Tag: London

  • ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی پیر پگارا سےملاقات

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی پیر پگارا سےملاقات

    کراچی: تھر کا درد لیے ایم کیوایم کاوفد پیرپگارا کےراجہ ہاؤس پہنچ گیا اور تھر واسیوں کے لئےمل کرآواز اٹھانے کی اپیل کی گئی۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کی ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی،بابر غوری، ور وسیم اختر پر مشتمل وفد نے پیرپگارا سے تھر کی صورتحال، سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے پورے سندھ کو تھر بنادیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ تھر کی صورتھال بہتر کرنا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہے ، تھر خدا کے حوالے سے ہے ، تو ہم وزیراعلیٰ سندھ سے کہتے ہیں کہ وہ خدا کے حوالے کرکے چلے جائیں، انہوں نے کہا کہ پیرپگارا نے ہم کو یقین دلایا ہے کہ سندھ کے مسائل پر متفقہ جدوجہد کی جائے گی۔

    اس موقع پر پیرپگارا نے کہا کہ گذژتہ چھ برسوں سے سندھ کی حالت بہت خراب ہے ، اس کی ذمہ دار ی سندھ حکومت کی ہے ، تھر میں لوگوں کو گندم میں مٹی ملاکر دی جارہی ہے ، ایک سوال پر پیرپگارا نے کہا کہ پنجاب صوبہ بڑا ہے ، وہاں بہاولپور صوبہ بحال ہونا چاہیے ، نئے صوبوں کیلئے آئین اور اسمبلیاں موجود ہیں کسی کے کہنے سے نہ کوئی صوبہ بن سکتا ہے اور کوئی صوبہ مٹاسکتا ہے ۔

  • ٹینس ورلڈ ٹورفائنلز، راجرفیڈرراوراینڈی مرے کی کامیابی

    ٹینس ورلڈ ٹورفائنلز، راجرفیڈرراوراینڈی مرے کی کامیابی

    لندن :عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے ورلڈ ٹور فائنلز کے گروپ مرحلے میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔لندن میں جاری ایونٹ کے گروپ مرحلے میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    سوئس کھلاڑی نے جاپان کے کی نیشکوری کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔۔ فیڈرر کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ دورہا۔ اس کامیابی کے بعد سوئس کھلاڑی کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    ایک اور میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے کینیڈا کے میلاس راؤنچ کو زیر کیا۔ مرے نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈین کھلاڑی کو چھ تین اور سات پانچ سے قابو کرلیا۔

  • الطاف حسین کی تمام صوبوں کےمخیرحضرات سےتھرمتاثرین کی امداد کی اپیل

    الطاف حسین کی تمام صوبوں کےمخیرحضرات سےتھرمتاثرین کی امداد کی اپیل

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ تھر کے درد ناک مناظر دیکھ کر شاید کوئی آنکھ ہو جو اشکبار نہ ہو۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تھر میں قحط او رخشک سالی اور حکومتی بدانتظامی کی وجہ سے آج جو صورتحال ہوگئی ہے اور جو درد ناک مناظر ہیں وہ انتہائی دلخراش ہیں، انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی اور پاکستان سے آنیوالے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی اور خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے تھر کے علاقوں مٹھی ، ننگر پار کر اور چھاچھر و میں طبی امدادی کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں بیمار بچوں ،عورتوں او ردیگر افراد کو علاج معالجہ کی سہولیتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔

  • اے پی ورلڈ ٹورفائنلز ٹینس: نوواک جوکووچ کی پہلے میچ میں کامیابی

    اے پی ورلڈ ٹورفائنلز ٹینس: نوواک جوکووچ کی پہلے میچ میں کامیابی

    لندن: ورلڈ ٹور فائنلزمیں دفاعی چیمپئین نوواک جوکووچ نے کھیل کا فاتحانہ آغازکردیا، تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئین سربیا کے نوواک جوکووچ نے اے پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

    لندن میں جاری ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں دفاعی چیمپئین سربیا کے نوواک جوکووچ نے کروشیا کے مارن سلچ کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    جوکووچ نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا۔ سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ ایک رہا۔

    ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈکے اسٹینلاس واورینکا نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ سوئس کھلاڑی نے ابتدا سے ہی غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ ایک سے میدان مارلیا۔

  • فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے، الطاف حسین

    فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وفاقی و صوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو علیحدہ صوبے کی حیثیت دی جائے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے اور فاٹا کے عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی ترجیحی بنیاد پریقینی بنائی جائے ۔

     الطاف حسین نے یہ مطالبہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، گفتگو میں آپریشن ضرب عضب اور اس کے باعث فاٹا کے عوام کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، الطاف حسین نے کہا کہ فاٹا کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اورفاٹا کو الگ صوبے کی حیثیت دینے سے ملک مضبوط ہوگا۔

