Tag: London Protest

  • لندن میں حکومت کے خلاف ملین ماسک مارچ، وزیر اعظم کی تصویر نذر آتش

    لندن میں حکومت کے خلاف ملین ماسک مارچ، وزیر اعظم کی تصویر نذر آتش

    لندن : برطانیہ میں عوام نے حکومت کے کیخلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے اور وزیراعظم کی تصویر نذر آتش کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

    اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں حکومت مخالف ملین ماسک مارچ کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو رات کے وقت کئے گئے لندن کے ٹرافلگراسکوائر پر برطانوی حکومت کے مخالف ملین ماسک مارچ کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی اور 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

    مظاہرین نے وزیراعظم بوریس جانسن کی تصویر کو بھی آگ لگا دی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

    پولیس نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ لندن میں جمعہ کی رات ہونے والے مظاہرے میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ہمارے آٹھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

  • لندن میں اجتماع  تاریخی ہوگا،  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا ، صورتحال کےپیش نظرلندن پولیس بھی الرٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپرمنایا جارہا ہے، یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخ ساز مظاہرہ کیا جارہا ہے ، برطانیہ بھر سے مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کی جانب رواں ہے۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا ، صورتحال کے پیش نظر لندن پولیس بھی الرٹ ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا انسانی حقوق پریقین رکھنے والے بھارتی احتجاج میں شریک ہوں گے، مظاہرے میں دیگر مذاہب کےلوگ بھی شریک ہوں گے۔

    وزیرریلوےشیخ رشید بھی لندن مظاہرے میں شریک ہیں جبکہ ترکی کےنوجوان بھی احتجاجی مظاہرےمیں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان بھر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج یوم سیاہ منا یا جارہا ہے ، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

  • لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آج احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، زلفی بخاری

    لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آج احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، زلفی بخاری

    لندن : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بحیثیت پاکستانی یوم سیاہ منایا جائے گا، برطانیہ میں مقیم کمیونٹی بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پہنچے، مظاہرے میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں ہونا چاہیے۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار آنے والے سالوں میں بہت اہم ہو گا، نریندرمودی ہمارے دورہ امریکا سے گھبرا گیا تھا، آج دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔

    ہم سب کی آواز ایک ہونی چاہئے، کل سب کو خوش آمدید کہیں گے، کل کے مظاہرے میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں ہونا چاہیے، زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہمودی کا نظریہ ہٹلر کا نظریہ ہے، مہاتما گاندھی کا قتل بھی آر ایس ایس نے کروایا۔

    تمام پاکستانی اور کشمیری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ آج یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کریں اور مظاہرین کی مہمان نوازی کریں، معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ مظاہرے میں انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے بھارتی شہری اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی شریک ہونگے۔

    انڈین ہائی کمیشن کے سامنے یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے اکٹھے ہورہے ہیں، آج صرف کشمیر کےجھنڈے اور مودی کےخلاف بینرز نظر آئیں گے،آج کا دن صرف کشمیر کے لیے ہے، اس میں کوئی سیاسی پارٹی نہیں ، آج یوم سیاہ میں سب لوگ شرکت کریں۔

  • امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ برطانیہ، عوام کا شدید احتجاج

    امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ برطانیہ، عوام کا شدید احتجاج

    لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے احتجاجاً بے بی ٹرمپ غبارے کو بھی اڑایا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، مظاہرین کی جانب سے تیار کردہ بے بی ٹرمپ غبارے کو اڑا کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    برطانوی پولیس کی جانب سے مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر مظاہرین جمع ہوئے اور انہوں نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی کی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورہ برطانیہ کے دوران بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے برطانوی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بریگزٹ ڈیل پر عمل درآمد کے بعد برطانیہ اور امریکا کے درمیان تجارت مشکل میں پڑ جائے گی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کو بہت سمجھایا تھا مگر انہوں نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا‘۔

    دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’بریگزٹ ڈیل کے بعد برطانیہ اور امریکا کو اپنے تعلقات مزید آگے بڑھانے کا موقع ملا گا۔

    مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ چار روزہ سرکاری دورے پر لندن کے اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ پہنچے جہاں مظاہروں کے پیش نظر انہیں سڑک کے بجائے بذریعہ ہیلی کاپٹر امریکی سفیر کی رہائش گاہ لے جایا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لندن: کشمیر کا مقدمہ بلوچستان کے ذریعے دبانے کی بھارتی کوشش ناکام

    لندن: کشمیر کا مقدمہ بلوچستان کے ذریعے دبانے کی بھارتی کوشش ناکام

    لندن: کامن ویلتھ سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر کشمیریوں اور سکھوں کے مظاہرے کو پسِ منظر میں ڈالنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی، بلوچستان کے نام پر اکھٹے کیے گئے چند نا معلوم افراد سے جب ان کے بارے میں گفتگو کی تو خلاف بھارتی لابی کی سازشیں ناکام، بلوچستان کے نام پر اکٹھے کئے گئے نامعلوم افراد شناخت پوچھنے پر بھاگ کھڑے ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں مقیم کشمیری اور سکھ بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ان کا برطانوی حکومت سے مطالبہ ہے کہ مودی ایک دہشت گرد ہے جو بھارت میں اقلیتوں کے حقوق غصب کررہا ہے،برطانوی حکومت اس پر دباو ڈالے اور اسے خوش آمدید نہ کہے۔

    کامن ویلتھ سربراہان میں شرکت کیلئےدولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان لندن میں موجود ہیں، سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کی آمد پر برطانیہ میں مقیم کشمیری،سکھ اور دیگر مودی مخالف تنظیموں نے بھرپور احتجاج کیا۔

