Tag: London

  • مذہب کوئی بھی ہوخون کارنگ ایک جیساہوتاہے، الطاف حسین

    مذہب کوئی بھی ہوخون کارنگ ایک جیساہوتاہے، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین کہتےہیں کہ پی ٹی آئی کےایک کارکن کےقتل پرملک بھرمیں احتجاج ہوا، متحدہ کےکارکن کی ہلاکت پراحتجاج ہوتودہشتگردقراردے دیا جاتاہے، کیاملک کی تیسری بڑی جماعت کااتنابھی حق نہیں ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے زیرِاہتمام حق پرست شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یومِ شہداء کے سلسلے میں یادگارِ شہداء پرقرآن خوانی کی گئی۔ اس موقع پرایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہناتھا کہ36 سال کی جدوجہد میں شہید ہونےوالےحق پرستوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں، کارکنان کو بے دردی سے اغوا کرکے قتل کردیا جاتا ہے، الله تعالیٰ سےدعا ہےکہ شہداء کےلواحقین کوصبر کرنےکی ہمت اورطاقت عطا فرمائیں۔

    انہوں نے کہا کہ سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے خلاف دھرنادینےوالوں کی کوئی مددنہیں کرتا،2 خواتین سمیت13افرادکےقتل پربہت دکھ اورافسوس ہوا،کئی دن تک اس پربات ہوتی رہی، ایک شہادت پر پورے ملک میں یوم سوگ منایا جاتا ہے ، تو کچھ نہیں اورایم کیو ایم کیو کے گلی گلی کارکنان شہید ہونے پر یوم سوگ منایا جائے تو دہشتگرد کہہ کر بلایا جاتا ہے، طاہرالقادری کےکارکنوں پرآنسوگیس کی گئی شیلنگ اورلاٹھی چارج کیاگیا، ایم کیو ایم پرگزری ہےاس لیےایم کیوایم دھرنےوالوں کی مددکرنے گئی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ کیاپاکستان کی تیسری بڑی جماعت کاکوئی حق نہیں، سرکاری ٹی وی ایک فیصدبھی ایم کیوایم کی خبرنہیں دیتا، موت موت ہوتی ہےچاہےوہ کسی بھی مذہب سےتعلق رکھنےوالےشخص کی ہو، صرف2013اور2014میں ایم کیوایم کے300سےزائدکارکنان جاں بحق ہوئے۔

    متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ زمین کے فرزندوں کی ہرغلطی معاف کی جاتی ہےلیکن پاکستان بنانےوالےپاکستانی نہیں سمجھےجاتے، سال میں ایک مرتبہ حق پرست یومِ شہدامنایاجاتاہے، 65سال میں بھی پاکستانی نہ سمجھاجائےاوراسکی بات کروں توعصبیت کاالزام لگایاجاتاہے، کارکن خوداندازہ لگائیں کہ ایم کیوایم بنانےکی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ایم کیو ایم کےکارکنان کی ہلاکت پراحتجاج ہوتودہشتگردقراردیاجاتاہے، کسی بھی دورمیں سرکاری ٹی وی ہماری خبرنشرنہیں کرتاکیا ہم پاکستانی نہیں ہیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کاتیسرابڑاشہرحیدرآبادہوتاتھاجوآج پانچواں یاساتواں ہے، دنیاکاکوئی وزیرتعلیم ایسانہیں ہوگاجو یونیورسٹی نہ بننےدے، وزیرتعلیم نےکہا کہ حیدرآبادمیں یونیورسٹی بنےگی تومیری لاش پربنےگی67سال سےحیدرآبادکےعوام شہر میں یونیورسٹی بنانےکامطالبہ کررہےہیں، حق پرست شہداءکےباعث کچھ ہواہویانہیں لیکن حیدرآبادمیں یونیورسٹی بن رہی ہے۔،

  • سوبھوگیان چندانی کی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،الطاف حسین

    سوبھوگیان چندانی کی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،الطاف حسین

