Tag: London

  • لندن نے جرائم میں نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا

    لندن نے جرائم میں نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں چاقو سے حملے، قتل و غارت گری، جنسی درندگی کی شرح نیویارک سے بڑھ گئی ہے، رواں سال کا ماہ فروری لندن کے لیے خونریز ثابت ہوا جہاں کی سڑکیں لوگوں کے لیے مقتل گاہ بن گئیں۔

    لندن میں صرف ایک ماہ میں 15 افراد کو قتل کردیا گیا اور یہ سلسلہ تاحال برقرار ہے، مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے، جبکہ نیویارک میں ماہ فروری میں 14 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

    پولیس کی جانب سے جاری اعدادو شمار سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نیویارک میں جرائم کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ میں امن قائم کرنا پولیس کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق لندن اور نیویارک کی آبادی قریبا 60 لاکھ ہے، لندن میں پولیس اہلکاروں کی تعداد 32 ہزار جبکہ نیویارک میں 40 ہزار ہے اور دونوں ملکوں کی پولیس کا سالانہ بجٹ 3 ارب پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے۔

    لندن کے میئر صادق خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باوجود لندن محفوظ ترین شہر ہے جبکہ پولیس کی جانب سے امن قائم کرنے کے لیے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ:2ماہ کی بچی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی

    برطانیہ:2ماہ کی بچی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی

    لندن : برطانیہ کے سفاری پارک میں اپنے والدین کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے آنے والی دو ماہ کی بچی کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیاگیا تاہم بچی دوران علاج انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز برطانوی ریاست مغربی مِڈ لینڈ میں واقع سفاری پارک میں اپنے والدین کے ساتھ آنے والی دو ماہ کی کمسن بچی کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    مڈلینڈ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ رونما ہوتے ہی پارک میں موجود دیگر شہریوں نے ایمبولینس کو فون کیا جس کے بعد ہوائی ایمبولینس کے ذریعے لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بچی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئی۔

    تصویر میں ہیلی کاپٹر ایمبولینس کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے

     

    ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کی موت کی تحقیقات کو مشکوک انداز میں نہیں لیا جارہا بچی کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ اور عزیزوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    پولیس افسر گرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ ’ ہم حادثے کے وقت پارک میں موجود افراد اور پارک عملے کے شکرگزار ہیں جنہوں نے لڑکی کی طبعیت خراب ہونے کی صورت میں فوری طبی امداد دی‘۔

    جبکہ سفاری پارک کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ صبح پارک میں والدین کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے آنے والی بچی کے ساتھ پیش آنے والے المناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا جسے اچانک ہارٹ اٹیک ہوگیا تھا۔


    مزید پڑھیں:دل کی بیماری سے خواتین بھی غیر محفوظ، تعداد میں‌ مسلسل اضافہ


    واضح رہے کہ امراضِ قلب کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر جورج کا کہنا تھا کہ خواتین تیزی سے دل کے مرض میں مبتلا ہورہی ہیں جس کی وجہ ذہنی اور جسمانی تناؤ ہے۔

    صحت کے عالمی جریدے پلس ون میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مردوں کے بعد اب دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین ذہنی تناؤ کی وجہ سے دل کے مرض میں مبتلا ہورہی ہیں۔

    تاہم مغربی مڈ لینڈ کے مقامی اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ تاحال دو ماہ کی کمسن بچی کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ کیا تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے والے استاد کو عمر قید کی سزا

    بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے والے استاد کو عمر قید کی سزا

    لندن : برطانیہ کی عدالت نے  بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے والے استاد کو عمرقید کی سزا سنا دی، عمر حق نے  مشرقی لندن میں بچوں کو دہشت گردی کیلئے جسمانی تربیت دی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی عدالت نے بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے کے الزام میں استاد عمر حق کو عمر قید کی سزا سنادی ، ملزم عمرحق پر الزام تھا کہ اس نے داعش سے متاثر ہو کر لندن میں حملوں کی منصوبہ بندی اور مشرقی لندن میں بچوں کو دہشت گردی کیلئے جسمانی تربیت دی۔

    عمرحق نے بِگ بین، بکنگھم پیلس سمیت متعدد جگہوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

    عدالت نے عمر حق کے ساتھی محمد عابد کو چارسال تین ماہ اور طاہر مامون کو اس کی معاونت پر بارہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں عدالت نے مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے شہری عمر حق کو دہشت گرد حملوں کے لیے بچوں کی فوج بھرتی کرنے کے الزام میں قصور وار ٹھہرایا تھا۔

