Tag: London

  • نیب تحویل میں پروفیسر کی موت افسوسناک واقعہ ہے: زلفی بخاری

    نیب تحویل میں پروفیسر کی موت افسوسناک واقعہ ہے: زلفی بخاری

    لندن: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ نیب تحویل میں پروفیسر کی موت افسوسناک واقعہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انکوائری اندرونی طور پہ ہونی چاہیے جیسا برطانیہ میں ہوتا ہے، نیب ایک زبردست ادارہ بن سکتا ہے۔

    معاون خصوصی برائے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بتدریج اقدامات کررہے ہیں۔

    لاہور: سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر جاوید اقبال کیمپ جیل میں انتقال کر گئے

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سرگودھا یونیورسٹی کرپشن کیس میں نیب کے زیر حراست پروفیسر جاوید حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔

    بعد ازاں جیل حکام نے وضاحت کی تھی کہ پروفیسر جاوید اقبال کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال لے جایا گیا تھا ان ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے روانہ کردیا گیا تھا ، وہ اسپتال سے جیل پہنچے جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئے۔

    لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ پروفیسر جاوید سرگودھا یونیورسٹی کے غیرقانونی کیمپسز کھولنے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔

  • برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے: پاکستانی نژاد لارڈ قربان

    برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے: پاکستانی نژاد لارڈ قربان

    لندن: پاکستانی نژاد لارڈ قربان حسین کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے، مسئلہ کشمیر سنگین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں لارڈ قربان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب انسانوں کا مستقبل مسئلہ کشمیر کے باعث داؤ پر لگا ہے، برطانیہ دونوں ممالک کو قریب لانے کے لیے کردار ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ برطانیہ دولت مشترکہ ممالک کے انسانوں کی زندگیاں بدل سکتا ہے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا بہت ضروری ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا معاملہ سنگین ہے، برطانیہ اگر اپنا کردار ادا کرے تو مسئلے کا حل ممکن ہے۔

    لارڈ نذیر احمد کا مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کا مطالبہ

    خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احد نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کا مطالبہ کیا تھا۔

    برطانیہ کی کاؤنٹی ساؤتھ یارکشائر کے علاقے روتھرہیم میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا تھا کہ برطانیہ بھی اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کے لیے کردار ادا کرے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ زمبابوے کی طرز پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس منعقد کی جائے، تاکہ اہم مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکے۔

  • صبر آزما دن کے اختتام پر خوش ہوں کہ ساتھیوں نے حق میں ووٹ دیا: برطانوی وزیر اعظم

    صبر آزما دن کے اختتام پر خوش ہوں کہ ساتھیوں نے حق میں ووٹ دیا: برطانوی وزیر اعظم

    لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ طویل اور صبر آزما دن کے اختتام پر خوش ہوں کہ ساتھیوں نے تحریک عدم اعتماد کی رائے شماری میں میرے حق میں ووٹ دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نےلندن میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تھریسا مے کا کہنا تھا کہ بریگزیٹ ڈیل برطانوی عوام کے خوش حال مستقبل کی ضامن اور ملک کے وسیع ترمفاد میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بریگزیٹ ڈیل ملک کے وسیع ترمفاد اوربرطانوی عوام کے حق میں ہے، ڈیل سے برطانیہ معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔

    برطانیہ: تحریک عدم اعتماد ناکام، تھریسامے کو ایک سال کی سیاسی لائف لائن مل گئی

    برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس ڈیل سے برطانوی عوام کو روزگار کے لاتعداد مواقعے ملیں گے، آئندہ انتخابات میں پارٹی کی قیادت نہیں کرنا چاہتی۔

    خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، جس کے بعد انہیں ایک سال کی سیاسی لائف لائن مل گئی۔

    تحریک عدم اعتماد کے حق میں ایک 117 اور مخالفت میں 200 ووٹ ڈالے گیے، بریگزٹ پر روکی گئی رائے شماری میں حکومت کو لاحق خطرات بظاہر ٹل گئے۔

    واضح رہے کہ تھریسامے کے حق میں فیصلہ آنے کی صورت میں پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں شامل سابق میئر لندن بورس جانسن، وزیرداخلہ ساجد جاوید، مائیکل گوو، ڈومینک گریو، جیریمی ہنٹ کی امیدوں پر بھی اوس پڑگئی۔

