Tag: London

  • برطانیہ: چاقو بردار گینگ کے حملے میں 17 سالہ نوجوان ہلاک

    برطانیہ: چاقو بردار گینگ کے حملے میں 17 سالہ نوجوان ہلاک

    لندن : برطانیہ میں چاقو بردار گینگ نے دن دہاڑے 17 سالہ نوجوان کو چاقو اور شیشے کی بوتلوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لڑکوں کے ایک نسل پرست گروہ نے دن دہاڑے سڑک پر پیدل جانے والے ایک 17 سالہ نوجوان کو تعصب کی بنیاد پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ 7 افراد پر مشتمل گینگ کے کارندوں نے نوجوان پر شیشے کی بوتلوں اور چاقو سے حملہ کردیا تھا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نسل پرست گروہ کے حملے میں نوجوان کی ٹانگ، سینے اور گردن پر گہری چوٹیں آئیں تھیں، جس کے بعد اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے نوجوان پر حملہ کرنے اور قتل کرنے کے شبے میں 41 سالہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’حملہ آوروں نے متاثرہ لڑکے کو ایک بار زخمی کیا، پھر دوبارہ نوجوان پر چاقو کے متعدد وار کیے‘۔

    واقعے کے ایک اور عینی شاہد بتایا کہ ’وین میں ایک شخص نے چھلانگ لگا کر متاثرہ نوجوان پر حملہ کیا جس کے بعد وہ فرش پر گر گیا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر علاقے کو گھیرے میں لیا اور نوجوان کو اسپتال پہنچانے کے لیے ایئر ایمبولینس منگوائی تاکہ متاثرہ لڑکے کو جلدی اسپتال پہنچایا جاسکے‘۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ نوجوان کو چاقو اور بوتلوں سے زخمی کرنا، ٹارگٹڈ حملہ لگتا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • لندن: پلائیسٹو اسٹیشن کے قریب 2 نوجوان تیزاب گردی کا شکار

    لندن: پلائیسٹو اسٹیشن کے قریب 2 نوجوان تیزاب گردی کا شکار

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے پلائیسٹو اسٹیشن کے قریب دو نوجوانوں پر تیزاب پھینک دیا گیا، تیزاب گردی سے دونوں نوجوانوں کے چہرے متاثر ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پلائیسٹو اسٹیششن کے قریب دو نوجوانوں پر تیزاب پھینک دیا گیا، تیزاب سے دونوں نوجوانوں کے چہرے متاثر ہوئے، عینی شاہدین نے متاثرین کی مدد کی، دونوں نوجوانوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    لندن پولیس کے مطابق تیزاب گردی کا شکار ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 17 سے 18 سال ہیں جبکہ عینی شاہدین نے متاثرین کے چہرے پر پانی پھینک کر ان کی مدد کی بعدازاں دونوں نوجوانوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے مطابق تیزاب سے 18 سالہ نوجوان کا چہرہ اور سر متاثر ہوا ہے جبکہ 17 سالہ نوجوان کا بھی چہرہ متاثر ہونے کے ساتھ کہنی پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔

    دونوں نوجوانوں کو ایسٹ لندن کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کی جانب سے متاثر ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کے جنوب میں واقع علاقے برکسٹن میں نامعلوم شخص نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بس میں نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا تھا، متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل لندن کی عدالت نے ماڈل ریشم پر تیزاب سے حملہ کرنے والے شخص کو 16 سال قید کی سزا سنائی تھی، جان ٹملن نے ریشم خان اور ان کے کزن جمیل مختار پر تیزاب سے حملہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ویسٹ انڈیز نے ورلڈ الیون کو 72 رنز سے شکست دے دی

    ویسٹ انڈیز نے ورلڈ الیون کو 72 رنز سے شکست دے دی

    لندن: برطانیہ کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے گئے چیرٹی ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی ورلڈ الیون کو 72 زنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیرٹی ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس آوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں آئی سی سی ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑی 17 ویں اوور میں 127 رنز پر آوٹ ہوگئے۔

    ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون کی جانب سے تمیم اقبال اور لیوک رانچی میدان میں آئے اور دونوں اوپنرز کھیل کے تیسرے اوور میں ہی پویلین لوٹ گئے، تمیم نے محض دو جبکہ رانچی بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوئے۔


    بوم بوم آفریدی آئی سی سی ورلڈ الیون کے کپتان مقرر


    بعد ازاں شعیب ملک اور تھیسارا پریرا نے 37 رنز بنائے، شعیب ملک 12رنز بنانے کے بعد برتھ وائیٹ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے وہ صرف 12 رنز بناپائے، ورلڈ الیون کے کپتان شاہد آفریدی بھی 11رنز ہی بناپائے۔

