Tag: London

  • لال مسجد کو جلا دو، یا ڈھا دو، الطاف حسین

    لال مسجد کو جلا دو، یا ڈھا دو، الطاف حسین

    کراچی : متحدہ کے قائد الطاف حسین نے پشاور کے اسکول میں بدترین دہشت گردی کی حمایت کرنے پر مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری اور جامعہ حفصہ بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    سانحہ پشاور کے شہداء اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں اور اساتذہ کا خون بہایا گیا، شہیدوں کو تمہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور شہیدوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آج تمام قومیتوں کے لوگ ریلی میں موجود ہیں، آج کی ریلی ایم کیو ایم کی نہیں قومی یکجہتی پاکستان ریلی ہے، معصوم پھولوں کے خون نے پاکستان کو متحد کردیا، طالبان طالب کی جمع ہے جو علم حاصل کرتے ہیں، یہ کیساعلم ہے جو معصوم بچوں کی گردنیں کاٹتا ہے، پاکستان کو طالبان سے نجات دلانا ہوگی۔

    الطاف حسین کا مزید کہنا ہے کہ علم کو مارنے والے دہشت گردوں کو ختم کریں گے، ہم مریں گے لیکن دہشت گردوں کا بھی خاتمہ کردینگے، آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے، اسلام کے نام پر قتل کرنیوالے مسلمان نہیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے پشاور کے اسکول میں معصوم بچوں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری، جامعہ حفصہ کو بند کرنے اور لال مسجد کو گرانے کا بھی مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بچوں کو قتل کرنے والے مسلمان نہیں، یہ اللہ کے دین کے دشمن اور منافقین ہیں۔

  • یہ وقت آنسو بہانے کا نہیں ،میدان عمل میں آنے کا ہے، الطاف حسین

    یہ وقت آنسو بہانے کا نہیں ،میدان عمل میں آنے کا ہے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت آنسو بہانے کا نہیں بلکہ میدان عمل میں آنے کا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور دیگر رہنماوٴں پرزوردیا ہے کہ وہ ملک میں قتل وغارتگری میں ملوث سفاک طالبان دہشت گردوں کا کھل کرنام لیں اوربزدلی سے ہرگز کام نہ لیں۔ انہوں نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ٹی وی چینلز اور اسکولوں کی حفاظت یقینی بنائیں ، اساتذہ اور میڈیا کے نمائندوں کو اسلحہ کے لائسنس جاری کیے جائیں۔

     الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر سانحہ پشاور کے شہداء کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز سانحہ پشاور کے موقع پر میں نے حکومت کی مخالفت کرنے کے بجائے نہ صرف اپنا تعاون پیش کیا بلکہ تجویز دی کہ طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی گول میز کانفرنس طلب کی جائے ۔

     انہوں نے کہاکہ آج وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹیوں کااجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی جانب سے بزدلی کامظاہرہ کیا گیا اور قتل وغارتگری میں ملوث طالبان کا نام لینے سے گریز کیا گیا۔

     الطاف حسین نے کہاکہ ملک وقوم اس وقت حالت جنگ میں ہیں ، اس وقت پوری قوم کو بہادری کامظاہرہ کرنا ہوگا ،اب قوم پر اپنے بچوں کی حفاظت فرض ہوچکی ہے لہٰذا پاکستان کے ہرمحلہ اور گلی میں عوام اپنی حفاظت کیلئے چوکیداری نظام قائم کریں اور اپنے اپنے علاقے میں الارم سسٹم لگوائیں ،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اوراپنے اپنے علاقوں اور عوام کی حفاظت کریں۔

  • دہشت گردوں نے آج قوم کی نئی نسل پر بہت بڑاحملہ کیاہے، الطاف حسین

    دہشت گردوں نے آج قوم کی نئی نسل پر بہت بڑاحملہ کیاہے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاورمیں اسکول پر سفاک اوردرندہ صفت دہشت گردوں کے بہت بڑے حملے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ میں اسکول کے سو کے قریب بچوں کی شہادت کے واقعہ کوایک بہت بڑاقومی سانحہ قراردیاہے ۔

