Tag: london newspaper

  • زرداری کی تحریری یقین دہانی تک معاہدہ نہیں ہوگا، الطاف حسین

    زرداری کی تحریری یقین دہانی تک معاہدہ نہیں ہوگا، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی تحریری یقین دہانی تک سندھ حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے لندن سے جاری اپنے بیان میں کہی، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ  ماضی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے معاہدہ کرکے ایم کیو ایم نے سبق حاصل کرلیاہے،

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے مذاکرات صرف خانہ پری کے لئے ہونگے ، اصل مذاکرات تو سابق صدر زرداری کی تحریری یقین دہانی کے بعد انہی سے ہونگے۔

    الطاف حسین نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ٹیلی فون کیا تاہم ان سے بات نہیں ہوسکی۔

  • لندن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار سنگین جرائم میں ملوث

    لندن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار سنگین جرائم میں ملوث

    لندن : برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

    برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے لندن میں قائم پاکستانی سفارتی عملےپرسنگین الزامات عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانے کے اہلکار خاتون پردست درازی اور بچےکےاغوا میں ملوث ہیں، برطانوی حکومت نے پاکستان سےان افرادسے مزید تفتیش کے لئے ان کاسفارتی استثنیٰ  ختم کرنےکی درخواست کی ہے، برطانوی حکومت پاکستانی سفارتی عملےکےافرادسےمزیدتفتیش کرنا چاہتی ہے، برطانوی حکومت  کی درخواست پرپاکستانی حکومت نےجزوی طورپرایک کیس میں استثنیٰ ختم کردیا ہے، غیرملکی سفارت کاروں کی فہرست سے متعلق بھی برطانوی اخبار نے انکشاف کیے ہیں جو جرائم میں ملوث ہیں۔