لندن : بھارت نے جنوبی افریقہ کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہوگا، جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، بھارت نے جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کا ٹکراؤ ہوگا۔ اوول میں کھیلے گئے ناک آؤٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقی اوپنرز ڈی کاک اور آملہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں چھہتر رنز کی شراکت کی۔ ڈی کاک ترپن رنز بناسکے۔ ڈو پلیسی چھتیس اور ہاشم آملہ نے پینتیس رنز بنائے۔
پروٹیاز ایک سو اکیانوے رنز پر آل آؤٹ ہوگئے۔ بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں تیزی سے آگے بڑھی۔ شیکھر دھون اور کپتان ویرات کوہلی کی شاندار پرفارمنس نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
دھون اٹھہتر اور کوہلی نے چھہتر رنز بنائے۔ بھارتی کھلاڑی بومرا مین آف دی میچ قرار پائے۔
لندن: برطانیہ میں الیکشن کے ساتھ پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف ایکشن بھی جاری ہے، دہشت گردی میں ملوث مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ برج ٹاؤن حملے کی نئی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈٰیا نے لندن برج ٹاؤن اور بارو مارکیٹ حملے کے آخری لمحات کی نئی ویڈیو سامنے آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کو راہ گیروں پرحملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج میں حملے کے فوری بعد پولیس کی آمد اورپولیس کی حملہ آوروں پرفائرنگ کے مناظربھی نمایاں ہیں۔ پولیس کی فائرنگ سے تینوں حملہ آورموقع پرہلاک ہوگئے تھے۔
ویڈیو دیکھیں
لندن پولیس ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ظاہر کرچکی ہے جن میں مراکشی نژاد اطالوی شہری یوسف زغبہ، پاکستانی نژاد خرم بٹ اور لیبیائی نژاد راشد رضوان شامل تھے۔
لندن حملوں کے بعد پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں، مشرقی لندن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مزید تین افراد حراست میں لیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں برج حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں کی گئیں۔
لندن : برطانیہ میں آج پھرفائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دہشت گرد حملوں کے بعد پولیس کارروائیوں میں بارہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔ دہشتگرد حملوں کے بعد لندن پولیس ایکشن میں آگئی، مشرقی علاقے بارکنگ میں کارروائی کر کے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بارکنگ میں کارروائی کے دوران ایک حملہ آور کے فلیٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ علاوہ ازیں آج ایسٹ ہیم میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات لندن بریج پر حملہ آوروں نے تیزرفتار وین سےمتعدد راہگیروں کوکچل دیا تھا ۔ واقعے کےبعد پل پر افراتفری مچ گئی۔ جان بچانے کیلئے کئی افراد نےدریامیں چھلانگ بھی لگائی۔
دوسراحملہ لندن بریج سے کچھ دور واقع معروف فوڈ مارکیٹ بورو میں ہوا۔ تین حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں گھس کر چاقو سےشہریوں پر حملہ کیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پرتینوں دہشت گردوں کومار گرایا، ہلاک حملہ آوروں نےجعلی خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ دونوں دہشت گرد حملوں میں سات افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بائیس مئی کو مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران خودکش حملےمیں بائیس افراد کی جان گئی تھی۔
لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنا بڑا چیلنج ہے، کسی مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف سب کو متحد ہونا پڑے گا، کچھ بھی ہوجائے ملک میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے تین مشتبہ افرادکو ہلاک کیا، برطانوی پولیس نے چند ماہ میں دہشت گردی کے 5 منصوبے ناکام بنائے۔
انہوں نے سانحے کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو دہشت گردی کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے، دہشت گردی کے نتیجے میں کسی مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے سے بہتر ہم مسلح گروہ کے خلاف اتحاد کرلیں۔ تھریسامے نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری سوچ ایک ہی ہونی چاہیے تب ہی ہم متحد ہوکر اپنے دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کسی بھی صورت اپنے ملک میں دہشت گردوں کو مضبوط نہیں ہونے دیں گے اور کچھ بھی ہوجائے ملک میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
لندن : جنوبی افریقہ نے آسان مقابلے کےبعد سری لنکا کو چھیانوے رنز سے شکست دےدی۔ عمران طاہر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق اوول میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو سو ننانوے رنز بنائے۔
ہاشم آملہ نے شاندار سنچری بنائی۔ فاف ڈوپلسی پچہتر رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹمیسن رہے۔ جنوبی افریقہ کے باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی.