    قبل ازیں ٹاس جیت کر ورلڈ الیون کے کپتان شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کی طرف سے کرس گیل اور لیوس میدان میں آئے ،جہنوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ کرس گیل شعیب ملک کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے، وہ محض 18 رنز ہی بناپائے، بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے مقررہ آوورز میں 200 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت شاہد آفریدی کر رہے تھے، جبکہ یہ ان کو آخری انٹرنیشنل میچ کا موقع دیا گیا تھا، میچ سے قبل کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا۔


    شاہد آفریدی کا ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان


    خیال رہے کہ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس خیراتی میچ مقصد گذشتہ سال 2017 میں جزائر غرب الہند میں ارما اور مریا نامی سمندری طوفانوں سے کرکٹ اسٹیڈیمز کو پہنچنے والے نقصانات کی تعمیر و مرمت کے لیے چندہ جمع کرنا ہے۔

    علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے چیریٹی میچ میں شرکت کا موقع دینے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کیریبئن متاثرین کی امداد کا موقع دینے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیرٹی میچ میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے، کرکٹ ریلیف کاز کے لیے میچ میں شرکت ہمیشہ یاد رہے گی، دریں اثنا شاہد آفریدی نے کیریبئن جزائر میں سمندری طوفان سے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا، انہوں نے متاثرین کے لیے اپنی فلاحی ادارے کی جانب سے 20 ہزار ڈالر عطیہ بھی کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • برطانیہ: حکمران جماعت میں موجود مذہبی امتیاز رکھنے والوں کے خلاف انکوائری کا مطالبہ

    برطانیہ: حکمران جماعت میں موجود مذہبی امتیاز رکھنے والوں کے خلاف انکوائری کا مطالبہ

    لندن: برطانیہ میں موجود مسلم تنظیم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی جماعت میں ایسے افراد کے خلاف انکوائری کرے جو مذہبی اور نسلی امتیاز رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم تنظیم کے سربراہ کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم ’تھریسا مے‘ کو خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکمران جماعت ’کنزرویٹو پارٹی‘ میں موجود نسلی اور مذہبی امتیاز رکھنے والے اراکین کے خلاف فوری انکوائری کی جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ حکمران جماعت میں ایسے اراکین موجود ہیں جو مسلمانوں کے خلاف سخت رویہ رکھتے ہیں، اور ان کے حالیہ اور ماضی میں دیے گئے مسلمانوں سے متعلق بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکوائری کروائی جائے۔


    مذہبی منافرت پرمبنی مہم، لندن کے نومنتخب میئر نے ڈیوڈ کیمرون کو آڑے ہاتھوں لے لیا


    خط میں آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا تعین ضروری ہے کہ برطانیہ میں تمام سیاسی جماعتیں اس عزم پر قائم رہیں کہ نسلی تعصب اور ہر قسم کی مذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، اور جو کوئی ایسا رویہ رکھتا ہے تو یہ نامناسب تصور کیا جائے گا۔

    خط کے مطابق سیاسی پارٹیوں کو ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جن سے اقلیتی حلقوں کو مجموعی معاشرتی دھارے سے علیحدہ اور تنہا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آگے معاملات خراب ہوسکتے ہیں۔


    امریکہ میں ایک اور مسلم خاتون مذہبی نفرت کا نشانہ بن گئی


    دوسری جانب اس خط کے حوالے سے حکمران کنزرویٹو پارٹی کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اُن کی سیاسی جماعت اسلاموفوبیا اور نسلی امتیاز کے تمام واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امریکا میں طوفانی بارشیں، برطانیہ میں بھی سیلابی صورت حال، ایک شخص ہلاک

    امریکا میں طوفانی بارشیں، برطانیہ میں بھی سیلابی صورت حال، ایک شخص ہلاک

    واشنگٹن: امریکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جبکہ دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب امریکی ریاست میری لینڈ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے تو دوسری طرف برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال ہے اور شخص ہلاک بھی ہوچکا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں طوفانی بارشوں کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہے، جبکہ ایلوٹ شہر میں درجنوں گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور ایک شہری لاپتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


    امریکا کی متعدد ریاستوں میں طوفان اوربارشوں نے تباہی مچادی


    امریکی ریاست میری لینڈ میں سیلاب کی وجہ سے شہروں کا نقشہ بدل گیا ہے، طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں نے ایلوٹ شہر کی گلیوں کو دریا میں تبدیل کر دیا ہے، بپھرے پانی نے لوگوں کو گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں میں محصور کردیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، شہر برمنگھم میں مسلسل بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں اور متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں، لندن کا اسٹینسڈ ائیرپورٹ بھی بارش اور آسمانی بجلی سے متاثرہوا جس کے بعد پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوچکا ہے۔


