Tag: London

  • چاقوحملوں نےلندن کومیدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    چاقوحملوں نےلندن کومیدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    ڈیلاس : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لندن میں بندوقوں کے حملوں نے نہیں بلکہ چاقوحملوں نے اسپتال کو وارزون میں تبدیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ڈیلاس میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کی ریلی سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گن کنٹرول کے خلاف اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ چاقوحملوں نے گن رکھنے کے موقف کو درست ثابت کردیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لندن میں بندوقیں نہیں ہوتیں لیکن وہاں چاقو ہوتے ہیں، لندن کا اسپتال چاقو حملوں کے زخمیوں سے بھرگیا اورکسی وارزون میں تبدیل ہوگیا۔

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پیرس میں دہشت گردوں کے مختصرگروپ نے متعدد افراد کوقتل کیا، اگرکسی کے پاس گن ہوتی تو دہشت گردوں کوہلاک کیا جاسکتا تھا۔

    خیال رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں 50 سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال 15 فروری کو فلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


  • فیس بک ڈیٹا لیکس اسکینڈل: برطانوی فرم کیمبرج انالیٹیکا کو بند کرنے کا اعلان

    فیس بک ڈیٹا لیکس اسکینڈل: برطانوی فرم کیمبرج انالیٹیکا کو بند کرنے کا اعلان

    لندن: برطانوی الیکشن کنسلٹنسی فرم کیمبرج انالیٹیکا اور اس کی مرکزی ایس سی ایل الیکشنز لمیٹڈ نے فیس بک ڈیٹا لیکس اسکینڈل کے بعد اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر موقف اختیار کیا ہے کہ ہم پر الزام تراشی کی گئی، جس کی وجہ سے ہمارے صارفین اور سپلائرز بھی ہم سے دور ہوگئے ہیں، لہٰذا کاروبار کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ کیمبرج انالیٹیکا نے کروڑوں صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کرکے اسے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کیا تھا۔

    اس حوالے سے برطانوی اور یورپی ادارے فیس بک اور کیمبرج انالیٹیکا کے خلاف تحقیقات کررہے ہیں کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی اور برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو ممکن بنانے کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے ڈیٹا سے نتائج کو متاثر کیا گیا ہے یا نہیں۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے مطابق کمپنی پر 8 کروڑ 70 لاکھ افراد کے ڈیٹا کو غلط استعمال کرنے کا الزام ہے اور فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی تحقیق بھی جاری رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ڈیٹا چوری اسکینڈل پر کانگریس میں پہلے ہی معافی مانگ چکے ہیں اور انہوں نے پرائیویسی سے متعلق مزید اصلاحات کا اعلان بھی کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ: کار سوار نے عوام پر گاڑی چڑھادی، چار افراد زخمی

    برطانیہ: کار سوار نے عوام پر گاڑی چڑھادی، چار افراد زخمی

    لندن : برطانیہ میں تیز رفتار گاڑی نے نیو پورٹ کلب کے باہر کھڑے سیکڑوں لوگوں روند دیا، گاڑی کی زد میں آکر چار افراد شدید زخمی ہوگئے، کار سوار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے نیو پورٹ میں تیز رفتار گاڑی نے اسپورٹس کلب کے باہر کھڑے ہوئے لوگوں کے مجمے کو روند ڈالا، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں چار افراد گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والے شہریوں میں دو خواتین شدید زخمی ہیں، چوٹیں اتنی شدید ہیں جو باقی کی زندگی پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی عوام کو کچلنے کے بعد بھی 2 کلومیٹر دور جاکر رکی، جس میں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

    برطانوی پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے 18 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کلب کے باہر پیش آنے والے کار حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس میں ایک تیز رفتار گاڑی کو مجمے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    حادثے کے عینی شاہد 53 سالہ پاؤل بُریگیڈ کا کہنا تھا کہ میں اپنی 22 سالہ بیٹی کے انتظار میں کلب کے باہر کھڑا تھا، اور میرے سامنے تقریباً 100 شہری پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار کررہے تھے کہ اچانک ایک گاڑی نے عوامی ہجوم میں گھس گئی۔ جس نے متعدد شہریوں کو روند ڈالا۔