  • برطانیہ: تحریک عدم اعتماد ناکام، تھریسامے کو ایک سال کی سیاسی لائف لائن مل گئی

    برطانیہ: تحریک عدم اعتماد ناکام، تھریسامے کو ایک سال کی سیاسی لائف لائن مل گئی

    لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، جس کے بعد انہیں ایک سال کی سیاسی لائف لائن مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کےحق میں ایک 117 اور مخالفت میں 200 ووٹ ڈالے گیے، بریگزٹ پر روکی گئی رائے شماری میں حکومت کو لاحق خطرات بظاہر ٹل گئے۔

    تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد تھریسامے کو ایک سال کی سیاسی لائف لائن مل گئی ہے، اب نہ ان کے خلاف ایک سال تک تحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے اور نہ ہی کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کی دوڑ سےالگ کیا جاسکتا ہے۔

    تھریسامے کو اقتدار برقرار رکھنے کے لیے ایک سوانسٹھ ارکان کی حمایت درکار تھی، رائے شماری سے قبل پارٹی کے ایک سوستاسی ایم پیز نے کھلے عام اور دوسو اراکین نے ووٹ کے ذریعے ان پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

    برطانوی وزیراعظم نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

    خفیہ رائے شماری برطانوی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے تک جاری رہی، جس کے نتیجہ میں تھیریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔

    تھریسامے کے حق میں فیصلہ آنے کی صورت میں پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں شامل سابق میئر لندن بورس جانسن، وزیرداخلہ ساجد جاوید، مائیکل گوو، ڈومینک گریو، جیریمی ہنٹ کی امیدوں پر بھی اوس پڑگئی۔

    تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے سوال پربریگزٹ پر روکی گئی رائے شماری میں حکومت کو لاحق خطرات بظا ہرٹل گئے۔

    خیال رہے کہ بریگزٹ ڈیل کے لیے کشمکش میں مبتلا برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

  • عمران خان کا وژن معیشت کی بحالی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط ہے، فواد چوہدری

    عمران خان کا وژن معیشت کی بحالی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط ہے، فواد چوہدری

    لندن : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم معیشت کی بحالی کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، عمران خان کا وژن طلبہ اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں قومی، علاقائی اور عالمی امور کے موضوع پر لیکچر کے موقع پر کیا، اس لیکچر کا اہتمام آکسفورڈ ساؤتھ ایشیاء سوسائٹی اور آکسفورڈ پاکستان سوسائٹی نے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا وژن طلبہ اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط ہے، پاکستان سمیت دنیا کی ممتاز جامعات سے طلبہ کو انٹرن شپ دیں گے۔

    ملکی معیشت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم معیشت کی بحالی کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، علاقائی تنازعات کے اثرات پاکستان کی معیشت پر مرتب ہوئے ہیں، پاکستان نے غیرمعمولی مزاحمت کرتے ہوئے اپنے آپ کو برقرار رکھا، اقتصادی زون تشکیل دے کر حکومت صنعتی ترقی کے لئے کام کررہی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری عظیم معاشی منصوبہ ہے۔

    بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم کی ترجیحات میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی سرفہرست ہے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا اور منی لانڈرگ کے خاتمے کا عزم کیا ہے، حکومت نے ریاستی میڈیا سے بھی سینسر شپ ختم کردی ہے۔

    اس کے علاوہ سول اور عسکری ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہے ہیں، سول اور عسکری اداروں کی ہم آہنگی سے خارجہ پالیسی کا محور تبدیل ہوگیا، پالیسیوں کے تسلسل کے لیے اداروں کی ہم آہنگی ناگزیر ہوتی ہے۔

    فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات واحد راستہ ہے، کرتار پور راہداری خارجہ پالیسی کے محور کا ایک مظہر ہے، امید ہے بھارت پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرے گا، پاکستان داخلی اور خارجی سطح پر امن کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں قیام امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے.

  • پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کررہے ہیں، فوادچوہدری

    پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کررہے ہیں، فوادچوہدری

    لندن: وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت کاقیام قوم کی سیاسی پختگی کامظہر ہے، پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کررہے ہیں، امریکی صدر کا عمران خان کو خط تعلقات میں بہتری کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں وزیراطلاعات فوادچوہدری کاانٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک خوب صورت ملک ہے، جسے دنیا پوری طرح جان نہیں سکی، 1980سے تباہ کن حالات کا سامنا رہا، کوئی اور ملک ایسے حالات کا شکار ہوتا تو بچ نکلنا مشکل تھا۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ان تمام چیلنجزسے نبردآزما ہوا ، پاکستان مسلم ممالک،تیسری دنیامیں جدیدملک بن کر سامنے آیا اور تمام ادارے فعال اورذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، پاکستان میں آزادعدلیہ اور متحرک میڈیاہے، میڈیاکو بے مثال آزادی حاصل ہے۔

