Tag: London

  • دبئی: منشیات رکھنے کا الزام ، برطانوی شہری کو ڈیڑھ لاکھ درہم اور تین ماہ قید کی سزا

    دبئی: منشیات رکھنے کا الزام ، برطانوی شہری کو ڈیڑھ لاکھ درہم اور تین ماہ قید کی سزا

    دبئی: منشیات رکھنے اور  اہلکار کو گرفتار نہ کرنے کے عوض بھاری  رشوت کی پیش کش کرنے والے برطانوی شہری کو عدالت نے  ڈیڑھ لاکھ امارتی درہم اور تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے نومبر 2017 میں منشیات کی خرید و فروخت کے حوالے سے ملنے والی مصدقہ اطلاع کے بعد شہر جمیرہ کے علاقے ولا میں کارروائی کی۔

    پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں 27 سالہ برطانوی شہری کو گرفتار کیا جس کی شناخت کو تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ، کارروائی کے دوران بھاری تعداد منشیات بھی برآمد کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: دبئی : منشیات اسمگنگ کیس، برطانوی شہری کو 10 برس قید

    ادارہ انسداد منشیات کے افسر کا کہنا تھا کہ جب اُس نے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی میں بیٹھایا اور تھانے لے جانے لگا تو برطانوی شہری نے رہا کرنے کے عوض بھاری رقم ادا کرنے کی پیش کش کی۔

    پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ ’ملزم کی پیش کش کو میں نے سُنی ان سُنی کیا تو اُس نے رشوت کی رقم کو بڑھایا اور ایک وقت میں وہ ڈیڑھ لاکھ درہم (پچاس لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد رقم) دینے کو راضی ہوگیا تاکہ اُسے چھوڑ دوں‘۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم نے یہ بھی پیش کش کی کہ میں کسی بینک کے باہر گاڑی روک دوں تو وہ مذکورہ رقم فوری نکال کر نقد ادا کرے گا مگر میں نے بھاری رشوت کی پیش کش کو مسترد کیا اور اسے جنرل ڈائریکٹوریٹ (جیل) منتقل کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی: گھر میں بھنگ اگانے کے جرم میں بھارتی شہری گرفتار

    عرب میڈیا کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران منشیات کی خرید و فروخت اور گرفتار نہ کرنے کے عوض اہلکار کو بھاری رشوت کی پیش کش کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

    برطانوی شہری نے عدالت میں معزز جج کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے معافی طلب کی۔ ملزم کا کہنا تھا کہ گرفتاری سے نہ صرف میری بدنامی ہوگی بلکہ دبئی میں موجود کاروبار بھی تباہ ہوجائے گا اسی باعث اہلکار کو رہائی کے عوض پیش کش کی۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ انسداد منشیات نے ملزم کو نومبر 2017 میں گرفتار کیا اور کارروائی کے دوران ممنوعہ نشہ آور دوا کرسٹل میتھ کی بڑی مقدار برآمد کی تھی جسے بطور ثبوت پیش بھی کیا گیا۔

    اسے بھی پڑھیں: یواے ای: ایشیائی شخص کو کار تلے روندنے والے اماراتی شہری کو سزا

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 27 سالہ برطانوی شہری کو ڈیڑھ لاکھ اماراتی درہم اور تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے فیصلہ جاری کیا کہ برطانوی شہری کو 90 روز بعد ملک بدر کردیا جائے۔

  • لندن: بچوں سے بھری وین الٹ گئی، 41 بچے زخمی، کئی کی حالت نازک

    لندن: بچوں سے بھری وین الٹ گئی، 41 بچے زخمی، کئی کی حالت نازک

    لندن: برطانوی دارالحکومت میں موٹروے پر بچوں سے بھری وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 41 بچے زخمی ہوگئے جبکہ کئی کی حالت نازک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے موٹروے پر چلتی وین اچانک الٹ گئی جس کے باعث بس میں سوار 41 بچے زخمی ہوئے جبکہ متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اور قریبی اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔

    حادثے کے فوراً بعد موٹروے پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، اور گاڑیوں کی روانی رک گئ جبکہ حکام کی جانب سے حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اور فوری طور پر اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔


    چین میں ٹریفک حادثہ، 36 افراد ہلاک


    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کو خاص قسم کے آلے کے ذریعے کاٹ کر بھی بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے بس ڈرائیور کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے حادثے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اگست میں ہی برطانیہ میں ایم ون موٹر وے پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں، خوفناک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے، حادثہ نیو پورٹ پیگنل کے قریب پیش آیا تھا۔