    امریکا اور برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک برفانی طوفان، بارشوں اور سیلاب کی زد میں


    خیال ہے کہ بارشوں کے باعث سینکڑوں صارفین کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، محکمہ موسمیات کے مطابق چونسٹھ ہزار آسمانی بجلی کے کڑاکے ریکارڈ کیے گئے، علاوہ ازیں برطانوی شہر برمنگھم میں ایک 80 سالہ شہری ڈوب کر ہلاک ہوچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانوی وزیر خارجہ  کو روسی مسخروں نے بیوقوف بنادیا

    برطانوی وزیر خارجہ کو روسی مسخروں نے بیوقوف بنادیا

    لندن: روس کے دو مزاحیہ اداکاروں نے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کو بیوقوف بنادیا، آرمینیا کا وزیر اعظم بن کر برطانوی وزیر خارجہ سے 18 منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے دو مسخروں نے نقلی روپ دھار کر برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کو ماموں بنادیا، روسی مسخروں نے بورس جانسن کو فون کیا اور آرمینیا کے وزیر اعظم بن کر 18 منٹ تک ملکی و غیر ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے رہے، یہی نہیں مسخروں نے گفتگو کو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا وائرل کردیا۔

    برطانوی وزیر خارجہ کافی دیر تک لاعلم رہے تاہم جیسے ہی آڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بورس جانسن کو علم ہوا، وزارت خارجہ نے معاملے کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    برطانوی وزارت خارجہ نے واقعے پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے تاحال دونوں روسی مزاحیہ کرداروں کے مقاصد کا علم نہیں ہوسکا ہے کہ انہوں نے کس مقصد کے لیے بورس جانسن کو کال کی تھی۔

    خیال رہے کہ روسی مسخرے الیکزی اسٹولیا روو اور ویلادی میر کزنیٹسوو دنیا کی کئی اہم شخصیات کی ہو بہو آواز میں بات کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

    اس سے قبل وہ خود کو روس کا صدر ولادی میر پیوٹن ظاہر کرکے معروف گلوکار ایلٹن جون کو بیوقوف بناچکے ہیں، اسی طرح ایک مرتبہ یوکرائن کے صدر کی آواز میں ترک صدر اردوان سے بھی بات چیت کرچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانوی حساس ادارے میں مہاجرین گھرانوں کے افراد بھرتی کئے جائیں گے

    برطانوی حساس ادارے میں مہاجرین گھرانوں کے افراد بھرتی کئے جائیں گے

    لندن: برطانیہ کا انٹیلی جنس ادارہ ایم آئی 6 پہلی مرتبہ مہاجرین کی نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو ادارے میں شمولیت کی دعوت دے گا، ادارے اس سلسلے میں اشتہار بھی دے دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارے کے سربراہ ایلکس بینگر نے اس ضابطے کو منسوخ کردیا جو اس بات کے متقاضی تھا کہ ادارے کے ملازمین کے والدین برطانوی ہوں، برطانوی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے آئندہ بھرتی کیے جانے والوں کے لیے صرف یہ مطلوب ہوگا کہ وہ برطانیہ میں پیدا ہوئے ہوں۔

    [bs-quote quote=” برطانوی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے آئندہ بھرتی کیے جانے والوں کے لیے صرف یہ مطلوب ہوگا کہ وہ برطانیہ میں پیدا ہوئے ہوں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ایلکس بینگر”][/bs-quote]

    برطانوی انٹیلی جنس ادارے نے بھرتی کی مہم شروع کی ہے جس میں ایسی خواتین کو مدنظر رکھا گیا ہے جن کے بچے افریقی نژاد ہیں، اس کا مقصد ادارے کے ملازمین میں نسلی تنوع کو بڑھانا ہے۔

    بینگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں تاکہ اس فضول ضباطے کو ختم کیا جاسکے جو ابھی تک ممکنہ امیدواروں کو دور کرنے کا ایک بڑا سبب ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مذکورہ حساس ادارے نے 109 سالہ تاریخ میں گزشتہ روز پہلی مرتبہ اشتہار شائع کیا، اشتہار کا اختتام اس جملے کے ساتھ ہوتا ہے ایم آئی 6 ہم مکمل طور پر آپ کی طرح ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی نے بابراعظم اور اسد شفیق کو اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا

    آئی سی سی نے بابراعظم اور اسد شفیق کو اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا

    لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر بابراعظم اور اسد شفیق کو آئی سی سی نے اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستانی کرکٹرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میچ کے دوران اسمارٹ واچ نہ پہنیں کیوں کہ یہ آئی سی سی قوانین کے خلاف ہے۔

