Tag: Lord Nazeer

  • عمران فاروق کے قاتلوں‌ کو سزا دینا برطانیہ کی ذمہ داری ہے، نثار

    عمران فاروق کے قاتلوں‌ کو سزا دینا برطانیہ کی ذمہ داری ہے، نثار

    لندن: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل برطانیہ میں ہوا ہے اس لیے برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

    یہ بات  برطانیہ میں دورے کی غرض سے مقیم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے رکنِ برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر سے ملاقات میں کہی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور بانی ایم کیو ایم کے خلاف مقدمات سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز ذوالقرنین حیدر کے مطابق چوہدری نثار نے دورانِ ملاقات لارڈ نذیر کو پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی حل کیے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی اداروں کی تحقیقات پر تحفظات ہیں جن سے برطانوی حکومت کوآگاہ کردیا،ڈاکٹر عمران فاروق پاکستانی شہری تھے ان کا قتل برطانیہ میں ہوا ہے اس لیے برطانوی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی رکنِ پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو یقین دہانی کرائی کہ وہ قائد ایم کیو ایم کی سرگرمیوں اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے اور اس معاملے میں اپنا بھرپور کردار اور اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے وزیر داخلہ چوہدری نثار برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب کے علاوہ کئی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں اور منی لانڈرنگ کیس سمیت بانی ایم کیو ایم سے متعلق برطانیہ کی پالیسی پر تحفظات کا بھی اظہار کیا تھا۔

  • دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی جائے، لارڈ نذیرکا سعودی سفیر کو خط

    دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی جائے، لارڈ نذیرکا سعودی سفیر کو خط

    لندن : برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر نے سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دمام میں پھنسے ہوئے 500 پاکستانیوں کا اقامہ فوری جاری کیا جائے تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈ نذیر نے دمام میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے برطانیہ میں تعینات سعودی عرب کے سفیر پرنس محمد بن نواف السعود کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اقامہ نہ ملنے کے سبب دمام میں پانچ سو سے زائد پاکستانی کیمپوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    LordNazirletter

    ان میں سے کئی پاکستانی سعودی عرب میں نوکری کے حصول کیلئے اپنے تمام اثاثے بیچ چکے ہیں۔ پاکستان میں موجود ان افراد کے خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیسے نہ ہونے کے سبب وہ فاقے کررہے ہیں اور انہیں علاج معالجے کی بھی کوئی سہولت میسر نہیں ہے، گزشتہ چھ ماہ سے ان کی کمپنی تنخواہ بھی جاری نہیں کررہی۔

    پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان میں سے چار پاکستانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: دمام: اقامہ نہ لگنے پر 500 پاکستانی پھنس گئے، دفتر خارجہ خاموش

    خط میں لارڈ نذیر نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کرتے ہوئے فوری طور پر انہیں اقامہ جاری کیا جائے اور ان کے سفر میں حائل رکاوٹیں دور کرتے ہوئے سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

     

  • جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق برطانیہ کے اہم دورے پر

    جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق برطانیہ کے اہم دورے پر

    لندن : جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ پاکستانی کمیونٹی اوران کی جماعت کے کارکنان سے ملاقات کررہے ہیں۔

    لارڈ نذیر احمد نے جماعت اسلامی کے سربراہ کے اعزاز میں دعوت دی جبکہ والتھم فاریسٹ کاؤنٹی کی میئر صائمہ محمود نےانہیں یادگاری سند دی۔

    سراج الحق نے برطانیہ کے دورے کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کی۔

    جماعت اسلامی کے سربراہ نے اے آروائی نیوز کے لندن آفس کا بھی دورہ کیا۔

    سراج الحق نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا

  • کرپشن اوربدانتظامی کی انتہا ہوگئی ہے، لارڈ نذیر

    کرپشن اوربدانتظامی کی انتہا ہوگئی ہے، لارڈ نذیر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ جلسے میں لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف استعفیٰ دے کر تحقیقات کرائیں اگر عمران خان کے الزام غلط ہوئے تو میں خود دھرنا ختم کرنے کو کہوں گا۔

    پی ٹی آئی کے اسٹیج پراے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کا ایک سمندر ہے کہ جو امڈا چلا آرہا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستانی بہن بھائی ملک میں تبدیلی لانے کے لئے کتنے بیتاب ہیں۔

    اے آروائی نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر قانونی فعل ہے اے آر وائی نیوز اور کھر اسچ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔

    انہوں نے وزیرِ اعظم کو پیغام دیا کہ ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں جو کہہ رہے ہیں کہ چند ہزار لوگ ہیں۔ انہوں نےانکشا ف کیا کہ وہ جس ہوٹل میں مقیم ہیں اس کے ویٹرزتک اپنی چھٹی کے بعد روز دھرنے میں شامل ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن اور بیڈ گورننس کی حد ہوگئی ہے اور پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کر کے کہاکہ اصولی طریقہ یہ ہے کہ جب ان پر الزام لگ گیا تو وہ استعفیٰ دین اور اس تمام معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیق کرائی جائے اگر حکومت کا موقف درست نکلا تو وہ خود عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کا کہیں گے اور اگر عمران خان کے الزامات درست ہیں تو احکومت مستعفی ہوکر گھرجائے اور وسط مدتی انتخابات کرائے جائیں۔

    جیو کے ملاک میر شکیل کی گرفتاری کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت ان کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ جاری کرتی ہے تو وہ ملکی مفاد میں ذاتی دلچسپی لے کر میر شکیل الحمن کو عدالت کے کٹہرے تک پہنچانے کا انتظام کریں گے۔