ہدف کےتعاقب میں سری لنکا کا آغاز تباہ کن تھا، لیکن عمران طاہر نےگیند ہاتھ میں لیتے ہی میچ کا نقشہ بدل دیا۔ عمران طاہر نے آٹھ اوور میں 27رنز دے کرچار شکار کئے اور جنوبی افریقہ کو پچیانوے رنزسے جیت دلوائی۔
سری لنکا کی جانب سے اپل ترنگا57رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، چمارا کپوچندرا 12، تھیسارا پریرا44رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے کر 2پوائنٹس حاصل کرلئے۔
لندن : برطانیہ میں چیز رولنگ ریس منعقد ہو ئی جسے دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق ویسے تواکثر لوگ پنیرکھانا پسند کرتے ہیں لیکن پنیر کے ایک ڈبے کو حاصل کرنے کیلئے اتنی جدوجہد کم ہی لوگ کرتےہیں۔
برطانیہ میں روایتی چیز رولنگ ریس منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔ پنیر کے شوق میں شرکاء نے ہڈیاں پسلیاں ایک کرالیں۔
مقابلے میں شامل شرکاء ساڑھے تین کلو چیز سے بھرا ایک ڈبہ حاصل کرنے کیلئے اونچائی سے قلابازیاں کھاتے ہوئے نیچے آتے رہے۔ ریس میں جیتنے والوں میں چیز کے ڈبے کے علاوہ دیگر تحائف بھی دیئے گئے۔
لندن: انگلش کاؤنٹی ہمپشائر نے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے رواں سال ٹی 20 بلاسٹ کے لیے معاہدہ کرلیا۔ سنہ 2011 کے بعد یہ تیسرا موقع ہوگا جس میں آفریدی انگلش کاؤنٹی سے کھیلیں گے۔
جائلز وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے شاہد خان آفریدی ایک بہترین انتخاب ہیں ان کی نمائندگی ہماری ٹیم کو مزید مضبوط بنادے گی۔
آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جو اب تک انٹرنیشنل ریکارڈ ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سنہ 2011 میں سمر سیٹ سے کھیلتے ہوئے 42 گیندوں پر 80 رنز بنائے تھے جہاں ٹائی ہونے والے میچ میں ہمپشائر کو سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ آفریدی رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ بوم بوم نے دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی فلاحی فاؤنڈیشن پر توجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
لندن : پی آئی اے کی پرواز پی کے758 کو برطانوی کسٹم حکام منشیات کی موجودگی کے شبے میں تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا، طیارہ اسلام آباد سے لندن پہنچا تو کسٹم حکام نے طیارے کے عملے کو روک لیا تھا، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تحریری طور پرآگاہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن سے لاہور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے طیارے میں منشیات کی موجودگی کے شبے میں برطانوی کسٹم حکام نے تلاشی لی، پرواز جیسے ہی لندن پہنچی کسٹم حکام نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے شک کی بنیاد پربرطانوی حکام نے عملے کے تیرہ ارکان کو اپنی تحویل میں لیا،جہاز کو بھی شک کی بنیاد پرحصارمیں لیا گیا تھا، تحویل میں لئے گئے عملے کے ارکان میں کپتان حامد گردیزی، فرسٹ آفیسر ایوب اور دس فضائی میزبان شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق جہاز اور کِرو کے سامان کی تلاشی کے بعد اسے چھوڑدیا گیا۔ بعد ازاں بارڈر سیکیورٹی فورس نے کیپٹن حامد گردیزی کا پاسپورٹ واپس کردیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی کا عمل چھ گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے باعث لندن سے لاہور آنے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ، ترجمان کا کہنا ہے برطانوی حکام سےطیارے کو روکنے کے بارےمیں پوچھیں گے۔
