Tag: London

  • ڈاکٹر عمران فاروق کی قتل سے پہلے اپنے قاتلوں سے ملاقات ہوئی تھی، شمائلہ فاروق

    ڈاکٹر عمران فاروق کی قتل سے پہلے اپنے قاتلوں سے ملاقات ہوئی تھی، شمائلہ فاروق

    اسلام آباد: ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میری اپنے شوہر کے قاتلوں سے ملاقات ہوئی تھی، انہوں نے خود کو عمران فاروق کے چاہنے والے بتایا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما کی اہلیہ شمائلہ عمران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

    شمائلہ فاروق دو پولیس افسران کے ہمراہ ہینڈن مجسٹریٹ کورٹ سے پہنچیں، اس موقع پر پاکستان ہائی کمیشن کے حکام بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

    مقتول کی اہلیہ نے نے عدالت میں کو آگاہ کیا کہ عمران فاروق کی قاتلوں سے ملاقات ہوچکی تھی، دو نوجوانوں نے میرے شوہر کو روک کر  بتایا کہ وہ اے پی ایم ایس او کے کارکن اور ان کے چاہنے والے ہیں۔ میرے شوہر کو اپنی سیکیورٹی پر خدشات تھے، جس کا ذکر انہوں نے  لندن کی پولیس سے بھی کیا تھا۔

    شمائلہ فاروق کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ شوہر کو محسن علی سید اور کاشف کامران خان پرشک نہیں ہوا، علاوہ ازیں عدالت میں بیوہ عمران فاروق کے علاوہ جائے واردات پر سب سے پہلے پہنچنے والے پولیس افسر اور ڈاکٹر کابیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

    بیوہ عمران فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے ہمسایوں نے بتایا کہ عمران فاروق سڑھیوں کے قریب پہنچے تو دو لڑکوں نے انہیں سلام کیا، ایک لڑکے نے چاقو سے حملہ کیا پھر دوسرے نے سر پر اینٹ ماری۔

    انہوں نے کہا کہ واقعے کو نو سال گزر گئے، میرے ہنستے بستے گھر کو اجاڑ دیا گیا، مجھے انصاف دیا جائے، پولیس کے پاس بیانات موجود ہیں یہ یاد نہیں کتنے بیانات ریکارڈ کئے گئے، میں نے خود کسی کو قتل کرتے نہیں دیکھا، گھر پر تھی جب یہ واقعہ ہوا۔

    بیان دینے کے دوران ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ زار و قطار رونے لگیں، جج نے عمران فاروق کی بیوہ سے کہا کہ پراسیکیوٹر اور ملزمان کے وکلا کچھ سوالات پوچھنا چاہتے ہیں جس پر شمائلہ فاروق نے کہا کہ مجھے 5منٹ دیں اس کے بعد سوالات پوچھ لیں۔

  • لاہور لندن اور پیرس سے بھی زیادہ محفوظ شہر بن گیا ہے، چوہدری محمد سرور

    لاہور لندن اور پیرس سے بھی زیادہ محفوظ شہر بن گیا ہے، چوہدری محمد سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ لاہور لندن اور پیرس سے بھی زیادہ محفوظ شہر بن گیا ہے، ایم این اے، ایم پی اے کوئی کام کہتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں وہ جائز ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، گورنر پنجاب نے کہا کہ شہر کا موسم بہت اچھا ہے، بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم اور وزیراعظم عمران خان بھی لاہور میں موجود ہیں،لاہور ایکٹیوٹی کا گڑھ بن گیا ہے، یہ شہر اب لندن اور پیرس سے بھی زیادہ محفوظ شہر بن گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مجھ سے کوئی ناراض نہیں ہے اگر ہو بھی جائے تو اگلے دن اسے منا لیتا ہوں، ہم ممبر پارلیمنٹ کی جائز شکایات دور کریں گے، چیف سیکرٹری نے بھی یقین دہانی کرائی ہے، ایم این اے، ایم پی اے کوئی کام کہتے  ہیں تو ہم سمجھتے ہیں وہ جائز ہیں۔

     

