Tag: London

  • کیپسول ہوٹل، کرایہ صرف 35 ڈالر

    کیپسول ہوٹل، کرایہ صرف 35 ڈالر

    لندن: برطانیہ میں کمپنی نے اپنی نوعیت کا منفرد ہوٹل متعارف کرایا ہے جس میں ایک رات قیام کا کرایہ صرف 35 ڈالر ہے اور مسافروں کو بالکل مفت انٹرنیٹ سروس بھی فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ طرز پر بنایا جانے والا ہوٹل اس لیے بھی منفرد ہے کہ اس کے کمرے  ایک کے اوپر ایک جڑے ہوئے ہیں، جن کو ’کیپسول‘ کا نام دیا گیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کوشش کا مقصد سیاحوں کو سستی متبادل رہائش فراہم کرنا ہے۔

    جاپان اور سنگاپور کے بعد منفرد ہوٹل برطانیہ اور یورپ میں بھی تیار کئے جارہے ہیں جس کا ایک اور مقصد لوگوں کو منفرد تجربے اور تفریح فراہم کرنے کا موقع دینا ہے۔

    برطانوی کمپنی نے اس نئے تجربے کو پہلی بار لندن میں پیش کیا جہاں اس نے اپنی نوعیت کا پہلا ہوٹل قائم کیا، یہ ہوٹل 26 کیپسولز پر مشتمل ہے یعنی اس میں صرف 26 افراد ہی قیام کرسکتے ہیں۔

    ایک کیپسول میں ایک شخص کے لیے رات گزارنے کے اخراجات صرف 25 پاؤنڈ (35 ڈالرز) یعنی پاکستانی 3 ہزار آٹھ سو روپے کے قریب ہیں، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اخراجات کی یہ رقم لندن کے وسطے علاقے میں کسی بھی عوامی ہوٹل کے کمرے کے کرائے سے بہت کم ہے۔

    ایک کے اوپر ایک جڑے ہونے کے باوجود ہر کیپسول میں رہنے والے شخص کو مکمل پرائیویسی حاصل ہوتی ہے، باہر جانے پر کیپسول کو بند کیا جاسکتا ہے اس طرح سیاحوں کی اشیاء بھی محفوظ رہتی ہیں۔

    ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے مفت وائی فائی کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے جبکہ برقی پلگ بھی دستیاب ہیں جس کے ذریعے موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے سمیت لیپ ٹاپ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    خیال کیا جارہا ہے کہ اس طرز کے ہوٹل بننے سے دیگر ممالک سے آنے والے سیاحوں یا مقامی مسافروں کے لیے ایک سستا اور اچھا بندوبست فراہم کیا جاسکتا ہے اور مستقبل قریب میں جدید سہولیات سے آراستہ یہ ہوٹل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

    یہ پڑھیں: دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • برطانیہ نے 23 روسی سفارت کاروں کو ملک بدرکرنے کا حکم جاری کر دیا

    برطانیہ نے 23 روسی سفارت کاروں کو ملک بدرکرنے کا حکم جاری کر دیا

    لندن : برطانوی وزیراعظم نے23روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا، سفارت کاروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں برطانیہ چھوڑکر چلے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق روس اور برطانیہ کے درمیان تعلقات میں شدید تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کو زہر دینے پر روس کے23سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔

    برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے یہ حکم برطانیہ میں مقیم روسی جاسوس اور اس کی بیٹی  کو زہر دینے سے متعلق وضاحت دینے سے انکار پر جاری کیا گیا، اس کے علاوہ تھریسا مے نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کو برطانیہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی منسوخ کردی ہے۔

     تھریسا مے نے حکم دیا ہے کہ روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی تقریب میں برطانوی شاہی خاندان شرکت نہیں کرے گا۔

    دوسری جانب 23روسی سفارت کاروں کی ملک بدری کے احکامات پر روسی حکومت اور برطانیہ میں سفارتخانہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو اس کے اس اقدام کا جواب دس دن کے اندر دیں گے، اس حوالے سے روسی سفیر نے بتایا کہ سفارتکاروں کو بے دخل کرنے کا اقدام غیر منصفانہ،جارحانہ ہوگا، برطانوی سفارتکاروں کو بے دخل کیا تو اس کا بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں: برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پرقاتلانہ حملہ


