Tag: London

  • روسی پیسا برطانیہ کو تباہ کر رہا ہے، سیاست دانوں کی دہائی

    روسی پیسا برطانیہ کو تباہ کر رہا ہے، سیاست دانوں کی دہائی

    لندن: برطانوی سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ لندن میں روسی کالے دھن کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے برطانیہ تباہ ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی فارن افیئرز کمیٹی نے آج ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روسی پیسے سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک برطانیہ تھا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ روسی پیسا برطانوی اثاثوں میں چھپا دیا گیا تھا جس کی مالیاتی اداروں نے لندن میں لانڈرنگ کرلی تھی۔

    برطانوی پارلیمنٹ کے ایک رکن ٹام ٹوجینڈھٹ کا کہنا ہے کہ اس کالے دھن سے برطانوی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس کی وجہ سے لندن میں روسی ٹرانزیکشن سے ہونے والا فائدہ بھی سکڑ جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ روسی صدر پیوٹن کے کاسہ لیسوں اور انسانی حقوق کو پامال کرنے والوں کی طرف سے آنکھیں بند نہیں کرسکتا جو لندن میں کالا دھن سفید کرکے ہمارے دوستوں کو خرید رہے ہیں اور ہمارے اتحاد کو کم زور کر رہے ہیں، جس سے اپنے ہی اداروں پر ہمارا اعتماد متزلزل ہورہا ہے۔

    مذکورہ رپورٹ میں اس نکتے کو بھی نمایاں کیا گیا ہے کہ کس طرح تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل سابقہ روسی ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی یولیا کو زہر دینے والے واقعے کی وجہ سے آخر کار مغربی ممالک سے روسی سفارت کاروں کو نکلنا پڑا تھا۔

    برطانیہ: اعصابی گیس حملے کے شکار سابق روسی جاسوس کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا


    رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد بھی پیوٹن اور اس کے اتحادی لندن میں آزادانہ طور پر اپنا کالا دھن چھپا کر کاروبار کرتے رہے۔

    دوسری طرف کمیٹی نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے متعدد تجاویز  جاری کردی ہیں، جن میں روسی صدر کے حامیوں پر مزید پابندیاں، کارپوریٹ اونر شپ میں شفافیت کا فروغ اور لوپ ہولز بند کرنا شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • افغان خاتون پیمانہ اسد دوسری کوشش میں برطانوی کونسلر کا انتخاب جیت گئیں

    افغان خاتون پیمانہ اسد دوسری کوشش میں برطانوی کونسلر کا انتخاب جیت گئیں

    لندن: افغان خاتون پیمانہ اسد اللہ نے دوسری کوشش میں برطانوی کونسلر کا انتخاب جیت لیا، وہ روزیتھ کے علاقے سے کونسلر منتخب ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تین مئی 2018 کے ہارو الیکشن میں سات امیدواروں کے درمیان تین سیٹوں کے لیے مقابلہ تھا جن میں لیبر پارٹی کی طرف سے پیمانہ اسد بائیس فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئیں۔

    2014 کے انتخابات میں انھوں نے نو فیصد ووٹ حاصل کیے تھے اور ناکام رہی تھیں۔ پیمانہ کا کہنا تھا کہ یہ کام یابی میرے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

    نو منتخب برطانوی کونسلر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان سے قبل افغانستان سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی فرد برطانیہ کے کسی پبلک آفس کا عہدے دار نہیں بنا۔ خیال رہے کہ پیمانہ اسد افغانستان کے سب سے بڑے شہر اور دارالحکومت کابل میں پیدا ہوئیں، اور برطانیہ کے سب سے بڑے شہر لندن میں پرورش پائی۔

    کنگز کالج لندن سے آرٹس میں ماسٹر کرنے والی افغان تارک وطن خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا بہترین دوست خدا ہے جس کے ساتھ وہ خیالوں میں باتیں کرتی رہتی ہیں اور اپنے ملک افغانستان کے ساتھ انھیں عشق ہے۔

    پیمانہ اسد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے انتخاب سے ثابت ہوگیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم افغان کمیونٹی بھی یہاں کی سیاست میں سرگرم ہو سکتی ہے، اس سے برطانیہ میں جمہوری اقدار کا مستحکم ہونا بھی ثابت ہوتا ہے۔

