Tag: Long March

  • کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں

    کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں

    کراچی میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جارہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اس دوران قیدیوں کی وین جلا دی گئی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ نمائش چورنگی اور اس کے اطراف میں ایمبولینس بھی پھنسی ہوئی ہیں اور شہریوں کو گھروں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نمائش چورنگی اور شاہراہ قائدین کے اطراف وقفے قفے سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کارکنان پر براہ راست فائرنگ کی جارہی ہے اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ کارکنان پر امن احتجاج کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/police-fire-shalt-toward-pti-workers-in-karachi/

    علی زیدی کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں بچے بھی شامل ہیں، پولیس کی جانب سے بے دریغ آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں کئی کارکنان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف اضلاع سے اب تک 200 کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے زیر حراست افراد کو دو روز کے دوران پکڑا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شاہراہ قائدین پر ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی کارکنان زخمی ہوگئے تھے۔

  • ہارون شاہد پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شریک، ویڈیو وائرل

    ہارون شاہد پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شریک، ویڈیو وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد بھی پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شوبز ستارے بھی شرکت کررہے ہیں اداکار ہارون شاہد بھی کراچی میں پی ٹی آئی کے مارچ میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

    ہارون شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    اداکار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’عوام آگئی ہے میں اس وقت میں کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر موجود ہوں۔‘

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مشی خان نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

    مشی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ آج سری نگر ہائی وے مارچ میں شرکت کے لیے جائیں گی۔

    مشی خان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ موجودہ حکومت مارچ کے شرکا کے لیے کیوں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، ایسے ہتھکنڈے کیوں استعمال کررہی ہے کہ سڑک پر شیشے بچھا دیے یا آنسو گیس کی شیلنگ وغیرہ، جب کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ یہ احتجاج پر امن ہوگا۔

  • رانا ثنا اللہ نے قوم سے معافی مانگ لی

    رانا ثنا اللہ نے قوم سے معافی مانگ لی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ روکنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر قوم سے معافی مانگ لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجھے تو اپنے اوپر افسوس ہورہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ پر اتنا یقین کیا اور انتظامات کیے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کا دعویٰ تھا کہ بیس لاکھ لوگوں کا سیلاب اسلام آباد کی طرف بڑھے گا لیکن عمران خان کے ساتھ چار سے پانچ ہزار لوگ ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بابر اعوان نے سپریم کورٹ سے کہا مرضی کا وینیو دیں ہم جلسہ کرنے کی اجازت دیں گے فساد نہیں پھیلانے دیں گے۔

    مزید پڑھیں: کہاں ہے 20 لاکھ لوگوں کا انقلاب جو ڈی چوک آنا تھا، رانا ثنا اللہ

    اس سے قبل وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری 200 افراد کے سیلاب کے ساتھ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے جب کہ 300 افراد پر مشتمل عوامی انقلاب لاہور میں بتی چوک پر آنکھ مچولی کر رہا ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام پوچھتی ہے کہ عمران نیازی 3 بج چکے ہیں، کہاں ہے 20 لاکھ لوگوں کا انقلاب جو ڈی چوک آنا تھا۔

  • حکومت کا ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    پاکستان میں انٹرنیٹ کی دو بڑی کمپنیوں کو انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ ٹرانس ورلڈ اور پائی پورے پاکستان کو انٹرنیٹ سروسز فراہم کرتی ہیں۔

    ٹرانس ورلڈ کی انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں جب کہ پائی کو بند کرنے کی تیاری جاری ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ اٹک پل پہنچ گیا ہے، اٹک پل سے کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں ہم کچھ دیر میں پنجاب میں داخل ہو جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جگہ جگہ مزاحمت اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں لیکن عوام رکاوٹیں ہٹا کر آگے بڑھ رہی ہے ہم پرامن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور پر امن ہی رہیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب بلاول ،فضل الرحمان آئے تھے تو کیا ہم نے کنٹینر رکھا تھا ہمیں خوف نہیں تھا اس لئے نہ گرفتاری کی نہ کنٹینر رکھا لیکن ان کو خوف تھا اس لئے انہوں نے کنٹینرز رکھے اور گرفتاریاں کیں۔