    لندن : متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے معروف دانشور و مصنف اور نامور ترقی پسند ادیب کامریڈسوبھوگیان چندانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوبھو گیان چندانی نے اپنی تمام عمر ادب کے فرو غ ،محروم عوام کے حقوق اورطبقاتی تفریق کے خلاف جدوجہد کے لئے وقف کردی تھی جس کے جرم میں انہیں متعد د بار پابند سلاسل کیا گیا ۔

    ان کے انتقال سے ترقی پسند ادب کا ایک باب بند ہوگیا ہے ۔ الطاف حسین نے سوبھو گیان چندانی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اورتمام احباب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

  • ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن پرامن رہیں، الطاف حسین کی اپیل

    ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن پرامن رہیں، الطاف حسین کی اپیل

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کو پرامن رکھیں۔

    فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور کشیدگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کےکارکنان ایک دوسرےکوبرداشت کریں،اور زورآزمائی کےبجائےصبرسےکام لیں۔

     متحدہ قائد نے کہاکہ اپوزیشن کااحتجاج اورحکومت کابرداشت کرناجمہوریت کاحصہ ہے،پرتشدداحتجاج کاعمل جمہوری اصولوں کیخلاف قراردیا جائیگا،الطاف حسین نے کہا کہ تاجر،دکاندارو ں کوزبردستی کام سے نہ روکا جائے اور نہ کام پرمجبورکریں۔

  • اے آروائی رپورٹرزکےخلاف مقدمہ ختم کیاجائے، الطاف حسین

    اے آروائی رپورٹرزکےخلاف مقدمہ ختم کیاجائے، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز کے رپورٹرز کےخلاف مقدمہ ختم کرنے کامطالبہ کردیا، ایم کیوایم کے قائدکہتےہیں کہ حکومت اے آروائی کی تحقیقاتی رپورٹنگ کی روشنی میں اپنی اصلاح کرے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کسی ادارے کی نااہلی کو بے نقاب کرنا کوئی جرم نہیں، البتہ کرپشن بے نقاب کرنے والوں کو ہتھکڑی لگا نا جرم ہے۔۔انہوں نے کہا کہ حکومت اے آروائی نیوز کی تحقیقاتی رپورٹنگ کے نتیجے میں اپنی اصلاح کرے۔

     الطاف حسین کا کہنا تھاکہ صحافیوں کے خلاف ریاستی ہتھکنڈوں کا استعمال آزاد صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، الطاف حسین نے کہاکہ اے آروائی کے پروگرام ”سرعام “کی ٹیم نے مختلف سرکاری ونجی اداروں کی کارکردگی کے سلسلے میں حیرت ناک تحقیقاتی رپورٹس مرتب کیں اور مختلف اداروں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں سے عوا م کو آگاہ کیا۔ جس کی پاداش میں حکومت اقرار الحسن ،ذوالقرنین شیخ اور آصف قریشی پر قائم مقدمہ کردیاجوکہ انتہائی افسوسناک ہے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم صحافیوں کو ہراساں کرنے کے عمل کی ہرسطح پر مذمت کرتی رہے گی۔

  • جوش ملیح آبادی محروم ومظلوم عوام کی آوازتھے، الطاف حسین

    جوش ملیح آبادی محروم ومظلوم عوام کی آوازتھے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے ممتازشاعر جوش ملیح آبادی محروم ومظلوم عوام کی آوازتھے۔

    شاعرانقلاب جوش ملیح آبادی کی برسی پر اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوش صاحب نے اپنی انقلابی شاعری کے ذریعے معاشرے میں پائی جانے والے طبقاتی فرق کے خاتمہ اور ظلم کی چکی میں پسے ہوئے مظلوم ومحروم کے حقوق کیلئے آوازبلندکی یہی وجہ ہے کہ وہ شاعرانقلاب کہلائے اورآج بھی شعروادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے درمیان زندہ ہیں ۔جوش ملیح آبادی کی شاعری آج بھی محروم ومظلوم کے لئے فکروشعوراورجوش وجذبے کی علامت ہے۔

    اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے بحریہ فاونڈیشن کے زیراہتما م قائم کی جانے والی حیدرآبادیونیورسٹی کےلئے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے 50ایکڑ زمین فراہم کرنے کے اعلان کاخیرمقدم کیاہے۔