    غیر قانونی قید خانوں میں افغان خواتین کی دردناک حالت زار


    غیر ملکیوں سے برطانوی باشندوں کی دن بہ دن بڑھتی نفرت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انتہائی دائیں بازو کے نظریات برطانیہ کی مرکزی سیاست کا حصہ بن رہے ہیں لیکن سول سوسائٹی، سیاستدانوں اور ٹریڈ یونینز میں نفرت کے اس بیانیے کے خلاف مزاحمت بھی پائی جاتی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ وہ چھ زبانیں بول سکتی ہیں جن میں دری، پشتو، اردو، ہندی، فارسی اور انگریزی شامل ہیں۔ اردو کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں انھیں زیادہ مہارت حاصل نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، برطانوی وزیر خارجہ

    ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، برطانوی وزیر خارجہ

    لندن: برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے علیحدگی کے فیصلے کے باوجود برطانیہ ایرانی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کیا جانے والا اعلان برطانیہ کے جائزے کو متاثر نہیں کرے گا۔

    بورس جانسن نے کہا کہ جب تک بین الاقوامی معائنہ کار یہ کہیں گے کہ ایران معاہدے پر کاربند ہے اس وقت تک برطانیہ اس معاہدے کی مکمل پاسداری کرے گا۔

    واضح رہے کہ ایران جوہری معاہدے پر برطانیہ، فرانس، جرمنی نے ٹرمپ کو قائل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم یہ کاوشیں بروئے کار نہ آسکیں۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ کوئی ایسا قدم نہ اُٹھائے جس سے دیگر فریقوں کے لیے ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل جاری رکھنے میں رکاوٹ پیدا ہو۔

    مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

    خیال رہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ایران سے جوہری معاہدے سے نکلنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنا گمراہ کن اور سنگین غلطی ہے۔

    یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، برطانوی وزیراعظم تھریسامے اور جرمن چانسلر کی طرف سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صدر ٹرمپ کے اس فیصلے پر بہت پچھتاوا ہے۔ اس سے دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی تمام کوششوں پر پانی پھر جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لندن میں نوجوان لڑکی پر تیزاب سے حملہ

    لندن میں نوجوان لڑکی پر تیزاب سے حملہ

    لندن: برطانیہ کے جنوب میں واقع علاقے برکسٹن میں نامعلوم شخص پبلک ٹرانسپورٹ کی بس میں نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے بعد تیزاب سے متاثرہ لڑکی فٹ پاتھ پر بیٹھ گئی جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، چار روز میں یہ برطانوی دارالحکومت میں دن دیہاڑے ہونے والی 9 ویں مجرمانہ کارروائی ہے۔

    بس کے اندر موجود عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم شخص کی جانب سے تیزاب پھینکے جانے کے بعد لڑکی تکلیف سے چلاتی ہوئی بس سے اتر گئی، سڑک پر پیدل چلنے والے بعض افراد نے بوتلوں میں موجود پانی لڑکی پر ڈالا تاکہ اس کو محسوس ہونے والی تکلیف کم کی جاسکے۔

    مزید پڑھیں: لندن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، ایک زخمی

    واضح رہے کہ چند روز قبل لندن میں دو مختلف مقامات پر 13 اور 15 سالہ لڑکوں کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا تھا، اس کے علاوہ تیسرے مقام پر فائرنگ سے ایک سترہ سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔

    جنوبی لندن میں ہفتے اور اتوار کے روز بھی تیزاب سے حملے کے علاوہ فائرنگ کے چار اور چاقو سے حملے کے دو واقعات پیش آئے تھے۔

    میئر لندن صادق خان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پولیس کے بجٹ میں ایک ارب پاؤنڈ کی کمی کردی گئی ہے، بجٹ میں کمی کی وجہ سے ایک کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہر میں تشدد کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانوی دوشیزہ نے زیادتی کی کوشش کرنے والے حملہ آور کو لہولہان کردیا

    برطانوی دوشیزہ نے زیادتی کی کوشش کرنے والے حملہ آور کو لہولہان کردیا

    ڈروائٹ وچ: برطانیہ میں زیادتی کی کوشش کرنے والے حملہ آور کو نوجوان لڑکی نے تیز دھار شے سے لہو لہان کردیا، حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  نا معلوم حملہ آور نے وارسسٹرشائرکے علاقے ڈروائٹ وچ  میں  ایک ٹین ایجر لڑکی پر حملہ کرکے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی جسے لڑکی نے بھرپور مزاحمت کرکے ناکام بنادیا ، بلکہ حملہ آور کو زخمی بھی کردیا۔

    پولیس نے حملے کا شکار ہونے والی نوجوان لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ  ہفتے کے روز سہہ پہر تین بجے  ٹرینٹ کلوز اور وارسسٹر روڈ کے درمیانی علاقے میں ایک سنسنان گلی میں پیش آیا۔