  • برطانوی زندہ دل بزرگ کا اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ

    برطانوی زندہ دل بزرگ کا اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ

    لندن: برطانوی زندہ دل بزرگ نے اپنی 100ویں سالگرہ کے دن کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز اپنایا، بوڑھے شخص نے پندہ ہزار فٹ کی بلندی سے گائیڈ کے ساتھ اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اکثر افراد کی ہمت و طاقت ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن 100 سالہ یہ برطانوی دادا جان تو ایک مثال ہیں جنہوں نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچ کر اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کرکے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    برطانیہ کی کاؤنٹی ہمپشائر سے تعلق رکھنے والے بزرگ نے اپنی 100ویں سالگرہ پر اسکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کرکے اپنے بچوں اور پوتوں سے خوب داد سمیٹی۔

    بابا جی نے سابق انجینئر نے گائیڈ کے ہمراہ 60 سیکنڈ تک ہوا میں رہے اور جہاز سے چھلانگ لگاتے وقت ان کی اسپیڈ 125 مائلز پر آور ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ اسکائی ڈائیونگ کا تجربہ نہایت شاندار رہا، میں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے بالکل بھی پریشان نہیں تھا بلکہ پرجوش تھا۔

    بزرگ شہری کے ساتھ گائیڈ کا کہنا تھا کہ بزرگ شہری کے ساتھ اسکائی ڈائیونگ کا تجربہ شاندار رہا، میں نے 23500 جمپس مکمل کرلی ہیں۔

    بزرگ شہری کراس لینڈ کا کہنا ہے کہ میں ورلڈ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوجاؤں گا، اس وقت گنیز بک آف ورلڈ میں 101 سالہ بزرگ شہری وردن ہیز کا ریکارڈ درج ہے انہوں نے 15000 فٹ بلندی سے 2017 میں چھلانگ لگائی تھی۔

  • لندن: یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانے میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد

    لندن: یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانے میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد

    لندن : یوم آزادی کی مناسبت سے برطانیہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان پشاور چیپٹر نے پاکستانی ہائی کمیشن کی معاونت سے پھولوں کی پر وقار نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

    میڈیا کا کہنا تھا کہ پھولوں کی پر وقار نمائش کا افتتاح پاکستانی ہائی کمشنر نے کیا اس موقع پر برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے پاکستانیوں نے ملک کو جمہوری تقاضوں پر تعمیر کرنے کی کوشش کی جو قابلِ تحسین ہے۔

    صاحبزادہ احمد خان کا کہنا تھا کہ ’سفارت خانوں میں ایسی تقریبات کے انعقاد کے ذریعے سفارت کاری کا فروح خاص اہمیت رکھتا ہے کیوں کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مزید بہتر تعلقات فروغ پائیں گے۔

    پھولوں کی نمائش کے اختتام پر فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان کی رہنما فریدا طارق نشتر نے پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی آمد کا اور پھولوں کی عالی شان نمائش کے انعقاد کے لیے خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

  • مفرور ملزم اسحاق ڈار کی لندن کی سڑک پر واک، شہری نے گھیر لیا، ویڈیو وائرل

    مفرور ملزم اسحاق ڈار کی لندن کی سڑک پر واک، شہری نے گھیر لیا، ویڈیو وائرل

    لندن: سابق وزیر خزانہ اور مفرور ملزم اسحاق ڈار کو لندن کی سڑک پر واک کے دوران شہری نے گھیر لیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بیماری کا بہانا بنا کر لندن میں گھومنے والے اسحاق ڈار کو شہری نے گھیر لیا اور ویڈیو بھی بنائی جس میں سابق وزیر خزانہ بظاہر چاق و چوبند نظر آ رہے ہیں۔

    اسحاق ڈار کی اکیلے گھومتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی، جس میں سابق وزیرخزانہ بظاہر چاق و چوبند نظر آ رہے ہیں، اسحاق ڈار نے ویڈیو بنانے والے سے سوال کیا کہ وہ اس کی کیا مدد کر سکتے ہیں؟

    پوچھے گئے سوال پر شہری نے نام پوچھ لیا، اسحاق ڈار جواب دیے بغیر آگے بڑھ گئے، جس کے بعد شہری نے پھر سوال کیا کہ ایسے کام ہی کیوں کرتے ہو کہ منہ چھپانا پڑے؟ تاہم وہ جواب دیے بغیر چلے گئے۔


    نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا پاسپورٹ بلاک کردیا


    خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا ہے۔

    قومی احتساب بیورو نے اسحاق ڈارکو انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیب کی جانب سے جاری ریڈ وارنٹ میں برطانیہ کے ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین 16 اے اور سابق وفاقی وزیرخزانہ کے دبئی میں موجود دوسرے گھر ای 144 ہجویری ویلا ایمریٹس ہل کے گھر کا ایڈریس لکھا ہوا ہے۔

