Tag: LOOTED

  • ٹیوشن کا پوچھنے آنے والی خواتین گھر لوٹ کرچلتی بنیں!

    ٹیوشن کا پوچھنے آنے والی خواتین گھر لوٹ کرچلتی بنیں!

    پنجاب  میں خواتین نوسرباز گینگ ایک پھر سرگرم ہوگیا لیہ میں گھر میں گھس کر اہل خانہ سے 14 تولے کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں نوسرباز خواتین کا گینگ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے، گزشتہ روز لیہ کے محلہ فیض آباد کے ایک گھر میں ٹیوشن کا پوچھنے کے بہانے داخل ہوئیں اور اہلخانہ کو بے ہوش کرکے واردات کی۔

    2 خواتین نے اہل خانہ کو نشہ دینے کے بعد  واردات کو آسان بنایا اور لاکھوں روپے مالیت کا 14 تولے سونا لوٹ کے فرار ہوگئیں۔

    اہل خانہ کے مطابق 2خواتین ٹیوشن پڑھانے کا پوچھنے کے بہانے گھر میں داخل ہوئیں، بات چیت کی اس کے بعد ہم بے ہوش ہوگئے۔

    واردات کے بعد دونوں نوسرباز خواتین باآسانی فرار ہوگئیں۔

    وارادت کی اطلاع ملنے کے بعد علاقہ پولیس نے پہنچ کر اہلخانہ سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور تحقیقات شروع کردیں۔

    پولیس کے مطابق نوسربازخواتین کی تلاش جاری ہے جلدگرفتارکرلیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں:فیصل آباد میں خواتین کی جیولری شاپ میں چوری

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نوسرباز اور ڈکیت خواتین گروہ لوٹ مار کی کئی وارداتیں کرچکے ہیں۔

    فیصل آباد میں بھی تین خواتین نے زیورات کی دکان میں سونے کا ہار چوری کرلیا تھا۔

  • جے آئی ٹی رپورٹ نے عوامی پیسہ لوٹنے کے ناقابل یقین طریقے بتائے ہیں، عمران خان

    جے آئی ٹی رپورٹ نے عوامی پیسہ لوٹنے کے ناقابل یقین طریقے بتائے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاناما اور جعلی اکاؤنٹس پر جے آئی ٹی رپورٹ بتاتی ہے کہ ریاست قرضوں میں ڈوبتی ہے اور غربت کا شکار ہوجاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ بتاتی ہے کہ ریاست کیسے ناکام ہوتی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ بہت کچھ بتاتی ہے رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ ریاست قرضوں میں ڈوبتی ہے اور غربت کا شکار ہوجاتی ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ جی آئی ٹی رپورٹ میں کرپشن میں ملوث افراد کے عوامی پیسہ کھانے کے جو طریقے بتائے گئے ہیں وہ ناقابل یقین ہیں۔

    وزیر اعظم کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ رپورٹس کے بعد بھی جو افراد ان کا دفاع کررہے ہیں ان کو دیکھ کر حیران ہوں۔

    مزید پڑھیں : کچھ بھی ہوجائے احتساب کا عمل نہیں رکے گا:عمران خان

    یاد رہے کہ 22 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف نہیں ہوتا تو احساسِ محرومی جنم لیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم پچھلی حکومت کی بات کرتے رہتے ہیں، لوگوں کوکہنےدیں،اپنی کارکردگی کاموازنہ پچھلی حکومت سےنہ کریں توکس سےکریں ۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کابجٹ دیگرحصوں پرخرچ کیاگیا، جس کے سبب وہاں کی محرومیاں بڑھتی گئیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں غلطیوں سےسیکھ کرآگےبڑھناہے۔ پنجاب کےبجٹ کی منصفانہ تقسیم ہوگی۔

  • اسلام آباد: پاکستانی نژاد کینیڈا کی سینیٹر سلمیٰ عطاء اللہ سے راہزنی

    اسلام آباد: پاکستانی نژاد کینیڈا کی سینیٹر سلمیٰ عطاء اللہ سے راہزنی

    اسلام آباد:پاکستانی نژاد کینیڈا کی سینیٹر سلمیٰ عطاء اللہ سے ڈاکو پرس چھین کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈا کی سینیٹر سلمیٰ عطاء اللہ کے ساتھ رہزانی کا واقعہ سیکٹرایف 6 میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار2ملزمان  پرس چھین کرفرارہوگئے۔

    پرس میں 42سوڈالر، 62ہزار پاکستانی روپے اور دستاویزات موجود تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کینیڈین سینیٹر کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے اور جلد ہی مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

  • نامعلوم افراد کیلاش قبیلے کے وفد کو لوٹ کر فرار

    نامعلوم افراد کیلاش قبیلے کے وفد کو لوٹ کر فرار

    لاہور: ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے کیلاش قبیلے کے دس رکنی وفد کو لاہور میں لوٹ لیا، پاسپورٹ، ویزا لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات چھین کرلے گئے۔

    کیلاش قبیلے کے دس رکنی وفد جو لیوک رحمت کیلاش کی سربراہی میں ہندوستان میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ لاہور میں نامعلوم افراد ان سے پاسپورٹ، ویزا اور ضروری دستاویزان چھین کر فرار ہوگئے۔ وفد میں چھ مرد اور چار خواتین شامل تھی۔
    وفد میں شامل وزیر زادہ کیلاش کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے بڑی مشکل سے ویزا حاصل کیا تھا تاکہ ہندوستان میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کرکے کیلاش کی نمائندگی کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وفد جب لاہور پہنچا تو رات ۹ بجے کے قریب نیازی بس اسٹینڈ سے ہوٹل جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان کو روکا لیا، کیلاش وفد کے مطابق ان میں چند لوگ اسلحہ سے لیس بھی تھے اور ان کو یہ بھی پتہ تھا کہ ہم کیلاش قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہندوستان جارہے ہیں۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ ان لوگوں نے ہم سے پاسپورٹ، ویزا، لیپ ٹا پ اور دیگر ضروری دستاویزات چھین لیا۔کیلاش قبیلے کے لوگوں نے اس واقعے پر سخت غم و غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے بڑی مشکل سے ویزا حاصل کیا تھا اور پڑوسی ملک ہندوستان جارہے تھے مگر نامعلوم افراد نے انکا منصوبہ ناکام بنایا حالانکہ یہ لوگ نہایت پر امن اورحب وطن لوگ سمجھے جاتے ہیں۔