    [bs-quote quote=” امید ہے پاکستانیوں کو اجمیر شریف درگاہ پر جانے کی اجازت ملے گی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت کاقیام قوم کی سیاسی پختگی کا مظہر ہے، قانون شکن اور طاقتور افراد قانون کے شکنجے میں آئے ہیں، پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کررہے ہیں، سول و عسکری تمام اداروں میں شاندار ہم آہنگی ہے۔

    کرتارپورراہداری کے حوالے سے انھوں نے کہا کرتارپور راہداری کےافتتاح سےنئی تاریخ رقم ہوئی، انتظار میں ہیں بھارت کشمیر پر اپنے نقطہ نظر کا دوبارہ جائزہ لے، کشمیرخطہ اراضی کا نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے، امید ہے پاکستانیوں کو اجمیر شریف درگاہ پر جانے کی اجازت ملے گی۔

    [bs-quote quote=” امریکی صدر کا عمران خان کو خط تعلقات میں بہتری کا ثبوت ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراطلاعات کا پاک امریکہ تعلقات سے متعلق کہنا تھا کہ امریکا عالمی طاقت ہے، امریکا کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں، وزیراعظم نے افغانستان میں امن کے لئے بہتر ین تجویز پیش کی، پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے، امریکی صدر کا عمران خان کو خط تعلقات میں بہتری کا ثبوت ہے، زلمے خلیل کی وزیراعظم سے ملاقات تعلقات میں بہتری کا ثبوت ہے۔

    فوادچوہدری نے کہا سی پیک ایک اہم ترین اقتصادی منصوبہ ہے، سعودی عرب اورچین سے تعلقات کو نئی بلندی اوروسعت ملی، عمران خان کی ترجیح عوام کو غربت سے نجات دلانا ہے۔

    وزیراطلاعات فوادچوہدری کی  انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزکےعہدیداران سے ملاقات


    بعد ازاں وزیراطلاعات فوادچوہدری نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزکےعہدیداران سے ملاقات کی ، ملاقات میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل،انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک میں تعاون پربات چیت ہوئی۔

    وزیراطلاعات کوانسٹیٹیوٹ کےڈ ھانچے اور ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، فواد نے آئی آر ایس کو جدید خطوط پر استور کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

  • ڈیموں کی تعمیر کیلئے1600ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے، جسٹس ثاقب نثار

    ڈیموں کی تعمیر کیلئے1600ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے، جسٹس ثاقب نثار

    لندن : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے1600ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے، ڈیمز کیلئے چندے کے علاوہ اور طریقہ کار بھی وضع کرنے ہوں گے کیونکہ ہمیں صرف ایک نہیں کئی ڈیم بنانے پڑیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں ڈیم فنڈریزنگ کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آنے والی نسل کو بچانے کے لئے قربانی دینے کا وقت آگیا ہے۔

    چندہ آگاہی مہم اس کا آغاز ہے تاکہ ڈیم مہم کو قومی سطح پر لایا جاسکے، ہمیں اپنے بچوں کیلئے پانی دیکھنا ہے، پاکستان کو پانی کی کمی اور بڑھتی آبادی کے بحران کا سامنا ہے۔

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں کنویں کا پانی 40فٹ پرنظر آتا تھا، آج لاہور میں زیر زمین پانی 400فٹ پر بھی میسر نہیں ہے جبکہ کوئٹہ میں 1500فٹ پر زیر زمین پانی مل رہا ہے، پاکستان میں نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔

    جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لاہور میں تمام ترفضلہ دریائے راوی میں ڈال دیا جاتا ہے، دریائے راوی کبھی ٹھاٹھیں مارتا ہوا دریاتھا، آج گندا ہوچکا ہے، پورے پنجاب میں پانی پینے کے قابل نہیں رہا، پنجاب میں 40ارب صاف پانی کےنام پرخرچ ہوئے،40ارب کے باوجود لوگوں کو ایک گھونٹ صاف پانی مہیا نہیں کیا گیا، اگر ہم نے درست سمت کا تعین کرلیا تو مسائل پر جلد قابو پالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں 40سال تک پانی کا مسئلہ نظرانداز کرتی رہیں، پانی کی کمی کا مسئلہ نظرانداز کرکے ماضی کی حکومتوں نے جرم کا ارتکاب کیا،40سال پہلے تربیلا ڈیم بنا، اس کے بعد کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا۔

