Tag: London

  • منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک توسیع

    لندن: منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی گئی۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام کے سلسلے میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک کیلئے توسیع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس برطانیہ کی عدالت میں جاری ہے جہاں ان کی ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں مقامی پولیس سٹیشن آنا تھا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت آج ختم ہونےپر الطاف حسین اپنی رہائش گاہ سے میٹروپولیٹن پولیس اسٹیشن پہنچے، جہاں ایم کیوایم قائد سے لندن پولیس اسٹیشن میں پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

    10314673_465810120239677_913452826950183178_n

    اس سے قبل پولیس اسٹیشن پہنچتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمام اہل وطن کو سلام کہتے ہوئے ان کے لئے دعا کی اپیل کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد کے ہمراہ ان کے وکلاء کی ٹیم اور پارٹی کے سینئر عہدیداران فاروق ستار اور بابر غوری بھی موجود تھے۔

  • تربت کے واقعے پرالطاف حسین کا اظہارمذمت

    تربت کے واقعے پرالطاف حسین کا اظہارمذمت

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تربت کے علاقے گگ دان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بیگناہ افراد کا خون بہانے والے عناصر کا کوئی مذہب نہیں، ایسے افراد مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔

    انہوں نےصدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے دہشت گردی کے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اورعبرتناک سزا دینےکامطالبہ کیا۔

    الطاف حسین کاکہنا تھاکہ سفاک دہشت گرد کسی رعایت کےمستحق نہیں۔انہوں نےجاں بحق افراد کے سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

  • لندن میں سابق امامِ مسجد قتل

    لندن میں سابق امامِ مسجد قتل

    لندن: برطانیہ میں مقیم شام سے تعلق رکھنے والا سرگرم سماجی کارکن لندن کے شمال مغربی علاقے میں اپنی کار میں مردہ حالت میں پایا گیا، مقتول کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے وہ شامی صدر بشار الاسد کے خلاف کافی متحرک تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ایک مقامی شخص نے واقعے کی اطلاع دی اور جب پولیس میڈیکل عملے کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچی تو مقتول اپنی جان کی بازی ہار چکے تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے نے مقتول کی شناخت عبدل ہادی اروانی کے نام سے کی ہے جو کہ ایک شیف تھے اور اس سے قبل لندن کی مسجد میں امام کے فرائض بھی انجام دیتے رہے تھے۔

    لندن پولیس نے مقتول کی تاحال شناخت جاری نہیں کی ہے صرف اتنا کہا ہے کہ 40 سالہ شخص کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔

    مقتول اروانی کے دوستوں اور حامیوں نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس سے اپنی دلی لگاؤ کا اظہار کیا، گوانتانامو بے کے ایک سابق قیدی معظم بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ’’ اللہ اروانی پر رحم کرے‘‘۔

  • تیئس اپریل کوایم کیو ایم کی کامیابی کا فیصلہ ہوگا، الطاف حسین

    تیئس اپریل کوایم کیو ایم کی کامیابی کا فیصلہ ہوگا، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تیئس اپریل کی شام ایم کیوایم کی کامیابی کافیصلہ آجائےگا۔ پارلیمنٹ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو جس ذلت کاسامنا کرنا پڑا وہ دنیا نے دیکھا۔

    الطا ف حسین نے کہا کہ کریم آباد پر عوام نےایم کیوایم کے حق میں نعرے لگائے تو پی ٹی آئی کی ریلی پر حملے کا الزام لگا دیا گیا ۔

    عوام کو ایم کیوایم سے بدظن کرنے کیلئے منفی پراپیگنڈہ کیا گیا،الطاف حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہمارے مہمان ہیں اور میزبان اپنے مہمانوں سے اچھا سلوک کرتے ہیں۔

    انہوں نے لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے مردوں سے اپیل کی کہ وہ تئیس اپریل کی صبح خواتین کیلئے ناشتہ بنائیں تاکہ وہ علی الصبح حق پرست امیدوار کو اپنا ووٹ دے سکیں, اس کے بعد وہ خود ووٹ ڈالنے جائیں۔

  • محمد انور نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے خاموش رہنے کاحق استعمال کیا

    محمد انور نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے خاموش رہنے کاحق استعمال کیا

    لندن: منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا ایم کیو ایم کے رہنما محمد انورنے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے خاموش رہنے کاحق استعمال کیا۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما پولیس کے آگے بالکل خاموش رہے، محمد انور کو اب لندن پولیس کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

     اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نےمنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایم کیوایم کےمحمدانور سے دس گھنٹے تفتیش کی تھی جس کے بعد انہیں ضمانت پررہاکردیا گیا تھا۔

     محمد انورکوجولائی کے وسط تک ضمانت پرچھوڑاگیا ہےاس دوران ایم کیوایم رہنما پربرطانیہ سےباہرجانے پرپابندی ہوگی اور کسی بھی وقت پوچھ گچھ کیلئے انھیں طلب کیاجاسکتا ہے۔

  • الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور 7 گھنٹے بعد رہا

    الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور 7 گھنٹے بعد رہا

    لندن: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کو سات گھنٹے کی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے محمد انور کوجولائی کے وسط تک ضمانت پر رہا کر دیا۔ لیکن انہیں کسی بھی وقت تفتیش کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے ۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق محمد انور کے برطانیہ سے باہر جانے پر پابندی ہے، اسکاٹ لینڈ یار ڈ پولیس نے گزشتہ روز محمد انور کے گھر کی تیرہ گھنٹے تک تلاشی لی تھی،اسے وہاں سے کیا ثبوت ملے ابھی اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔

    پولیس نے زیر حراست محمد انور سے سات گھنٹے تک پوچھ گچھ بھی کی ۔ اور محمد انور کو وکیل فراہم کرنے کے ایک گھنٹے بعد ہی انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

    محمد انور کے گھر کی تلاشی کے دوران برطانوی پولیس نے فرانزک ماہرین سے مدد بھی لی تھی ۔

  • ایم کیوایم نےمنی لانڈرنگ میں ملوث ہونےکی سختی سےتردید کردی

    ایم کیوایم نےمنی لانڈرنگ میں ملوث ہونےکی سختی سےتردید کردی

    کراچی : ایم کیو ایم ترجمان نےکہاہے کہ ایم کیوایم کی کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کو شمالی لندن میں ان کے گھر سے آج صبح گرفتار کیا گیا ۔

    انہیں اس وقت لندن کے ایک مرکزی پولیس اسٹیشن میں انٹر ویو کیا جارہا ہے ۔ یہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں میٹروپولیٹن پولیس کی جاری تفتیش کا حصہ ہے ۔

    تر جمان نے کہا کہ ایم کیو ایم سختی سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے امکان کی تردید کرتی ہے ۔ ایم کیوایم لندن پولیس کے ساتھ تعاون کرتی رہےگی اور اس معاملے کی بر وقت اختتام پذیر ہونے کی امید جاری رکھیں گے ۔

  • ایم کیو ایم کے رہنماء محمد انورلندن میں گرفتار

    ایم کیو ایم کے رہنماء محمد انورلندن میں گرفتار

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انورکو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

    لندن سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق 64 سالہ شخص کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش کے لئے طلب کیا تھا اور وہیں ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نارتھ ویسٹ لندن میں واقع محمد انور کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کل پانچ افراد ملوث ہیں جن میں سے دو افراد کو 5 دسمبر 2013 کو گرفتار کیا گیا تھاجبکہ ایک 61 سالہ شخص سال3 جون 2014 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    اسی کیس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے گزشتہ سال 3 دن تک تفتیش کی جاچکی ہے اوروہ ضمانت پررہا ہیں۔

     متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئی ہیں اورمحمد انورکوقانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

     اےآروائی نیوز کے اینکرپرسن کے مطابق محمد انورایم کیو ایم کے مالی معاملات میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

    برطانیہ میں منی لانڈرنگ ایک انتہائی سنگین جرم ہے اور اس میں عمر قید تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔

  • لندن: 64 سالہ شخص منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

    لندن: 64 سالہ شخص منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو گرفتارکرلیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق 64 سالہ شخص کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش کے لئے طلب کیا تھا اور وہیں اس کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نارتھ ویسٹ لند ن میں واقع اس شخص کے گھر کی تلاشی بھی لے رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کل پانچ افراد ملوث ہیں جن میں سے دو افراد کو 5 دسمبر 2013 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ایک 61 سالہ شخص سال 2014 میں گرفتار کیا گیا ۔

    مزید دو افراد اس کیس میں پہلے سے ضمانت پر ہیں۔

    برطانیہ میں منی لانڈرنگ ایک انتہائی سنگین جرم ہے اور اس میں عمر قید تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔

  • جرائم چھوڑ دو یا ایم کیوایم ،الطاف حسین کی کارکنان کو تنبیہ

    جرائم چھوڑ دو یا ایم کیوایم ،الطاف حسین کی کارکنان کو تنبیہ

    کراچی: الطاف حسین کہتے ہیں ایم کیو ایم میں کوئی مجرم ہےتوجرائم چھوڑدے یا پارٹی سے الگ ہوجائے جرائم میں ملوث پائے گئے توایم کیوایم عدالت میں پٹیشن نہیں لےجائیگی۔

    ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پکڑدھکڑ اور مارا ماری کا یقیناً دکھ اور غم ہمیں بھی ہے لیکن ایم کیو ایم مجرموں کے ساتھ نہیں چل سکتی اس لئے اگر کوئی مجرم ہے تو وہ جرائم چھوڑ دے یا پارٹی،اگر کوئی جرائم کرتے پکڑا گیا تو اس کا جماعت ساتھ نہیں دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگوں سے ماضی میں غلطی ہوئیں جس پر انہیں معطل کیا جب کہ غلطیاں کرنے پر کراچی تنظیمی کمیٹی کو بھی تحلیل کیا، اللہ سے دعا ہے کہ غلطیاں کرنے والوں کو معاف کردے۔

    یمن کی صورتحال پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ روس اورامریکہ کی سردجنگ کے دوران ہمارے بعض جید علمائے کرام اور چوٹی کے بعض سیاسی رہنماؤں نے عوام کو اسٹیبلشمنٹ کے طے شدہ منصوبے کے تحت کیا یہ نہیں بتایا تھا کہ روس لادین ملک ہے اور امریکہ اہل کتاب ہے لہٰذا ہمیں لادین کے مقابلے میں بحیثیت مسلمان امریکہ کا ساتھ دینا چاہیے ۔

    الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے کہاکہ وہ اس اہم معاملے میں کوئی وقت ضائع کئے بغیر فوری طورپرآل پارٹیز کانفرنس طلب کریں اور وہاں ہر جماعت کو اپنا موٴقف کھل کربیان کرنے کاموقع دیا جائے اور اس کی روشنی میں حکومت فیصلہ کرے کہ موجودہ نازک صورتحال میں پاکستان کو کیا کرنا چاہیے ۔