  • سکھوں کے جھگڑے میں ہلاکتیں، لندن کے شہریوں نے ‘خونی غسل’ قرار دے دیا

    سکھوں کے جھگڑے میں ہلاکتیں، لندن کے شہریوں نے ‘خونی غسل’ قرار دے دیا

    لندن: گزشتہ شام چاقو حملے میں ہلاک ہونے والے 3 افراد کی شناخت ہو گئی، خوں ریز واقعے کو لندن کے شہریوں نے خون سے کیا جانے والا غسل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن میں الفورڈ اسیکس کے قریب سیون کنگز میں واقع ہونے والے جھگڑے میں گزشتہ روز تین افراد چاقو کے وار سے شدید زخمی ہو کر ہلاک ہو گئے تھے، چاقو حملے کے الزام میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں ہلاک افراد کی شناخت ہو گئی ہے، تینوں کا تعلق سکھ کمیونٹی سے تھا، ان کے نام 22 سالہ ہریندر کمار، 34 سالہ بلجیت سنگھ اور 26 سالہ نریندر سنگھ تھے جو انڈیا سے مزدوری کے لیے آئے تھے اور کنسٹرکشن ورکر تھے۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بہ ظاہر سکھ گروپ کا جھگڑا لگتا ہے، ادھر لندن کے مئیر صادق خان نے بھی واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    دوسری طرف لندن کے جن باسیوں نے سڑک پر سکھوں کے درمیان ہونے والے اس جھگڑے کو دیکھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ‘غسلِ خون’ تھا، سکھ ایک دوسرے کو پاگلوں کی طرح چاقوؤں سے مار رہے تھے، یہ ایک خوف ناک منظر تھا۔ رپورٹس کے مطابق جھگڑا قریب ہونے والی ایک تقریب سے شروع ہوا تھا جس نے اسٹریٹ فائٹ کی صورت اختیار کر لی تھی۔

    ہلاک ہونے والے نریندر سنگھ کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں جیسے ہی اطلاع ملی وہ دوڑ کر جائے وقوع پر پہنچا، وہاں ہر طرف خون پھیلا ہوا تھا، میں نے چیخ چیخ کر بھائی کو اٹھنے کے لیے کہا لیکن وہ نہ اٹھا، وہ مر چکا تھا۔ میرا بھائی بہت پیارا لڑکا تھا، کسی سے اس کی دشمنی نہیں تھی، وہ سب میں مقبول تھا، میرا بھائی ہی نہیں وہ میرا بہترین دوست بھی تھا۔

    مقامی پولیس نے کہا ہے کہ یہ آپس کا جھگڑا تھا، دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا۔

  • فوجی اعزازات سے محرومی، شہزاہ ہیری آب دیدہ ہو گئے

    فوجی اعزازات سے محرومی، شہزاہ ہیری آب دیدہ ہو گئے

    لندن: شہزادہ ہیری کو شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد فوجی اعزازات سے بھی محروم ہونا پڑے گا، لندن میں ایک تقریب کے دوران شہزادہ ہیری بات کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہزادہ ہیری لندن میں ایک تقریب کے دوران آب دیدہ ہو گئے، انھوں نے کہا کہ خاندان چھوڑنے پر افسوس ہے، تاہم شاہی خاندان سے دست بردای کے سوا ان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ ہیری اور میگھن کے برطانوی شاہی خاندان چھوڑنے کے فیصلے کے بعد اب سارے معاملات طے پا گئے ہیں، شاہی رکنیت سے دست برداری کے فیصلے کے بعد ہیری اور میگھن سرکاری پیسے اور شاہی خطاب استعمال نہیں کر سکیں گے۔

    ہیری اور میگھن سے شاہی ٹائٹل واپس لے لیا گیا

    فروگمور کاٹیج کی آرایش پر خرچ ہونے والی 31 لاکھ ڈالر کی رقم بھی واپس کرنی ہوگی، ہیری کو افغانستان میں دیے گئے فوجی اعزازات بھی واپس کرنے ہوں گے، ہیری نے خاندان چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کیا، انھوں نے کہا دکھ ہے کہ صورت حال یہاں تک پہنچی، امید تھی پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت اور فوجی تعلق جاری رکھوں گا، بد قسمتی سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔

    شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ دادی اور کمانڈر انچیٖف کا بے حد احترام ہے اور ان کا شکرگزار ہوں۔