    یاد رہے کہ دس مارچ کو برطانوی شہر سلسبری میں 66 سالہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی 33 سالہ یولیا اسکریپل کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔


    مزید پڑھیں: ممکن ہے سابق روسی جاسوس کوروس نےزہردیا ہو‘ برطانوی وزیراعظم


    اس حوالے سے برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں باپ بیٹی کو اعصاب متاثر کرنے والے کیمیکل مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • لندن کے ٹرافلگر اسکوائر پر عبدالستارایدھی کا فن پارا تیار

    لندن کے ٹرافلگر اسکوائر پر عبدالستارایدھی کا فن پارا تیار

    عبدالستار ایدھی کی خدمات کبھی بھلائی نہیں جاسکتی، جس تازہ مثال لندن سے تعلق رکھنے والے فنکار کی ہے جس نے ٹریفلگر اسکوائر پر ایدھی صاحب کی خدمات کو پینٹنگ بناکر خراج عقیدت پیش کیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانے والے اور انسانیت کا درس دینے والے عبدالستار ایدھی صرف پاکستان میں ہی بلکہ پوری دنیا میں اپنے کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔جس کی تازہ ترین مثال برطانوی فنکار دانیل سوان کا فن پارا ہے جس کے ذریعے انہوں نے ایدھی صاحب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    حال ہی میں لندن سے تعلق رکھنے والے مصور اور سماجی کارکن دانیل سون نے دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس چلانے والے سماجی کارکن ایدھی صاحب کی انسان دوستی سے متاثر ہوکر عبدالستار ایدھی اور عوامی خدمت کے اس زبردست جذبے کو سراہنے کے لیے لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر ان کا فن پارا تیار کیا ہے۔

    Daniel Swan

    ایدھی نے یتیموں کی سرپرستی اور بے سہارا لوگوں کو مدد فراہم کی۔ دنیا انہیں انسان دوست شخصیت تسلیم کرتی ہے جس انسانیت کے لیے زندگی گزاری اور آخری سانس تک لوگوں کے خدمت کے لیے صرف کردی۔

    سوان برطانیہ میں کام میں سماجی کام کرنے والی تنظیم’پیپلز آف پرسیپشن‘کے ساتھ کام کرتے ہیں جو بے گھر افراد کے لیے گھر کا بندوبست کرتی ہے۔

    بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دانیل سوان نے لکھا کہ’میں دنیاکے ایک بڑے ادارے میں کام کرتا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کا یہ خیال تھا کہ میں بہت پیسے کماتا ہوں لیکن میں اس سے انسانیت کی خدمت کے لیے کچھ نہیں کر سکتا تھا‘۔

    انہوں مزید لکھا کہ’لوگ جتنی تکالیف برداشت کررہے ہیں، اگر ہر فرد مجبور لوگوں کی مدد کرنا شروع کردے تو لوگوں کو اتنی مشکلات نہ اٹھانی پڑے،اور اگر ہم اپنے پیار کرنے والے لوگوں کے ساتھ اچھے انداز میں زندگی گزارنے لگے تو پوری دنیا کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

  • برطانیہ میں مسلمانوں‌ کے خلاف نفرت انگیز خط کی تقسیم

    برطانیہ میں مسلمانوں‌ کے خلاف نفرت انگیز خط کی تقسیم

    لندن: برطانیہ میں تین اپریل کو مسلمانوں کو سزا دینے کا دن کے خط تقسیم کردئیے گئے، نفرت انگیز خط کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں خط تقسیم کئے گئے ہیں جس میں تین اپریل کو ’پنش اے مسلم ڈے‘ یعنی مسلمانوں کو سزا دینے کا دن، کے طور پر منانے کو کہا گیا ہے۔

    خط میں مسلمانوں کے خلاف مختلف پرتشدد اقدامات اور ان کے نتیجے میں دئیے جانے والے پوائنٹس کا ذکر ہے، نفرت پر مبنی اس خط کے بارے میں لندن پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے افسران نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ مارٹن سنوڈن کا کہنا ہے کہ ہم مذہب کی بنیاد پر نفرت کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، افسران اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں۔

