Tag: London

  • رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی دوبارہ ایم کیوایم میں شامل

    رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی دوبارہ ایم کیوایم میں شامل

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کی رہنماء ارم عظیم فاروقی نے الطاف حسین کی ہدایت پر دوبارہ پارٹی کے لئے کام شروع کردیا۔

    متحدہ قومی مومنٹ کی رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے بتایاکہ پارٹی میں کچھ مسائل تھے جس کی وجہ سے وہ ایم کیوایم چھوڑ کر امریکہ چلی گئی تھیں جہاں سے اُنہوں نے پارٹی کے قائد الطاف حسین کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

    ارم فاروقی نے بتایاکہ الطاف حسین کی بہت عزت کرتی ہوں، اُنہوں نے مفاد پرست ٹولوں کوختم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ پاکستان واپس آگئیں اور دوبارہ کام شروع کردیا۔

  • لندن: رنگارنگ "الٹرنیٹوومس ورلڈ” مقابلہ ہوا

    لندن: رنگارنگ "الٹرنیٹوومس ورلڈ” مقابلہ ہوا

    لندن: رنگا رنگ اور قہقہوں سے بھرپور "الٹرنیٹوو مس ورلڈ” مقابلہ ہوا۔

    لندن کے شیکسپئیر گلوب تھیٹر میں "الٹر نیٹوو مس ورلڈ” کمپٹیشن نے تیرہ سال بعد تھیٹر کی رونقیں بھال کیں، تھیٹر میں منفرد طرز کا مقابلہ حسن ہوا، جس میں فرضی وتصوراتی کرداروں نے اپنے رنگا رنگ لباس اور طنزومزاح کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    مقابلہ حسن میں منفرد نظر آنے والی مس زیرو نے کامیابی حاصل کی، جنہیں مس ورلڈ کاتاج بھی پہنایا گیا۔

    تھیٹر کے شائقین نے اس منفرد طرز کے مقابلے کو بے پناہ سراہا۔

  • کارکنان پیپلزپارٹی کے جلسے کیلئے ہرممکن تعاون کریں،الطاف حسین

    کارکنان پیپلزپارٹی کے جلسے کیلئے ہرممکن تعاون کریں،الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے ذمہ داران پیپلز پارٹی کے جلسے کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت سے رابطہ رکھیں۔

    کراچی اور لندن کی رابطہ کمیٹی کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے ملکی صورتحال کا جائزہ لیا، جس میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ بھی سرفہرست تھا۔

    اس موقع پر الطاف حسین نے اراکین رابطہ کمیٹی ، تمام سیکٹرز اور تمام یونٹوں کو ہدایت کی کہ وہ اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کے حوالے  سے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں سے رابطہ رکھیں ۔

    جہاں جہاں انہیں ایم کیو ایم کے تعاون کی ضرورت ہو انہیں غیر مشروط طور پر مدد و معاونت فراہم کریں۔ الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کے جلسے کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • لندن فلم فیسٹیول میں مونسٹر ڈارک کا پہلا شو

    لندن فلم فیسٹیول میں مونسٹر ڈارک کا پہلا شو

    لندن : ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم مونسٹر ڈارک کنٹجنٹ کا افتتاحی شو لندن فلم فیسٹیول میں ہوا۔

    لندن میں جاری فلم فیسٹیول میں فلم مونسٹر ڈارک کنٹجنٹ کا افتتاحی شو ہوا، فیسٹیول میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد نے شو دیکھا، دلچسپ کہانی پر مبنی فلم امریکی فوجیوں کی اس ریسکیو مہم پر مشتمل ہے۔

    جس میں افریقی صحرا میں بڑی تعداد میں ایسے عفریت آجاتے ہیں جو لوگوں کو کھانا شروع کر دیتے ہیں، ایکش ، تھرل سے بھر پور فلم کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

  • لندن میں ڈرائیور کے بغیر ٹیوب ٹرین چلائی جائے گی

    لندن میں ڈرائیور کے بغیر ٹیوب ٹرین چلائی جائے گی

    لندن میں دنیا کی پہلی بغیرڈرائیور ٹیوب ٹرین چلے گی۔

    برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی شہری انتظامیہ نے دنیا کی پہلی بغیر ڈرائیور ٹیوب ٹرین چلانے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے،زیر زمین چلنے والے اس منصوبے پر اربوں ڈالر لاگت آئے گی اور ابتدائی طور پر ڈھائی سو ٹرینیں تیار کی جا ئیں گی،لندن کے میئر کے مطابق یہ ٹیوب ٹرینین سن 2022 سے شہریوں کی آمدورفت کے لئے کھول دی جائیں گی ابتدا میں ڈرائیو اس ٹیوب ٹرین کی کارکردگی کو جانچیں گے پھر بغیر ڈرائیور ٹیوب ٹرین چلیں گی۔

  • ملالہ کونوبل پرائزملناپاکستان کیلئے باعثِ فخرہے،الطاف حسین

    ملالہ کونوبل پرائزملناپاکستان کیلئے باعثِ فخرہے،الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملالہ یوسف زئی کو”دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کاوشیں “ کرنے پر ”امن کا نوبل انعام “ ملنے پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    الطاف حسین نےکہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو امن کے نوبل انعام سے نوازنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستانی قوم اعتدال پسند ، روشن خیال ، ترقی پسند ، تعلیم یافتہ اور مہذب معاشرہ کی تشکیل کیلئے اپنے اندر بھر پور صلاحتیں رکھتی ہیں ۔

    اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوات میں ملالہ یوسف زئی کو بچیوں کی تعلیم کیلئے عملی کوششوں سے باز رکھنے کیلئے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نشانہ بنایا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملالہ یوسف زئی کی زندگی بچ گئی اوراس بہادر بچی نے صحت مند ہوکر دہشت گردوں کے خلاف اور تعلیم کو عام کرنے کیلئے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس پر وہ نوبل انعام کی ہی حقدار تھی ۔

    انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کو امن کا انعام پاکستان کیلئے باعث فخر ہے اور پاکستانی قوم کیلئے خوشی کا باعث ہے جس پر سب کو سجدہ شکر ادا کرنا چاہئے ۔

    الطاف حسین نے امن کا نوبل انعام ملنے پر ملالہ یوسف زئی کو دل کی گہرائیوں سے زبردست مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی قوم کو سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

  • لندن میں سالانہ فلم میلہ،248 فلمیں میلے کی زینت بنیں گی

    لندن میں سالانہ فلم میلہ،248 فلمیں میلے کی زینت بنیں گی

    لندن میں سالانہ فلمی میلہ سج گیا، دوسو اڑتالیس فلمیں اٹھاون ویں فلم فیسٹیول کی زینت بنیں گی۔

    سالانہ فیسٹیول میں بریڈپٹ،شیالابیوف،لاگن لرمن سمیت دنیا بھر سےایک سو اڑتالیس فلمی ستارے جلوہ افروز ہونگے، میلےکا باقاعدہ آغاز برطانوی ماہر ریاضیات ایلن ٹرننگ کی زندگی پرمبنی فلم دی امیٹیشن آف گیم سے ہوگا ،جبکہ جنگ عظیم دوئم میں جرمنی سے لڑنے والےپانچ امریکی فوجیوں پر بنائی گئی ایکشن سے بھر پور فلم فیوری بھی میلے کی رونق بڑھائے گی۔

  • بلاول بھٹو کے ایم کیوایم پر سنگین الزامات، رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس شروع

    بلاول بھٹو کے ایم کیوایم پر سنگین الزامات، رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس شروع

    کراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پرعائد کئے گئے سنگین الزامات کے خلاف ایم کیو ایم کا شدید ردِعمل سامنےآیا ہے، لندن اور کراچی میں رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

    رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بلاقل بھٹو کے بیان کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگااور اسکی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    اسی حوالے سے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے لیڈر حیدرعباس رضوی کاکہنا تھا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کو اس بیان پرشدید تحفظات ہیں۔

    آج صبح بلاول نے پی پی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 18اکتوبر کو نامعلوم افراد کو لگام ڈال کر رکھی جائے اگر پی پی کے کسی کارکن کو ذرا سا بھی نقصان ہوا تو وہ الطاف حسین کو سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

    حیدرعباس رضوی کا کہنا تھاکہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل میں ملوث افراد کی لندن میں موجودگی پرایم کیوایم کو شدیدتحفظات ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم بلاول کے بیان کا تمام قانونی پہلوؤں سےجائزہ لے رہی ہے اوربیان واپس نہ لینے کی صورت میں بلاول بھٹو کے خلاف لندن اور کراچی میں کاروائی ہوسکتی ہے۔

  • خطبہ حجتہ الوداع کی عملاً پیروی وقت کی ضرورت ہے،الطاف حسین

    خطبہ حجتہ الوداع کی عملاً پیروی وقت کی ضرورت ہے،الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حج اسلام کے ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے اور حج کی سعادت حاصل کرنا اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے۔

    حج اکبر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ مسلم امہ کیلئے حج کے موقع پر دیئے گئے حضور اکرم  کے خطبہ حجتہ الوداع کی عملاً پیروی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو خطبہ حجتہ الوداع کو اپنی اجتماعی اور انفرادی زندگی میں شامل کرنا چاہئے ۔

    انہوں نے کہا کہ حج کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آتا ہے اور دنیا بھر کے مسلمان بلا امتیاز رنگ ، نسل ، زبان اورمسلک اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ کرتے ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کی بقاء اسی میں ہے کہ وہ حج کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کے مظاہرے سے سبق حاصل کریں اور اسے مشعل راہ سمجھیں اور حج کی عبادت کا فریضہ انجام دیکر اپنی زندگیوں میں پاکیزگی اورانقلاب پیدا کریں ۔

    انہوں نے مزید کہاکہ جمعہ کے دن حج کی سعادت میں اللہ تعالیٰ نے خیر و برکت فرمائی ہے ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حج اکبر کی فضلیت کا نزول امت مسلمہ پرفرمائے اور تمام حاجیوں کی عبادت کو اپنی بارگاہِ الہیٰ میں قبول فرمائے ۔

    انہوں نے حجاج کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ پورے عالم اسلام اور باالخصوص پاکستان میں اتحاد بین المسلمین ، امن و امان کے قیام ، دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان سمیت امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کریں

  • دھرنے والے دھرنا دے رہے ہیں، ہم اپناکام کررہے ہیں،وزیرِاعظم

    دھرنے والے دھرنا دے رہے ہیں، ہم اپناکام کررہے ہیں،وزیرِاعظم

    لندن: وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنے والے دھرنا دے رہے ہیں، ہم اپنا کام کررہے ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے لندن میں میٖڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود جمہوری ادارے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، پوری پارلیمنٹ ایک طرف ہے ۔۔۔۔قوم اور چند لوگ ایک طرف ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے اس بار کی بھی یقین دہانی کر وائی کہ موجودہ نظام میں موجود خرابیوں کو ضرور ٹھیک کریں گے، نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