Tag: London

  • طلسماتی دنیا جیسے خوبصورت دروازے

    طلسماتی دنیا جیسے خوبصورت دروازے

    ہم میں سے اکثر افراد دروازوں کے پاس سے سرسری سا گزر جاتے ہیں اور انہیں دیکھتے بھی نہیں، بعض دروازے اتنے خوبصورت ہوتے ہیں کہ انہیں رک کر سراہا جانا چاہیئے مگر وہ اکثر نظر انداز ہوجاتے ہیں۔

    ایک برطانوی فوٹوگرافر بیلا فوکس ویل نے ایسے ہی لندن کے گلی کوچوں میں مختلف دروازوں کی تصاویر کھینچی ہیں۔

    یہ دروازے نہایت رنگین اور ان کے آس پاس کا منظر نہایت خوبصورت ہے جس کے باعث یہ دروازے پریوں کی گزرگاہ معلوم ہوتے ہیں۔

    بیلا کا کہنا ہے کہ بعض لوگ اپنے بیرونی دروازے بہت خوبصورت بناتے ہیں تاکہ جب وہ دن بھر کام کرنے کے بعد شام کو گھر پہنچیں تو انہیں خوشگوار احساس ہو۔

    ان کا کہنا ہے کہ دروازہ ایک علامت ہے نئے مواقعوں کا، جو ہماری زندگی میں جذبہ پیدا کرتا ہے۔

    بیلا نے ان دروازوں کی تصاویر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی بنا رکھا ہے جہاں لاکھوں لوگ ان تصاویر کو پسند کرتے ہیں۔

    آئیں ہم بھی ان خوبصورت دروازوں کو دیکھتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    The hidden alleyways behind Kensington High Street are some of my favourites ♥️

    A post shared by The Doors of London (@thedoorsofldn) on

     

    View this post on Instagram

     

    That archway is just asking for some climbing roses 🌹🌹🌹

    A post shared by The Doors of London (@thedoorsofldn) on

     

    View this post on Instagram

     

    If you could go on holiday anywhere in the world, right now, where would you go? ✈️🌎

    A post shared by The Doors of London (@thedoorsofldn) on

     

    View this post on Instagram

     

    After the leaves fall away, this is what’s left 🍂🍁

    A post shared by The Doors of London (@thedoorsofldn) on

     

    View this post on Instagram

     

    It’s coming! 🎃👻🧙 #halloweeninlondon

    A post shared by The Doors of London (@thedoorsofldn) on

     

    View this post on Instagram

     

    Who inspires you? ✨

    A post shared by The Doors of London (@thedoorsofldn) on

  • معروف سابق برطانوی فٹبالر این رش پاکستان آنے کیلئے بے تاب

    معروف سابق برطانوی فٹبالر این رش پاکستان آنے کیلئے بے تاب

    لندن: برطانیہ کے سابق مایہ ناز فٹبالر این رش پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی اسٹار فٹبالر این رش جلد دورہ پاکستان کے لیے بے تاب ہیں، انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    این رش کیریئر میں سب سے زیادہ 346گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، ویلز کی قومی ٹیم کی جانب سے بھی این رش نے28 گول کیے۔

    فٹبالر این رش ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی وی مبصرہیں، این رشن نے لیورپول کلب کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی پاکستان لے جانے کا عندیہ دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں دنیائے فٹ بال کے دونوں بڑے نام کاکا اور لیوئس فیگو دبئی سے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے تھے، اس موقع پر انھیں سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی تھی۔

    اسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے پرامید

    بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو نے کہا تھا کہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے۔ پرتگال کے سابق کپتان فیگو نے کہنا تھا کہ خوابوں کو پورا کرنے کے لئے نوجوان فٹ بالرز بھرپور محنت کریں۔

    اُس موقع پر برازیل کے اسٹار فٹ بالر کاکا نے کہا تھا کہ فٹ بال سے زیادہ پاکستان میں کرکٹ مقبول کھیل ہے، البتہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے، اگر محنت کریں، تو ورلڈ‌کپ میں‌ کوالیفائی کرسکتے ہیں۔

  • گورنرپنجاب چوہدری سرور کا دورہ برطانوی پارلیمنٹ، زبردست پذیرائی

    گورنرپنجاب چوہدری سرور کا دورہ برطانوی پارلیمنٹ، زبردست پذیرائی

    لندن: گورنرپنجاب چوہدری سرور کے دورہ برطانوی پارلیمنٹ کے موقع پر انہیں زبردست پذیرائی ملی، اسپیکر نے خوش آمدید کہا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر برطانوی دارالعوام کے اسپیکرجان برکو نے گورنر پنجاب کو خوش آمدید کہا۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کچھ دیر پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھی اور پاکستانی نژاد ممبران برٹش پارلیمنٹ سے ملاقات بھی کی۔