  • ایم کیوایم کا مسیحی جوڑےکوخراج عقیدت،شمعیں روشن کی گئیں

    ایم کیوایم کا مسیحی جوڑےکوخراج عقیدت،شمعیں روشن کی گئیں

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کوٹ رادھا کشن میں زندہ جلائے گئے مسیحی جوڑے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر شمعیں روشن کی گئیں۔

    ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دعائیہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کاقتل قانون کا قتل اورقوم کےخلا ف سازش ہے، ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کوانتقام کانشانہ بنا کر مذہب کے نام پر پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشرے کےخلاف سازش کوسمجھنےکی ضرورت ہے،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک مین تمام اقلیتوں کےحقوق یکساں ہونےچاہئیں،اشتعال انگیزی کرنےوالوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

  • قائم علی شاہ ، منظور وسان کو دیاگیا شوکاز نوٹس واپس

    قائم علی شاہ ، منظور وسان کو دیاگیا شوکاز نوٹس واپس

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اوروزیرداخلہ منظور وسان کو دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لے لیا ہے ۔

    پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق تھر کی صورتحال پرمنظور وسان کی جانب سے مرتب کردہ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام آنے پر بلاول بھٹو زرداری کی جانب وزیراعلیٰ سندھ اورمنظور وسان کو دیا جانےوالا شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا ہے ۔

    ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اندرونی طور پر اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری معاملے کی خود نگرانی کریں گے۔

  • بلاول کا قائم علی شاہ اورمنظور وسان کو شوکاز نوٹس جاری

    بلاول کا قائم علی شاہ اورمنظور وسان کو شوکاز نوٹس جاری

    لندن:پاکستان پیپلز پارٹی کے نو جوان قائد بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اوراہم وزیر منظور وسان کو شو کاز نوٹس اور سات دن کےاندر تحریری جواب طلب کر لیا۔

     تھرمیں قحط سالی کے نقصانات سےمتعلق مبینہ رپورٹ جاری کرنے پربلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ اورمنظوروسان کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے، اپنے سیاسی کیریر کے آغاز میں بلاول بھٹو زرداری کا اپنی پارٹی میں یہ پہلا جارحانہ قدم ہے۔

    بلاول نے پیپلز پارٹی میں اپنے انکلز کو شو کاز نوٹس جاری کرکے محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی، جب محترمہ نے پارٹی کی قیا دت سنبھالی تو انہیں بھی اپنے انکلز کو شو کاز نوٹس جاری کرنے پڑے تھے، کہا جاتا ہےکہ بےنظیر شہید کے اس بولڈ اقدام نے ہی انہیں اور پارٹی کو سیاسی دوام بخشا۔


    s

  • دہشتگردوں پرنظر رکھنےکیلئےکمیٹیاں بنائی جائیں، الطاف حسین

    دہشتگردوں پرنظر رکھنےکیلئےکمیٹیاں بنائی جائیں، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نےدہشتگردوں پر نظررکھنے کیلئےعام شہریوں پر مشتمل کمیٹی بنانےکا مطالبہ کردیا۔

    الطاف حسین نے کہا وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر تما م سیکیورٹی فورسز کے سربراہان کا اجلاس طلب کریں اورآرڈینس کےذریعےملک کےہر شہرمیں دہشت گردوں پر نظر رکھنےکیلئےٹیم بنانے کی اجاز ت دیں،متحدہ کے قائدنےنےکارکنوں کوہدایت کی ہےکہ ذاتی مصروفیات کو تر ک کر کے محرم الحرام کے دوران حفاظتی امورپر توجہ دیں۔الطاف حسین نےحکومت سے سانحہ واہگہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

  • الطاف حسین کا واہگہ بارڈر پرخودکش حملے کی مذمت

    الطاف حسین کا واہگہ بارڈر پرخودکش حملے کی مذمت

    کراچی: ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نےواہگہ بارڈرپرخودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پرافسوس کااظہارکیاہے۔

    الطاف حسین کاکہناہے بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندہ صفت عناصر اسلام کے دوست ہیں نہ مسلمانوں اورپاکستان کے۔ واہگہ بارڈرکے قریب ہونے والاخودکش حملہ مسلح افواج، ریاستی اداروں اورحکومت کیلئےکھلا چیلنج ہے،ان کاکہناتھامسلح افواج دہشت گردعناصرکے خلاف بھرپورجنگ لڑ رہی ہےجس کی وجہ سے دہشت گرد صرف خیبرپختونخوا میں ہی نہیں بلکہ ملک بھرمیں پھیل گئے ہیں۔