Tag: LOOT MAR

  • کراچی: ایدھی سینٹرمیں 5 کلوسونا اورلاکھوں روپے کی ڈکیتی

    کراچی: ایدھی سینٹرمیں 5 کلوسونا اورلاکھوں روپے کی ڈکیتی

    کراچی :شہر کے مصروف ترین کھارادر میں ڈاکو ایدھی سینٹر سےپانچ کلو سونا،غیر ملکی کرنسی اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔کراچی میں لاقانونیت تمام حدیں پارکرگئی۔

    ڈاکوؤں کے مسلح جتھے نے دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کام کرنے والے ادارے ایدھی سینٹر کو بھی نہ چھوڑا۔پولیس کے مطابق کھارا در میں واقع ایدھی سینٹر کی عمارت میں مسلح ڈاکو داخل ہوگئے اور عمارت میں موجود معروف سماجی رہنماعبدالستار ایدھی اور عملے کے اراکین کو یرغمال بنالیا۔

    فیصل ایدھی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح ملزمان ایدھی سینٹر کی عمارت سے پانچ کلو سونا،غیر ملکی کرنسی سمیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ ان کی مدعیت میں کھارادر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کی واردات کا سختی سے نوٹس لے لیا، سید قائم علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کو واقعے تحقیقات کا حکم دے دیاہے، انہوں نے ہدایت کی کہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

  • کراچی میں پولیس مقابلےکے دوران9 ملزمان ہلاک،

    کراچی میں پولیس مقابلےکے دوران9 ملزمان ہلاک،

    کراچی : شہر کےمختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت نو ملزمان ہلاک ہوئے ، دیگر کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز نے ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیااورشہریوں کے تشدد کے واقعات میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    شہر میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق گڈاپ کے علاقے ایوب گوٹھ میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٓپریشن کرتے ہوئے سات دہشتگرد ہلاک کردیئے۔

    ہلاک دہشتگردوں میں چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث دہشتگرد بھی شامل ہیں۔جن کی شناخت حضرت حسین اور لال زادہ اورا مین کے ناموں سے ہوئی ہے۔کارروائی کے دوران ایک گھر سے دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

    سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب ہوٹل میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن میں شہریوں نے دو ڈاکووٴں کو پکڑ کرشدید تشدد کا نشانہ بنادیا،پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہے۔ کورنگی میں بھی لوٹ مار کرنیوالے دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں مشتعل افراد نے شدید تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔تاہم دونوں ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

    سہراب گوٹھ کے قریب کوئٹہ ٹاوٴن میں رات گئے رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں تین سو سے زائد رینجرز کمانڈوز اور خواتین اہلکاروں نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد گرفتار ہوا، جس کے قبضے سے 17 اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیار اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد ہوئیں.

    گارڈن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، لیاری سنگولین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔جبکہ پیر آباد کے علاقے میں بدھ کے روز زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے نجی اسپتال میں دم توڑ دیا۔

  • کراچی میں ٹریفک جام ، لوٹ مار جاری

    کراچی میں ٹریفک جام ، لوٹ مار جاری

    کراچی: رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی کراچی میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیاہے شہر بھر کی مصروف شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    شہرِقائدمیں ماہ صیام کےدوران ہرگزرتےدن کےساتھ پولیس اور انتظامیہ ٹریفک کنٹرول کرنےمیں ناکام نظرآرہی ہے۔ عام دنوں میں سڑکوں پرتعینات ٹریفک پولیس کےاہلکار رمضان المبارک کے آخری عشرےمیں کہیں کہیں دکھائی دےرہےہیں۔

    صدر، آئی آئی چندریگرروڈ، حیدری اورمختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونےسےمسافروں کوگھنٹوں انتظارکرناپڑرہاہے۔کئی مقامات پر ٹریفک جام کےدوران لوٹ مارکےواقعات بھی پیش آئے۔