Tag: Lord Nazir Ahmed

  • برطانوی عدالت نے لارڈ نذیر احمد کو باعزت بری کر دیا

    برطانوی عدالت نے لارڈ نذیر احمد کو باعزت بری کر دیا

    مانچسٹر: برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے سابق رکن لارڈ نذیر احمد کو ہراسانی کیس میں عدالت نے باعزت بری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے سابق رکن لارڈ نذیر کے خلاف ہراسانی کیس میں آج تفصیلی فیصلہ جاری ہوا، اور انھیں الزامات سے باعزت بری کر دیا گیا۔

    شیفلڈ کراؤن کورٹ میں 15 جنوری سے اس کیس کی سماعت جاری تھی، آج تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا، لارڈ کے سابق ممبر پر 5 سال قبل جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    26 فروری کو لارڈ نذیر کیس پر مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا، تاہم عدالت نے لارڈ نذیر احمد کو آج جنسی ہراسانی کیس میں الزامات جھوٹے قرار دے کر باعزت بری کر دیا۔

    لارڈ نذیر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات تحقیقات کے بعد جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے، میں ہرجانے سمیت ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

    انھوں نے کہا میری شہرت کو ایک سازش کے تحت داغدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے، لیکن آج برطانوی عدالت سے انصاف کی توقع آج پوری ہوئی، آج حق و سچ کی فتح ہوئی ہے۔

    لارڈ نذیر نے کہا کہ وہ دنیا بھر مظلوم مسلمانوں کا مقدمہ مؤثر انداز میں لڑیں گے، انھوں نے کہا کشمیریت میرے خون میں ہے، آخری سانس تک کشمیر کا مقدمہ لڑوں گا۔

  • لارڈ نذیر کے گھر پر چوری ، قیمتی اشیا اور اہم دستاویزات غائب

    لارڈ نذیر کے گھر پر چوری ، قیمتی اشیا اور اہم دستاویزات غائب

    روتھرہیم:برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر سے قیمتی اشیا اور اہم دستاویزات چرالی گئیں جبکہ چوروں نے گھرمیں لگےکیمرےاورریکارڈنگ سسٹم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی ساؤتھ یارکشائر کے علاقے روتھرہیم میں برطانوی ہاؤس آف لارڈ زکے رکن نذیراحمد کے گھر چوری کی واردات کا واقعہ پیش آیا ، لارڈ نذیراحمدچوری کے وقت گھر میں موجودنہیں تھے۔

    برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری کی واردارت کے دوران کئی قیمتی اشیا اور اہم دستاویزات چرالی گئیں جبکہ چوروں نے گھرمیں لگے کیمرے اور ریکارڈنگ سسٹم کو توڑ دیا۔

    برطانوی ہاؤس آف لارڈ زکےرکن نے کہا کہ لندن میں پاکستان مخالف مہم کےخلاف کام کررہے ہیں، ہوسکتاہےکہ واردات کےذریعےمجھے یہی پیغام دیاگیاہوں، امید ہے کہ تحقیقات میں ہرپہلوکاجائزہ لیا جائے گا۔

    لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ مجھےذاتی طور پرکوئی دھمکی نہیں ملی، چورڈبے میں رکھی ہوئی تلوارکو نکال کرکچن کی میزپررکھ گئے، لگتا ہے تلوارکو کچن میں رکھ کرچوروں نے مجھےکوئی پیغام دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی یوم جمہوریہ کولندن میں یوم سیاہ کےطورپرمنائیں گے، بھارتی یوم جمہوریہ پریوم سیاہ منانےکی تیاریاں کررہےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں‘ لارڈ نذیر

    پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں‘ لارڈ نذیر

    لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک لاکھ شہریوں اورفوجیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ نے ویتنام جنگ میں شکست کاملبہ کمبوڈیا پرڈالا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق جنگ کا ملبہ ایران پر گرادیا اب واشنگٹن نےافغانستان میں ہارکا الزام پاکستان پردھردیا۔

    لارڈ نذیراحمد نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی میں ایک لاکھ شہریوں اور فوجیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ امریکی اراکین کانگریس اور تنظیمیں پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور نریندرمودی پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کررہا ہے۔


    پاکستان کےلیےوہ وقت آگیا کہ امریکہ کوکہےاب کبھی نہیں‘ عمران خان


    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایک بار امریکہ نے اپنی ناکام افغان پالیسی کا ملبہ پاکستان ڈالا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