Tag: london police

  • جھوٹے مقدمات میں پھنسانےکی کوشش کی گئی، الطاف حسین کی تردید

    جھوٹے مقدمات میں پھنسانےکی کوشش کی گئی، الطاف حسین کی تردید

    لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہےکہ میری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے،امید ہے جلد تحقیقات مکمل ہوجائیں گی۔

    برطانیہ میں اسکارٹ لینڈ یارڈ سے ضمانت ملنے کے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے،ماضی میں مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر بہت سارے جھوٹے مقدمات بنائے گے ہیں، یہاں پربھی مقدمات کا سامنا کررہاہوں، آپ لوگوں کے کہنے پر لندن چلا آیا، پاکستان میں تھاتوکارروائیاں کی گئیں اورمقدمات چلائے گئے۔

    الطاف حسین نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کارکنان اور ساتھی میری وجہ سے پریشان نہ ہوں عزت ہمیشہ دولت والےکی ہوتی ہے،غریب کی نہیں،تکالیف اور پریشانیاں میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔

    ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ پولیس والے لے کر جائیں گے پھر واپس آجاؤنگا، کارکنان پریشان نہ جس طرح میں گیا تھا اور پھر واپس آگیا  بلکل اسی طرح این اے 246 کی نششت بھی واپس آجائیی گی۔

    یمن کے حوالے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یمن کےمعاملےکی بحث چھڑی ہوئی ہے، یمن تنازع پر پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے، سردجنگ میں فریق بننےکےباعث اس کےنتائج آج تک بھگت رہےہیں،سب سوچیں کہ پاکستان کی بھلائی کس چیز میں ہے،پاکستان کو یمن اورسعودی عرب دونوں کا ساتھ نہیں دیناچاہئے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوالات کے باعث پوچھ گچھ کا دورانیہ زیادہ ہوا،پوچھا گیا قد کتنا ہے، عمرکتنی ہےناشتہ کیا کیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ میری رہائی پر کچھ تجزیہ کاراپنی قسمت پر ماتم کررہے ہونگے، تجزیہ کار کہتے رہے اب یہ ہوجائے گا اب وہ ہوجائے گا، کچھ اینکر پرسن کہتے ہیں کہ الطاف حسین آج گیا ،کل گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ اسکاٹ لینڈ پولیس پر بھروسہ ہے، پاکستان حکومت کابرطانوی حکومت سےکیارابطہ ہےمجھے معلوم نہیں ہے،عمران فاروق قتل کیس عدالت میں ہے،بحث کرنا مناسب نہیں، دعا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے اصل قاتل پکڑے جائیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک توسیع

    لندن: منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی گئی۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام کے سلسلے میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک کیلئے توسیع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس برطانیہ کی عدالت میں جاری ہے جہاں ان کی ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں مقامی پولیس سٹیشن آنا تھا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت آج ختم ہونےپر الطاف حسین اپنی رہائش گاہ سے میٹروپولیٹن پولیس اسٹیشن پہنچے، جہاں ایم کیوایم قائد سے لندن پولیس اسٹیشن میں پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

    10314673_465810120239677_913452826950183178_n

    اس سے قبل پولیس اسٹیشن پہنچتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمام اہل وطن کو سلام کہتے ہوئے ان کے لئے دعا کی اپیل کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد کے ہمراہ ان کے وکلاء کی ٹیم اور پارٹی کے سینئر عہدیداران فاروق ستار اور بابر غوری بھی موجود تھے۔

  • ایم کیو ایم کے قائد پولیس اسٹیشن پہنچ گئے

    ایم کیو ایم کے قائد پولیس اسٹیشن پہنچ گئے

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت آج ختم ہورہی ہے، الطاف حسین اپنی رہائش گاہ سے میٹروپولیٹن پولیس اسٹیشن پہنچ چکے ہیں۔

    انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمام اہل وطن کو سلام کہتے ہوئے ان کے لئے دعا کی اپیل کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد کے ہمراہ ان کے وکلاء کی ٹیم اور پارٹی کے سینئر عہدیداران فاروق ستار اور بابر غوری بھی موجود ہیں۔

    الطاف حسین کو جون 3، 2014 کو ان کے گھر پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں 30 جولائی 2014 تک کی ضمانت دی گئی تھی جس کے بعد وہ 31 جولائی کو دوبارہ پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت میں آج کی تاریخ تک کی توسیع کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد برطانوی پولیس سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دیں گے۔

    لندن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لندن پولیس الطاف حسین کے سامنے منی لانڈرنگ سے متعلق اب تک حاصل کردہ ثبوتوں پر تفتیش کریں گے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق الطاف حسین کی خرابی صحت کی بناء پراسپتال میں خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

    لندن پولیس کے پچیس ارکان الطاف حسین کو لینے کے لئے آج صبح ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

  • منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کی ضمانت چودہ اپریل کو ختم ہورہی ہے

    منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کی ضمانت چودہ اپریل کو ختم ہورہی ہے

    لندن: ایم کیو ایم قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں، ان کی ضمانت چودہ اپریل کو ختم ہورہی ہے۔

    لندن پولیس نےعمران فاوق قتل کیس کی تحقیقات میں پانچ دسمبر سنہ 2013 کو متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے بعد منی لانڈرنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا، الطاف حسین کے گھر اور دفتر پر چھاپے میں بھاری مقداد میں نقدی برآمد کی گئی تھی، جس کےنتیجےمیں ڈاکٹر فاروق کے قتل کے علاوہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں۔

    اس کیس میں جاری تحقیقات کے دوران تین جون 2014 میں پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کر لیا تھا۔

    سات جون کو انھیں ابتدائی تفتیش کے بعد جولائی تک ضمانت پر رہا کر دیا تھا، بعد میں ان کی ضمانت میں 14 اپریل 2015 تک توسیع کی دی گئی۔

    بی بی سی کی رپورٹ کےمطابق الطاف حسین پر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے علاوہ، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور کراچی میں پارٹی کارکنوں کو تشدد پر اکسانے کے الزامات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

    ایم کیو ایم ان تمام الزامات سے انکار کرتی ہے لیکن الطاف حسین نے ایک بار اپنے ایک ٹیلی فونک خطاب میں کہا تھا کہ لندن پولیس نے ان کا جینا حرام کر رکھا ہے۔