Tag: London

  • نوازشریف کا  لندن نہ جانے کا فیصلہ

    نوازشریف کا لندن نہ جانے کا فیصلہ

    لاہور : سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے لندن نہ جانے کا فیصلہ کیا، وہ 2دسمبر کو کوئٹہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محمود اچکزئی سے ملاقات کی، ملاقات میں محموداچکزئی کی نوازشریف کو2 دسمبرکے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

    نوازشریف نےکوئٹہ میں جلسےسےخطاب کرنےکی حامی بھرلی۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن نہ جانے کا فیصلہ کیا، اب وہ 2دسمبر کو کوئٹہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو اہلیہ کلثوم نواز کی ناساز طبیعت کے باعث 20 نومبر کو لندن روانہ ہونا تھا۔


    مزید پڑھیں: اربوں درخت لگانےوالے اربوں روپے کھاگئے‘ نوازشریف


    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کے لیے بہت کام کیا کیا ہمارے ساتھ انصاف ہوا، مائنس نوازشریف کہنے والے سن لیں ،نوازشریف ایک نظریے کا نام ہے، یہ نظریہ ایک انقلابی تبدیلی لے کر آئےگا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم ترقی میں لگے ہوئےتھے کہ عوام کے سامنے پاناما کا سب سے بڑا تماشہ لگا دیا گیا اور اس کے ذریعے میرے پورے خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کردیا گیا۔

    ایک بار پھر عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ چار سے پانچ لوگ پورے ملک کے عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرسکتے، جے آئی ٹی کی کہانی کسی دن قوم کے سامنے آجائے گی‘ بیٹے سے تنخواہ نہ لینےپرنااہل کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • کشمیری نوجوانوں کی شہادت، صدرآزاد کشمیرڈانس پارٹی میں مگن

    کشمیری نوجوانوں کی شہادت، صدرآزاد کشمیرڈانس پارٹی میں مگن

    لندن : آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان چھ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کو نظر انداز کرکے رقص وسرور کی محفل سے لطف اندوز ہوتے رہے، وہ لندن میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری خرچے پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے لندن آنے والے صدر آزاد کشمیر مسعود خان ایک ہوٹل میں رقص وسرور کی محفل سے لطف انداز ہوتے رہے۔

    اہم بات یہ ہے کہ جس رات وہ اس محفل میں موجود تھے اسی رات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے چھ کشمیری نوجوانوں کو اپنی وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا۔

    صدر آزاد کشمیر کی لندن میں ’’ مصروفیات کی ویڈیو ملاحظہ کریں 

    مذکورہ محفل میں بھارتی گانوں کی دھن پر رقاصائیں اپنے فن کا مظاہرہ کررہی تھیں، جسے صدر آزاد کشمیر مکمل توجہ اور دلچسپی کے ساتھ دیکھتے رہے اور انہوں نے رقاصہ کو بھرپور داد بھی دی۔

    مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کرنے کے لئے عہدیداران کے دوروں کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرتی ہے لیکن یہ حضرات اس کام کی بجائے ذاتی مصروفیات میں مگن رہتے ہیں۔

    صدر آزاد کشمیر کی اس حرکت سے ملک دشمن لابی کو مذاق اڑانے کا موقع مل گیا، آزاد کشمیر کے نون لیگی صدر کی اس قدر آزادی پر سوال تو بنتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نے اسحق ڈارکو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا

    وزیراعظم نے اسحق ڈارکو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا

    لندن : صدرنیشنل بینک سعید احمد کے وعدہ معاف گواہ بننے کے فیصلے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر وزرات سے استعفیٰ دینے کا دباؤ بڑھنے لگا ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحق ڈار کو مستعفی ہونے کا مشورہ بھی دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، جے آئی ٹی کے بعد احتساب عدالت میں پیشیاں، قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور اب نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کے اسحق ڈارکے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے فیصلے کے بعد ن لیگی حکومت کے وزیرخزانہ اور شریف خاندان کے قریبی رشتے دار اسحق ڈار پر مستعفی ہونے کا دباؤبڑھنے لگا۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ لندن میں موجود وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو عہدے سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔


    مزید پڑھیں: اسحاق ڈارکےتمام بینک اکاؤنٹس اور جائیداد منجمدکردی گئی


    ذرائع کے مطابق اسحق ڈار سے کہا گیا ہے کہ سعید احمد کے منحرف ہونے اور بیماری اور احتساب عدالت میں پیشیوں کےباعث وزارت کے معاملات ٹھیک نہیں چل رہے اس لیے وزارت سے استعفی دینا ہی مناسب عمل ہوگا۔


    مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار


    یاد رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ڈاکٹروں نے اسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے، وہ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے معائنے کے لیے ا گلے ہفتے پھر بلایا ہے۔

  • انصاف کی فراہمی عدالتوں کا کام ہے اور انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، وزیراعظم

    انصاف کی فراہمی عدالتوں کا کام ہے اور انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، وزیراعظم

    لندن : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی عدالتوں کا کام ہے اور انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، آرمی چیف نے جن کیسز کا خط میں ذکر کیا تھا ان کیسسز کوفوجی عدالتوں کو بھجوادیا گیا ہے۔

    تفصلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک بار پھرلندن پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے آیا ہو ، کل پاکستان کی70سالہ سالگرہ پرکانفرنس میں شرکت کروں گا۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، انصاف دینا عدالتوں کا کام ہے، معیشت ٹھیک ہےصرف کرنٹ اکاؤنٹ میں خسارہ ہے دنیا میں پاکستان کا تاثر اچھا جارہاہے، معیشت ٹھیک ہےصرف کرنٹ اکاؤنٹ میں خسارہ ہے

    صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈان لیکس کا ایک کردار اپنے انجام کو پہنچ گیا، جس پر وزیراعظم بات گول کر گئے۔

    فوجی عدالتوں میں کیس بھیجنے کے سوال پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کےمقدمات بھجوادیے ہیں۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن سےوطن واپس پہنچ گئے


    یار رہے وزیراعظم خاقان عباسی 4 روز قبل ہی لندن سے واپس آئے تھے ، لندن میں دیے گئے بیان میں انکا کہنا تھا کہ وہ ایک دن کی چھٹی لے کر نجی دورے کے لیے لندن گئے تھے۔

    لندن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی اور ان سے ملکی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عابسی کا کہنا تھا کہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کے باوجود نواز شریف پاکستان جا کراحتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے، نواز شریف

    کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے، نواز شریف

    لندن: سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام عدل کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، کرپشن سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، مجھے کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے؟

    لندن میں اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اہلیہ کی کیموتھراپی جاری ہے اور میں بوگس کیس بھگتنے جارہا ہوں، کرپشن سے دور دور تک کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

    سابق نااہل وزیر اعظم نے کہا کہ میں کیوں ہر دس سال بعد ملک چھوڑوں، آخر میں نے کیا کیا ہے، میرا ضمیر بھی تو کوئی چیز ہے، میرے اندر بھی جذبات موجود ہیں۔

    وطن واپسی پر گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایسا تو 1999 سے ہوتا آرہا ہے، ہائی جیکنگ کیس میں مجھے کس قانون کے تحت سزا دی گئی تھی؟ اور آج مجھے کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنسز اقامے کا شاخسانہ ہیں، اقامہ صحیح نہیں تو ریفرنسز کیسے صحیح ہوسکتے ہیں۔

    نواز شریف کی وطن واپسی نیب نے رن وے تک رسائی مانگ لی

    دوسری جانب نیب نے نواز شریف کی وطن آمد پر رن وے تک رسائی مانگ لی ہے، اس ضمن میں نیب نے طیارے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایئرپورٹ انتظامیہ کو خط بھی لکھا ہے۔

    نیب کی جانب سے خط میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ملزم نواز شریف کی پیشی کے لیے عدالتی احکامات کی تعمیل قانونی طور پر بہت ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ملزم نواز شریف کو تین نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے، عدالت نے نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کئے ہوئے ہیں۔

    یہ پڑھیں: مائنس نواز مارمولا، شہباز شریف، وزیراعظم اور کابینہ کی لندن دوڑیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف نے وزیراعظم سے لندن میں نواز شریف سے ملاقات پر وضاحت مانگ لی

    تحریک انصاف نے وزیراعظم سے لندن میں نواز شریف سے ملاقات پر وضاحت مانگ لی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم سے لندن میں نواز شریف سے ملاقات پر وضاحت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ، جس میں لندن میں نواز شریف سے ملاقات پر وضاحت مانگ لی ہے۔