    مظاہرے کی قیادت آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین،سابق وزیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نزید احمد، آزادکشمیر کے وزیر امور نوجوانان چوہدری محمد سعید، سکھ رہنما رنجیت سنگھ اور دیگر سکھ اور کشمیری راہنماؤں نے کی۔

    مودی مخالف مظاہرے میں ممبران پارلیمنٹ افضل خان، عمران حسین، ناز شاہ کے علاوہ پانچ ہزارسے زائد افراد نے شرکت کی جن میں کشمیری، سکھ، تامل اور ناگالینڈ سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہری شامل تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں مودی مخالف کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مودی دہشت گرد اور گو مودی گو بیک کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین مودی قاتل ،مودی دہشت گرد کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے ہونیوالے مظاہرہ دوپہربارہ بجے سے سہ پہر چار بجے تک جاری رہا، اس موقع پر چند سو بھارتی مظاہرین بھی مودی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کشمیری اور سکھ مظاہرین کےسامنے آ گئے ،جنہیں پولیس کی بھاری نفری نے قابو کرکے موقع سے ہٹا دیا۔

    نریندر مودی کے حامیوں کے ساتھ ساتھ چند نامعلوم افراد بلوچستان کے نام پر ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے مگر اے آر وائی نیوز نے جب ان سے بات کرنے کی کوشش کی اور ان کی شناخت پوچھی تو وہ وہاں سے نکل گئے۔ کشمیری اور سکھ مظاہرین نے پارلیمنٹ سکوائر میں لگے بھارت کے ترنگے کو اتار کر وہاں کشمیر اور خالصتان کے جھنڈے نصب کر دئیے۔ کامن ویلتھ سربراہ اجلاس اٹھارہ سے بیس اپریل تک جاری رہے گا۔

    کشمیری اور سکھ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں کم سن آصفہ کے انصاف کے لئے نعرے بازی کی گئی اور برطانیہ سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اس وقوعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب اے آر وائی نیوز نے مودی کے حامیوں سے بات کی تو انہوں نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوے آٹھ سالہ کشمیری بچی آصفہ بانو سے زیادتی اور قتل کے واقعے کی مذمت کرنے سے انکار کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • لندن میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ پر پی ایس پی کارکنا ن کا مظاہرہ

    لندن میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ پر پی ایس پی کارکنا ن کا مظاہرہ

    لندن : پی ایس پی کارکنان نے بانی ایم کیوایم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت پی ایس پی رہنما رضاہارون نے کی، رہنما ایم کیو ایم لندن مصطفیٰ عزیز آبادی ودیگر نے مظاہرین کی ویڈیو بھی بنائی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں پی ایس پی کے دو کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور پاکستان مخالف تقاریر کیخلاف پاک سرزمین پارٹی کے معدد رہنماؤں اور درجنوں کارکنان نے لندن میں متحدہ بانی کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔

    اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور نہتے بے گناہ شہریوں کی جانوں کے نقصان پر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔

    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رضاہارون نے کہا کہ شہر قائد میں معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے لیکن ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔


    مزید پڑھیں: فاروق ستارنے بانی ایم کیوایم کو دوبارہ زندہ کیا، مصطفیٰ کمال


    انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سزرمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے اور پاک سرزمین پارٹی کراچی میں دہشت گردی کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہو گی۔

    علاوہ ازیں پی ایس پی کے تحت مظاہرے کے موقع پر ایم کیو ایم لندن کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی اوردیگر نے مظاہرین کی ویڈیو بھی بنائی۔

  • گرینفل ٹاور آتشزدگی: حکومتی پالیسیوں سے نالاں عوام سڑکوں پر

    گرینفل ٹاور آتشزدگی: حکومتی پالیسیوں سے نالاں عوام سڑکوں پر

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے گرینفل ٹاور میں آتش زدگی کے بعد لندن کے مختلف علاقوں میں احتجاج شروع ہوگیا۔ مظاہرین نے وزیر اعظم ٹریسا مے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل لندن کی گرینفل ٹاور میں آتش زدگی کے بعد حکومتی پالیسیوں سے نالاں عوام سڑکوں پر آگئے۔

    لندن کے مختلف علاقوں میں احتجاج شروع ہوگیا۔ مظاہرین نے وزیر اعظم ٹریسا مے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

    بعد ازان ٹریسا مے آگ سے راکھ کا ڈھیربن جانے والے گرینفل ٹاور پہنچیں تو مشتعل مظاہرین نے ان کا استقبال کیا۔ مظاہرین نے ٹریسامے کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کی گاڑی کے قریب احتجاج کیا۔

    اس دوران پولیس اور مظاہرین میں تکرار بھی ہوئی۔

    مظاہرین وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ بھی جا پہنچے جہاں انہوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے گرینفل ٹاور کے متاثرین کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب گرینفل ٹاور آتش زدگی میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اورخاموش مارچ کیا گیا۔

    اس موقع پر بھی مظاہرین نے ٹاؤن ہال میں گھسنے کی کوشش کی جہاں ٹریسا مے متاثرین سے ہمدردی کے لیے موجود تھیں۔

    برطانوی وزیر اعظم نے آگ سے متاثر ہونے والوں کے لیے 50 لاکھ پاؤنڈز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ منگل کی شب مغربی لندن میں 24 منزلہ رہائشی عمارت گرینفل ٹاور میں اچانک شعلے بھڑک اٹھے۔

    مزید پڑھیں: سحری کے لیے اٹھے مسلمان لوگوں کی جانیں بچانے والے ہیرو

     آتش زدگی میں اب تک 30 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ متعدد افراد تا حال لاپتہ ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