    مارٹن سنوڈن کا کہنا ہے کہ ان خطوط کو جاری کرنے کا مقصد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا اور ان کو ڈرانا ہے، اس کے ساتھ وہ ہمیں تقسیم کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ روز پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کو بھی ایک مشکوک پارسل موصول ہوا تھا، جس کو پولیس نے قبضے میں لے لیا تھا تاہم اس پارسل سے کوئی نقصان دہ چیز برآمد نہیں ہوئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • گوادرمیں سرمایہ کاری کے لیے لندن میں پرکشش اشتہاری مہم

    گوادرمیں سرمایہ کاری کے لیے لندن میں پرکشش اشتہاری مہم

    لندن کی مخصوص سرخ رنگ کی سو سے زائد دو منزلہ بسوں پر پاکستان کے نئے ساحلی شہر اور بندرگاہ گوادر میں سرمایہ کاری کی ترغیب کے لیے تشہیری مہم جاری ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ بسوں پر انگریزی زبان میں گوادر، ابھرتے ہوے پاکستان کا دروازہ‘‘تحریر ہے اور یہ بسیں مرکزی لندن کے علاقوں ویسٹ منسٹر، آکسفورڈ سٹریٹ، پارک لین اور نائٹس برج سمیت لندن کے چار درمیانی زونز میں گردش کریں گی۔’’

    تشہیری مہم چلانے والی کمپنی چائنہ پاک انویسٹمنٹ کارپوریشن کے چیف آپریشن افسر سٹیورٹ ریڈ کا کہنا ہے کہ لندن کی معاشی منڈی میں ہر روز پچاس کھرب ڈالر کا سرمایہ گردش کرتا ہے اور ایک ماہ کے دوران گوادر کی ان سرخ بسوں کو ایک کروڑ سے زیادہ بااثر لوگ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا کی ابھرتی ہوئی معاشی طاقت ہے جو 2030 تک دنیا کی بیسویں بڑی معیشت ہو گی اور گوادر مستقبل میں جنوبی ایشیا کی تجارت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    چائنہ پاک انویسٹمنٹ کارپوریشن چین کی چوتھی بڑی تعمیراتی کمپنی ٹاپ انٹرنیشنل انجنئیرنگ کارپوریشن کے ساتھ مل کر گوادر میں ماسٹر کمیونٹی منصوبہ تعمیر کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف چین سے آنے والے پیشہ ور افراد کو رہائش کی سہولیات مہیا کرے گا بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے بھی پرکشش سرمایہ کاری کا موقع مہیا کرے گا۔ ٹاپ انٹرنیشنل انجنیئرنگ کارپوریشن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں 822 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جس کے سو فیصد ثمرات پاکستانیوں کو ملیں گے۔

    سٹیورٹ ریڈ نے بتایا کہ گوادر کی حفاظت پاک فوج کر رہی ہے اور یہ پاکستان کا محفوظ ترین شہیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی مقامی آبادی سی پیک اور بندرگاہ کی تعمیر سے مستفید ہو رہی ہے اور مقامی لوگوں کو ملازمتوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کی بہترین سہولتیں بھی میسر آ رہی ہیں۔

    سی پیک کے تحت زیرتعمیر ساحلی شہر گوادر کی بندرگاہ کا موازنہ دبئی سے کیا جا رہا ہے اور اس منفرد اور پاکستان سے باہر جاری مہنگی ترین اشتہاری مہم کے ذریعے عالمی منڈی میں گوادر کے اندر سرمایہ کاری کی ترغیب دلائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ لندن کی بسوں پردنیا کی معروف ترین کمپنیاں اور ادارے اشتہارات لگاتے ہیں جن میں نائیک، امازون اورایپل بھی شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئرکریں

  • لندن : ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکے

    لندن : ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکے

    لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی تاہم ٹرین میں سوار مسافر محفوظ رہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی، ٹرین مالڈین اسٹیشن سے گزر رہی تھی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق سینکڑوں مسافروں کواسٹیشن سے نکال لیا گیا ہے جبکہ ٹرین میں سوار مسافروں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

    برطانوی ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں دھماکے بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوئے۔