  • اس وقت ملک قرضوں میں بری طرح جکڑا ہوا ہے، شہباز شریف

    اس وقت ملک قرضوں میں بری طرح جکڑا ہوا ہے، شہباز شریف

    لندن : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے قرضے لینے کا ریکارڈ توڑ دیا، اس وقت ملک قرضوں میں بری طرح جکڑا ہوا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پارک لین اپارٹمنٹس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ن لیگ کے رہنما نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپوزیشن کے بجائے معیشت پر زور لگاتے تو حالات بہتر ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں اتنے قرضے لیے گئے کہ پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، پاکستان کی معیشت حکمرانوں نے تباہ کردی۔

    ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں زراعت اور صنعت تباہ ہوچکی ہے، پاکستان میں کروڑوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں،50لاکھ گھراور ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن میں جان بوجھ کرغلطیاں کی گئیں، شہبازشریف نے مزید کہا کہ آئیں سب مل برآمدات میں اضافہ کریں اور عوام کو روزگارفراہم کریں۔

  • لندن : بیوی اور بیٹے کے سامنے شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    لندن : بیوی اور بیٹے کے سامنے شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    لندن : مسلح افراد نے کرسمس کے موقع پر36سالہ شخص کو اس کی بیوی اور بچے کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کردیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقتول ٹی وی اداکارہ کا بھائی تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے بیٹرسی چرچ روڈ پر ایک سوئیڈش شخص کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا جب وہ اپنے گھر کے قریب تھا، واردات کے وقت اس کی بیوی اور چھوٹے بیٹا بھی پاس ہی موجود تھے۔

    کرسمس کی رات نو بجے مسلح افراد 36 سالہ فلیمور ‘الیکس’ باقری کو قتل کرنے کے بعد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ کی آوز سن کر اس کا پڑوسی بھی پہنچ گیا اور زخمی شخص کو فرسٹ ایڈ دینے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے وقوعہ پر ہی چل بسا۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے شخص کی بہن برطانیہ کے نجی ٹی وی کے رئیلٹی شو میں بحیثیت اداکارہ کام کرتی ہے۔

    میٹرو پولیٹن پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور قتل کے اسباب کے بارے میں پولیس کو شواہد نہیں ملے ہیں میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق یہ 11 سالوں میں ریکارڈ ترین ریکارڈ ہے۔

  • سگریٹ جلاتے ہی کار زور دار دھماکے سے پھٹ گئی

    سگریٹ جلاتے ہی کار زور دار دھماکے سے پھٹ گئی

    لندن : ایئر فریشنر کے استعمال کے باعث گاڑی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، ڈرائیور نے اسپرے کے بعد سگریٹ جلائی تھی، ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر ویسٹ یارک شائر میں ایک کار میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ڈرائیور نے ایئر فریشنر کے بعد گاڑی میں سگریٹ جلائی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے سگریٹ جلانے سے قبل گاڑی میں ایئر فریشنر کی خوشبو کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا تھا۔

    اسپرے کرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے گاڑی کی وِنڈ اسکرین، کھڑکیاں اور دروازے تباہ ہوگئے جبکہ اندر موجود شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے لوگوں کو حفاظتی مشوروں پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ اس سے بھی زیادہ خوفناک ہوسکتا تھا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی دکانوں کی کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

  • ن لیگ کی پوری قیادت ملک سے فرار ہے، لندن مظاہرہ قابل مذمت ہے، عندلیب عباس

    ن لیگ کی پوری قیادت ملک سے فرار ہے، لندن مظاہرہ قابل مذمت ہے، عندلیب عباس

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر ہونے والا مظاہرہ قابل مذمت ہے، ن لیگ کی پوری قیادت ملک سے فرار ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھی پارٹی چھوڑ کر لندن چلے گئے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز مجرم ہیں اور سپریم کورٹ نے فیصلے دیئے ہوئے ہیں اور سچ کو سچ کہنا ہو تو کڑوا تو لگتا ہی ہے۔

