے پر حملہ المیہ ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع میں برطانوی حکومت کے نقطہ نظر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

    صادق خان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو شہریوں کی ہلاکتوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے، انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر غور کے اعلان کے بعد غزہ کے علاقے رفح پر گزشتہ رات کارپٹ بمباری کر دی ہے، اسرائیلی ٹینکوں نے رات کے وقت پیش قدمی کے بعد رفح بارڈر کراسنگ پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔ اسرائیل نے حماس کی جانب سے جنگ بندی تجاویز پر رضامندی دیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی امن کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

    جنگ بندی پر غور کے اعلان کے بعد اسرائیل کی رفح پر کارپٹ بمباری، رفح بارڈر کراسنگ پر قبضہ