Tag: London Sectriat

  • اے آر وائی نیوز پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کے 4 ملزمان گرفتار

    اے آر وائی نیوز پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کے 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے شاہ فیصل اور سعود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اے آر وائی پر حملہ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’سندھ رینجرز نے مصدقہ اطلاعات پر شاہ فیصل کالونی اور ملیر کے علاقے سعود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ سے ہے‘‘۔

    پڑھیں:   اے آر وائی کراچی کے دفتر پر حملہ کرنے والے 3 ماسٹر مائنڈ گرفتار

    رینجرز اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’گرفتار ملزمان میں محمد ولید، راشد محمد، حُسنِ عالم اور محمد محسن صدیقی شامل ہیں جو اے آر وائی نیوز پر حملے اور شرپسندی میں ملوث ہیں‘‘۔

    RANGERS POST IMAGE

    سندھ رینجرز کے ترجمان کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’گرفتار ملزمان نے یہ حملے وائس چیئرمین ضلع کورنگی رکن الدین کے حکم پر کیے جو ضلع لانڈھی کا یونٹ انچارج بھی رہ چکا ہے‘‘۔

    ضرور پڑھیں:  اے آر وائی نیوز پر حملہ، ایم کیوایم ملیر کے جوائنٹ سیکٹر اور سیکٹر انچارج گرفتار

    رینجرز نے اعلامیہ میں لکھا ہے کہ ’’چاروں ملزمان کو مزید چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔ رینجرز کی جانب سے اعلامیہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لی گئی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں ہیں۔

    یاد رہے  22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر قائد ایم کیو ایم کی جانب سے ملک مخالف اور اشتعال انگیز تقریر کی گئی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان نے اے آر وائی کے دفتر پر حملہ کر کے املاک کو نقصان پہنچایا اور اسٹاف کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: اے آر وائی کے چینل پر حملے میں ملوث ملزمان گرفتار،ڈی جی رینجرز

    جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیو ایم کے کارکنان گرفتار کیے تھے جن میں 9 خواتین کارکنان بھی شامل تھیں۔

     

     

  • رینجرز کی کارروائی، لندن سیکریٹریٹ سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ کے کارندے گرفتار

    رینجرز کی کارروائی، لندن سیکریٹریٹ سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ کے کارندے گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے پاپوش اور لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    Rangers arrest two ‘target killers’ of MQM London by arynews
    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناف عابد اور آصف اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد کا تعلق ایم کیو ایم (لندن سیکریٹریٹ) کے عسکری ونگ سے ہے جو قتل اور راہزنی سمیت متعدد وارداتوں جن میں قادیانی جماعت سے تعلق رکھنے والے فرد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

    Rangers-Press

     پڑھیں:  ترجمان رینجرز کی 2013 سے جاری آپریشن کی رپورٹ جاری

    ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ملزم محمد آصف اسماعیل ڈکیتی ، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ کارروائی کے دوران دونوں ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں‘‘۔ رینجرز  اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