Tag: Lord Nazir

  • لارڈ نذیر نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کو بھارتی سازش قرار دے دیا

    لارڈ نذیر نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کو بھارتی سازش قرار دے دیا

    لندن : رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیرنے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے گھر مسمارکرنے کو بھارتی سازش قرار دے دیا اور کہا مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ہندوآبادیاں قائم کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ارکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے گھر مسمارکرنے کو بھارتی سازش قرار دیتے ہوئے کہا مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں بی جے پی اور بنیادپرست ہندوؤں کو بساکر مسلمانوں کی اکثریت کم کرنا چاہتی ہے۔

    لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیلی ایماپرمقبوضہ کشمیرمیں جھوٹےآپریشن کررہاہے اورنام نہادانکاؤنٹرزمیں کشمیریوں کوشہید اور ان کے مکانات کو مسمار کررہاہے جبکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ہندوآبادیاں قائم کررہی ہے۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فورسزکی جانب سےسرینگرمیں جلائےگئےسترہ گھروں کی تعمیر کے لئے چندہ اکٹھا کرنےوالےمتعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    خیال رہے بھارتی فورسزکی فائرنگ سےحزب المجاہدین کےرہنما جنید صحرائی اوران کے ساتھی طارق احمدشہید ہوئےتھے جبکہ بھارتی فورسزنےفائرنگ کےبعدگھروں کوآگ لگا دی تھی۔

  • مسلم برادری روہنگیا مسلمانوں کی دل کھول کرمدد کرے، لارڈنزیر

    مسلم برادری روہنگیا مسلمانوں کی دل کھول کرمدد کرے، لارڈنزیر

    لندن: برطانوی دارالامراء کے رکن لارڈ نذیز کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم قابل مذمت ہے، مسلم برادری روہنگیا مسلمانوں کی دل کھول کر مدد کرے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالامراء کے رکن لارڈ نذیر احمد روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے وفد کے ہمراہ بنگلہ دیش روانہ ہوگئے ، روانگی سے قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم قابل مذمت ہے۔

    لارڈ نذیز نے مزید کہا کہ مسلم برادری امریکی سیلاب زدگان کی مدد کرسکتی ہے تو  انہیں مشکل کی اس گھڑی میں روہنگیا مسلمانوں کی بھی جی کھول کرامداد کرنی چاہے۔

    دوسری جانب یورپی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژادبرطانوی رکن سجادکریم نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف قرارداد پارلیمنٹ میں جمع کرادی، سجادکریم کا کہنا ہے کہ میانمارحکومت فوری طور پر انسانی المیے کو روکے۔


    مزید پڑھیں : میانمار سے ہجرت کرنے والے مسلمانوں کی تعداد چارلاکھ تک پہنچ گئی


    دوسری جانب نگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 4لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ، بنگلہ دیش میں سرچھپانے کے لئے کیمپوں میں عارضی رہائش بنانے کے لئے درکار چیزوں کے لئے بھی روہنگیا مسلمانوں سے بھاری قیمت مانگی جاررہی ہے۔

    دشوارسفرطے کر کے بنگلہ دیش پہنچنے والی پناہ گزین کاکہنا تھا کہ دریا عبورکرانے کے لئے کشتی والے بہت پیسے وصول کررہے ہیں، خستہ حال کیمپوں میں پناہ گزین ابترحالات سے دوچار ہیں، غذا اوردواؤں کی کمی کا سامنا کرتے روہنگیا پناہ گزین گندگی اور ناکافی سہولتوں کے باعث بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیامسلمانوں کے لئے بڑے پیمانے پرامداد کی ضرورت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی سیاستدان مسئلہ کشمیر کی بجائے زیادہ ٹوئٹ کرکٹ پر کرتے ہیں، لارڈ نذیر

    پاکستانی سیاستدان مسئلہ کشمیر کی بجائے زیادہ ٹوئٹ کرکٹ پر کرتے ہیں، لارڈ نذیر

    لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، پاکستانی سیاستدان مسئلہ کشمیر کی بجائے زیادہ ٹوئٹ کرکٹ پر کرتے ہیں۔

    اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب میں لارڈ نزیر احمد کا کہنا تھا کہ گوگل سرچ انجن میں کشمیر پر پاکستان کا مناسب موقف سامنے نہیں آتا، بھارت میں مودی کے بعد اب یوگی بھی آ گیا ہے، بھارت میں انتہاء پسندی تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، نوازحکومت کے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے یکطرفہ فیصلے کے سخت خلاف ہوں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔


    مزید پڑھیں : کشمیریوں کو مولانا فضل الرحمن سے نجات دلائی جائے، لارڈ نذیر احمد


    لارڈ نذیر نے کہا کہ ہاؤس آف لارڈ میں بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر سوال جمع کروا رکھا ہے، دنیا کو گوشت بر آمد کرنے والے بھارت میں مسلمانوں و مسیحوں کو گوشت کھانے کی آزادی نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کاز کے لئے فٹ نہیں ہیں، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے پر وزیر اعظم سے رابطہ کرنے پر ملاقات سے معزرت کر لی گئی ہے ، مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی دکھانے کیلئے یاسین ملک اور کشمیریوں کی حمایت کرنا ہو گی، پاکستانی سیاستدان مسئلہ کشمیر کی بجائے زیادہ ٹوئٹ کرکٹ پر کرتے ہیں۔