    سندھ کا ذکر کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کراچی کو پانی فراہم کرنے والی منچھر جھیل مکمل آلودہ ہوچکی ہے، سندھ میں خود دیکھا کہ لوگ نہر سے گندا پانی لے کرپی رہے ہیں۔

  • چیف جسٹس ثاقب نثار لندن روانہ، جسٹس گلزار قائم مقام چیف جسٹس مقرر

    چیف جسٹس ثاقب نثار لندن روانہ، جسٹس گلزار قائم مقام چیف جسٹس مقرر

    لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار لاہور سے لندن روانہ ہو گئے، جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں، وہ پی آئی اے کی پرواز 757 سے لندن روانہ ہوئے۔

    [bs-quote quote=”جسٹس گلزار احمد 20 نومبر (آج) سے 28 نومبر تک چیف جسٹس کے عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    چیف جسٹس پاکستان ڈیم فنڈ کے لیے مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے اور 27 نومبر کو وطن واپس آئیں گے۔

    دریں اثنا، جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کےعہدے کا چارج سنبھال لیا، جسٹس عظمت سعید نے جسٹس گلزار سے عہدے کا حلف لیا۔

    جسٹس گلزار احمد 20 نومبر (آج) سے 28 نومبر تک چیف جسٹس کے عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈیم فنڈ: نارروے میں‌ مقیم پاکستانیوں‌ نے دو گھنٹے میں 8 کروڑ روپے عطیہ کردیے


    یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    ڈیم فنڈ میں اب تک کئی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے خطیر رقمیں جمع کی ہیں، دو ہفتے قبل ناروے میں محض دو گھنٹے میں 8 کروڑ روپے جمع کیے گئے، اس سے قبل سعودی عرب میں بھی 6 کروڑ 20 لاکھ روپے جمع کیے گئے۔ اسی طرح پیرس میں بھی دو لاکھ یورو جمع کیے جا چکے ہیں۔

  • برطانوی وزیر خارجہ ایران پہنچ گئے، امریکی پابندیوں پر گفتگو ہوگی

    برطانوی وزیر خارجہ ایران پہنچ گئے، امریکی پابندیوں پر گفتگو ہوگی

    تہران: برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، اس دوران امریکی اقتصادی پابندیوں پر خصوصی گفتگو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ ایران کے موقع پر برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور امریکی پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد جیریمی ہنٹ کسی مغربی ملک کے پہلے وزیر خارجہ ایران کا دورہ کررہے ہیں۔

    برطانوی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    ایران پر نئی امریکی پابندیاں، ترکی کی شدید مذمت

    برطانوی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران جیریمی ہنٹ ایرانی حکومت پر واضح کریں گے کہ برطانیہ جوہری ڈیل کے ساتھ اپنی کمٹ منٹ کو پورا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں چاہوں تو ایرانی تیل کی فروخت صفر کردوں لیکن ایسا کرنے سے عالمی منڈی پربرے اثرات مرتب ہوں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایرانی تیل کی فروخت پرپابندیاں آہستہ آہستہ لگائیں گے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک دم بہت ذیادہ اضافہ نہ ہوجائے، باوجود اس کہ ایران کی تیل کی فروخت آدھی ہوگئی ہے تیل کی قیمتوں میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہورہی ہے۔

    بعد ازاں ترک وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا تھا کہ امریکا کی پابندیاں غیر دانشمندانہ ہیں جو خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔

  • برطانیہ: فاروق حیدر کی تاجربرادری کے وفد سے ملاقات، آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت

    برطانیہ: فاروق حیدر کی تاجربرادری کے وفد سے ملاقات، آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت

    برمنگھم: برطانیہ میں وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کی اور آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق فاروق حیدر نے تاجر برادری کے وفد کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ون ونڈوآپریشن سے سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے تعلیم، صحت، معدنیات اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔

    اس موقع پر آزاد کشمیر میں ائیرپورٹ کی تعمیر میں شراکت کی دعوت دی گئی۔

    گذشتہ دنوں برطانیہ میں کشمیر اوورسیز کمیشن کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور دیگر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔

    کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے بورڈآف انویسٹمنٹ قائم کردیا، آزاد کشمیر میں بہتر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