    خط میں پوچھا گیا ہے کہ وزیراعظم مجرم قرار دیے گئے شخص سے ہدایات کیوں لے رہےہیں، بدعنوانی جیسے سنگین جرم کے ارتکاب کا مقدمہ چل رہا ہے، ریاست جس کی عدالت میں منتظر ہے وزیراعظم اس سے ملنے کیوں گئے؟

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ جب چاہتا ہے وزیراعظم کو کابینہ سمیت دربار میں طلب کرلیتا ہے، مقام شرم ہے وزیراعظم وزیروں سمیت نااہل کے بیٹے کے دفترکے باہر کھڑا رہا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے خط میں سوال اٹھایا گیا کہ ریاست کی جانب سےنواز شریف کےخلاف متعدد ریفرنسز دائر ہیں، وزیراعظم بتائیں وزارت عظمیٰ کے منصب کی اس قدر بے توقیری کیوں؟

    تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریاست کے وفادار ہیں یا ایک بددیانت کے مفادات کے نگہبان؟


    مزید پڑھیں :  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن سےوطن واپس پہنچ گئے


    یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس مین شرکت کیلئے لندن پہنچے تھے ، جہاں انھوں نے نواز شریف سے ملاقات کی ، میڈیا سے  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کے باوجود نواز شریف پاکستان جا کراحتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عدالت میں جاکر دیکھیں فیئرٹرائل ہورہا ہے یا نہیں ، لندن میں وزرا کا اجلاس نہیں تھا، مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی باتیں محض پروپیگنڈہ ہیں اور مائنس نواز فارمولا کبھی کامیاب نہیں ہوگا کیوں کہ نواز شریف آج بھی دِلوں کے بادشاہ اور عوام کے وزیراعظم ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے

    نوازشریف آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے

    لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف آج لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہونگے، نوازشریف 2نومبرکی صبح اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ 3 نومبر کو وحتساب عدالت میں پیش ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے وطن واپسی اوراحتساب عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ، سابق وزیراعظم آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے اور جمعہ کواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

    نواز شریف پی کے 786 سے جمعرات کی صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، نوازشریف کےٹکٹ کی کاپی اےآروائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب پارٹی قیادت نے چند وزرا کے علاوہ دیگر کو ایئرپورٹ آنے سے روک دیا جبکہ ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی کارکن بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نہ آئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے2 ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے اور3نومبر کو طلب کرلیا تھا۔

    احتساب عدالت نے وارننگ دے رکھی ہے کہ نااہل وزیراعظم پیشی پر نہ آئے تو ان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے جائیں گے۔


    مزید  پڑھیں : نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی نوازشریف سے طویل ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، نیب کیسز سے متعلق مشاورت کی گئی، نوازشریف نے شہبازشر یف کو ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    ملاقات میں ااتفاق کیا گیا کہ مریم نواز،حمزہ اورسلمان شہبازملکرکام کرینگے۔

    اس موقع پر حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مائنس اورپلس عوام کے فیصلے ہوتے ہیں، پاکستان کے عوام ہی مائنس ون کا فیصلہ کرسکتےہیں، مائنس ون کا فیصلہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔


    مزید پڑھیں : احتساب عدالت کا حسن، حسین نواز کی جائیداد قرق کرنےکا حکم


    خیال رہے کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کےبعد احتساب عدالت نے نااہل وزیر اعظم کے بیٹوں حسن اورحسین کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس ای سی پی ریکارڈکےمطابق حسن ،حسین کے چھ کمپنیوں میں شیئرزہیں۔

    احتساب عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر ملزمان دس نومبر تک پیش نہ ہوں تو حسن حسین کو اشتہاری قراردے کر اثاثے ضبط کرنے کی کارروائی کی جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت لیگی رہنماؤں کی آج اہم بیٹھک

    لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت لیگی رہنماؤں کی آج اہم بیٹھک

    لندن : پاکستان کے حکمران لندن میں براجمان ہیں، لندن ن لیگ کی سیاست کا مرکز بن گئی، احتساب عدالت میں نواز شریف پیش ہوں گے یا نہیں،ن لیگ کو بحران سے نکالنے کیلئے کیاکیا جائے، وزیراعظم سمیت سینیئر لیگی قیادت نے لندن میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں نااہل وزیر اعظم نواز شریفنوازشریف آج اعلیٰ سطح کےاجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں شاہدخاقان عباسی، شہبازشریف ودیگررہنماشریک ہونگے۔

