Tag: London stabbing

  • لندن میں چاقو بردار شخص کا ایک اور حملہ، نوجوان ہلاک

    لندن میں چاقو بردار شخص کا ایک اور حملہ، نوجوان ہلاک

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں 17 سالہ جوان چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگیا، مقتول جھگڑے کے دوران چاقو زنی کا شکار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے مغربی علاقے اسلیورتھ میں مقتول اور قاتل کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر جھگڑا ہورہا تھا کہ اس دوران ملزم نے متاثرہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کردیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جسے جائے حادثہ پر ہی پولیس نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن وہ طبی امداد فراہم کرنے والے عملے کی آمد سے قبل موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور میٹروپولیٹین پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور باقاعدہ شناخت کا جائزہ لینے کے بعد حتمی رپورٹ تشکیل دی جائے گی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس تاحال چاقو زنی کی واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : لندن : تین لاکھ سے زائد بچے جرائم پیشہ گروہوں سے منسلک ہیں، چلڈرن کمشنر

    برطانیہ میں بچوں کے حقوق کے کام کرنے والے کمشنر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 برس سے 17 برس کی عمر کے ایسے 27ہزار بچوں کی شناخت ہوئی جو صرف انگلینڈ میں جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں 3 لاکھ 13 ہزار کم عمر بچے گینگ ممبر ہیں اور 34 ہزار بچے ایسے ہیں جو پُرتشدد جرائم کا تجربہ کرچکے ہیں۔

  • لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات، 17 سالہ نوجوان ہلاک

    لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات، 17 سالہ نوجوان ہلاک

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں 17 سالہ نوجوان چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگیا، قتل کے شبے میں پولیس نے تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے شمالی علاقے اسلنگٹن میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو چاقو کے متعدد وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کو شام بجے چاقو زنی کی واردات سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تاہم جب تک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی متاثرہ نوجوان جان کی بازی ہار چکا تھا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ پولیس نے 17 سالہ نوجوان کے قتل کے شبے میں 16 اور 17 سالہ نوجوان کو جائے وقوعہ کے نزدیک سے ہی حراست میں لےلیا تھا جبکہ 18 سالہ ملزم کو اسکے گھر سے بعد میں گرفتار کیا گیا۔

    پولیس نے میڈیا ادارے کو بتایا کہ قتل کی واردات اماراتی اسٹیڈیم سے کچھ فاصلے ہوئی جہاں منگل کے روز فٹبال ٹورنامنٹ ہورہا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس تاحال مقتول کی شناخت معلوم کرنے کےلیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان رواں برس جنوری میں ہلاک ہونے والا پانچواں شخص ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے اسلنگٹن میں قانون نہیں ہے، کچھ مہینوں میں یہاں متعدد چاقوزنی کی وارداتیں رونما ہوچکی ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق منگل کے روز دارالحکومت لندن میں چاقو زنی کے دو الگ الگ واقعات ایک مرد اور خاتون زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : لندن : چاقو زنی کی واردات، ایک شخص ہلاک، ملزم گرفتار

    مزید پڑھیں : مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

    یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک خاتون اور مرد سمیت پولیس افسر زخمی ہوا ہے، پولیس افسر کو کندھے پر زخم آئے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو زنی کی واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

    مزید پڑھیں : چاقوحملوں نےلندن کومیدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس کا کہا تھا کہ لندن میں بندوقیں نہیں ہوتیں لیکن وہاں چاقو ہوتے ہیں، لندن کا اسپتال چاقو حملوں کے زخمیوں سے بھرگیا اورکسی وارزون میں تبدیل ہوگیا۔

  • برطانیہ: چاقو زنی کی ایک اور واردات، 4 نوجوان زخمی

    برطانیہ: چاقو زنی کی ایک اور واردات، 4 نوجوان زخمی

    لندن : برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نامعلوم افراد کا کم عمر نوجوانوں پر چاقو سے حملہ، چاقو زنی کی واردات میں 4 نوجوان زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لڑکوں کے ایک نتعصب پسند گروہ نے دن دہاڑے سڑک پر پیدل جانے والے 4 نوجوانوں کو تعصب کی بنیاد پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تصب کی بیناد پر زخمی ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 15 سے 16 برس کے درمیان ہے جن میں سے ایک نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے تاہم دیگر نوجوانوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹین پولیس نے 15 سال سے 16 برس عمر کے چھ نوجوانوں پر حملہ کرکے چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جو تاحال پولیس کی تحویل میں ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چاروں زخمی جنوبی لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز بچوں پر چاقو بردار گروپ کا حملہ اچانک ہوا تھا جس کے متعلق کچھ بھی کہنا تھا قبل از وقت ہوگا۔

    واقعے کے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے گھر کے باہر ’ایک کم عمر لڑکے کو مدد کے لیے پکارتے اور چند نوجوانوں کو باگتے ہوئے دیکھا تھا‘۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں موسکو 17 میوزیکل گروپ کے ایک اور گلوکار کو تشدد کے بعد اسی مقام پر چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا، جہاں اس کے دوست کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