    پولیس کے بیان کے مطابق 25 سالہ عمر حق اسکول میں ملازمت کے دوران فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں کو شدت پسندی کی ترغیب دیتا تھا اور اس اقدام کا مقصد لندن میں حملوں میں ان بچوں کو استعمال کرنا تھا۔

    عمر اسکول میں بچوں کو معمول کی پڑھائی کے بعد پرتشدد دہشت گردانہ کارروائیوں کی ویڈیوز بھی دکھاتا تھا اور پھر ان سے ایسے دہشت گردوں کا کردار ادا کرواتا تھا۔

    لندن میں انسداد دہشت گردی یونٹ کے سربراہ ڈین ہائیڈن کا کہنا تھا کہ عمر حق ایک خطرناک آدمی ہے جو یورپ اور ویسٹ منسٹر میں ہونے والے حملوں سے بہت زیادہ متاثر تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پرانے لڑاکا طیاروں کے پرزوں سے بنائی جانے والی حیرت انگیز اسپیڈ بوٹ

    پرانے لڑاکا طیاروں کے پرزوں سے بنائی جانے والی حیرت انگیز اسپیڈ بوٹ

    لندن: ایک ایسی اسپیڈ بوٹ سامنے آئی ہے جو ایک ہی وقت میں آبدوز اور طیارہ بھی ہے، اس نجی اور تیز رفتار کشتی کو پرانے لڑاکا طیاروں کے پرزوں اور سامان سے تیار کیا گیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق یہ آبدوز کشتی شارک مچھلی سے مشابہت رکھتی ہے، اس کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ کشتی ایک چھلانگ میں موجوں کو عبور کرسکتی ہے اور دو سواروں کو لے کر پانی کے نیچے سفر کرسکتی ہے، اس کو سی بریچر کا نام دیا گیا ہے۔

    لڑاکا جیت، ریسنگ بوٹ اور آبدوز کے امتزاج پر مشتمل اس واٹر کرافٹ کی قیمت 80 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر کے درمیان رکھی گئی ہے، یہ اسپیڈ بوٹ کنٹرول کے تین محوروں کے ساتھ ایئر کرافٹ جیسے انداز سے حرکت کرتی ہے۔

    یہ اسپیڈ بوٹ دائیں اور بائیں جانب گھومنے کے علاوہ عمودی چھلانگ، پانی کی تہہ میں سفر اور موجوں کے بیچ سے نکل جانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

    اسپیڈ بوٹ ہر باری میں تقریباً 20 سیکنڈ کے دورانیے تک پانی میں نصف میٹر تک گہرائی میں چلتی ہے جبکہ موجوں کے بیچ 12 فٹ کی بلندی تک چھلانگ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    اس سی بریچر میں 230 سے 260 ہارس پاور کا انجن نصب ہے جو اس آبدوز کشتی کو پانی کی سطح کے اوپر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ اور پانی کے نیچے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جاسکتا ہے۔

    اس اسپیڈ بوٹ کو آن بورڈ اسٹیریو، آئی پوڈ ڈوک، جی پی ایس نظام کے علاوہ مختلف اندرونی اور بیرونی رنگوں سے بنایا گیا ہے، اس کے ساتھ اس میں 360 ڈگری کا کیمرا بھی نصب کیا جاسکتا ہے جو کاک پٹ میں ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی پر براہ راست مناظر دکھائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لندن دھماکےمیں ملوث عراقی پناہ گزین کو34سال قیدکی سزا

    لندن دھماکےمیں ملوث عراقی پناہ گزین کو34سال قیدکی سزا

    لندن:  برطانیہ میں پناہ لینے والےعراقی نوجوان احمد حسن کو قتل کا جرم ثابت ہونے پرمقامی عدالت نے 34 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابقعراق میں حالات خراب ہونے کے باعث 2016 میںبرطانیہ میں پناہ لینے والے 18 سالہ نوجوان احمد حسن نے 2016 میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے شروع کیے گئے پروگرام میں شرکت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    18 سالہ احمد حسن گذشتہ سال لندن کے علاقے پارسنز گرین میں واقع زیرزمین ریلوے اسٹیشن میں گھریلو سطح پر تیارکردہ دھماکہ خیزمواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے اسٹیشن پر مسافروں میں سے 30 افراد جُھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