دوسری جانب پی آئی اے کے طیارےسے ہیروئن برآمد ہونے کے معاملہ کے حوالے سے پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تحریری طور پرآگاہ نہیں کیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے تحویل میں لئے گئے افراد کے پاسپورٹ اہنے پاس رکھ کران کے فنگر پرنٹس بھی لے لیے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ برطانیہ نہیں چھوڑ سکیں گے۔
علاوہ ازیں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارے سے گذشتہ رات لندن ہیتھرو ہوائی اڈے پر ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی نے بھجوائے گئے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ایجنسی نے بیان میں مزید کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تفتیش جاری ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق برطانوی حکام نے ایئرلائن کے جن 13 ملازمین کو پوچھ گچھ کے لیے روکا تھا انہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا ، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے منشیات برآمدگی کے حوالے سے تحریری طور پرآگاہ کرنے کے بجائےاسٹیشن منیجر کو صرف زبانی آگاہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برطانوی بارڈرسیکیورٹی فورس نے کیپٹن حامد گردیزی کا پاسپورٹ واپس کردیا ہے، جس کے بعد حامد گردیزی آج لندن سے پی آئی کی پرواز آپریٹ کرینگے۔
لندن: ڈبلیو ڈبلیو ای را کے میچ میں رومن رینز نے اسٹرومین پر حملہ کرکے مخالف ریسلر کئی دنوں کے لیے رنگ سے باہر کردیا، جس کے بعد اسمیک ڈاؤن بیک لیش کے نام سے شروع ہونے والے ایونٹ میں اسٹرومین کی شرکت مشکوک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر رینز نے اسٹرومین کو رنگ سے باہر کردیا ہے، رینز نے اسٹرومین پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک ریسلر سے مقابلے میں مصروف تھے۔
رومن رینز رنگ میں آئے ہی نہیں تھے کہ دور سے ہی اسٹرومین، رینز کو دیکھ کر حیران رہ گئے، رینز نے رنگ میں آتے ہی اسٹرومین پر سپر مین مکوں کی بھرمار کردی۔ اسٹرومین ابتدائی مکوں سے سنبھل ہی نہیں سکے تھے کہ رینز نے اسی دوران اُن کے ہاتھ میں بندھے ہوئے پلاستر پر حملہ کیا اور پھر اسٹرومین کو رنگ سے باہر پھینک دیا۔
رومن نے اسٹرومین کی کمر پر کرسیوں سے پے در پے حملے کیے اور انہیں شدید زخمی کیا جس کے بعد امدادی ٹیم نے وہاں پہنچ کر زخمی ہونے والے ریسلر کو بچایا، یاد رہے اسٹرومین پہلے ہی زخمی تھے تاہم اس حملے کے بعد وہ مزید زخمی ہوگئے جس کے بعد اُن کی اگلے ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ براؤن اسٹرومین نے ڈبلیو ڈبلیو را کے ایک میچ میں رومن رینز پر حملہ کیا یہی نہیں جب وہ زخمی ہوگئے تو ان کو طبی امداد کے لیے لے جانے والی ایمبولینس کو بھی پلٹ دیا تھا۔
لندن: برطانوی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں سڑک کنارے لاوارث مشکوک سوٹ کیس کی موجودگی پر پولیس طلب کی گئی مگر جب سوٹ کیس کھلا تو سب حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے میں سڑک کنارے مشکوک سوٹ کیس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور تلاشی شروع کردی۔
سوٹ کیس میں موجود سوارخ دیکھ کر اہلکار احتیاط سے اُسے کھولنے کی کوشش کی اور اُس کے کھلنے پر حیران رہ گئے، سوٹ کیس کھلنے پر اُس میں بلی کے پندرہ بچے موجود پائے گئے۔
لاوارث سوٹ کیس میں بلی کے بچوں کی سانس آنے جانے کے لیے باقاعدہ سوراخ موجود تھے، بلی کے بچوں کی موجودگی پر اہلکاروں نے کیٹ پروٹیکشن آفس کے عملے کو طلب کیا اور یہ سوٹ کیس اُن کے حوالے کردیا۔
ویڈیو دیکھیں
بلیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے محکمے نے سوٹ کیس کو اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