    لندن کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ، متعدد زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 15 ستمبرکو لندن کے جنوبی حصے میں واقع زیر زمین ٹرین اسٹیشن پارسنز گرین انڈر گراؤنڈ میں کھڑی ٹرین میں دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 17 اکتوبرکولندن میں پارسن گرین کے ٹیوب اسٹیشن کے باہر نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • برطانیہ میں شریف خاندان کی مشتبہ جائیداد نئے قانون کی زد میں

    برطانیہ میں شریف خاندان کی مشتبہ جائیداد نئے قانون کی زد میں

    لندن : شریف فیملی کی برطانیہ میں بنائی گئی جائیداد قانون کی زد میں آگئی، ایون فیلڈ کو مشتبہ ملکیت کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے پانچ مشتبہ جائیدادوں کی فہرست حکومت کو دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جائیداد سے متعلق شریف فیملی کے مسائل میں اضافہ ہوگیا، برطانیہ میں غیرقانونی دولت سے بنائی گئی جائیداد کا نیا قانون لاگو کردیا گیا۔

    مذکورہ قانون کے بعد برطانیہ میں شریف فیملی کی جائیداد بھی ریڈار پر آگئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایوان فیلڈ جائیداد کی کھوج کیلئے حکام کو مراسلہ لکھ دیا۔

    مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان فیلڈ جائیداد کی فوری تحقیقات کی جائیں، نئے برطانوی قانون کو ’’ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے مطابق برطانوی ایجنسیاں کسی بھی جائیداد کی رقم کی منتقلی اور جائیداد کیلئے حاصل رقم کے بارے میں بھی چھان بین کی مجازہوں گی۔

    اس اقدام کا مقصد برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی شفافیت میں موجود سقم دور کرنا ہے، نئےقانون کے بعد ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے5متنازع جائیدادوں کی چھان بین کیلئے کہہ دیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نوازشریف کےاعتراضات مسترد


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • میرا بیٹا صوفی اور علم دوست تھا: مشال کے والد کا لندن یونیورسٹی میں‌ لیکچر

    میرا بیٹا صوفی اور علم دوست تھا: مشال کے والد کا لندن یونیورسٹی میں‌ لیکچر

    لندن: مردان میں‌ قتل کیے جانے والے مشال کے والد اقبال خان نے کہا ہے کہ ملک پر چھائے تشدد کے اندھیرے کو دور کرنے کے لیے ہمیں عدم تشدد کی تحریک چلانی ہوگی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسٹی آف لندن میں عبدالغفار خان کی تیسویں برسی پر منعقدہ باچا خان لیکچر میں کیا، جس کا اہتمام سماجی تنظیم بلومزبری پاکستان نے کیا تھا.اس موقع پر حاضرین نے کھڑے ہو کر اقبال خان کا استقبال کیا اور ان کے عزم و حوصلے کی داد دی.

    یاد رہے کہ گذشتہ برس مشال خان کو عبدالولی خان یونیورسٹی میں ایک مشتعل ہجوم نے مبینہ توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرکے ہلاک کر دیا تھا.

    خدارا! زینب کے والدین کے ساتھ انصاف کریں اور قاتلوں کو سزا تک پہنچائیں: والد مشال‌ خان

    انھوں نے کہا کہ موت سے پہلے مشال نے کہا تھا کہ تم میرے وجود کو مار سکتے ہو لیکن میری فکر، نظریے اور شعور کو نہیں مار سکتے۔ انھوں نے اپنےبیٹے سے متعلق کہا کہ مشال صوفی سوچ کا حامل علم دوست اور کتاب دوست انسان تھا۔

    لیکچر میں‌ مشال کے والد نے باچا خان کی زندگی اور فلسفے پر بھی روشنی ڈالی اور ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کا ذکر کیا. ان کا کہنا تھا کہ باچا خان کے خدائی خدمتگاروں کے پاس کوئی ہتھیار نہیں، فقط عدم تشدد کا فلسفہ تھا۔