  • مشی خان کا عفت عمر کو ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ

    مشی خان کا عفت عمر کو ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے عفت عمر کو ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز عفت عمر نے ٹوئٹ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں لہٰذا وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی۔

    عفت عمر نے یہ ٹوئٹ طنزیہ کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”مطلب جو شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟“

    اس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ مشی خان نے کہا کہ مجھے اب یقین ہوگیا ہے کہ تمہیں کسی ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ تمہارا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹاک ٹاکر کے وضاحتی بیان پر مشی خان کا ردعمل

    کچھ روز قبل مشی خان نے مارگلہ ہلز پر مبینہ طور پر آگ لگا کر ویڈیو بنوانے والی ٹاک ٹاکر کے وضاحتی بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

    انسٹا گرام پر مشی خان نے اسٹوری میں ٹک ٹاکر کے وضاحتی بیان کو جعلی قرار دے دیا اور کہا کہ ٹک ٹاکر نے اپنے عمل کو چھپانے کے لیے ایک جھوٹی کہانی بنائی، مجھے یقین ہے کہ اس نے سب جھوٹ کہا، انہیں مطالعے اور کچھ عقل کی ضرورت ہے۔

    اداکارہ نے کہنا تھا کہ اگر آگ لگی تھی تو رپورٹ کرتیں، ٹک ٹاک بنانی ضروری تھی؟ انہوں نے ٹاک ٹاکر کی ویڈیو کو مجرمانہ عمل قرار دیا۔

  • مشی خان کا لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان

    مشی خان کا لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان

    اداکارہ مشی خان نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ آج سری نگر ہائی وے مارچ میں شرکت کے لیے جائیں گی۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کی۔

    مشی خان نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ موجودہ حکومت مارچ کے شرکا کے لیے کیوں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، ایسے ہتھکنڈے کیوں استعمال کررہی ہے کہ سڑک پر شیشے بچھا دیے یا آنسو گیس کی شیلنگ وغیرہ، جب کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ یہ احتجاج پر امن ہوگا۔

    اداکارہ نے حکومت سے درخواست کی کہ برائے مہربانی اس مارچ میں جو بھی آنا چاہ رہا ہے اسے آنے دیا جائے، لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائیں، آپ کے سامنے بھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    دوسری جانب مشی خان نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ‘تم نے بھی ماضی میں بہت سے ذاتی مفاد حاصل کیے اور اب تک کررہی ہو لہٰذا خاموش رہو، تم صرف اپنی تسکین کے لیے بدلہ لے رہی ہو’۔

    مشی خان نے مزید کہا کہ ‘تمہیں نہ بچوں کی فکر ہے اور نہ پاکستان کی، تم گرم تندور میں اپنی دو روٹیاں لگا رہی ہو’۔

    اس سے قبل ریحام خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ‘ایک شخص جو ذاتی مفاد کی خاطر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ لوگوں کے بچوں کو استعمال کر رہا ہے’۔

  • پی ٹی آئی نے حکومت کو دوٹوک پیغام دے دیا

    پی ٹی آئی نے حکومت کو دوٹوک پیغام دے دیا

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت ڈائیلاگ کرنا چاہتی ہے تو ہمیں دعوت دے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا حکومت کے کسی فرد سے رابطہ نہیں ہوا سردار ایاز صادق سمیت کسی حکومتی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی اگر حکومت بات چیت کرنا چاہتی ہے تو ہمیں دعوت دے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی لوگوں کو جو بتایا اس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے جلد ازجلد الیکشن کی تاریخ دیں کوئی حتمی بات ہوگی تو بات کرینگے ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگیں گے الیکشن کی تاریخ کےعلاوہ نہ کوئی بات سنیں گے نہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے پولیس کی بھاری نفری موجود ہے سڑکوں پر لگائی گئیں رکاوٹیں لوگوں نے خود ہٹائی ہیں راناثنااللہ راستہ کھولے تو یہ دیکھ لیں گے کتنے لوگ ہیں ابھی اسلام آباد کے علاقے ایف نائن جارہےہیں آج رات اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے۔

