Tag: London Meeting

  • اسحاق ڈار کا وزیر اعظم کے ہمراہ پاکستان آنے کا امکان

    اسحاق ڈار کا وزیر اعظم کے ہمراہ پاکستان آنے کا امکان

    لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ہونے ولی اہم ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہے اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ وطن واپس آئیں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز نواز ملاقات کے موقع پر اسحاق ڈار بھی موجود تھے، ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اسحاق ڈاربھی شہبازشریف کے ساتھ ہی پاکستان واپس روانہ ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق لندن ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نئے وزیرخزانہ ہوں گے جبکہ مفتاح اسماعیل بھی ان کی ٹیم کا اہم حصہ ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کی ہونے والی اہم ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے, پاکستان پہنچنے کےفوری بعد اسحاق ڈار وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کو خفیہ رکھنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے روانہ ہوگئے، ان کی شہباز شریف سے ملاقات کو ابھی تک خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

    شہباز شریف کے دورے کو بھی ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔ لندن ہائی کمیشن یا پارٹی نے شہباز شریف کی آمد کی کوئی اطلاع یا پریس ریلیز جاری نہیں کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی آمد اور سرگرمیوں کو خفیہ رکھنے کا مقصد مظاہروں سے بچنا ہے۔

  • بلاول بھٹو نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

    بلاول بھٹو نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ ن لیگ کے سربراہ نواز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے، صحافتی حلقوں میں اس ملاقت کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ لندن میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے، پیپلزپارٹی نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے وفد تشکیل دیدیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی پی وفد میں سید خورشیدشاہ، نوید قمر، قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان شامل ہیں، وفد اراکین کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد آج لندن روانہ ہوں گے۔

    نواز شریف اور باول بھٹو زرداری کے درمیان لندن میں ہونے والے ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پرغور ہوگا، بلاول بھٹو نوازشریف سے پنجاب میں انتخابی اتحاد پرمشاورت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صدر، چیئرمین سینیٹ، گورنر پنجاب پر بھی مشاورت کے ساتھ ساتھ ، وفاقی کابینہ کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں بی این پی، اےاین پی اور محسن داوڑ کی کابینہ میں شمولیت پرغور ہوگا، اجلاس میں اتحادی حکومت کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا جائے گا، لندن سے واپسی پر بلاول بھٹوکی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