    اس سلسلے میں ن لیگ کی قیادت لندن میں جمع ہونے لگی، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہدخاقان عباسی لندن پہنچ گئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوبھی لندن طلب کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لندن میں لیگی رہنماؤں کی بڑی بیٹھک لگے گی، جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال اور نیب میں چلنے والے ریفرنسزپر بھی مشاورت کی جائےگی، کابینہ میں رد و بدل سے متعلق فیصلے بھی متوقع ہیں جبکہ سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق بھی فیصلے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے دونومبر کو وطن واپس آنے اور تین نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے جبکہ نوازشریف کی واپسی بیگم کلثوم نواز کی صحت پر منحصر ہے۔

    امکان ہے کہ سابق نااہل وزیراعظم اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پاکستان آئیں گے اور ممکنہ طور پر آئندہ سماعت پر احتساب عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاناماکے بجائے اقامہ پر وزیراعظم کو نکال دیا جائے تو کہاں کا استحکام؟ نواز شریف


      خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی ایک اور تاریخ گزر گئی۔ کرپشن ریفنرنسز میں پیشی کے لئےپاکستان آنے کے بجائے جدہ سے واپس لندن چلے گئے، حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

    گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاناماکےبجائےاقامہ پر وزیراعظم کونکال دیا جائےتوکہاں کا استحکام؟ دو قدم آگے جاتے ہیں چارقدم پیچھےہٹادیا جاتا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ جب سے مجھے نکالا گیا ہے اسٹاک مارکیٹ نیچے گرگئی ہے جس سے حکومت کمزور ہو سکتی ہے اور جب حکومت کمزور ہوتی ہے تو ملک کمزور ہوتا ہے اس لیے بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے اور ملک کی سلامتی کے لیے سب نےمل کر کام کرنا چاہیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ریاستی اداروں میں کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم

    ریاستی اداروں میں کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم

    لندن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی میرے پاس قبل از انتخابات کی کوئی تجویز آئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، میرے پاس قبل از وقت انتخابات کی کوئی تجویز نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ ذاتی حیثیت سے لندن آیا ہوں، نواز شریف سے کل ملاقات کروں گا، مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہے، نہ تو سازشوں پر یقین رکھتا ہوں اور نہ ہی اس کی کوئی گنجائش ہے۔

    ایک صحافی کی جانب سے کیے گئے سوال پر کہ کیا نواز شریف کے لیے این آر او کی کوشش کی جارہی ہے؟ کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسی اطلاع نہیں، آپ کے پاس ہے تو بتادیں۔

    قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔


    مزید پڑھیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے


    لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم کا پاکستان آنا اچھا اقدام ہے، امید ہے آئندہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔

  • بیگم کلثوم نوازکی طبیعت بدستور خراب، کیموتھراپی کی جائے گی

    بیگم کلثوم نوازکی طبیعت بدستور خراب، کیموتھراپی کی جائے گی

    لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور خراب ہے ڈاکٹروں نے ان کی کیمو تھراپی تجویزکردی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستورخراب ہے، اے آر وائی نیوز نے ان کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی.

    ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کیلئے کیموتھراپی تجویزکی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق اگلے ماہ دس نومبر سے بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی شروع کی جائے گی.

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیموتھراپی ہرتین ہفتے بعد کی جائےگی، کیموتھراپی کا یہ عمل چھ مہینےمیں مکمل ہوگا، سابق خاتون اول کی تیمار داری کے لیے نااہل وزیر اعظم نواز شریف بھی جدہ سے لندن پہنچ رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: لندن: بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر، گھر منتقل


    ذرائع کے مطابق حالیہ سیشن میں بیگم کلثوم کے جسم میں پانی کی کمی کیلئےعلاج کیا گیا تھا، علاج کی تجویز ڈاکٹر ڈینئل کیرل نےپانچ اکتوبر 2017 کودی تھی۔


    مزید پڑھیں: کینسر میں مبتلا کلثوم نواز کا دوسرا آپریشن آج ہوگا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