  • ’حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ اٹک پل پہنچ گیا‘

    ’حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ اٹک پل پہنچ گیا‘

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ اٹک پل پہنچ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اٹک پل سے کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں ہم کچھ دیر میں پنجاب میں داخل ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ مزاحمت اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں لیکن عوام رکاوٹیں ہٹا کر آگے بڑھ رہی ہے ہم پرامن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور پر امن ہی رہیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب بلاول ،فضل الرحمان آئے تھے تو کیا ہم نے کنٹینر رکھا تھا ہمیں خوف نہیں تھا اس لئے نہ گرفتاری کی نہ کنٹینر رکھا لیکن ان کو خوف تھا اس لئے انہوں نے کنٹینرز رکھے اور گرفتاریاں کیں۔

    https://urdu.arynews.tv/manzoor-wasan-on-pti-long-march/

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا دعویٰ درست ہے تو کنٹینر ہٹا کر دیکھ لیں لوگوں کی تعداد کتنی ہے ہم جوحال مقبوضہ کشمیر میں دیکھتے رہے آپ نے وہی حال یہاں بنا دیا مگر آپ شیلنگ اور لاٹھی چارج سے کتنی دیر لوگوں کو مرعوب کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اقتدارکے نشے ،سرکاری مشینری پر مست ہیں اور یہ مستی نکل جائے گی۔

    انہوں ںے کہا کہ رانا ثنا اللہ صاحب آپ گھبرا کیوں رہے ہیں آپ ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو رہا کریں ہم پرامن رہیں گے۔

  • ”ہم نے ڈنڈا اٹھا لیا تو رانا ثنا اللہ نظر نہیں آئیں گے“

    ”ہم نے ڈنڈا اٹھا لیا تو رانا ثنا اللہ نظر نہیں آئیں گے“

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے ڈنڈا اٹھا لیا تو پولیس اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بھی نظر نہیں آئیں گے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ لاکھوں لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر موجود ہوں گے، ہم اسلام آباد آ رہے ہیں اور مطالبات منوا کر جائیں گے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو کہتا ہوں کہ ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کیساتھ ان کے مذاکرات نہیں ہوئے، بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں، سپریم کورٹ کے ہر حکم کے ہم پابندہیں، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا کہ 4 رکنی ٹیم مقرر کریں، وہ ٹیم ان سے مذاکرات کرے یہ جلسہ کریں اور گھر جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے وزیر اعظم نے ٹیم مقرر کی، میں اس کا حصہ نہیں، مجھے بہت اچھی طرح سے پتا ہے کہ میں اس ٹیم شامل نہیں، جب یہ فیصل آباد آئیں گے تو اس کے بعد جو کارروائی بنتی ہے کرلیں گے، انہوں نے جلسے کے لیے سپریم کورٹ سے رعایت لی تو ذمہ دار عدالت عظمیٰ ہوگی۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدالت پھر اس پر پوری طرح سے عمل درآمد کرائے، صوبائی اکائی کا وفاق پر حملہ کرنا آئینی جرم ہے، پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے فتنہ فساد مارچ کو مسترد کر دیا ہے،  ہمارے پلان کے مطابق انہیں اٹک پل سے آگے روکا جانا ہے۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کا کہنا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں حکومت مدت پوری کرے گی لیکن صورتحال میں خسارہ عمران خان کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشی کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جیل کے ڈر سے لانگ مارچ میں نہیں جائیں گے اور گھر میں رہ کرپکڑدھکڑ کی ویڈیو وائرل کرتے رہیں گے۔

    شیخ رشید کے حوالے سے منظوروسان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کہتے تھے جیل ان کا سسرال ہے، جب جیل آپ کا سسرال ہے تو پھر کیوں ڈرتے ہو، میں شیخ رشید سے زیادہ جیل میں رہا ہوں۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کسی کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، نمائش چورنگی اس لئے بند ہے کہ یہ لوگ گڑ بڑ کریں گے،منظوروسان

    ان کا کہنا تھا کہ موجوہ صورتحال میں لگتا ہے حکومت ہل گئی ہے ، پہلے کہا تھا انتخابات فروری تک ہو جائیں گے، اب حالات بتا رہے ہیں حکومت مدت پوری کرے گی، اس ساری صورتحال میں خسارہ عمران خان کا ہوگا۔