    واقعے کے ایک اور عینی شاہد نیو پورٹ کلب کے ڈائریکٹر افتخار ہارث کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوس ناک تھا‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد کلب کے اسٹاف نے زخمیوں کی فوری طبی امداد کی، اس دوران مقامی پولیس فوری رسپونس دیتے ہوئے بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اور کار سوار کو گرفتار کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں دیکھا کہ چار افراد شدید زخمی ہیں جن میں ایک مرد سمیت تین خواتین شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کچلنے واللی گاڑی دو کلومیٹر دور جاکر دھماکے کے بعد تباہ ہوگئی۔


    برطانیہ‘ ڈرائیور نے مسجد کے باہر کھڑے نمازیوں پرگاڑی چڑھا دی


    یاد رہے کہ دو قبل لندن میں مسجد کے باہر کھڑے دونوجوانوں کو تیز رفتار کار روند دیا تھا جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں‌اسپتال منتقل کیا گیا تھا.


    برطانیہ میں گھر میں‌ موجود خاتون کو گاڑی نے کچل دیا


    خیال رہے کہ برطانیہ کے علاقے کلیوڈون میں گاڑی تیز رفتاری کے باعث گھر میں گھس گئی، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں گھر میں موجود 90 سالہ خاتون گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے پیسہ لوٹ کر لندن بھیج رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے پیسہ لوٹ کر لندن بھیج رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال یوسف شاہوانی کو پی ایس پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن بھیج رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات اور مسلسل دھڑے بندی کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی تیزی سے پی ایس پی شمولیت جاری ہے، رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی بھی پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔

    پی ایس 90 بلدیہ ٹاؤن سے رکن سندھ اسمبلی منتخب یوسف شاہوانی نے شمولیت کا باضابطہ اعلان پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    پاک سر زمین پارٹی ککے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی کو پاک سرزمین پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

    ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں موجودہ بلدیاتی حکومت بد ترین کارکردگی رواں رکھی ہوئی ہے، بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمات کرنے کے بجائے عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن بھیجنے میں مصروف ہیں۔

    پی ایس پی سربراہ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کی عوام تبدیلی کے لیے پی ایس پی ساتھ ہے، بہت جلد ظلم کا یہ نظام ختم ہونے والا ہے، لوگ ظلم کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں جلد تبدیلی دکھی گی۔

    مصطفی کمال نے بجلی کے بحران پر شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں بجلی کا مصنوعی بحران پیدا ہوا تو وزیر اعظم کو یہاں آنا پڑا، لیکن کراچی میں بجلی کے مسئلے کا حل ایک میٹنگ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی کے لیے ڈسٹری بیوشن کمپنی ایک سے زائد ہونی چاہیئے، عوام کے الیکڑک کے رحم و کرم پر نہیں رہ سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حب میں درجنوں مسائل پیدا ہوچکے ہیں پی ایس پی نے عوام کے ساتھ بحرانوں کے خلاف دھرنا دیا تو خواتین اور بچوں پر شیلنگ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران متحدہ پاکستان کے متعدد اراکین اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، جن میں رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی ، شبیرقائم خانی ، رکن قومی اسمبلی محوب عالم اورایم پی اے سیف الدین خالد، رکن اسمبلی فوزیہ حمید شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یورپا فٹبال لیگ: آرسنل اور الیکٹیکو میڈرڈ میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر

    یورپا فٹبال لیگ: آرسنل اور الیکٹیکو میڈرڈ میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر

    لندن : یورپا لیگ فٹبال کے سیمی فائنل کے پہلے لیگ میچ میں آرسنل اور الیکٹیکو میڈرڈ  کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے ایمرٹس اسٹیڈیم میں آرسنل اور الیکٹیکو میڈرڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ کھیل کے آغاز میں ہی الیکٹیکو میڈرڈ کےشیمی ورسالکو کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد ٹیم نے 10 کھلاڑیوں کے ہمراہ اہم میچ کھیلا۔

    پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے پول پر خوب حملے کئے لیکن کوئی ٹیم گول نہ کرسکی،دوسرے ہاف میں آرسنل کی ٹیم پہلے برتری لینے میں کامیاب ہوگئی۔

    اکسٹھویں منٹ میں حریف ٹیم گول روکنے میں ناکام ہوگئی، بیاسی ویں منٹ میںالیکٹیکو میڈرڈ نے مقابلہ برابر کردیا جس کے بعد لاکھ کوشش کے باوجود کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

    آرسنل کی بہترین دفاعی حکمت عملی کے باوجود تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کا کلب فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • باکسر عامر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    باکسر عامر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، بیٹی کا نام علینا خان رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر باکسر عامر خان نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی ہے، عامر خان نے کہا ہے کہ میری اور فریال مخدوم کی جانب سے دنیا میں خوش آمدید۔

    عامر خان کی نومولود بیٹی کا وزن 8 پاؤنڈ اور تین اونس ہے جبکہ عامر خان کو مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔

    عامر خان کے ہاں یہ دوسری بیٹی کی پیدائش ہے اس سے قبل 2014 میں ان کے ہاں ایک بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی، جو اب چار برس کی ہوچکی ہیں۔ عامر خان اور فریال مخدوم 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں: عامرخان نےکینیڈین باکسرکو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی دو سال بعد رنگ میں واپسی ہوئی تھی اور انہوں نے اپنے کینیڈین حریف باکسر گریکو کو محض 39 سیکنڈ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

    خیال رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان کچھ عرصہ قبل تعلقات کشیدہ رہے تھے تاہم بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مودی حکومت کبھی مسئلہ کشمیر حل نہیں کرے گی، عمران خان

    مودی حکومت کبھی مسئلہ کشمیر حل نہیں کرے گی، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے تنازع کا پر امن حل ضروری ہے مگر مودی حکومت کبھی مسئلہ کشمیر حل نہیں کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ میں آل پارٹیز پارلیمنٹیرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہئے، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری ہے جسے روکنا ہوگا۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ ایک بڑا مسئلہ ہے، پاکستان میں ادارے تباہ کرکے کرپشن کی راہ ہموار کی گئی، شریف خاندان نے ملک کا پیسہ لوٹ کر اپنی جائیداد بنائی، ملک جس صورتحال سے گزر رہا ہے اس کے ذمہ دار کرپٹ حکمران ہیں۔

    عمران خان نے کہا امریکا نے نائن الیون کے بعد افغانستان پر حملہ کیا، پاکستان نے افغان جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا، افغان جنگ سے پاکستان کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، افغان جنگ سے 70 ہزار جانیں ضائع ہوئیں، قبائلی عوام متاثر ہوئے، پاکستانی فورسز نے قبائلی علاقوں میں کنٹرول حاصل کیا۔

    مزید پڑھیں: گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کے عطیات اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں، عمران خان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ دورے کا بنیادی مقصد نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے، پاکستان کے حالات ایسے ہیں کہ ملک سے زیادہ دیر باہر نہیں رہ سکتا ہوں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 29 اپریل کو لاہور میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں، جلسے کے بعد ملک میں تیزی سے تبدیلی آئے گی، ہم نے ایک دن رائے ونڈ میں جلسہ کیا تھا جس کی گونج ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کی صورت میں اب بھی سنائی دے رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کے عطیات اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں، عمران خان

    گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کے عطیات اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں، عمران خان

    لندن : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی سخاوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کا فنڈ اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کابرطانیہ میں فنڈریزنگ ایونٹ کامیاب ہوگیا ،  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا  نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں گزشتہ شب ریکارڈ نولاکھ پاؤنڈز (تقریباً پندرہ کروڑ روپے) کے عطیات اکٹھے کرنے پر میں انیل اور شوکت خانم کی مانچسٹر کمیٹی کا شکرگزار ہوں، دل کھول کر سخاوت کرنے پر میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا بھی خصوصی طور پر مشکور ہوں۔