    عندلیب عباس نے کہا کہ نواز شریف کے گھر کے باہرپیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں، فلیٹ لوٹا ہوا ہو یا اپنا ہو کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے، لندن میں یہ مظاہرے پہلی مرتبہ نہیں ہوئے ہیں۔

    تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر صرف یہ بات ہوتی ہے کہ ہمیں جیل میں کیوں ڈالا؟ پھر شور مچ جاتاہے اور پھر واک آﺅٹ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ایوان میں کوئی کارروائی نہیں ہوپاتی۔

    انہوں نے کہا کہ سخت رویے کی صرف ایک وجہ ہے کہ نیب کے وہ کیسز کھل گئے ہیں جو دس سال سے دبے ہوئے تھے تو اس وقت سب کچھ ٹھیک تھا ، نیب بھی برا نہیں تھا، اگرآج ان مقدمات کودبا لیا جائے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا مذاق بننے پر ناراض، کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا مذاق بننے پر ناراض، کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    لندن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنا مذاق بننے پر ناراض ہوگئے اور اطالوی وزیراعظم کے ساتھ کانفرنس منسوخ کردی، ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم کو بہروپیا قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس میں ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی ڈچ اور کینیڈین وزرائے اعظم ساتھ موجود تھے۔ قریب ہی شہزادی اینی بھی موجود تھیں۔

    اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کی عالمی رہنماؤں کے ساتھ ٹرمپ کے مبینہ مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرمپ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اطالوی وزیراعظم کے ساتھ کانفرنس منسوخ کردی اور نیٹو سمٹ جلدی چھوڑ کر واپس امریکہ چلے گئے۔

    سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وائرل ہونے والی کینیڈا کے سرکاری چینل کی ایک ویڈیو جس میں جسٹن ٹروڈو، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، ہالینڈ کے وزیراعظم مارک رُٹے اور ملکہ الزبتھ کی بیٹی شہزادی این سے بات چیت کر رہے ہیں۔

    بورس جانسن نے ایمانوئیل میکرون سے پوچھا کہ "کیا اسی وجہ سے آپ کو دیر ہوئی؟ جس پر جسٹن ٹروڈو نے کہا انہیں اس لیے دیر ہوئی کیونکہ 40 منٹ کی پریس کانفرنس ان کی ترجیح تھی۔

    سرگوشیوں کی یہ وڈیو وائرل ہوکر ٹرمپ تک پہنچی جس پر وہ نیٹو اجلاس بھی ادھورا چھوڑ کر امریکا لوٹ گئے۔

    مذاق والی ویڈیو پر سوال ہوا تو ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بہروپیا قرار دیا، کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔

    جبکہ ویڈیو لیک ہونے پر فرانس کے صدر میکرون ناراض ہو گئے اور برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن انجان بن گئے۔

  • نواز شریف راتوں رات صحت مند نہیں ہوسکتے، کچھ ماہ لگ سکتے ہیں، ڈاکٹرعدنان

    نواز شریف راتوں رات صحت مند نہیں ہوسکتے، کچھ ماہ لگ سکتے ہیں، ڈاکٹرعدنان

    لندن : نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی، بحالی کے عمل میں مزید کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ نواز شریف کا علاج وہیں سے شروع کیا ہے جہاں سے پاکستان میں چھوڑا گیا تھا، کنسلٹنٹس کی پوری ٹیم علاج کی نگرانی کر رہی ہے، صحت کی بحالی کے عمل میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

     اس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے نوازشریف کی پلیٹ لیٹس سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سی معلومات پرائیویٹ ہیں جو نہیں بتائی جا سکتیں، اگلے ہفتے کے درمیان نوازشریف پی ای ٹی اسکین ہوگا۔

    ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزید اپائنٹمنٹس طے ہیں، نوازشریف کو اسٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہیں، ڈاکٹرز کاخیال ہے کہ اسٹیرائیڈز کو کم کر کے روک دیا جائے، نواز شریف کو گھرمیں میڈیکل کی تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی نوازشریف کی طبیعت ویسے ہی ہے بحالی میں کچھ وقت لگے گا، ان کی صحت راتوں رات تو ٹھیک نہیں ہو سکتی البتہ نوازشریف کا رپورٹس کے مطابق علاج کیا جا رہا ہے۔