    یاد رہے کہ مشال خان کو 13اپریل 2017 کو مشتعل ہجوم نے فیس بک پر توہین آمیز مواد نشر کرنے کے مبینہ الزام پر قتل کر دیا تھا. اس واقعے پر شدید عوامی ردعمل آیا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا. پولیس کو توہین مذہب کے شواہد نہیں‌ ملے اور حملے کو جامعہ کی انتظامیہ ہر تنقید کا ردعمل قرار دیا گیا.اس واقعہ کے بعد 45 افراد حراست میں لیا گیا تھا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ریستوران کے مسلمان مالک پرحملہ، برطانوی شہری پرفردِجرم عائد

    ریستوران کے مسلمان مالک پرحملہ، برطانوی شہری پرفردِجرم عائد

    لندن: برطانوی نسل پرست کی جانب سے مقامی ریستوران کے مالک گاڑی تلےے روندھنے کے کیس سے متعلق  فیصلے میں ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز واقعے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے جج ڈینی بیری نے ملزم ماریک زکرو کو 32 ہفتوں کی سزا سناتے ہوئے 3 سال تک ڈرائیونگ پرپابندی بھی عائد کردی ہے، اس موقع پرملزم نے عدالت کے روبرواپنے کیے پرشرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 23 جون کو لندن میں واقع مقامی ریستوران کے مسلمان مالک کو ریستوران کے باہر برطانوی شہری نے گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی تھی، واقعے کے بعد پولیس نے  ملزم کو گرفتار کرلیا تھا‘ حادثے کا شکار ہونے والا مسلمان اس واقعے میں بال بال بچ گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم ماریک زکروکی واقعے کے وقت نشے میں دھت تھا  جب اس نے ریستوران میں موجود اس کے مالک پر  گاڑی چڑھانےکی کوشش کی تھی۔

    پولیس کو بیان دیتے ہوئے ملزم کا کہنا تھا کہ میں ایک مسلمان کو قتل کرنے جارہا ہوں، اور اس طرح میں اپنے ملک  کی حفاظت کروں گا تم لوگ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

    واضع رہے ملزم نسل پرست جبکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز نظریہ رکھتا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم قتل کرنے ،خوف و ہراس پھیلانے سمیت متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب ہے جس کے خلاف مزید کاروائیاں جاری ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

  • عمران خان نااہلی کیس: نواز شریف نے ملک گیرتحریک چلانے کا اعلان کردیا

    عمران خان نااہلی کیس: نواز شریف نے ملک گیرتحریک چلانے کا اعلان کردیا

    لندن : سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کردی، فیصلے کے خلاف ملک میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے، آف شور کمپنی والے کو چھوڑ دیا گیا، یہ کہاں کاانصاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں اپنی رہائش گاہ سے وطن واپسی کے لئے ائیر پورٹ روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اپنی گفتگو میں نوازشریف نے ایک بار پھر عدلیہ پر شدید تنقید کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کردی، میری خیالی تنخواہ کو اثاثہ مان لیا گیا، عمران خان کی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں انہوں نے خود آف شوزکمپنی کا اعتراف کیا۔

    عمران خان نے پٹیشن دی اور گھر بیٹھ گئے، ہمارے معاملے میں بینچ وکیل بن گیا تھا، اب یہ سودا نہیں بکے گا، آف شور کمپنی تسلیم کرنے والے کو چھوڑ دیا جاتا ہے، وزیر اعظم کو اقامے پر نکال دیا جاتا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے؟

    انہوں نے کہا کہ میں نے کہا بھی تھا کہ عمران،جہانگیر کے خلاف مقدمے میں مجھے نااہل کردیا جائے گا، پورا بینچ عمران خان کی صفائی دے رہا ہے، بینچ نے عمران خان کی طرف سے میرے خلاف مقدمہ لڑا.

    ان کیلئے انصاف کے تقاضے اور ہمارے لیے اور ہیں، عمران خان کی کمپنی اثاثہ نہیں تھی اور میری تنخواہ اثاثہ تھی، جو نظریہ ضرورت شروع ہوا اس کا انجام آنے والا ہے، اب انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے۔

    نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ کل کا فیصلہ اپنے منہ سے خود بول رہا ہے، مجھے کہا جا رہا ہے کہ تنخواہ نہیں لی، اس فیصلے کے خلاف ملک میں بھرپور تحریک چلائیں گے، جو قیمت ادا کرنی ہوگی ادا کروں گا، اب یہ سلسلہ مزید آگےبڑھنے نہیں دوں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