    حسن کی ذہن سازی کرنے والی خاتون لیکچرار کا کہنا تھا کہ نوجوان حملہ آورحکومتی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گردوں کی بحالی کے مرکز میں جانے کے لیے تیار ہی نہیں تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ احمد حسن کو حکومت کی زیر سرپرستی چلنے والے مخلتف بحالی کے مراکز میں داخل کرنے کوشش کی گئی لیکن حسن کا یہ دعویٰ تھا کہ اسے ایسے کسی پروگرام میں شرکت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    کیٹ کیبل نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ میرے لیے ضمیر کا مسئلہ تھا، ہمیں پارسنز گرین میں ہونے والے خطرناک واقعے سے سبق سیکھنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ آئندہ ایسا کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پولیس کو حسن کے حوالے سے پہلے ہی متبنہ کردیا تھا کیوں کہ سن 2016 میں حسن نے امیگریشن کے لیے دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ عراقی شدت پسند تنظیم داعش میں شامل ہوکر قتل کرنے تربیت حاصل کرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی حصے میں واقع زیر زمین ٹرین اسٹیشن پارسنز گرین انڈر گراؤنڈ میں کھڑی ٹرین میں ایک بالٹی میں رکھا گیا بم دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں 30 افراد جُھلس کر زخمی ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کیلکو لیٹر کا استعمال بچوں کے لیے مفید قرار

    کیلکو لیٹر کا استعمال بچوں کے لیے مفید قرار

    لندن: اکیڈیمکس فار ایجوکیشن انڈاؤمنٹ فاؤنڈیشن (اے ای آئی ایف) کی جانب سے جاری کردہ تحقیق سے یہ ثابت ہوگیا کہ کیلکو لیٹر کا استعمال بچوں کے لیے مفید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیلکو لیٹر کا استعمال بچوں میں ناصرف ریاضی کے مضمون میں دلچسپی پیدا کرتا ہے بلکہ ان کی ذہنی صلاحیت میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔

    دنیا کے مختلف ممالک کی تعلیمی اداروں میں کیلکو لیٹر کا استعمال ممنوع سمجھا جاتا ہے لیکن حال ہی میں لندن کی مقامی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کیلکو لیٹر کا درست استعمال سے بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

    دماغی کارکردگی میں اضافہ کے لیے یہ ورزشیں کریں

    تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر بچوں کو کیلکو لیٹرز کا استعمال درست انداز میں سکایا جائے تو یہ صرف ریاضی ہی نہیں بلکہ طالب علموں میں ہر قسم کے مسائل سے نمٹنے اور اسے حل کرنے والی سوچ بھی پیدا کرتے ہیں۔

    مذکورہ تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ کیلکو لیٹر کا استعمال طالب علموں میں ریاضی کے ہنر کو بڑھنے سے روکنے کی بجائے اس کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں جبکہ محقق پروفیسر جیرمی ہوجن کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ دیگر طریقوں کے ساتھ ساتھ بچے کیلکولیٹرز کا بھی استعمال کریں۔

    دماغی کارکردگی میں اضافہ کے لیے 10 ورزشیں

    خیال رہے کہ ماضی میں برطانوی حکومت نے 11 سالہ بچوں کے لیے منعقد کیے گئے ریاضی کے امتحانات میں کیلکولیٹرز کے استعمال کو ممنوع قرار دیا تھا، بعد ازاں یہ پابندی ختم کر دی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    شہباز شریف ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    لندن: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ کے دار الحکومت لندن پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اپنے نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں جہاں وہ سابق وزیر عظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے جبکہ اپنا معمولی چیک اپ بھی کروائیں گے۔

    لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معمول کے چیک کے لیے لندن آیا ہوں، اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کروں گا، جبکہ میرا یہ ایک نجی دورہ ہے۔

    بیگم کلثوم نواز کی دوبارہ طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو مل جل ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ملک نفرتوں اور جھگڑوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کے تمام اداروں کو مل بیٹھ کر آگے بڑھنے کا سوچنا ہوگا۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے پاکستان کا مستقبل روشن بنائیں گے، ہمیں ملک کو کسی تصادم کی طرف لے جانے سے بچانا ہوگا، ہم نفرتوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خرب رہنے کے باعث وہ لندن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اس قبل کے تین گلے کے آپریشن ہوچکے ہیں جو کامیاب رہے تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے کینسر کی تشخیص کے بعد بیگم کلثوم نواز  مسلسل زیر علاج ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • برطانیہ: مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت

    برطانیہ: مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت

    لندن: برطانیہ میں نسل پرستی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم کے خلاف لندن کے شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں شدید سردی کی لہر اور درجہ حرارت نکتہ انجماد سے گر جانے کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے احتجاج کیا، اور نسل پرستی کے خاتمے کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

    مظاہرے میں مختلف رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا، اس موقع پر مظاہرین نے جو پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ان پر مندرجہ ذیل پیغامات درج تھے، ’ہم نسل پرستی کو مسترد کرتے ہیں‘، ’اسلاموفوبیا نامنظور‘، ’پناہ گزین کو خوش آمدید‘ اور ’پناہ گزین کو ملک بدر کرنا بند کرو‘۔