  • نوازشریف کی اشرف غنی اورڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

    نوازشریف کی اشرف غنی اورڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

    لندن:وزیراعظم نواز شریف ، افغان صدر اشرف غنی اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان لندن میں ملاقات کے دوران افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی برطانوی وزیراعظم کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع رہائش گاہ پہنچے، جہاں ڈیوڈ کیمرون نے ان کا استقبال کیا۔

    تینوں رہنماؤں کی ناشتے کےمیز پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پربات چیت ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی،خطے کی سیکیورٹی اوردوطرفہ امو رپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعظم نواز شریف اورافغان صدراشرف غنی ان دنوں برطانیہ میں افغانستان سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن میں موجود ہیں۔

  • فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جان کیری

    فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جان کیری

    لندن : امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔

    افغانستان کے مسئلے پر عالمی کانفرنس لندن میں جاری ہے، کانفرنس میں شریک امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جان کیری کا کہنا تھا کہ فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ہر ممکنہ مدد جاری رکھیں گے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ نے افغان صدر پر ملک میں اصلاحات لانے اور کرپشن پر قابو پانے پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن اور تعمیرِنو کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

  • لندن میں افغانستان پر جاری کانفرنس اختتام پزیر

    لندن میں افغانستان پر جاری کانفرنس اختتام پزیر

    لندن: افغانستان میں داخلی استحکام اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کےلئےلندن میں افغانستان کانفرنس کا انعقاد ہوا، اس کانفرنس کے میزبان برطانیہ اور افغانستان تھے۔

     کانفرنس میں شرکت افغان صدر اشرف غنی افغان چیف ایگزیکیٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اوربرطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف امریکی فارن سیکرٹری جان کیری نے شرکت کی ۔

    کانفرنس میں پرنس کریم آغا خان اور دنیا کی بڑی این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اجلا س میں جائزہ لیا گیاکہ غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد افغانستان میں داخلی عمل معاشی استحکام کو کیسے ممکن بنایا جائےگا۔

    وزیراعظم پاکستان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئےخطے میں امن واستحکام اور افغانستان کی ترقی کےلئےپاکستان کے بھرپور رول اداکرنےکی یقین دہانی بھی کرائی۔

    اس موقع پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی افگان صدر کوانکی معاشی ترقی اور ٹریڈنگ اور اکنامک پارٹنرشپ اور افغانستان کی سیکیورٹی کےلئےاپنی مکمل مدد کا یقین دلایا۔

  • الطاف حسین کا سرداررضا کو چیف الیکشن کمشنرمقرر ہونے پر مبارکباد

    الطاف حسین کا سرداررضا کو چیف الیکشن کمشنرمقرر ہونے پر مبارکباد

    کراچی: الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے سابق سینئرجج جسٹس سرداررضا کوپاکستان کاچیف الیکشن کمشنر مقررکئے جانے پردلی مبارکبادپیش کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے امیدظاہرکی کہ جسٹس سرداررضاچیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے پاکستان کے انتخابی نظام میں موجود خامیوں کودورکرنے ،انتخابی عمل کو بہتربنانے اورآئندہ انتخابات کو صاف وشفاف بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے۔

  • لندن: افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس آج ہو رہی ہے

    لندن: افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس آج ہو رہی ہے

    لندن: افغانستان کی صورتحال پر اہم کانفرنس آج ہو رہی ہے، وزیراعظم نوازشریف، افغان صدر، ڈیوڈکیمرون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری شرکت کریں گے۔

    کانفرنس کے موقع پر آج امریکی وزیر خارجہ جان کیری وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں افغانستان پر تفصیلی گفتگو اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائیگی۔ وزیر اعظم نوازشریف برطانوی وزیر اعظم سے بھی ناشتے پر ملاقات کریں گے ،اس ملاقات میں افغان رہنما بھی موجود ہوں گے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن کانفرنس میں وزیراعظم کی شرکت اس بات کا اظہار ہےکہ پاکستان افغانستان میں امن ،استحکام اور ترقی میں عالمی کوششوں میں شریک ہے۔