    گذشتہ روز  لندن میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا برطانیہ دورے کا بنیادی مقصد نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے،  پاکستان کےحالات ایسے ہیں کہ ملک سے زیادہ دیر باہر نہیں رہ سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتیس اپریل کو لاہور میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ کرنے جا رہے ہیں، جلسے کے بعد ملک میں تیزی سے تبدیلی آئے گی، ہم نے ایک دن رائیونڈ جلسہ کیا تھا جس کی گونج “مجھےکیوں نکالا” کی صورت میں اب بھی سنائی دے رہی ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ پاکستان میں ادارے تباہ کر کے کرپشن کی راہ ہموار کی گئی، شریف خاندان نے ملک کے پیسے لوٹ کر اپنے جائیداد بنائے، ملک جس صورت حال سے گزر رہا ہے اس کی ذمہ دار یہاں کے کرپٹ حکمران ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ویزہ ملنے میں تاخیر، محمد عامر ٹیم کے ہمراہ برطانیہ روانہ نہیں ہوں گے

    ویزہ ملنے میں تاخیر، محمد عامر ٹیم کے ہمراہ برطانیہ روانہ نہیں ہوں گے

    لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر ویزہ ملنے میں تاخیر کے سبب آج رات ٹیم کے ہمراہ برطانیہ روانہ نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ویزہ ملنے میں تاخیر کے سبب آج رات ٹیم کے ہمراہ برطانیہ روانہ نہیں ہوسکیں گے، محمد عامر کی بدھ کو برطانیہ روانگی کا امکان ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ کے لیے آج رات کو روانہ ہوگی، قومی ٹیم 11 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف 24 مئی اور یکم جون کو ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

    ستائیس رکنی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور 11 آفیشلز برطانیہ روانہ ہوں گے، برطانیہ روانگی سے قبل قومی ٹیم کے لیے دو تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی تھی۔

    واضح رہے کہ محمد عامر پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہونے سے بچ گئے تھے، بلے باز کے ایک اسٹروک پر گیند سیدھی عامر کے پاؤں پر لگی تھی، بولر کو چوٹ لگنے پر ساتھی کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی بعدازاں واضح ہوا کہ کوئی سیریس انجری نہیں ہوئی، عامر بعد میں بولنگ کے لیے آئے اور ایک اوور بھی کرایا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ مشکل ہوتی ہیں تاہم ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑی شامل ہونے کے باوجود تینوں ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے پر عزم ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے خلاف ہیں، عمران خان

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے خلاف ہیں، عمران خان

    مانچسٹر: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے خلاف ہیں، امید ہے چیف جسٹس اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا موقع فراہم کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ سپریم کورٹ لے کر گئے، اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن سب سے بڑا کینسر ہے، کرپشن سے ادارے تباہ ہوتے ہیں، عوام کا پیسہ ان کی جیبوں میں چلا جاتا ہے، کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی نے آواز بلند کی دیگر جماعتوں میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کی اخلاقی جرأت ہونی چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں سینیٹ الیکشن میں لوگ 35 سال سے بک رہے ہیں، مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے 45 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی، الیکشن سے دو ماہ پہلے ایم پی ایز کو نکالنے سے فرق پڑے گا، سیاسی جماعتوں میں اخلاقی جرأت ہے تو اپنے بکنے والے اراکین کے نام لیں، جماعتوں نے نہیں بتایا تو میں ان لوگوں کے نام بتاؤں گا۔

    عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف سے کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوگا، بڑے چوروں کو پروٹوکول اور غریب کی تھانے میں پٹائی ہوتی ہے، 300 ارب لوٹنے والے کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول ملتا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نگران وزیر اعظم غیر جانبدار ہونا چاہئے، صاف و شفاف الیکشن کرانا نگراں سیٹ اپ کا مقصد ہوتا ہے، پچھلے الیکشن میں دو جماعتوں نے نگراں سیٹ اپ پر مک مکا کیا، الیکشن کے لیے نیوٹرل امپائر کی ضرورت ہے، مک مکا ہوگا تو صاف اور شفاف انتخابات کس طرح ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