     مسیحی پیشوا کو بچوں سے زیادتی کے جرم میں قید کی سزا

    لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس نے حملہ آور کو ایک تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا اور حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا، لڑکی کے مطابق اس نے حملہ آور کے پیٹ، پہلو اور پشت پر وار کیے تھے جن سے وہ زخمی ہوکر جائے حادثہ سے بھاگ کھڑا ہوا۔

    پولیس کا خیال ہے کہ حملہ آور پہلے پہل تو گھر پر ہی اپنے زخموں کا علاج کرنے کی کوشش کرے گا تاہم اگر اس کے زخم  گہرے ہوئے تو مجبوراً اسے کسی اسپتال کا رخ کرنا پڑے گا۔

    محکمے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس حملے کے بارے میں کسی بھی شہری کے پاس اگر کوئی اطلاع ہے تو  وہ پولیس سے شیئر کرے ۔ چیف انسپکٹر  اسٹیو ٹانکس کا کہنا ہے کہ اس حملہ آور کو جلد از جلد گرفتار کرنا بے حد ضروری ہے کہیں وہ غصے میں کسی اور لڑکی کو اپنا نشانہ بنانے کی کوشش نہ کر بیٹھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
  • ایران جوہری معاہدے کو ختم کرنا غلطی ہوگی، برطانوی وزیر خارجہ

    ایران جوہری معاہدے کو ختم کرنا غلطی ہوگی، برطانوی وزیر خارجہ

    لندن: برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے امریکا کو ایران جوہری معاہدے سے نہ نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کو ختم کرنا غلطی ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورنسن جانسن نے نیویارک ٹائمز میں ایک تحریر میں لکھا کہ ایران جوہری معاہدے کا مقصد تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بناسکے۔

    انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے منفی اثرات بہت کم ہیں، اس لئے امریکا پر زور دے رہے ہیں کہ بین الاقوامی معاہدے کو ختم کرنے کے بجائے امریکا اس میں موجود رہے۔

    واضح رہے کہ ایران جوہری معاہدے پر امریکا ایک طرف ہے تو اس کے اتحادی ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ دوسری طرف ہیں، فرانسیسی صدر نے بھی ایران جوہری معاہدہ ختم کرنے کی مخالفت کی تھی۔

    دوسری جانب امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے کے خاتمے کی خبریں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں، امریکی کروڈ آئل بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، امریکی کروڈ آئل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ ان کا ملک 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے دستبرار ہوجائے، جوہری معاہدے کی تجدید کے لیے ٹرمپ کو 12 مئی سے قبل فیصلہ کرنا ہے۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لندن میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، بچے زخمی

    لندن میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، بچے زخمی

    لندن : لندن کے شمال مغربی علاقے ویلڈ اسٹون مین نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو 13 اور 151 سالہ لڑکے زخمی ہوگئے، پولیس تاحال حملہ آور کا سراغ لگانےمیں ناکام رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے شمال مغربی علاقے ویلڈ اسٹون میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرنے دو کم سن نوجوانوں کو زخمی کردیا۔

    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں لڑکوں کو ایک دکان کے باہر گولیوں کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع طبی امداد دینے والے عملے نے سیکیورٹی اداروں کو دی۔ جس کے چند لمحے بعد ہی لندن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں فوری اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے دونوں لڑکوں کے سر میں گولی لگی ہے جس کے باعث متاثرہ نوجوان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کو دکان مالک نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 15 سالہ لڑکے کے سر میں گولی لگنے کے باعث اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے جبکہ 13 سالہ لڑکا خوش قسمت کہ گولی اس کے سر کو چھو کر نکل گئی۔

    واقعے عینی شاہد دکان مالک کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکے نے گولی چلتے ہی سر جھکا لیا تھا، جس کے باعث میں اس لڑکے کا چہرہ نہں دیکھ سکا سب خون سے لت پت شرٹ نظر آئی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا شمال مغربی لندن میں ہی نیو کروس روڈ کے علاقے میں ایک 22 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا جس کی جان اب خطرے سے باہر ہے

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو پولیس سیل کردیا ہے تاکہ واقعے کی تحقیقات کی جاسکے تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتار عمل میں نہیں آئی ہے۔


    لندن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، ایک زخمی


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ برطانوی حکام نے کہا تھا کہ لندن میں فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعات پولیس افسران کی کم نفری کی وجہ سے پیش آرہے ہیں۔ جس کے بعد حکام نے مشرقی لندن میں حالیہ دنوں ہونے والے فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعات کے پیش نظرمیٹروپولیٹن پولیس کے مزید 300 افسران کو مذکورہ علاقے میں تعینات کیا تھا تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کسی نے دھکا نہیں دیا، سرچکرانے سے زخمی ہوا، نعیم بخاری