  • لندن : بک شاپ پر ٹرمپ حامیوں کا حملہ، اسلامی کتابیں پھاڑ دیں

    لندن : بک شاپ پر ٹرمپ حامیوں کا حملہ، اسلامی کتابیں پھاڑ دیں

    لندن : برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مذہبی شدت پسندوں نے ٹرمپ کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی بُک شاپ پر حملہ کرکے اسلامی کتابوں کو پھاڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مذہبی شدت پسند گروپ نے ٹرمپ کی حمایت میں لندن کے وسط میں واقع برطانیہ کی سب سے بڑی کتابوں کی دکان پر حملہ کردیا، بک شاپ پر حملہ کرنے والے شدت پسندوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نعرے بھی لگائے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کتابوں کی دکانوں پر حملہ کرنے والوں نے سر پر کیپ پہنے ہوئے تھے، جس پر ’ہم برطانیہ کو دوبارہ عظیم ریاست بنائیں گے‘ کے نعرے درج تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بک شاپ پر حملہ کرنے والوں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی، ان میں سے ایک شخص نے ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرے کا ماسک پہنا ہوا تھا، مذکورہ شخص سمیت دیگر مظاہرین نے دکان میں موجود کتابوں کو پھاڑ دیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق مظاہرین کی جانب سے ناپسندیدہ کتابوں کو پھاڑا گیا اور ساتھ ساتھ دکان میں موجود عملے کو زد و کوب بھی کیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کی جانب سے احتجاج اور دکان میں کتابیں پھاڑنے کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی، جسے بعد میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے گفتگو کرتے ہوئے دکان کے اسٹاف میں سے ایک شخص کا کہنا تھا کہ مظاہرین اسلام مخالف نعرے لگارہے تھے اور ان ہی کتابوں کو پھینکا اور پھاڑا جو اسلام کے بارے تحریر کی گئی تھیں۔

    مذکورہ اسٹاف ممبر کا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نعرے بھی لگائے جارہے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کتابوں کی دکان میں موجود اسٹاف نے پولیس کو متعدد بار مدد کے لیے فون کیا تاہم پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کے متعلق دو مرتبہ پولیس ہیلپ لائن پر فون آیا تھا اور واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

    غیر ملکی خبر  رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا ہے۔

  • زمبابوے: صدارتی انتخابات کے بعد ہنگامہ آرائی پر برطانیہ کا تحفظات کا اظہار

    زمبابوے: صدارتی انتخابات کے بعد ہنگامہ آرائی پر برطانیہ کا تحفظات کا اظہار

    لندن: زمبابوے میں دو روز قبل ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات پر برطانیہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں صدارتی انتخابات میں ایمرسن منانگاگوا کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے نتائج کو جعلی قرار دیا ہے، الیکشن کے بعد پرتشدد واقعات میں چھ افراد مارے گئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زمبابوے میں سیکیورٹی فورسز نے طاقت کا غیر ضروری استعمال کیا۔

    برطانیہ نے زمبابوے میں ہونے والے صدارتی الیکشن سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، زمبابوے کی تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ امن قائم رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔

    دوسری جانب ایمرسن منانگاگوا کی جیت پر اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے ووٹوں کی گنتی کے عمل کو جعلی قرار دیا ہے، منانگاگوا کا تعلق حکمران زاؤ پی ایف پارٹی سے ہے۔


    زمبابوے: صدراتی انتخابات میں دھاندلی، پُر تشدد مظاہروں میں 3 افراد ہلاک


    واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے دوران ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد ہنگامہ آرائی میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں وزیر سیاحت کی رشتے دار بھی شامل ہیں۔

    صدر رابرٹ موگابے کے طویل اقتدار کے بعد زمبابوے میں یہ پہلے صدارتی انتخابات تھے۔

    خیال رہے کہ زمبابوے کی آزادی کے بعد یہ پہلا الیکشن تھا جو سابق صدر رابرٹ موگابے کی غیر موجودگی میں ہوا ہے اور موگابے نے مذکورہ الیکشن میں حصّہ بھی نہیں لیا تھا اور اپنے جانشین ایمرسن منانگاگوا کی حمایت سے بھی انکار کردیا تھا۔

  • لندن میں تیزاب گردی، نوجوان کی آنکھیں اور چہرہ جھلس گیا

    لندن میں تیزاب گردی، نوجوان کی آنکھیں اور چہرہ جھلس گیا

    لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں تیزاب گردی کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی، تیزاب گردی سے متاثر نوجوان کی آنکھیں اور چہرہ بری طرح جھلس گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لندن میں نوجوان ایک بوتل اٹھائے گھوم رہا ہے، اسٹور سے جیسے ہی ایک شخص نکلا اس نے بوتل سے تیراب اس پر انڈیل دیا، نوجوان کی آنکھیں اور چہرہ بری طرح متاثر ہوا۔