    قومی سانحہ پرایم کیوایم کی جانب سے تین روزہ سوگ کااعلان کیاہے، انہوں نے کہا کہ تین روزہ سوگ کے دوران ایم کیوایم کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکئے جائیں گے ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ اب تک تویہ طالبان درندہ صفت دہشت گردفوج ، ایف سی ،پولیس اور سیکوریٹی فورسزکواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے تھے،پبلک مقامات پر بم دھماکے کررہے تھے اورعوام کواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے تھے لیکن آج ان سفاک دہشت گردوں نے پشاورمیں اسکول پرحملہ کرکے معصوم بچوں کاجس طرح بیدردی سے قتل عام کیاہے اور اسکول کے بچوں کے خون کی جو ہولی کھیلی ہے اس کی مذمت کیلئے تمام الفاظ کم ہیں ۔

     الطاف حسین نے کہاکہ سفاک دہشت گرد وں نے آج قوم کی نئی نسل پر بہت بڑاحملہ کیاہے اورخون کی ہولی کھیلنے والے یہ درندہ صفت دہشت گردکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ، وقت آگیاہے کہ مسلح افواج ریاست پاکستان کی پوری طاقت کے ساتھ ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اوران سفاک دہشت گردوں کاقلع قمع کردیاجائے ۔

     الطاف حسین نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم آپ کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہیدوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔

  • لندن: حسان نیازی کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف نعرے بازی

    لندن: حسان نیازی کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف نعرے بازی

    لندن : پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں پولیس حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

    جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کانفرنس میں شرکت کے بعد باہر نکلے تو حسان نیازی اور ان کے ساتھیوں نے ان پر آوازیں کسیں اور نعرے بازی کی، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھیوں نے حسان نیازی اور ان کے ساتھیوں کو پکڑنا چاہا، جس پر پارلیمنٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے حسان نیازی کو اپنی حراست میں لے لیا۔

    اس موقع پر حسان نیازی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے، پولیس اہلکاروں نے ابتدائی تفتیش کے بعد حسان نیازی کو رہا کردیا۔

    دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن بھی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئے۔

  • الطاف حسین کی اے آر وائی نیوز کے ڈی ایس این جی وین پر حملے کی مذمت

    الطاف حسین کی اے آر وائی نیوز کے ڈی ایس این جی وین پر حملے کی مذمت

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سینئر پورٹرز اور اے آر وائی کی ڈی ایس این جی وین کو لاہور میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی کورریج کے دوران ہوٹنگ ، بوتلیں اور انڈے پھینک کر تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سینئر پورٹرز اور اے آر وائی کی ڈی ایس این جی وین کو لاہور میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی کورریج کے دوران ہوٹنگ ، بوتلیں اور انڈے پھینک کر تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

     ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھرنوں کے دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے صحافیوں کو توہین اور تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانا آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس سے قبل بھی دھرنوں میں صحافیوں کے ساتھ ایسے افسوسناک واقعات رونما ہوچکے ہیں تو انتہائی غیر اخلاقی اور آزادی صحافت کی صریحا ً خلاف ورزی کا عمل ہے ۔

  • لندن: رولین اسٹراس نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر پر سجالیا

    لندن: رولین اسٹراس نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر پر سجالیا

    لندن :مس رولین اسٹراس نے لندن میں جاری مقابلہ حسن مس ورلڈ کا تاج اپنے سر پر سجالیا ہے۔

    مس ورلڈ کا تاج  جو ہر حسینہ کے دل کی آرزو ہوتا ہے کہ بے شمار دولت اور دنیا بھر کی آسائشیں اس کے نام ہو جائیں۔

    ایک سو بائیس ملکوں کی حسین اور پُرکشش دوشیزاوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور بالا آخر جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی بائیس سالہ میڈیکل اسٹوڈنٹ مس رولین اسٹراس نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے۔

    مس رولین اسٹراس کو یہ تاج گزشتہ سال کی مس ورلڈ میگن ینگ نے پہنایا، دوسرے نمبر پر ہنگری کی ایڈینا کلسکر رہی اور تیسرے نمبر پر ایلز بتھ سیفرتھ۔ آئی ہے۔

