Tag: loralai

  • لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

    لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کیا جس میں 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ بھی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ماسٹر مائنڈ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد زیارت میں 6 لیویز اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے۔

    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مذکورہ کامیاب کارروائی علی الصبح کی گئی جب خفیہ اطلاع پر لورالائی کے علاقے ناصر آباد میں مکان پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران کمپاؤنڈ میں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

    اے ایس پی عطا الرحمٰن کے مطابق دھماکے سے ساتھ والے گھر کی دیوار بھی گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: لورالائی حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

    یاد رہے کہ 29 جنوری کو بلوچستان میں ہی ڈی آئی جی ژوب رینج کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں پولیس اہل کاروں سمیت 9 افراد شہید جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    اس سے قبل 11 جنوری کو آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے قلات، خاران اور میواند میں مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

  • لورالائی حملہ، ڈی آئی جی کمپلیکس کلیئر، تمام دہشت گرد مارے گئے

    لورالائی حملہ، ڈی آئی جی کمپلیکس کلیئر، تمام دہشت گرد مارے گئے

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی کو کلیئر کرالیا، آپریشن کےدوران تمام دہشت گرد مارے گئے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لورالائی حملے کے تمام دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں‌ ہلاک کر دیا گیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے وقت 800 کے قریب امیدوار  پولیس میں بھرتی کے لئے موجود تھے، سیکیورٹی فورسز نے تمام امیدواروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا.

    تین خود کش بمبار نے سہ پہر ڈی آئی جی کے  دفترمیں داخلےکی کوشش کی تھی، پولیس اہل کاروں نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو روکا.

    پولیس نے ایک خودکش بمبارکو ڈی آئی جی کمپلیکس کےداخلی مقام پرمارگرایا، دو خود کش بمباروں نے کمروں میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے.

    مزید پڑھیں: لورالائی: ڈی آئی جی آفس پر دہشت گرد حملہ، 9 پولیس اہل کار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

    آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں تین پولیس اہل کاروں سمیت 9 افراد شہید اور 21 زخمی ہوئے، زخمیوں میں 12 پولیس اہل کاراور 9 امیدوار شامل ہیں، زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرزکے ذریعےسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا.

    یاد رہے کہ لورالائی میں حملے کا واقعہ  آج سہ پہر پیش آیا. اس بڑے حملے میں سیکیورٹی اہل کاروں نے جواں مردی سے مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا.

  • اقتصادی راہداری منصوبےکیخلاف سازشیں ناکام بنائیں گے،آئی جی ایف سی

    اقتصادی راہداری منصوبےکیخلاف سازشیں ناکام بنائیں گے،آئی جی ایف سی

    دکی / لورالائی : آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ دشمن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف ہے، عوام کے ساتھ مل کرسازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

    دکی میں میڈیکل سینٹر کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی کاکہنا تھا کہ قلات آپریشن میں ہلاک نو دہشت گردوں کا تعلق سانحہ مستونگ میں ملوث گروپ سے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ میں ملوث شر پسند عناصر انسان نہیں درندے ہیں، جو چند پیسوں کی خاطر دہشت گردی کر رہے ہیں، ان دہشت گردوں کو خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔

  • لورالائی: چوکی پرحملہ، 5پولیس اہلکار جاں بحق

    لورالائی: چوکی پرحملہ، 5پولیس اہلکار جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ اور گاڑی پر حملہ کردیا، جس میں پانچ پولیس اہلکار جاں بحق  اور ایک زخمی  ہوگیا۔

    سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چیچلو چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا، مسلح افراد نے اس دوران لورالائی میں میختر کے قریب چیک پوسٹ پر بارکھان جانے والی پولیس وین پردہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں  پانچ پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

     سیکرٹری داخلہ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنرلورالائی کی سربراہی میں مزید فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہی ہے۔

    وزیرِ داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی اور کہا کہ دہشتگردوں کےحملے کو ریاست پرحملہ تصورکیا جائے گا، حملےمیں ملوث عناصرکےخلاف بھرپورکارروائی کی جائےگی۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قوم فیصلہ کر چکی ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنا ہوگا۔

  • لورالائی: چیک پوسٹ پرحملہ، 7اہلکار شہید، 2زخمی

    لورالائی: چیک پوسٹ پرحملہ، 7اہلکار شہید، 2زخمی

    لورالائی: دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں 7سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

    سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہوگئے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کردی ہے۔

    لیویز حکام کے مطابق لورالائی کے علاقے میختر میں چیچلو چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    جس  کے نتیجے میں سات سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی زخمی ہوئے، چیک پوسٹ عملے کی حفاظت کے لئے نفری طلب کی گئی تو دہشتگردوں نے ان پر بھی حملہ کردیا۔

    فورسز کی شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور پسپا ہوکر زخمی حالت میں فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے ایف سی نے ڈی جی خان روڈ کو بند کرتے ہوئے علاقے میں ہیلی کاپٹر اور سرغ رساں کتوں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