Tag: London

  • برطانوی پارلیمنٹ کشمیر کے معاملے میں کردار ادا کرے، پٹیشن دائر

    برطانوی پارلیمنٹ کشمیر کے معاملے میں کردار ادا کرے، پٹیشن دائر

    لندن: کشمیر کے معاملے میں کردار ادا کرنے سے متعلق پٹیشن برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پٹیشن کے ذریعے برطانوی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

    پٹیشن پاکستانی نژاد برطانوی شہری مدیحہ انصاری نے دائر کی، پٹیشن پر ایک لاکھ دستخط مکمل ہونے پر پارلیمنٹ اس پر بحث کرے گی۔

    پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے سے خطے میں خطرناک صورت حال پیدا ہوئی، برطانیہ معاملے کے حل کیلئے مداخلت کرے۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے غیرآئینی اقدام کیا۔

    ادھر بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور بڑی نا کامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، برسلز میں یورپی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر پر ان کیمرا بریفنگ نے بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی جیل میں بدل دیا ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

    خیال رہے کہ 70 رکنی اجلاس کے اکثر ارکان نے تجویز کی حمایت کی، فل بینئن نے کہا معاملہ دو طرفہ قرار دے کر ختم نہیں کیا جا سکتا، بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی نے مسئلہ کشمیر پر رپورٹ طلب کی تھی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ یورپی یونین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر اجلاس بڑی کام یابی ہے، اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے۔

  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی جیل میں بدل دیا ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی جیل میں بدل دیا ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

    لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے غیرآئینی اقدام کیا۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران چوہدری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی جیل میں بدل دیا، بھارت نے یواین قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کررہا ہے، 5 اگست سے ابتک10ہزار کشمیریوں اور ان کی لیڈرشپ کو گرفتار کیا گیا۔

    عمران چوہدری نے بتایا کہ دورہ ایل اوسی میں متاثرین سے ملاقات کی اور وہاں لوگوں سے خیریت دریافت کی، مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر آج ملک بھر کے عوام کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے گھروں سے نکلیں گے۔

    نکلو کشمیر کی خاطر: آج وزیر اعظم کی اپیل پر قوم یک زبان ہوگی

    آج دوپہر بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک کراچی سے خیبر اور بولان سے بلتستان تک پوری قوم یک جان اور ہم آواز ہوگی اور کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا پیغام دنیا بھر میں پہنچائے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم آج باہر نکل کر کشمیری بھائیوں کو پیغام دیں گے، پوری قوم بھارتی سفاکیت، غیر انسانی کرفیو، تشدد، کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے اور جنت نظیر وادی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف متحد اور ایک ہے۔

  • لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج پر مودی کی برطانوی وزیراعظم سے شکایت

    لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج پر مودی کی برطانوی وزیراعظم سے شکایت

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے مظاہروں پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے شکایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے خلاف گزشتہ ہفتے بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر ہزاروں افراد نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا تھا جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاج کے حوالے سے نریندر مودی کے حمایتی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے الزام عائد کیا تھا کہ مظاہرین نے بھارتی خواتین اور بچوں پر بوتلیں اور انڈے مارے تھے جبکہ برطانوی حکام انہیں روکنے میں ناکام رہے۔

    دوسری جانب لندن پولیس نے بتایا کہ پولیس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور جارحانہ ہتھیار رکھنے پر 4 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ برطانوی وزرات داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اپنی گفتگو میں انہوں نے ایک بڑے ہجوم کے ہاتھوں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے خلاف یومِ آزادی پر ہونے والے تشدد اور توڑ پھوڑ کا حوالہ دیا۔

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے: برطانوی وزیراعظم

    بیان میں بتایا کہ وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ہائی کمیشن، اس کے عملے اور وہاں آنے والے افراد کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    اس موقع پر نریندر مودی نے بورس جانس کو بتایا کہ دہشت گردی بھارت اور یورپ دونوں کے لیے مسئلہ ہے اور اس لڑنے کے لیے کارروائی کرنی پڑی۔

    وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق نریندر مودی نے داعش کے پھیلاؤکے خطرے کے تناظر میں بنیاد پرستی، عدم برداشت اور تشدد کے خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

  • مودی کو سول اعزازکے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، ناز شاہ کی ابو ظہبی کے ولی عہد سے اپیل

    مودی کو سول اعزازکے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، ناز شاہ کی ابو ظہبی کے ولی عہد سے اپیل

    لندن : برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ابو ظہبی کے ولی عہد سے اپیل کی ہے کہ نریندر مودی کو یو اے ای کا سول اعزاز دینا کشمیریوں پر جاری مظالم سے چشم پوشی ہو گی، اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ابو ظہبی کے ولی عہد کو خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یو اے ای کا سب سے بڑا سول اعزاز دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔

    ناز شاہ نے اپنے خط میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی طرف توجہ دلائی، ناز شاہ نے کہا کہ مودی کو اس کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے انسانیت کے قصائی کا خطاب دیا گیا ہے۔