    بعد ازاں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو ہر صورت پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے، فلاحی اداروں کی مدد سے صاف پانی کی فراہمی کا خواب پورا کریں گے۔

    اوورسیزپاکستانی پاکستان کو دنیا کا سب سے طاقتور ملک بنائیں گے: محمدسرور

    انہوں نے کہا کہ ہرسال گیارہ لاکھ افراد گندا پانی پینے سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں، حکومت صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز برطانوی دارالحکومت لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے حقوق دلائےگی، ملکی برآمدات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہمارا ایمان ہے۔

  • اوورسیزپاکستانی پاکستان کو دنیا کا سب سے طاقتور ملک بنائیں گے: محمدسرور

    اوورسیزپاکستانی پاکستان کو دنیا کا سب سے طاقتور ملک بنائیں گے: محمدسرور

    لندن: گورنر پنجاب محمد سرور کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانی پاکستان کو دنیا کا سب سے طاقتور ملک بنائیں گے، ملکی مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی دارالحکومت لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے حقوق دلائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہمارا ایمان ہے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اشرافیہ چاہتی ہے قانون 95 فیصد عوام پر لاگو ہو۔

    برطانوی شہر مانچسٹر میں گذشتہ روز اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیےجائیں گے: گورنر پنجاب

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے، ان سے زیادہ ملک کا کوئی ہمدرد نہیں ہوسکتا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، اوورسیز پاکستانی ہماری ضرورت ہیں‌۔

  • اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیےجائیں گے: گورنر پنجاب

    اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیےجائیں گے: گورنر پنجاب

    مانچسٹر: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے، ان سے زیادہ ملک کا کوئی ہمدرد نہیں ہوسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی شہر مانچسٹر میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ 20 بلین ڈالرز دیتے ہیں، ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب کرنے والے ادارے مکمل طور پر آزاد ہیں، حکومت کا کسی ادارے پر کوئی دباؤ نہیں ہے، حکومت کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم عمران خان

    پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی سے کوئی شکوہ شکایت نہیں، ہم نجی محفلوں میں اس سے زیادہ سخت گفتگو کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، اوورسیز پاکستانی ہماری ضرورت ہیں‌۔

    عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ اوورسیزپاکستانی ہماری ضرورت ہیں، ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • حکومت کی اوّلین ترجیح ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، اسپیکر اسد قیصر

    حکومت کی اوّلین ترجیح ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، اسپیکر اسد قیصر

    لندن : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت دہشت گری کی وجہ سے تباہ ہوئی، سب سے اہم مسئلہ معاشی بحران سے نکلنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی صورتحال آپ سب کے سامنے ہے، بجٹ میں خسارہ 30ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گری کی پے در پے کارروائیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، حکومت اپنے اہداف سامنے رکھ کر کام کر رہی ہے، سب سے اہم مسئلہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، درآمدات اوربرآمدات میں توازن حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ برطانیہ کی ترقی میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے تحریک انصاف کو بھی بہت زیادہ سپورٹ کیا۔

    مزید پڑھیں: احتساب قانون کے مطابق سب کا ہونا چاہیے، عام انتخابات وقت پرہی ہوں گے، اسد قیصر

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان یورپ اور چین میں رابطے کا کردار ادا کرسکتا ہے، مدینے کی ریاست کی بنیاد انصاف ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کام کرتے ہیں۔

  • لندن : چاقو زنی کی واردات، ایک شخص ہلاک، ملزم گرفتار

    لندن : چاقو زنی کی واردات، ایک شخص ہلاک، ملزم گرفتار

    لندن : برطانوی پولیس نے ٹرین کے اندر چاقو کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چلنے والی ٹرین میں ایک چاقو بردار شخص نے 51 سالہ شہری پر چاقو کے متعدد وار کے تھے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا تھا، ریسکیو عملے نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے متاثرہ شہری کو اس کے 14 سالہ بیٹے کے سامنے قتل کیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور اور مقتول دونوں لندن کی روڈ ٹرین میں سوار تھے اور پولیس کا خیال ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو نہیں جانتے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو لندن کے علاقے فرنہم سے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ایک 27 سالہ خاتون کو قاتل کی معاونت کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’میں تصدیق کرتا ہوں کہ آج صبح پولیس نے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے‘۔

    مزید پڑھیں : مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

    یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک خاتون اور مرد سمیت پولیس افسر زخمی ہوا ہے، پولیس افسر کو کندھے پر زخم آئے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو زنی کی واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