  • سانحہ علیگڑھ میں ملوّث دہشتگرد گرفتار کئے جائیں،الطاف حسین

    سانحہ علیگڑھ میں ملوّث دہشتگرد گرفتار کئے جائیں،الطاف حسین

    لندن : الطاف حسین کہتےہیں کہ چودہ دسمبرانیس سوچھیاسی کو ظالم دہشت گردو ں نے قصبہ علیگڑھ میں آگ و خون کاجو کھیل کھیلا تھا اسے تاریخ کبھی بھلا نہیں سکے گی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سانحہ قصبہ علی گڑھ کے شہدا کی اٹھائیسویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک کی آبیاری میں حق پر ست شہداء کالہو انتہائی اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہولناک سانحےمیں ملوث دہشت گرد اور ان کے سر پرستوں کو آج تک کسی حکومت نے گرفتار کرکے کیفر کردار تک نہیں پہنچایا۔

    الطاف حسین نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ علی گڑھ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سینکڑوں بیگناہ خاندانوں کو انصاف دلائیں۔

  • صحافیوں سے بد سلوکی انتہائی قابلِ مذمت ہے، الطاف حسین

    صحافیوں سے بد سلوکی انتہائی قابلِ مذمت ہے، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ رو ز کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنو ں کی جانب سے کئی مختلف ٹی وی چینلزکے اداروں کی گاڑیوں پر حملے ،اینکرپرسنز، صحافیوں خصوصاً خواتین نمائندگان اورورکرز کو ہراساں کرنے اور بے ہودہ الفاظ استعمال کرنے کی خبروں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ایسے افسوناک واقعات ہوچکے ہیں جو آزادی صحافت کے اصولوں کے صریحاً خلاف ورزی ہے.

     الطاف حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیئے کہ وہ اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیں اور اپنی صفوں سے ایسے لوگوں کو باہر کریں جو کہ نہ صرف تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی کے خلاف عمل کر رہے ہیں بلکہ بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ٹی وی چینلز کے اینکر پرسنز ،نمائندوں ،صحافیوں اور ورکرز کے ساتھ افسوسناک واقعہ پرجو اس دوران زخمی ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

  • لندن ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن بحال

    لندن ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن بحال

    لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کےجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کچھ دیر قبل منقطع کیا گیا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم میں تکنیکی خرابی آنے کے باعث لندن کے تمام ہوائی اڈوں پرموجود پروازوں کو روک دیاگیا تھا۔

    انتظامیہ کے مطابق جنوبی لندن کے ’سوان وک ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم‘کے کمپیوٹر میں فنی خرابی کے باعث فضائی آپریشن میں خلل پڑا جس کے سبب تمام ایئرپورٹس کا آپریشن معطل کرنا پڑا۔

    واضح رہے کہ لندن کا فضائی روٹ دنیا کا مصروف ترین فضائی روٹ ہے۔

  • عمران خان کراچی میں خوشی سے جلسہ کریں، دھرنادیں، الطاف حسین

    عمران خان کراچی میں خوشی سے جلسہ کریں، دھرنادیں، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے پاکستان کے کسی بھی علاقے میں جلسہ جلوس ، یا دھرنا دینا کسی بھی سیاسی جماعت یا شہری کاجمہوری حق ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے پر امن جلسہ ، جلوس ،مظاہرے کرنایا دھرنا دینا ہرسیاسی یامذہبی جماعت اورہرشہری کاجمہوری حق ہے،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بارہ دسمبر کوکراچی میں احتجاج کے بارے میں ایم کیوایم کے قائد کا کہنا ہے کراچی میں جلسہ جلوس کرنا، دھرنایامظاہرے کرنا عمران خان اوران کی جماعت کا سیاسی ،جمہوری اورآئینی حق ہے اور ایم کیوایم ان کے اس حق کااحترام کرتی ہے۔

    عمران خان کراچی میں خوشی سے جلسہ جلوس کریں، دھرنادیں، احتجاج کریں، بس اتنی اپیل ہے کہ عمران خان اپنے جلسہ جلوس اوراحتجاج کوپرامن رکھیں،الطا ف حسین نےیقین کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرامن جلسے ،جلوس اور دھرنے پرکوئی اعتراض نہیں کرے گی ۔