    مودی کو سول اعزاز دینا مظلوم کشمیریوں پر جاری مظالم سے چشم پوشی ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ معاشی مفاد کی وجہ سے اگر مودی حکومت کے اقدامات کے کی مذمت نہ کرسکیں تو اسے دل میں ہی برا جانیں۔

    خط میں ابو ظہبی کے ولی عہد سے درخواست ک یگئی ہے کہ بھارتی وزیراعظم کو یہ اعزاز دینے سے اجتناب کیا جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک غیر ملکی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر غیر مسلم برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو بھی تشویش ہے۔

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری کا مسئلہ بھی برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک مسلمانوں پر ظلم کرے گا اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے، ناز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں ابھی بھی مسلمان خواتین کو حجاب پہننے پر مشکلات کا سامنا ہے۔

  • لندن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاریخی احتجاج

    لندن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاریخی احتجاج

    لندن: برطانوی شہر لندن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاریخ ساز احتجاج جاری ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور احتجاج کیا گیا.

    مظاہرے میں کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہے، دیگر مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے مظاہرین بھی ریلی میں موجود ہیں.

    مظاہرین میں سکھ افراد کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہندوبرادری اور دیگرمذاہب کے ماننے والے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے موجود ہیں۔ 

    مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارتی غیرقانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کوحق خودارایت دیا جائے، کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کرفیو  فوری طورپر ختم کیا جائے.

    مزید پڑھیں: لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    احتجاجی مظایرن کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کا یوم آزادی آج یوم سیاہ کےطور پر منا رہے ہیں، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرے.

    احتجاجی مظاہرین نے کشمیرکو آزادی دو کشمیر بنے گا پاکستان کے بینرز اٹھا رکھے ہیں. ریلی میں برطانیہ کے تعلیم یافتہ طبقے کی بڑی تعداد بھی شریک ہے، جس کی جانب سے نریندر مودی کے غاضبانہ اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

  • یوم سیاہ پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج ، تیاریاں مکمل

    یوم سیاہ پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج ، تیاریاں مکمل

    لندن: یوم سیاہ کے موقع پرلندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ، مظاہرے سے زلفی بخاری، شیخ رشید ، لارڈ نذیر احمد اور دیگرخطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں پاکستانی آج یوم سیاہ منارہے ہیں ، یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہے، برطانیہ کے طول و عرض سے مظاہرین لندن پہنچیں گے، پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں تعینات ہو گی۔

    شیخ رشید لندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہرمظاہرے میں شریک کے لئے پہنچ گئے ہیں ، مظاہرے سے زلفی بخاری، لارڈ نذیر احمد اور دیگرخطاب کریں گے۔

    دوسری جانب رات گئے لندن کی سڑکوں پر پاکستانی پرچموں کی بہار آگئی ، گرین اسٹریٹ، الفرڈلین اورساؤتھ آل میں یوم آزادی کا جشن منایا گیا ، شرکا کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی خوشیوں میں مقبوضہ کشمیر کو نہیں بھولیں گے، نوجوان بھارتی سفارتخانے کے باہراحتجاج میں شریک ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آج احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، زلفی بخاری

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بحیثیت پاکستانی یوم سیاہ منایا جائے گا، برطانیہ میں مقیم کمیونٹی بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پہنچے، مظاہرے میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا تھا پاکستان کا کردار آنے والے سالوں میں بہت اہم ہو گا، نریندرمودی ہمارے دورہ امریکا سے گھبرا گیا تھا، آج دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔

    زلفی بخاری نے تمام پاکستانی اور کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ آج یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کریں اور مظاہرین کی مہمان نوازی کریں، مظاہرے میں انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے بھارتی شہری اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی شریک ہوں۔

    واضح رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

  • لندن : بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

    لندن : بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

    لندن/ برمنگھم : مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف لندن میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، ریڈ فورڈ سٹی سینٹر میں بھی اوورسیز کمیونٹی بھارتی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت کے باقاعدہ خاتمے پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیریوں نے مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کشمیریوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے، اس کے علاوہ برمنگھم بریڈ فورڈ سٹی سینٹر میں اوورسیز کمیونٹی نے بھی بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مزید فوج کی تعیناتی پر لندن میں سراپا احتجاج مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر آپریشن کرنے جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت کا خاتمہ کردیا ہے جس پر دنیا بھر کے کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

    برسلز میں یورپی کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ اب جموں و کشمیر کی حیثیت 1947 جیسی ہو گئی ہے، جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کر کے کشمیر کا بھارت سے مشروط الحاق ختم کر دیا گیا ہے، اس لیے اقوام متحدہ اپنی امن فوجیں مقبوضہ وادی روانہ کرے۔

  • برطانوی وزیراعظم نے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کی خوشخبری سنادی

    برطانوی وزیراعظم نے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کی خوشخبری سنادی

    لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ لاکھوں تارکین وطن کا حق بنتاہے انہیں اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو خوشخبری سنادی۔

    برطانوی وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ5لاکھ تارکین وطن کو ایمنسٹی دینے پرغور کررہے ہیں، ہم نے ماضی میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کو ایمنسٹی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ پانچ لاکھ افراد گزشتہ کئی سالوں سے پرامن طور پر برطانیہ میں مقیم ہیں، لاکھوں تارکین وطن کا حق بنتاہے لہٰذا انہیں اجازت دی جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 2018میں اس وقت کے سیکریٹری خارجہ بورس جانسن نے برطانوی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ گذشتہ دس برس سے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو شہریت دی جائے،

    بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ جن تارکین وطن کا ماضی شفاف ہے، برطانیہ میں غیر قانونی طور پر بسنے والے وہ افراد جو جرائم سے پاک ہوں انہیں فوری طور پر برطانیہ کی شہریت دی جائے۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کو شہریت دی جائے، بورس جانسن کا مطالبہ

    یاد رہے کہ برطانیہ کے سیکریٹری برائے امور خارجہ جارس بونسن لندن کے میئر بھی رہ چکے ہیں، اور موجودہ حکمران پارٹی کے اہم رکن بھی سمجھے جاتے ہیں۔

  • برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ، ایران پر پابندی عاید کرنے کا منصوبہ تیار

    برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ، ایران پر پابندی عاید کرنے کا منصوبہ تیار

    لندن: بحری جہاز پکڑنے کی پاداش میں برطانیہ نے ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا، ایران کے اثاثے منجمد کے لیے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے اپیل کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن حکام خلیج میں برطانوی پرچم بردار جہاز کو روکنے کی پاداش میں ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    برطانوی اخبار کے مطابق اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ برطانوی حکومت ایران کے خلاف سفارتی اور اقتصادی اقدامات اٹھائے جن میں برطانوی جہاز روکنے کی پاداش میں ایران کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں۔

    اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ یو این اور یورپی یونین سے اپیل کر سکتا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے بعد ایران پر سے اٹھائی جانے والے پابندیاں دوبارہ عائد کر دے۔

    واضح رہے کہ جمعہ کی شب ایران نے برطانوی پرچم بردار بحری جہاز ”اسٹینا ایمپرو“ کا کنڑول سنبھال لیا تھا۔ جہاز پر عملے کے 23 افراد سوار تھے۔ روٹ میپ کے مطابق جہاز یو اے ای کی ریاست الفجیرہ کی بندرگارہ سے سعودی عرب کی ایک بندرگاہ جا رہا تھا۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کے تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا

    خیال رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے جس برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لیا ہے، اس میں سوار عملے کے 23 افراد میں سے اٹھارہ کا تعلق بھارت سے ہے، جنہیں رہا کروانے کے لیے بھارت نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ ہفتے برطانیہ نے ایران پر برطانوی تیل بردار جہاز روکنے کا الزام عائد کیا تھا تاہم ایرانی پاسداران انقلاب نے واقعے کی تردید کی تھی۔

  • ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

    ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

    لندن : ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا ہے کہ نتیجہ شفاف اور درست نہیں تھا میں جیت کر بھی مشکل میں پڑ گیا ہوں، کیوی کپتان ولیمسن بھی حیران ہیں۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، ورلڈ کپ کا فائنل تو سب کو پسند آیا لیکن نتیجہ کسی کی سمجھ میں نہیں آیا۔ خود انگلش ٹیم کے فاتح کپتان مورگن نے بھی سوال اٹھا دیا۔

    عالمی کپ کی فاتح انگلینڈ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے فائنل کے نتیجے پر سوال اٹھا دیا ان کا کہنا ہے کہ میچ کا نتیجہ فیئر نہیں۔ ٹائمز کو انٹرویو میں مورگن نے کہا نتیجہ شفاف اور درست نہیں تھا میں جیت کر بھی مشکل میں پڑ گیا ہوں اور ہارنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہوتا۔

    ایک سوال کے جواب مین ان کا کہنا تھا کہ نہیں بتا سکتا کہ ہم کہاں جیتے اور نیوزی لینڈ کہاں ہارا؟؟ یہ بھی نہیں بتا سکتا دونوں ٹیموں میں کیا فرق تھا، مورگن نے کہا اس سلسلے میں حریف کپتان ولیمسن سے کئی دفعہ بات کی وہ بھی حیران ہیں۔

    مورگن نے انکشاف کیا تماشائیوں میں ایک شخص کو دل میں درد ہوا لیکن اس نے طبی امداد سپر اوور کے بعد ہی لی۔ اس وقت سب پاگل پن میں مبتلا تھے۔

    مزید پڑھیں: اسٹوکس نے سپر اوور سے پہلے کہا ہم جیت چکے، جوفرا آرچر

    واضح رہے کہ عالمی کپ2019کے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے سو اوورز کے بعد میچ برابر رہا اور اس کے بعد سپر اوور بھی برابر رہا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو زیادہ باؤنڈریز مارنے پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