  • برطانیہ: ریل کے کرایوں میں اضافہ، مسافر بلبلا اٹھے

    برطانیہ: ریل کے کرایوں میں اضافہ، مسافر بلبلا اٹھے

    لندن: برطانیہ میں ریل کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ، ویلز، اسکاٹ لینڈ میں ریل کے کرایوں میں اضافے سے شہری بلبلا اٹھے، ناقص سہولیات کے باجود کرائے میں اضافے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے لیے ریل کی بہتر سہولیات نہ ہونے کےبا وجود ریلوے انتظامیہ نے کرائے میں 3.1 فیصد اضافہ کردیا۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریل کے لیے بہتر نیٹ ورکنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ہر پاؤنڈ کا 98 فیصد ہم بہتر انتظامات کی مد میں خرچ کررہے ہیں۔

    کرایوں میں اضافے کے خلاف مختلف سیاسی و سماجی طبقوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ ’عوام کی جیب پر لات مارنے کے مترادف ہے‘۔

    دوسری جانب لندن کے میئر صادق خان کی ہدایت پر برطانیوی دارالحکومت لندن میں ریل کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں متعدد ریلوے اسٹیشنز 2005 سے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں، جن میں ٹرینوں کا تاخیر سے پہنچنا بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر ریلو انتظامیہ حکومت سے مذاکرات کرے تو بہتر نتیجہ نکل سکتا ہے، جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی ممکن ہے۔

  • لندن: گودام میں ہولناک آتشزدگی

    لندن: گودام میں ہولناک آتشزدگی

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں واقع نجی گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 120 فائر فایٹر آتشزدگی پر قابو پانے کےلیے مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے پورلے وے میں واقع نجی گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاحال خوفناک آتشزدگی کے باعث کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ 25 فائر انجن اور 120 سے زائد فائر فایٹر گودام میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کےلیے گودام کی سمت جانے والی تمام سڑکیں بند کردیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : لندن: فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد حیران کُن مناظر

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل برطانیہ کی کاؤنٹی ڈربی شائر میں واقع پلاسٹک اور کیمیکل بنانے والی فیکڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی، پلاسٹک اور کیمکل کے باعث آگ بہت تیزی کے ساتھ پھیلتی رہی اور ایک وقت میں تو شعلے 60 فٹ سے زیادہ بلند بھی ہوگئے تھے۔

    فائر فائٹرز نے 12 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جس کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا، اچانک لگنے والی آگ کے باعث لاکھوں ڈالر کی مالیت کا پلاسٹک جل کر خاکستر ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : لندن: عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 1 خاتون ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ برس اپریل میں برطانوی دارالحکومت لندن کے شمال مغربی علاقے چنگ فورڈ میں معذور افراد کی تربیت کے لیے بنائی گئی عمارت میں لگنے والی آگ نے ایک خاتون کو جھلسا کر ہلاک کردیا تھا۔

  • روس اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے لگے

    روس اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے لگے

    لندن: روس اور برطانیہ کے درمیان جاری سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بحال ہونے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ اور روس کے درمیان رواں سال مارچ میں تعلقات خراب ہوگئے تھے جس کے باعث دنوں ملکوں نے ایک دوسرے کے درجنوں سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگیا ہے جس کے تحت دنوں ممالک کے کچھ سفارت کار ایک دوسرے کے ملک میں سفارتی سرگرمیاں سرنجام دیں سکیں گے۔

    برطانیہ میں روسی سفارت خانے کے مطابق اگلے سال جنوری میں دونوں ملکوں کے تعلقات خوشگوار ہوجائیں گے، معاہدے کے تحت دنوں ملکوں کی سفارتی سرگرمیاں معمول پر آجائیں گی۔

    سفارت خانے کا کہنا تھا کہ مکمل طور دونوں ملکوں کے سفارت کار ایک دوسرے کے ملک جاسکیں گے یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگیا لیکن حالات معمول پر ہوں گے۔

    ممکن ہے سابق روسی جاسوس کوروس نےزہردیا ہو‘ برطانوی وزیراعظم

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں 63 سالہ سابق روسی ملٹری انٹیلیجنس آفیسر اور ان کی بیٹی کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئی تھی، بعد ازاں دونوں برطانیہ کے شہر سالسبری کے سٹی سینٹر میں ایک بینچ پر تشویش ناک حالت میں پائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ برطانوی حکام نے اس حملے کا ذمہ دار روس کو ٹھہراتے ہوئے درجنوں روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا تھا، بعد ازاں روس نے بھی اپنے ملک سے برطانوی سفارت کاروں کو نکال دیا تھا۔