    آئی سی سی قوانین کے مطابق اسمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلنے پر پابندی ہے جس کے تحت پاکستانی کھلاڑیوں کو اسمارٹ واچ پہننے سے روکا گیا ہے۔


    لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم 184 رنز پر ڈھیر، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنالیے


    اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل کی جانب سے پوری ٹیم کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ مخصوص گھڑیاں میچ کے دوران پہننے کی اجازت نہیں ہے یہی وجہ تھی کہ آج میچ کے دوران بابراعظم اور اسد شفیق کے ہاتھوں سے اسمارٹ واچز اتروا لی گئیں تھیں۔

    خیال رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، محمد عباس اور حسن علی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں، پاکستان نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے 134 رنز درکار ہیں ان کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔

    اظہر علی 18 اور حارث سہیل 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق 4 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مکھی سے پریشان برطانوی شہزادہ ہیری تقریر بھول گئے

    مکھی سے پریشان برطانوی شہزادہ ہیری تقریر بھول گئے

    لندن: برطانوی شہزادہ ہیری کو تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے مکھی نے اتنا پریشان کیا کردیا کہ نئے نویلے دلہا ہیری تقریر ہی بھول گئے اور اعتراف کیا کہ مکھی نے انہیں پریشان کردیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل کے باغ میں اپنے والد شہزادہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب کے دوران شہزادہ ہیری کا خطاب کرنا ان کے لیے مصیبت بن گیا، ایک مکھی نجانے کہاں سے آئی اور شہزادہ ہیری کے گرد منڈلانے لگی اور جب زیادہ ہی قریب ہوئی تو ہیری کی تقریر میں خلل پڑ گیا۔

    نئے نویلے دلہا شہزادہ ہیری الفاظ ادھر اُدھر کر گئے اور پھر انہوں نے اعتراف کیا کہ مکھی نے انہیں پریشان کردیا ہے، ان کے اعتراف پر وہاں موجود لوگ ہنس پڑے یہاں تک کہ ان کی اہلیہ میگھن مرکل بھی مسکرائے بنا نہ رہ سکیں۔

    شہزادہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب میں 6500 افراد شریک تھے، شہزادہ ہیری نے کہا کہ میرے والد نے فلاحی منصوبوں کے لیے خدمات انجام دی ہیں میں اور میگھن بھی چاہتے ہیں ان فلاحی کاموں میں والد کا ہاتھ بٹائیں۔

    واضح رہے کہ شاہی خاندان کے چھوٹے نواب پرنس ہیری اور نوبیاہتا بہو میگھن مرکل نے شادی کے بعد پہلی بار کسی دعوتِ تقریب میں شرکت کی تھی، نئے جوڑے کا انتہائی سادہ مگر خوبصورت لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    اس موقع پر پرنس ولیم کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے جاری ہونے والے فلاحی کاموں میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے تاکہ کمزور طبقے کے نظام زندگی کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے، یہ ہماری اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کا ہنی مون کے بجائے دیگر مصروفیات جاری رکھنے کا فیصلہ

    شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کا ہنی مون کے بجائے دیگر مصروفیات جاری رکھنے کا فیصلہ

    لندن: ہفتے کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے شادی کے بعد ہنی مون کے بجائے اپنی دیگر مصروفیات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوبیاہتا شاہی جوڑا، دلہا کے والد شہزادہ چارلس کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر دوبارہ حاضر ہوگا، شہزادہ چارلس کی سالگرہ چند روز بعد منائی جائے گی۔

    فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ نوبیاہتا شاہی جوڑا ہنی مون کب اور کہاں منائے گا، تاہم قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ جنوبی افریقا کے صحارا میں واقع ملک بوٹ سوانا جائیں گے، شہزادہ ہیری نے منگنی کی انگوٹھی بوٹ سوانا ہی سے خریدی تھی۔

    مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی جانب سے تحفوں کی جگہ فلاحی ادارے کے لیے عطیے کی گزارش کے باوجود دونوں کے لیے تحفوں کا انبار لگ گیا، سب سے قیمتی تحفہ ملکہ برطانیہ نے دیا، انہوں نے سینڈرنگم میں واقع تاریخی یارک کاٹیج نوبیاہتا جوڑے کو تحفے میں دیا۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کو جدید و قدیم روایات کا حسین امتزاج قرار دیا جارہا ہے، ان کی شادی کی تقریب دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے جبکہ شادی کی تقریبات کو دنیا بھر میں براہ راست کروڑوں لوگوں نے دیکھا۔

    واضح رہے کہ میگھن مرکل کی والدہ افریقی نژاد ہیں، شادی کی پروقار اور عالمی تقریب میں ان کی والدہ کے علاوہ خاندان کا کوئی فرد شریک نہیں ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