    فرانسیسی عدالت نے نسل پرستی پر مبنی کیک پرعائد پابندی اٹھا لی

    خیال رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران لندن ہی میں مسلمانوں سمیت غیر ملکیوں پر تیزاب کے حملوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جب کہ نفرت انگیزی سے جڑے حملوں میں بھی اضافے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں گذشتہ دنوں ایسے پمفلٹس بھی دکھائی دیے، جن میں مسلمانوں پر حملوں کے لیے اکسایا جارہا تھا، علاوہ ازیں مسلمان کو سزا دو نامی نفرت انگیز مہم بھی چلائی گئی جس میں لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکایا گیا، تاہم اب اس مہم اور نسل پرستی کے خلاف ہزاروں برطانوی شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

    واشنگٹن، نیویارک میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے

    اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں کسی قسم کی نفرت انگیز مہم کو قبول نہیں کریں گے، ہمیں تفریق میں پڑنے کے بجائے انسانیت کا سوچنا ہے اور نفرتوں کو مٹانا ہے۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ سمیت پورے یورپ میں نسل پرستی کا رجحان ماضی کے مقابلے میں مزید ابھر کر سامنے آیا ہے جو ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیگم کلثوم نواز کی دوبارہ طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    بیگم کلثوم نواز کی دوبارہ طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    لندن: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی اچانک دوبارہ طبیعت خراب ہونے باعث انہیں برطانیہ کے مقامی اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی آج اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں لندن کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بیگم کلثوم نواز کی گذشتہ کئی مہینوں سے طبیعت بدستور خراب ہے اس سے قبل ان کے گلےمیں ٹیومر ہوا تھا جس کا تین بار آپریشن ہوا جو کامیاب رہا، بعد ازاں ڈاکٹرز نے ان کی گلے میں کینسر کی تشخیص کی ہے جس کے بعد کلثوم نواز تاحال لندن میں زیر علاج ہیں۔

    اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد

    خیال رہے کہ گذشتہ سال نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 لاہور میں 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نواز امیدور تھیں اور ملک میں موجود نہ ہونے کے باوجود انہوں نے جیت اپنے نام کی تھی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ والدہ کو علاج کے بعد گلے کا کینسر دوبارہ ہوگیا، ہم نے عدالت سے جانے کی چھٹی مانگی لیکن اجازت نہیں ملی۔

    نوازشریف حق کے راستے پر ہیں، مشکلات آتی رہیں گی، مریم نواز

    ان کا مزید کہا تھا کہ نواز شریف 6 ماہ سے اپنی اہلیہ سے نہیں مل سکے، ان سارے حالات میں ہم شکوہ نہیں کررہے ہاں سارے معاملات اللہ پر چھوڑتے ہیں انشاء اللہ وہی فتح دے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے سے حقائق نہیں چھپ سکتے: برطانوی وزیر اعظم

    برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے سے حقائق نہیں چھپ سکتے: برطانوی وزیر اعظم

    لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے 23 برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے سے حقائق تبدیل نہیں کیے جاسکتے، برطانوی سرزمین پر دو افراد پر قاتلانہ حملے کی روسی ریاست ہی ذمہ دار ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی حکمراں جماعت کنزر ویٹو پارٹی کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گذشتہ دنوں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کو زہر دینے پر روس کے23 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    برطانوی حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں روس نے بھی رد عمل میں اپنی سرزمین سے 23 برطانوی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد روس اور برطانیہ کے تعلقات میں شدید تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

    برطانیہ نے 23 روسی سفارت کاروں کو ملک بدرکرنے کا حکم جاری کر دیا

    برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے جاری تنازعات سے متعلق کہا ہے کہ روس نے برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس سے سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کو قتل کرنے سے متعلق حقائق تبدیل اور نہ ہی چھپائے جاسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ روس بین الا قوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے، اس کے خلاف ہم مزید اقدامات کے بارے میں آئندہ دنوں میں فیصلہ کریں گے، برطانوی سرزمین پر دو افراد پر قاتلانہ حملے کی روسی ریاست ہی ذمہ دار ہے اور اس کا کوئی متبادل نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا۔

    روس کا برطانیہ کے 23 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو روسی حکومت کی جانب سے حملوں کے درعمل میں کوئی رعایت نہیں برتیں گے، دنیا بھر سے ہمارے اتحادی ممالک کی جانب سے ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کا براہ راست ذمہ دار برطانوی حکومت کی جانب روس کو ٹھرایا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