    کسی نے دھکا نہیں دیا، سرچکرانے سے زخمی ہوا، نعیم بخاری

    لندن: تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ سر چکرانے کے باعث اسٹیشن پر گر گیا تھا جس کے بعد دوسرے دن ہوش آیا، میری چار پسلیں ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے کھانسنے میں تکلیف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نمل یونیورسٹی کی چندہ مہم کےسلسلے میں لندن میں  پہنچے تو اُن کے ساتھ زیر زمین اسٹیشن پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں سینٹ میریز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش کر رہیں کہ نعیم بخاری کو  پارک لین کے علاقے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم عزیز و اقارب نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نےتشدد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

    نعیم بخاری تیزی سے روبہ صحت ہیں اور اُن کی منگل کے روز اسپتال سے چھٹی ممکن ہے، صحت یابی کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسٹیشن پر موجود تھا کہ پھسلنے کی وجہ سے چوٹ لگی جس کے بعد اگلے دن اسپتال میں ہوش آیا، ڈاکٹرز نے بتایا کہ میری 4 پسلیاں ٹوٹی ہیں جس کی وجہ سے کھانسنے میں شدید تکلیف ہے علاوہ ازیں ایم آر آئی رپورٹ ٹھیک آئے ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم نمل فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کے لیے 28 اپریل کی رات لندن پہنچے اور میرے ساتھ واقعہ یکم مئی کو پیش آیا، برطانوی اخبار میں حادثے سے متعلق شائع ہونے والی خبر بے بنیاد ہے کیونکہ مجھے کسی نے دھکا نہیں دیا۔

    نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ جس مقصد کے لیے لندن آیا زخمی ہونے کے بعد وہ کرنے کی ہمت تو نہیں تاہم جمعے کو تحریک انصاف کے تحت ہونے والی تقریب مٰں شرکت کروں گا، اگر صحت ٹھیک رہی تو دو چار روز میں چھٹی مل جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نےتشدد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

    پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نےتشدد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

    لندن: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم بخاری نے برطانیہ کے دار الحکومت لندن میں زخمی ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وہ گذشتہ روز لندن کے مقامی ٹرین اسٹیشن پر گر کر زخمی ہوگئے تھے بعد ازاں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں پارک لین کے علاقے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    لندن کے اسپتال میں عزیز واقارب ملنے کے لیے پہنچے تو انہوں نے اپنے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جھوٹی باتیں پھیلائی جارہی ہیں، میرے خلاف یہ ایک سازش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ٹرین اسٹیشن پر موجود تھا کہ اچانک سر میں درد ہونے لگا اور میں چکراتا ہوا منہ کے بل گر پڑا جس سے شدید چوٹیں آئیں ہیں، میرے ساتھ اسپتال میں میری اہلیہ اور بیٹی موجود ہے، امید ہے چند روز میں اسپتال سے ڈسچارج ہوجاؤں گا۔

    لندن: نعیم بخاری کے ساتھ حادثہ، زخمی ہوکر اسپتال منتقل

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں وہ ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف جانے کے لیے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پہنچے تو گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

    اس حادثے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی تھی کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے، علاوہ ازیں تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے بھی نعیم بخاری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کرکٹ کے فروغ میں اے آر وائی نیوز کا اہم کردار ہے، باکسرعامرخان

    کرکٹ کے فروغ میں اے آر وائی نیوز کا اہم کردار ہے، باکسرعامرخان

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ  اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دیا، میری خواہش ہے کہ میں بھی پاکستان میں باکسنگ لیگ کراؤں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، باکسر عامر خان نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر اے آر وائی نیوز  اور سی ای او سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش  کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے ذریعے کرکٹ کو فروغ دیا، سلمان اقبال میرے اچھے دوست ہیں، وہ کرکٹ کے فروغ کیلئے بہت کام کررہے ہیں، امید ہے کہ سلمان اقبال کرکٹ کے فروغ کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

    عامر خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کو اےآر وائی کی سپورٹ بھی حاصل ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کی کرکٹ کو بہت فائدہ ہورہا ہے، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان لانا بڑی کامیابی ہے۔

    باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں باکسنگ لیگ شروع کررہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ سلمان اقبال اور اےآروائی نیوز اسے سپورٹ کریں گے، مجھے یقین ہے کہ باکسنگ لیگ بھی پی ایس ایل کی طرح کامیاب ہوگی۔

    وہ دن بھی آئے گا جب کرکٹ اسٹیڈیم میں باکسنگ کا میچ ہوگا جس میں میری فائٹ ہوگی، عامر خان کا کہنا تھا کہ میری اگلی فائٹ ستمبر میں ہے جس کیلئے محنت کررہاہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