    نوجوان کے پیچھے سے آتا دوسرا نوجوان بھی تیزاب کی چھینٹوں کی زد میں آگیا، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے کراؤن کورٹ میں پیش کردیا، کراؤن کورٹ نے ملزم کو چھ سال کے لیے جیل بھیج دیا۔

    تیزاب گردی سے متاثر دونوں نوجوانوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، نوجوان کی آنکھیں اور چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے جبکہ دوسرا نوجوان معمولی زخمی ہے۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 18 سالہ ڈونیل ولکنز کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور کے قبضے سے نیلے رنگ کی تیزاب کی بوتل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق تیزاب گردی میں ملوث گروہ تین افراد پر مشتمل ہے ڈونیل ولکنز کے مزید دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نرس کو تیزاب گردی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو لندن کی عدالت نے 17 سال کے لیے جیل بھیج دیا تھا، تیزاب کے حملے میں نرس جان کی بازی ہار گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: لندن: پلائیسٹو اسٹیشن کے قریب 2 نوجوان تیزاب گردی کا شکار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فرانسیسی صدر 3 اگست کو برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

    فرانسیسی صدر 3 اگست کو برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

    پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے سے 3 اگست کو ملاقات کریں گے، اس دوران بریگزٹ معاملے پر خصوصی گفتگو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بریگزٹ معاملے پر خصوصی گفتگو کے لیے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات فرانس کے شہر تولوں کے قریب صدارتی سیاحتی مرکز میں ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ ملاقات سے متعلق کسی سرکاری ایجنڈے کا بظاہر اعلان نہیں کیا گیا لیکن گفتگو میں بریگزٹ معاملے کو فوقیت حاصل رہے گی۔

    قبل ازیں 31 جولائی منگل کو برطانوی وزیر خارجہ جریمی ہنٹ اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں ایو لیدریاں سے بھی پیرس میں اسی معاملے پر بات چیت کر چکے ہیں۔


    تھریسامے بریگزٹ منصوبے پرحمایت حاصل کرنے آسٹریا پہنچ گئی


    علاوہ ازیں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے گذشتہ ماہ 27 جولائی کو بریگزٹ ڈیل سے متعلق معاملات طے کرنے کے لیے آسٹریا پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے آسٹرین چانسلر اور وزیراعظم سے ملاقات بھی کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تھریسا مے نے آسٹریا میں چانسلر کرز اور چیک ری پبلک کے وزیر اعظم اینڈریج بابس سے بھی بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

    یاد رہے کہ اس پیش رفت سے ایک روز قبل برطانیہ کی وزیر اعظم نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حوالے مذاکرات خود کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ وزیر برائے بریگزٹ کو بریگزٹ کے حوالے سے ملک کے داخلی معاملات پر توجہ دینے کی ذمہ دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ میں اوباش نوجوانوں کا معذور خاتون پر مبینہ تشدد

    برطانیہ میں اوباش نوجوانوں کا معذور خاتون پر مبینہ تشدد

    لندن : برطانیہ میں تصاویر بنانے کے لیے معذور خاتون پر آٹا ڈالنے اور انڈوں سے مبینہ تشدد کرنے والے اوباش نوجوانوں کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی پولیس نے گذشتہ روز معذور خاتون پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے جرم میں 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، جنہوں نے متاثرہ خاتون پر آٹا ڈال کر انڈے مارے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اوباش نوجوانوں کی جانب سے پارک میں بیھٹی بزرگ خاتون پر مبینہ تشدد کرنے کی تصاویر بناکر سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر شائع کردی گئی تھی، جس میں 4 نوجوانوں کو خاتون کے پیچھے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون پر حملہ کرنے والے 2 نوجوانوں کی عمر 17 برس جبکہ دیگر دو نوجوانوں کی عمر 15 برس ہے، جنہیں مبینہ حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی مذکورہ حملہ آور ضمانت پر رہا ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے چالیس سالہ خاتون کو جمعے کی شام ساڑھے 5 بجے زبانی تشدد کرنے کے بعد آٹا ڈال کر انڈوں کا نشانہ بنایا تھا، جس کے تنیجے میں خاتون کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے تاہم کوئی جسمانی چوٹ نہیں آئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اوباش نوجوانوں کا بزرگ شہری کے ساتھ ناروا سلوک کرنے اور واقعے کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر شیئر کرنے کے بعد لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں